خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباسبحان الذی خلق الازواج میں چھپی حکمت
آپکا اردو بابااردو تحاریراسلامی گوشہ

سبحان الذی خلق الازواج میں چھپی حکمت

از طاہرہ فاطمہ نومبر 6, 2025
از طاہرہ فاطمہ نومبر 6, 2025 0 تبصرے 86 مناظر
87
سُبْحَانَ الَّذِي خَلَقَ الْأَزْوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢبِتُ الْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ (سورۃ یس آیت 36)
"پاک ہے وہ ذات جس نے ہر چیز میں سے جوڑے بنائے، زمین کی اگائی ہوئی چیزوں سے، خود ان کے وجود سے، اور ان چیزوں سے جنہیں یہ جانتے بھی نہیں۔”
آج اس آیت پر غور کرتے ہوئے میرے ذہن میں سوال آیا کہ یہاں "سبحان الذی” سے شروعات کی کیا حکمت ہے؟
قرآن میں جب بھی کوئی بات اللہ کی وحدانیت، قدرت یا نظامِ تخلیق کے بارے میں حیران کن یا غیر معمولی انداز میں بیان ہوتی ہے، وہاں اکثر "سبحان” آتا ہے تاکہ یہ واضح ہو کہ: یہ سب کچھ ممکن ہے، مگر صرف اس ذات سے جو ہر کمی سے پاک اور کامل ہے۔
لفظ "زوج” عربی میں صرف "نر و مادہ” کے لیے نہیں آتا۔ یہ ہر اس تعلق، امتزاج یا تضاد کے لیے آتا ہے جو کسی شے کو مکمل بناتا ہے۔ قرآن میں "زوج” کے معانی سیاق کے لحاظ سے مختلف ہیں:
بیوی / شریکِ حیات کے لیے:
يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ (سورۃ بقرۃ آیت 35)
جنس / قسم / نوع کے لیے:
احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ(سورۃ لصَّافَّات آیت 22)
ظالموں کو ان کے جیسے (ہم نوع) لوگوں کے ساتھ جمع کرو
طبقات / گروہ کے لیے:
وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً (الواقعہ: 7)
یعنی "تم تین گروہوں (ازواج) میں تقسیم کیے جاؤ گے”
یہاں "ازواج” کا مطلب جماعتیں یا طبقات ہیں، جو اپنی نوع اور باہمی خصوصیات کے لحاظ سے ایک دوسرے کے ساتھ میل کھاتے ہیں۔
یوں "زوج” کا مفہوم قسم، ہم نوع، تضاد، توازن، تکمیل ان سب کو محیط ہے۔
یہ اصول صرف انسان تک محدود نہیں۔ اگر ہم کائنات پر نظر ڈالیں تو "ازواج” کا نظام ہر طرف کارفرما ہے۔
پودے: کئی پودے اپنے پڑوسی پودوں کے بغیر نہیں اگ سکتے۔ ان کے گرد مخصوص اقسام کے پودے یا کیڑے ہوں تو ہی وہ زندہ رہتے ہیں۔
پرندے: کئی پرندے صرف مخصوص درختوں پر رہتے ہیں۔ درخت اور پرندہ دونوں ایک دوسرے کی بقا کے لیے لازم ہیں۔
کہکشائیں: ہر گلیکسی اپنے محور اور اردگرد کے نظام سے متوازن ہے۔ کوئی بھی تنہا نہیں۔
انسانی جسم: ہمارے اعضا ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں۔ دل اکیلا کچھ نہیں کر سکتا اگر پھیپھڑے، دماغ، یا خون نہ ہو۔
یعنی "ازواج” ایک حیاتیاتی، فطری اور کیہانی اصول ہے۔
آج میں نے اس آیت سے سیکھا کہ کائنات میں کوئی چیز بالکل اکیلی نہیں بنائی گئی ہر وجود کسی نہ کسی کے ساتھ جڑا ہے، کسی کے بغیر نامکمل۔ ایک وہی ذات ایسی ہے جسے کسی جوڑے، شریک یا کمپلیمنٹ کی حاجت نہیں۔
تمام مخلوقات کو ایک دوسرے سے مکمل ہونے کا نظام دیا، لیکن خود اس توازن سے بالاتر ہے۔ وہ واحد ہے، صمد ہے، بے نیاز ہے۔

طاہرہ فاطمہ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • میری آنکھوں میں سحر کرتی ہے تھک جاتی ہے
  • بچھو پھوپھی
  • اپنی الگ ہی سمت میں راہیں نکال کر
  • دعوت اسلام روکنے کی سازشیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
طاہرہ فاطمہ

اگلی پوسٹ
انٹرنیٹ کے دور میں کالم نگاری کی جہتیں
پچھلی پوسٹ
ستائیسویں آئینی ترمیم

متعلقہ پوسٹس

ایسا لگتا ہے

اکتوبر 19, 2024

سکردو میں پونم

جون 15, 2025

حقیقی ہیرو

نومبر 24, 2020

بھُٹو تُم سے نہیں مرے گا

مئی 9, 2020

ثقافتی میل جول: روایت اور جدت کا سنگم

ستمبر 13, 2025

وہ چاہتا ہے تو مشکل میں ڈال دیتا ہے

جنوری 17, 2021

نوحهِٔ زمین

دسمبر 15, 2024

ہم تو آپ سے اچھی باتیں کرتے ہیں

مئی 13, 2020

سارے تحفے نئے دیئے اُس نے

مارچ 26, 2020

پیار میں ڈر کہاں سے لےآئے

مارچ 21, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

انقلاب دل سے اُٹھتا ہے

مئی 16, 2023

شوق آوارگی مبارک ھو

فروری 14, 2021

ایک فطری جلوہ

جنوری 12, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں