خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو افسانےمسیحا
اردو افسانےاردو تحاریرڈاکٹر الیاس عاجز

مسیحا

ایک اردو افسانہ از ڈاکٹر محمد الیاس عاجز

از سائیٹ ایڈمن فروری 5, 2020
از سائیٹ ایڈمن فروری 5, 2020 0 تبصرے 532 مناظر
533

مسیحا
بچپن سےاُس کے ذہن میں یہ بات کسی نے بٹھادی کہ تم نے پڑھ لکھ کرڈاکٹر بننا ہے کیونکہ انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ڈاکٹری ہی ہے ۔ڈاکٹر مسیحا ہوتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرتا ہے بیماروں کو شِفایاب کرکےڈھیروں دعاٸیں سمیٹتا ہے۔ایف ایس سی میں اس نے امتیازی نمبر حاصل کیے۔کنگ ایڈورڈمیں اسکا داخلہ ہوگیا۔دن رات اُس نےمحنت کی کیونکہ اُس کے ذہن پر ایک ہی بات سوار تھی۔انسانیت کی خدمت۔پلک جھپکنے میں پانچ سال گزر گٸےاور وہ ایم بی بی ایس بن کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہاٶس جاب کے لیے تعینات ہو گیا۔ہسپتال میں دن رات مریضوں کا رش لگارہتا تھا۔وہ اپنے مقررہ اوقات میں مریضوں کامعاٸنہ کرتا۔دواٸیاں لکھ کردیتا۔کچھ ہسپتال سےبھی ڈسپینس کروادیتا۔پھر وہ راٸل کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز برطانیہ سے ایف سی پی ایس کرنےبرطانیہ چلا گیا۔
واپسی پراُسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈپٹی ایم ایس تعینات کردیا گیا۔ایک دن وہ حسبِ معمول مریض کامعاٸنہ کررہاتھا کہ اجازت لیکرایک انیس بیس سالہ نوجوان اُس کے آفس میں داخل ہوا جسکے ہاتھ میں ایک سفری بریف کیس تھا۔اس نے بریف کیس کھولا اور دواٸیوں کی ایک کمپنی کے مختلف نمونےمیز پربکھیر کر انکی کمپوزیشن بیان کرنا شروع کردی۔نوجوان کی گفتگوکافی سحرانگیز تھی جس نےڈاکٹر کو ہپناٹاٸز کرکے رکھ دیا۔گفتگو ختم ہوٸی تو ڈاکٹر صاحب نوجوان کو اپنی ادویات ہسپتال کےقریبی چند میڈیکل سٹورزپر رکھنےکا کہ رہے تھے۔اگلے دن ڈاکٹر صاحب نے معاٸنہ کے لیےآنےوالےتمام مریضوں کووہی دواٸی پریسکراٸب کی۔اُسکی کی کارکردگی پرکمپنی نے غیرمعمولی اطمینان کااظہار کیا۔اگلےتین ماہ میں اُس نےکمپنی کوپورے ضلع میں سب سے زیادہ بزنس دیا۔الرجی سے لے کر ڈاٸریا اور نزلہ زکام سے لے کر فالج و لقوہ تک کے لیے وہ ہر مریض کو وہ دو دو تین تین قسم کی اینٹی باٸیوٹک اور ٹرانکولاٸیزر الگ سے تجویز کرتا۔مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اُس کے کمیشن ریٹس بڑھانےشروع کردیے۔میں نے دو ایک بار اُس کی توجہ اُس عہدوپیمان کی طرف مبذول کروانے کی کوشش کی جو اُس نے ڈاکٹر بننے سے پہلے انسانیت کی خدمت کے باندھے تھے تواُس نے اپنے تعلیمی اخراجات کا تخمینہ لگا کر مجھے خاموش کرادیا۔میں نے اُسے یاددلایا کہ تم نے مسیحاٸی کا وعدہ کیا تھا اپنا وعدہ پورا کرو۔
ان العہدکان مسٸولہ۔وہ بھرپوردلیل دیتا کہ دیکھو! دکھی لوگ میرےپاس آتے ہیں اور خوش  خرم جاتےہیں اگراُنکے چارپیسے خرچ ہوجاتے ہیں توکون سی بڑی بات ہے کسی دوسرے ڈاکٹر کو بھی تو اُنہوں نےدینے تھے نا۔اُسکی شہرت چہاردانگ عالم میں پھیل گٸی۔میٹر چلتا رہا۔مریض بھگتتےرہے ۔ملٹی نیشنل کمپنیاں بزنس سمیٹتی رہیں۔غریب،مجبوراور مقہور انسانیت مسیحاٸی کے نام پہ لُٹتی رہی۔ڈاکٹر صاحب کو ورلڈٹور کےلی ٹکٹ بمعہ ریزیڈینشنل اخراجات کے ملتے رہے۔دیکھتے ہی دیکھتےڈاکٹر صاحب کا اپناالگ ویل فرنیشڈ ہسپتال قاٸم ہوگیا۔ہسپتال میں کمپنیوں نے الگ الگ شعبے کی مشینری نصب کردی۔ڈاکٹرصاحب پہلے سے بھی زیادہ تندہی سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہوگۓ۔سرکاری ہسپتال میں اُن کاعہدہ ایم ایس ہوگیا۔کافی عرصہ بعدایک دن میں اپنےکسی رشتہ دارکی عیادت کےلیے ہسپتال میں داخل ہواتووہ اپنی گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔
اچانک اُنہوں نے مجھے دیکھ لیا۔وہ رُکے۔رسمی علیک سلیک ہوٸی۔پوچھنےلگے کیسے آنا ہوا؟ میں نے بتایا کسی مریض کو دیکھنے آیا ہوں۔اُنہوں نے وارڈانچاج کو فون کرکے میرے متعلق بتادیا۔اِس مختصر عرصہ میں میں نے مسیحا کے چہرےکو غورسے دیکھ لیاتھا آنکھوں کےنیچےسوجھی اور لٹکی ہوٸی تھیلیاں اس بات کی گواہی دےرہی تھیں کہ گردے متاثّر ہوچکے ہیں۔وہ میری اُن سے آخری ملاقات تھی۔چھ مہینے بعد سُننےمیں آیا کہ ہفتے میں دوبار ڈاٸیلسسز ہورہا ہے۔کچھ دن پہلے مجھے ایک دوست نے بتایا ڈیڑھ سال پہلے وہ گردے فیل ہوجانے کی وجہ سے فوت ہوگٸے تھے۔چار کنال پر مشتمل بہترین فرنیشڈ ہسپتال بھی اِدھر ہی ہے۔ملٹی نیشنل کمپنیاں دن رات اربوں کھربوں کا بزنس بھی سمیٹ رہی ہیں۔غریب،مجبورومقہور، دکھوں اور بیماریوں میں جھکڑی ہوٸی،بلکتی ہوٸی،روتی اور پیٹتی ہوٸی انسانیت بھی اِدھر ہی ہے مگر مسیحانہیں ہے۔مسیحاجاچکا ہے۔اپنی مسیحاٸی دکھا کر۔

ڈاکٹر محمد الیاس عاجز

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • فيه ذكركم
  • کراچی کی آواز، ہمیں تو اپنوں نے لوٹا!
  • حسن کی تخلیق
  • جسم تیرا لیکن ۔ مرضی پروردگار کی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
شاہ دولے کا چوہا
پچھلی پوسٹ
نکلا ہوں شہر خواب سے ایسے عجیب حال میں

متعلقہ پوسٹس

جڑیں

دسمبر 10, 2019

ملاقاتی

جنوری 13, 2020

سوشل میڈیا، وقت، شعور اور حقیقت کی حفاظت

مارچ 9, 2026

ڈوبتے چاند کا آخری منظر ایک مطالعہ

جون 27, 2026

کڑکتی بجلی، ہواؤں سے ڈولتے خیمے

جون 3, 2020

صبیحہ سے امامہ کی پہلی ملاقات

جنوری 4, 2022

پردہ فاش

جنوری 24, 2020

پہلے آپ اپنی قدر پہچانیے

جولائی 5, 2026

ننگی آوازیں

جنوری 12, 2020

آہا آہا! برکھا آئی

فروری 20, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بہروپیا

جنوری 12, 2020

ماٶں کی عالمی دن پر چند...

جون 18, 2021

اِس مُلک سے اب صِرف اتنی

جنوری 6, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں