خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباکتب : کہانی چل رہی ہے اور خوابشار
آپکا اردو بابااردو تحاریرتحقیق و تنقیدشہزاد نیّرؔ

کتب : کہانی چل رہی ہے اور خوابشار

از سائیٹ ایڈمن جون 27, 2025
از سائیٹ ایڈمن جون 27, 2025 0 تبصرے 70 مناظر
71

صاحب کتب : شہزاد نیر
کتب : کہانی چل رہی ہے اور خوابشار
تعارف، تبصرہ: ثمینہ سید

ادب کے لفظی معنی مہمان نوازی، ادب و احترام اور حفظ مراتب کے لیے جاتے تھے۔ ادب کا لفظ جب سے literature کے لیے مخصوص ہوا ہے اس کے بنیادی اجزاء تخیل اور جمالیات بن گٸے ہیں۔
کہانی خود اپنا آپ دکھاتی ہے اور اصل میں کہانی مختصر ہی ہوتی ہے۔ جب اسے افسانہ یا ناول بنایا جاتا ہے تو اس میں افسانوی رنگ بھرا جاتا ہے جو کہانی کو طوالت دیتا ہے۔ اگر طوالت نہ دی جائے تو کہانی وہی ہے جو ون لائنر ہے۔ ون لائنر پہ پوری فلم بنائی جا سکتی ہے اور اس پہ پورا ناول بھی لکھا جا سکتا ہے۔
کتاب”کہانی چل رہی ہے“ شہزاد نیر کی ماٸکروفکشن کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ یہ ایک نٸی نثری صنف سخن ہے۔ ہوسکتا ہے وقت کی کمی یا تیزرفتاری سے وجود میں آٸی ہو۔ یہ برجستہ اور بےساختہ صنف سخن ہے۔ جھٹ سے پوری کہانی کہہ دینا ماٸکروفکشن ہے۔
شہزاد نیر اپنی کتاب کے پیش لفظ میں لکھتے ہیں
” کئی بار ایسے ہوا کہ گاڑی چلاتے ، دوستوں میں بیٹھے ، شاعری کرتے ایک دم کوئی کہانی اتر کر سامنے کھڑی ہو جاتی۔“
کہانیاں اصل میں ہمارے ارد گرد پھیلی ہوئی ہوتی ہیں ۔ اب یہ کہانی کار پر ہے کہ اس کے دل میں کون سی بات اٹک جائے اور وہ اسے کہانی کا روپ دے ڈالے۔
امریکی شاعرہ مرٸیل سکیسر نے کہا ہے
"یہ کائنات ایٹموں سے نہیں کہانیوں سے بنی ہے.
کیاکوئی مادی غیر مادی مظہر یا وقوعہ کہانی کے بغیر وجود پا سکتا ہے. مجھے لگتا ہے کہانیوں نے کائنات کو جنم دیا ہے اس لحاظ سے کوئی کہانی بھی چھوٹی نہیں ہوتی“ ( پیش لفظ ، کہانی چل رہی ہے)
یہی حقیقت ہے۔ کہانی کاٸنات کا سچ ہے اور یہ وجودِ کاٸنات کےkahani chal rahi ساتھ ہی وقوع پذیر ہو گٸی تھی۔آغاز میں یہ طویل داستانوں کی صورت موجود تھی۔ جس میں مبالغہ آمیزی اور آفاقی موضوعات زیادہ ہوتے تھے ۔وقت کے ساتھ ساتھ سچی کہانیاں،ناول افسانے، ڈرامہ، فلم ان کہانیوں کی بنیاد پر پنپنے لگے ۔ کہانی میں زیادہ تر سچاٸی اور کسی قدر مبالغہ ضرور تھا جو کہانی کو خوب صورت منظر نگاری اور افسانویت دیتا رہا ہے۔اب کہانی پر مختلف تجربات ہوتے رہے جو ماٸکروفکشن کی صورت میں ڈھل چکے ہیں۔ ناول اور افسانے کی اہمیت اس صنف کے آنے سے کم نہیں ہوٸی ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ماٸکروفکشن نے اپنی جگہ بنا لی ہے۔
اس کتاب میں مختصر کہانیاں ایک سو چوالیس اور پانچ افسانے موجود ہیں جن میں سے اکثر کہانیاں سات اور آٹھ لائنوں پر مشتمل ہیں جیسے کہ ”اولاد مادینہ“ آٹھ سطروں میں ہمارے معاشرے میں بیٹے کی طلب اور ایک ہی سطر میں چونکا دینے والی حقیقت
”حکیم جی میرے تین بیٹے ہیں اب بیٹی چاہتا ہوں کیا اس کی بھی کوٸی دوا ہے آپ کے پاس؟“
اس مضبوط مرکزی کردار کی یہ خواہش شاید بیٹوں کے ناروا رویوں کی عکاسی کررہی ہے شاید ڈھلتی عمر میں ٹھنڈی میٹھی چھاٶں جیسے احساس کی حامل بیٹی سے ہی خدمت کی توقع ہے۔
ماٸیکرو فکشن کی یہی خوبصورتی ہے کہ قاری انجام کی تشنگی کو خود ہی پورا کرے۔اپنے خیال کے مطابق۔
کچھ اقتباسات جو نہایت متاثرکن ہیں۔
”تقویٰ “ کہانی میں زکوٰۃ کی رقم بھوکے مرتے غیر مذہبوں کو بھی نہیں دی جاسکتی۔ یہ ایسی ایک سطر ہے جو ہمارے معاشرے میں بدعتوں اور مذہبی شدت پسندی کو عیاں کرتی ہے۔
لاٸن کلٸیر”کچھ دن تو میں الجھا رہا۔پھر اپنی الجھن پر لعنت بھیج دی۔سنا ہے ایسے معاملات میں زیادہ نہیں سوچنا چاہیے۔ آخر ایک ہی ٹریک پر ایک سمت میں کٸی گاڑیاں چلتی ہیں۔بس ان کے اوقات مختلف ہوتے ہیں۔ میں نے بھی دونوں کو لاٸن کلیٸر کا سگنل دے دیا۔“
اس میں وہ ایک مرد ہونے کے باوجود مرد کی خود غرضی اور مفاد پرستی کو سرعت سے بیان کر گٸے وہ اس میں گھبراٸے نہیں۔ یہ ہمارےمعاشرے کے نفسیاتی مساٸل ہیں ۔جنہیں شہزاد نیر نے مہارت سے لکھا ہے۔
”میں جانتا ہوں کہ میرے اندر بھی ساٹھ فیصد عورت ہے۔نفیس نے شرماتے لجاتے ہوٸے کہا“
60% عورت کے نام سے ماٸیکرو ہے مختصر لیکن اس قدر جامع کہ جیسے آٸینہ مکمل تصویر دکھا دیتا ہے۔
اسطرح ”چوتھاٸی“ میں حیرت انگیز انسانی حرکات ہیں۔ نفس سے مجبور انسان کرونا کے دنوں میں بھی خود کو روک نہیں سکا اور طواٸف کے پاس آ کر کہتا ہے۔
” پہلی شرط تو یہ ہے کہ میری طرح تم بھی ماسک اور دستانے پہنو گی ۔ وہ میں تمہارے لیے لایا ہوں۔دوسری یہ کہ نہ تم مجھے ہاتھ سے چھوٶ گی نہ میں تمہیں بلکہ ہمارے وہی اعضاء مس کریں گے جو اشد ضروری ہیں۔“
ایک ماہر نباض کی طرح صاف صاف اور اختصار میں اتنی بڑی بات کہہ دینا ہرگز آسان نہیں ہے۔
پھر ریاست اور بم، سینہ ءشب ، تعویذ ،ممی، ہنستے ہوٸے رونا، اینٹ اور مسجد، کھیت کی مچھلی، رکے ہوٸے آنسو،غیرتِ ایمانی،فتح یاب،معمول،کوکھ کیkhawabshar بیداری ،صلہ رحمی، ڈیجیٹل انسان،مکان کا درد،کاروبار اپنی جگہ،جسے اللہ رکھے،سرخ لکیریں، نیلی عینک، ریزہ ریزہ جسم،قطرہ قطرہ زہر،درویشی میں عیاری اور دیگر کہانیاں چشم کشا ہیں۔سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں کہ کوٸی خوردبینی عینک لگا کر کس باریکی سے اپنے اطراف بکھری پڑی یہ سیاسی ،مذہبی اور اخلاقی گراوٹیں،سازشوں کی الجھی ڈوریں اور رشتوں کے بدنما نوحے کیسے دیکھ اورسن رہا ہے پھر لکھ رہاہے ان ساری بدعتوں کو لکھنے کے لیے مہارت اور حساسیت چاہیے جو اس شاعر اور نثار کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔
نازک آبگینوں جیسے مصرعے ڈھالنے والا یہ جوہری نثر کی طاقت سے بخوبی واقف ہے۔ جانتا ہے کون سی بات غزل اور نظم میں کہی جا سکتی ہے اور کون سی بات کہانی کا آہنگ مانگتی ہے۔ کہانی چل رہی ہے شاخ در شاخ پھول پھل رہی ہے۔ اسے دیکھ کر لکھنے والی ، اچک لینے والی آنکھ چاہیے جو شہزاد نیر کے پاس موجود ہے۔
جوان موت میں ” زرد پتا ذرا سا لرزا، پھر اس نے سر ہلایا
اسی اثناء میں کالے کوے نے ایک چیونٹا پکڑنے کے لیے عین اسی جگہ چونچ ماری جہاں سبز پتے کی ڈنڈی شاخ سے جڑی ہوٸی تھی۔سبز پتا ٹوٹ کر ڈولتا اور لڑکھڑاتا ہوا نیچے بہتی ندی میں گر گیا۔“
یہ تشبیہات و استعارے ،کنایے نثر کو مرصع کرتے ہیں اور کہانی کو علامتی بنا دیتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ مصنف کہانی کی ہر گھات سے واقف ہے۔ وہ اچھی طرح کہانی کی رمزوں سے شناسا ہے۔ یہ ایک خوبصورت اور خزانے جیسی کہانیوں کی کتاب ہے جو ہر گھر کے کتب خانے کی زینت بننی چاہیے ۔آپ سب کو ان ڈھیر ساری کہانیوں میں چھپی کہانیاں جان کر ہی شناساٸی کے در کھلیں گے۔
شہزاد نیر صاحب کو اس کتاب کے لیے بہت مبارک باد
میں ان کے شعری مجموعہ ”خوابشار“ سے کچھ اشعار کے ساتھ مضمون کو اختتام دیتی ہوں۔ ایک سو پچاس صفحات پر مشتمل یہ کتاب نہایت خوب صورت ہے۔بک کارنر جہلم سے شاٸع شدہ یہ کتاب نہایت عمدہ شعری مجموعہ”خوابشار“ ہے۔
اشعار کی داد دیجیے گا اور نثری جہتوں کی الگ سے ستاٸش بنتی ہے۔
پھینکی جاتی بھی نہیں راہ میں یادیں اس کی
اور یہ بوجھ اٹھایا بھی نہیں جا سکتا
جو چاہتا ہو درد کے اس پار دیکھنا
اس کو رساٸی روزنِ زخمِ جداٸی دے
اس جگہ ٹوٹ پھوٹ رہتی ہے
میرے دل میں نہ آٸیے صاحب
اتنا سانسوں سے خفا ہوں کہ نہیں مانوں گا
لوگ رو رو کے نہ اب مجھ کو مناٸیں ،جاٸیں
یہ لخت لخت روشنی تمہیں کہاں سے مل گٸی
کرن کرن کا رخ پہ انتظام کیسے ہو گیا
یہ اشعار میرا انتخاب ہیں۔ ایک مشکل مرحلہ درپیش ہے۔ بہت خوب صورت شاعری ہے دنیا بھر کے رنگ ہیں۔محبت ،نفرت ،سیاست، منافقت، مزاحمت ،معاشرت ۔۔۔ چلیے محظوظ ہوتے ہیں۔
راٸگانی کے اس تسلسل میں
زیست کا مرحلہ ضروری ہے
بارشوں میں مکان بہتے ہیں
اپنے اشکوں میں بہہ گیا میں بھی
اپنی پہلی نظر سے ڈرتا ہوں
عشق باردگر نہ ہو جاٸے
ہر سمت بےشمار نگاہوں کے کیمرے
اے یار خوش نگاہ ذرا دیکھ بھال کر
دبا ہوا ہے جو اپنی انا کے ملبے میں
وہ خود کو خود سے ہٹاٸے تو عشق ہو جاٸے
آٸنہ میں سمجھتا ہوں جس کو
میری صورت سے بیزار کیوں ہے
رات کے پچھلے پہر کا بے صدا جنگل سمجھ
میری خاموشی کے اندر بے تحاشا شور ہے
یعنی باد خزاں ہے وہ لڑکی
آسرا دے کے پھر گرا بھی دے
آپ آٸیں تو دین و دنیا سے
کچھ سلام و پیام ہو جاٸے
ہم کو آخر کہیں تو رہنا ہے
چل بدن میں قیام ہو جاٸے
ایک لمبے عرصے سے میں شعراء کے لب و لہجے کو دیکھ اور سن رہی ہوں ۔ یہ میرے عہد کے معروف شاعر شہزاد نیر ہیں جنہیں بطور شاعر تو ایک عالم جانتا ہے اس لیے میں نے ان کی الگ اور منفرد جہت ”ماٸیکروفکشن “ پر زیادہ فوکس رکھا اور آپ کو ”کہانی چل رہی ہے “ سے ملوایا۔

نیک خواہشات : دعاٸیں
ثمینہ سید

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • فاصلہ یوں تو مری جان
  • کِنّی کا راجکمار
  • غریب اور عید
  • گو سچ ہے میری زندگی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
تنقید کرتا ہوں
پچھلی پوسٹ
مظلوم کی جو شخص

متعلقہ پوسٹس

لڑکی کا جادو

اگست 7, 2022

تاروں کے سائے سائے

جون 7, 2024

نہ ملتا ان کا سنگِ در ، بتاؤ ہم کہاں...

دسمبر 17, 2021

تمہاری ذات کا پہلے گماں کوئی نہیں تھا

مئی 14, 2020

ہوا کے ساتھ کوئی حرفِ چشمِ تر جائے

فروری 5, 2020

ہو تیری رضا جو, وہ چاہت میری

جون 28, 2020

سانپ ہوں نا، اس لئے

جون 27, 2025

چل پڑی ایسی ہوا

جون 15, 2024

ماٶں کی عالمی دن پر چند سطریں

جون 18, 2021

بول سکتے نہیں رواں شاید

دسمبر 17, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

تکبر کا انجام

جولائی 24, 2020

بیٹی، تعلیم اور بدلتا ہوا دیہی...

مارچ 21, 2026

لال کی تلاش

اپریل 1, 2023
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں