خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامنفی سوچ اور صحت کا حسّاس معاملہ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمنزّہ سیّد

منفی سوچ اور صحت کا حسّاس معاملہ

از سائیٹ ایڈمن جون 27, 2020
از سائیٹ ایڈمن جون 27, 2020 0 تبصرے 56 مناظر
57

منفی سوچ اور صحت کا حسّاس معاملہ

ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم کسی کی بھی پھیلائی ہوئی من گھڑت بات پر یقین کر لیتے ہیں.اور پھر خود بھی دروغ گوئی کے اِس مکروہ سلسلے میں شامل ہو کر جھوٹ کو سچ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایسا کرتے ہوئے ایک پل کے لئے بھی ہم یہ نہیں سوچتے کہ ایسی بے بنیاد باتیں یا افواہیں ہمارے ملک یا عوام کے لئے کس قدر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔بس ہم تو بلا سوچے سمجھے اپنے منفی خیالات کو دوسروں کے اچھے عمل یا کردار پر تھوپ کر اپنے اردگرد پھیلا دینے میں یوں فخر محسوس کرتے ہیں کہ جیسے ہم نے آگہی اور دانش کی ساری منزلیں ایک ہی افواہ پھیلا کر طے کر لی ہوں۔بات شروع ہوئی افواہ کی تو افواہیں پھیلانے میں ہم اپنی مثال آپ ہیں۔۔ملک بھر میں گذشتہ کئی ادوار سے عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بے مقصد پروپیگنڈہ ہمارے مزاج کا حصہ بن چکا ہے ۔جہاں کہیں ہماری آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کوئی پروگرام شروع کیا جاتا ہے تو مفاد پرست مافیا اس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کیلئے لوگوں کے ذہنوں میں شکوک و شہبات پیدا کرنے کی ایک باقاعدہ مہم شروع کر دیتا ہے ۔جس کی وجہ سے حکومت کیلئے مطلوبہ اہداف کا حصول دشوار ہو جاتاہے ۔
بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لئے ’’حفاظتی ٹیکوں‘‘کا سلسلہ شروع کیاگیا لیکن اس وقت اسکے خلاف زیادہ مخالفت دیکھنے میں نہیں آئی، اس دور میں خناق،تشنج،کالی کھانسی،نمونیہ،تپ دق اور خسرہ میں مبتلا ہو کر شیر خوار بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری رہا تو اپنے بچوں کی زندگی بچانے کی خاطر بالآخر لوگوں کو اِن ٹیکوں کی افادیت کا اقرار کرنا پڑایوں یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ چلتا رہا ،لیکن بعد ازاں آنے والی حکومتوں میں جب’’پولیو‘‘کے قطرے پلوانے کا سلسلہ شروع کیا گیاتوبعض عناصرنے اپنے مذموم مقاصد کے پیش نظر پاکستانی عوام میں اس بارے میں شکوک و شہبات پیدا کرنے کی باقاعدہ مہم چلائی کہ اِن قطروں کے ذریعے پاکستانیوں کو شیر خوارگی کی عمر ہی سے ’’بانجھ‘‘ بنانے کی سازش کی جا رہی ہے ۔یوں پسماندہ دیہات میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے بچوں کو چھپانے کے ساتھ ساتھ پولیو ٹیموں کے ساتھ بدتمیزی معمول بن گیا ،بعض جگہوں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو خوف زدہ اور ہراساں کرنے کیلئے اُن پر گولیاں بھی برسائی گئیں اور اُن پر کتے چھوڑے گئے ،پولیو ٹیموں کو گھروں، محلوں اور بستیوں سے نکالا جاتا رہا ۔لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے ذریعے دیہات میں نو عمر بچیوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلانے کا سلسلہ شروع کیا گیا تو پھر سے عوام میں کھلبلی مچ گئی کہ یہ گولیاں بھی شاید بچیوں کو’’ بانجھ‘‘ بنانے کے لئے ایک سازش ہے۔
اب بات کرتے ہیں’’کورونا ویکسین‘‘کی کہ جو ابھی مارکیٹ میں نہیں آئی لیکن اس کے خلاف بھی ملک کے بیشتر دور اندیش لال بجھکڑوں نے ایک مہم چلا رکھی ہے کہ خدا نخواستہ اس ویکسین کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو معاشی لحاظ سے غلام بنایا جائے گااور یہ ویکسین ایک” چِپ” کی صورت انسانوں میں منتقل کی جائے گی۔
چلیئے !ہم ایک لمحے کو فرض کئے لیتے ہیں کہ پاکستان میں آنے والی تمام غیر ملکی ادویات یا امدادی اشیائے خورد و نوش میں منصوبہ بندی یا’’بانچھ پن ‘‘ پیدا کرنے دوا شامل ہوتی ہے تو اِس سوال کا جواب کون دے گا کہ پاکستان کی آبادی نو(9) کروڑ سے بائیس(22) کروڑ تک کس حکیمی نسخے کی مدد سے پہنچی۔؟ یقینا اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔
اب آئیے!اس بات پر ایک نظر ڈالتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کون سا طبقہ زیادہ بچے پیدا کر کے اپنی نسل بڑھانے میں مصروف ہے تو ذہن میں رکھیئے کہ پڑھا لکھا طبقہ2 یا 3بچوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا خواہاں نہیں، کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو بچے کی بہترین پرورش، تعلیم اور غذا کی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے’’کم بچے خوشحال گھرانہ‘‘ کے ماٹو پر یقین رکھتے ہیں جبکہ ہرسال بچہ پیدا کرنے والا طبقہ وہ ہے جنہیں پیٹ بھر روٹی بھی بہت تگ و دو کے بعد نصیب ہوتی ہے۔جی ہاں! بالکل یہاں تذکرہ ہو رہا ہے پسماندہ و ناخواندہ طبقے کا کہ جن کا عقیدہ ہے کہ اللہ کی بھیجی روحوں کو ہم کس طرح آنے سے روک سکتے ہیں جن کے بقول بچوں کی پیدائش میں وقفہ یا بندش سخت گناہ ہے۔ان گھرانوں کی اکثریت میں15 یا 16بچے پیدا کرنا عام سی بات ہے۔المیہ یہ ہے کہ بعد ازاں یہی بچے گلیوں بازاروں میں پھرتے یا مزدوری کرتے ہوئے معاشرتی درندگی کا شکار بنتے ہیں۔توسوچنے کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں ایسے ستم رسیدہ بچوں کی پیدائش سے یورپی ممالک کو کیا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کہ وہ ان کی پیدائش روکنے کے لئے اپنے سائنسدانوں کو دن رات لیبارٹریز میں بٹھا کر ویکسینز یا دیگر مانع حمل ادویات تیار کروائیں اورحفاظتی ٹیکوں،پولیو کے قطروں،پیٹ کے کیڑے مارنے والی گولیوں میں ملا کر پاکستان بھیجیں تاکہ مسلمانوں کی نسل بڑھنے سے رک سکے،جبکہ وہ پاکستان سمیت موجودہ دور کے بیشتر مسلمانوں کی ذہنیت اور نفسیات سے اچھی طرح واقف ہیں اس لئے انہیں مسلمانوں کو ذہنی طور پر غلام بنانے کے لئے اتنی محنت کی ضرورت نہیں۔یہ سبھی قوتیں غریب ممالک میں صرف پیسہ پھینک تماشہ دیکھ کے مقولے پر عمل پیرا ہیں جبکہ یہ قوتیں پیسے کی فراوانی کے حامل مسلم ممالک کے لوگوں کو ان کی خواہشات کے مطابق سہولیات فراہم کرکے انہیں اپنے دوست یا حمایتی بنا چکے ہیں۔اس لئے اب بھی وقت ہے۔ہوش کے ناخن لیجیئے اور اپنے فائدے کے لئے آنے والی ادویات کو کھلے دل سے خوش آمدید کہنے کی عادت ڈالئیے.تاکہ وطنِ عزیز صحت جیسے بنیادی مسئلے کو حل کر کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکے.اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔آمین

منزہ سیّد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • چاکِ خیال جوڑ کے کچھ اور ہی بنا
  • آب گم سے
  • حرفِ ندارد
  • تاریکی میں ڈوبتی دنیا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
دل پہ ہے جب سے دباؤ یاد کا
پچھلی پوسٹ
جوترے هجرکے غم هوتے هیں

متعلقہ پوسٹس

مٹا کے نقش سبھی دل سے

اکتوبر 16, 2025

کورونا کی لہروں میں ڈولتی دنیا!

اپریل 11, 2021

اب عشق میں ہوں جان بَلَب

نومبر 4, 2025

بہت سماجت کرے گا تیری

جنوری 12, 2025

ہم کس مرحلے میں ہیں؟

فروری 5, 2021

ایک دن میں چوبیس گھنٹے کیوں ہوتے ہیں ؟

مارچ 30, 2026

زبردستی کی شادی

اپریل 1, 2023

الگ رکھ کے ادب آداب تیرے

دسمبر 31, 2021

گند منٹو اور میرے ذہن کا

جنوری 1, 2022

ذرا اعتبار کر لے

نومبر 30, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

شعور بہت بڑی نعمت ھے

اگست 22, 2025

سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں

مارچ 16, 2022

زندگی

اکتوبر 14, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں