خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباغیر منظم منصوبہ بندیاں!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

غیر منظم منصوبہ بندیاں!

از سائیٹ ایڈمن جنوری 29, 2021
از سائیٹ ایڈمن جنوری 29, 2021 0 تبصرے 56 مناظر
57

غیر منظم منصوبہ بندیاں!

ہم جب عمر کی منزلیں طے کرتے آگے بڑھ رہے تھے تو ہمیں حکومت کے پانچ سالہ منصوبہ کی واشگاف آوازیں گونجتی سنائی دیتی تھیں (واشگاف اسلئے کہ سوائے سرکاری ذرائع ابلاغ کے کوئی دوسرا ذریعہ خبر کا تھا ہی نہیں)، لیکن افسوس کہ کوئی بھی حکومت اپنے طے شدہ پانچ سال پورے نہیں کرپاتی تھی کہ وہ منصوبوں کے مکمل ہونے کا اعلان کرے، اسطرح یہ منصوبے کاغذوں کے ڈھیر میں کہیں کسی سرکاری ذخیرہ خانہ دستاویزات (ریکارڈ روم)کی زینت بنے ہوئے ہونگے اورکیا معلوم کسی گم نام آگ کی نظر ہوکر ابتک خاکستر ہوچکے ہوں۔ اسکے بعد نام نہاد جمہوری حکومتوں نے کسی بھی منصوبے کی حد کا تعین کرنا بدشگونی سمجھ لیا اور اعلانیہ منصوبہ سازی کا سلسلہ ترک کردیاگیا(ایسا نہیں کہ منصوبے نہیں بن رہے ضرورت اور فنڈز کی دستیابی کی بنیاد پر منصوبے مرتب کئے جاتے ہیں)جوکہ انکے لئے فائدہ مند ثابت ہوا، جزوی وقت دینے کے بعد مکمل نا ہونے کی صورت میں وفاق صوبوں اور صوبے وفاق کو موردِ الزام ٹہراتے رہتے ہیں اور عوام ہمیشہ کی طرح ان منصوبوں کی ادھیڑ بن میں پریشانی کا سامنا کرتے رہتے ہیں۔

منصوبہ سازی جہاں ایک فن ہے وہیں یہ کسی خداداد صلاحیت کا بھی نام ہے۔ منصوبہ سازی دراصل کسی مقصد کے حصول کیلئے تیار کی جانے والی حکمت عملی کا نام ہے۔ کسی بھی منصوبہ کے اعلان سے قبل اس کیلئے وسائل کی دستیابی، فنی محارت اور وہ تمام ذرائع جن کی ضرورت کسی بھی وقت پڑسکتی ہے حاصل کر لئے جائیں۔بصورت دیگر منصوبہ کسی ایک چھوٹی سی سہولت کی عدم دستیابی کے سبب ناصرف مشکلات کی نظر ہوجاتا ہے بلکہ طے شدہ دورانیہ بڑھ جانے کی وجہ سے تخمینہ شدہ رقم پر بھی خاطر خواہ اثر انداز ہوتا ہے۔جدت سے ہم آہنگی کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ سازی اور حکمت عملی کی باقاعدہ پیشہ ورانہ تعلیم کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور تقریباً ہر ادارہ ایسے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ ان مخصوص امور پر دنیا جہان کے ماہرین انگنت کتابیں تحریر کر چکے ہیں اور یقینا دنیا کے ترقی پذیر ممالک نے ان سے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔ یہاں ایک اختلاف بھی دیکھائی دیتا ہے اور وہ یہ کہ عملی کام میں تحریری کام میں بڑا فرق ہوتا ہے لیکن ہم اس کی نفی کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ لکھا ہوا ایک رہنماء اصول ہوتا ہے اور اس لکھے ہوئے کو بھلے ہی آپ بلکل ویسا نا کریں لیکن کام کرتے وقت آپ اس لکھے ہوئے کہ دائیں بائیں ہی پائے جائینگے۔ قابل توجہ بات یہ ہے کہ اگر صرف عملی کام سے ہی کام چلتا ہوتا تو اللہ رب العزت نے آسمانی کتابیں کیوں اتاریں کیوں کہ اگر کہیں عملی کام سرانجام دیتے ہوئے کہیں بھٹکنے لگو یا کسی مشکل کا شکار ہوجاؤ تو اس لکھی ہوئی سند سے مدد لے کر آگے کام جاری کرو۔

کسی بھی منصوبے کی کامیابی میں سب سے پہلے منصوبہ سازوں کی نیت کا عمل دخل ہوتا ہے، کیا وہ منصوبہ جس کی داغ بیل انہوں نے ڈالی ہے اسے مکمل کرنا چاہتے ہیں یا پھر کسی خاص مقصد کے حصول کیلئے فقط اعلان کی حد تک ہی رکھنا چاہتے ہیں۔بر صغیر بلخصوص پاکستان سے تعلق ہونے کی باعث ہم یہ بات اس لئے لکھ رہے ہیں کہ یہاں سیاست دان اپنی سیاست کی دکان چمکانے کیلئے ایسے ایسے منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہیں کہ جن کی شائد انہیں الف ب بھی نہیں پتہ ہوتی ہوگی، بعض جگہ تو وہ عوام کو ان منصوبوں کے خواب بھی دیکھا دیتے ہیں جن کی عوام کو یا اس مخصوص علاقے کو اس منصوبے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ہم پاکستان کی بات نہیں کرتے بلکہ صرف شہر قائد کراچی کی بات کر لیتے ہیں جو تقریباً گزشتہ دس سالوں سے کچرے کا ڈھیر بنتا چلا گیا ہے بشمول نکاسی آب کا نظام درھم برھم ہوچکا ہے جس کا ثبوت حالیہ بارشوں میں پوری دنیا نے دیکھا ہے (یہاں اس بات پر پردہ پڑا ہوا ہے کہ کتنے ہی ایسے علاقے تھے جو بارشوں کے دنوں میں کسی کچے کے علاقے کی شکل اختیار کئے ہوئے تھے جہاں زندگی مفلوج ہی نہیں ہوئی تھی بلکہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی تھی اور کہیں کوئی پرسان حال نہیں تھا)،کراچی والوں کیلئے ذرائع آمد ورفت کا کوئی باقاعدہ سرکاری نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے شہر میں چھوٹی گاڑیوں کا ہجوم ہے اور جنکو چلانے والوں کی اکثریت بغیر کسی سند (لائسنس) کے اہم ترین سڑکوں پر گاڑیاں چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ جس طرح سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے افراد نے روزگار کی تلاش میں کراچی شہر کا رخ کیا ہے، شہر کی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وسائل کی کمی کا بحران کی حد تک سامنا کرنا پڑا ہے (اگر کراچی کو تباہ کرنے کی سازش ہے تو پھر بہت اچھی منصوبہ بندی کی گئی)۔ ذرائع آمد و رفت کیلئے کراچی کیلئے ایک منصوبہ تقریباً تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جو کہ ایسا دیکھائی دے رہا ہے کہ کہیں بننے سے پہلے ہی کی گئی تعمیرات کھنڈر نا بن جائیں۔ یہ سہولت وفاق اور صوبے کی لڑائی کی وجہ سے تاحال انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

ہم نے بڑے بڑے بازار بنائے ہوئے ہیں لیکن ان بازاروں کیساتھ سڑکوں پر پتھارے کیوں لگائے جاتے ہیں، ہمیں سڑکوں پر غلط سمت میں گاڑیاں کیوں چلانی پڑتی ہیں، ہم عارضی طور پر رمضانوں میں کیوں مسلمان ہونے کا روپ دھارتے ہیں، گاڑیوں کو کھڑی کرنے کی کوئی باقاعدہ جگہ کیوں نہیں ہوتی ہمیں کیوں اپنی گاڑی غلط جگہ کھڑی کرنے کی اجازت چند روپوں میں مل جاتی ہے، سرکاری ہسپتال کے عملے کا رویہ نجی ہسپتال کے عملے سے مختلف کیوں ہے جبکہ دونوں ایک جیسا کام سرانجام دے رہے ہیں اور اسطرح کے بے تحاشہ ایسے امور جو مکمل بدنظمی کا شکار ہیں بغیر کسی منصوبہ بندی کے چلے جا رہے ہیں جن کا انجام سوائے تباہی کے اور کچھ نہیں ہے (خاکم بدہن)۔

پاکستان میں منصوبہ بندی کا ذکر آتا ہے تو صرف خاندانی منصوبہ بندی پرتوجہ دی جاتی رہی ہے جس کے لئے بین الاقوامی امداد کے طفیل اداروں نے کام کیا اور کیا کام کیا معلوم نہیں کیونکہ آبادی تو اسی زور و شور سے بڑھتی ہی چلی گئی۔ ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم اچھے منصوبہ ساز واقع نہیں ہوئے ہیں، اگر کوئی منصوبہ بنایا بھی ہے تو اس پر قائم نہیں رہ سکے جسکی وجہ گھوم پھر کر سیاسی بنتی ہے۔ ایک بہت بڑا منصوبے کی بہت بڑی مثال کالا باغ ڈیم ہے جوکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہونے کے باوجود تاحال نہیں بن سکا ہے اور آج تک کچھ مخصوص سیاست دان اس پر سیاست کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اکثریت جذباتی منصوبہ سازہیں جو مائیک پر کھڑے ہوکر اعلان کرنا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں۔ ہمیں باقاعدہ منصوبہ سازوں کی ضرورت ہے جو جدید علوم سے آراستہ ہوں اور ملک و قوم کے مفاد میں بنائے جانے والے منصوبوں کی نشاندہی کریں اور انکے زمینی حقائق پر مبنی ہونے کی دلیل دیں۔ کسی کام کو کرنے کا فیصلہ کرنا اور اس حکمت عملی ترتیب دینے والے خداداد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ انسانوں میں انفرادیت پانے والوں کی ایک اہم خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ انہیں حکمت ِ عملی مرتب کرنے کی قابلیت سے قدرت نے نوازا ہوتا ہے۔ ہم اپنے اطراف میں باآسانی اس بات کا مشاہدہ کرسکتے ہیں کہ کتنے لوگ ہیں جو کسی کام کو باقاعدہ حکمت عملی کہ تحت سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یوں تو کام سب ہوجاتے ہی کچھ بغیر کسی مشکل کہ اور کچھ مشکلات سے گزر کر پایا تکمیل کو پہنچ پاتے ہیں۔ ہماری زندگیوں میں کتنے ہی ایسے منصوبے جو دل سے نکل کر زبان تک نہیں پہنچ پاتے کیوں کے ہم یہ جانتے ہیں کہ ان کے لئے وسائل تک رسائی کوئی آسان کام نہیں ہوتا لیکن ارباب اختیار ہمارے یعنی عوام کے جذبات سے کھیلتے ہیں۔ جب تک ہمارے ملک میں قابلیت کواہلیت کو رشوت اور سفارش پر فوقیت نہیں ملے گی ایسے ہی ہوائی منصوبے بنتے رہینگے، ادارے کھوکھلے وہتے رہینگے اور لوگ اپنی جیبیں بھرتے رہینگے اور دوسرے ملکوں میں جاکے بستے رہینگے۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ایک لاش کا مقدمہ زندستان میں
  • اے کاش کہ گزرا وقت کبھی اک بار ہمارے ہاتھ آئے
  • ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • حضرت بہلول دانا رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
مرتا ہےتو مرجائے , مددکیوں کرےکوئی
پچھلی پوسٹ
جشن بہاراں مشاعرہ

متعلقہ پوسٹس

موج دِین

جون 11, 2016

امید کی شمع

جنوری 19, 2025

پنجاب کا دوپٹہ

نومبر 14, 2021

خاموش دل کی آواز

نومبر 27, 2024

لال کی تلاش

اپریل 1, 2023

شرمیلی خاموشی

مارچ 6, 2023

ہاتھوں میں کشکول اُٹھا کر رقص کیا

مارچ 19, 2022

چپ

جنوری 12, 2020

وضع اِنساں میں مخفی ہیں

جولائی 13, 2022

مرے چراغ ہمیشہ یہ جستجو کرنا

مئی 18, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بفیض ِ شوق محبت ترا فسانہ...

نومبر 30, 2019

شانتی

جنوری 12, 2020

کسی طرح مجھے گرداب سے نکلنا...

مئی 30, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں