خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامہارنا نہیں کوشش نہ کرنا جرم ہے
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم

ہارنا نہیں کوشش نہ کرنا جرم ہے

از ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم جولائی 5, 2026
از ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم جولائی 5, 2026 0 تبصرے 50 مناظر
51

کیا آپ کو سائیکل چلانی آتی ہے ۔ اگر آپ کو آتی ہے تو آپ نے دیکھا ہو گا ہر وہ انسان جس نے سائیکل چلائی وہ پہلے کئی بار گرا لیکن وہ بچہ جو سائیکل سیکھنے کے عمل میں بار بار گرتا ہے،اس کا نتیجہ یہ کہ وہ ایک وقت جھوم جھوم کر سائیکل چلاتا ہے اور ہاتھ فضا میں بلند کر کے دوسروں کو کہتا ہے یہ دیکھو میں کیا کر رہا ہوں ۔ مگر جو بچہ ہمت ہار جاتا ہے مارے خوف کے ایک طرف بیٹھ جاتا ہے وہ سائےیکل چلانا نہیں سیکھ پاتا ۔ یہی اصول زندگی کے ہر میدان میں کام کرتا ہے۔بار بار ارے اور بار بار کوشش کریں ۔ کوشش والے ہارتے نہیں اور نا کوشش کرنے والے کبھی جیتتے نہیں ۔
اچھا چلو ۔! آو آج میں آپ کو ایک مشہور تاریخی قصہ سناتا ہوں، یہ ایک ایسے شخص کا قصہ ہے جو اکیس سال کی عمر میں کاروبار میں ناکامی سے دوچار ہوا، اس نے بائیس سال کی عمر میں انتخابات میں شکست کھائی، چوبیس سال کی عمر میں دوبارہ کاروبار میں ناکامی سے دوچار ہوا، چھبیس سال کی عمر میں اس کی محبوبہ کا انتقال ہوگیا، ستائیس سال کی عمر میں وہ نروس بریک ڈائون کا شکار ہوگیا، چونتیس سال کی عمر میں کا نگریس کا انتخاب ہار گیا، انچاس سال کی عمر میں سینیٹ کا انتخاب ہار گیا، وہ باون سال کی عمر میں امریکا کا صدر منتخب ہوا، وہ شخص ابراہام لنکن تھا۔
پیرو نے کہا ”اکثر لوگ اس وقت کوشش ترک کردیتے ہیں جب کامیابی کا حصول نزدیک تر ہوتا ہے، وہ دوڑ کے آخری مرحلے میں اختتامی لکیر سے صرف ایک گز کی دوری پر مقابلے سے دست بردار ہوجاتے ہیں، وہ کھیل کے آخری منٹ میں میدان چھوڑ دیتے ہیں، جیت کی لکیر سے صرف ایک فٹ دور” کامیابی کسی عظیم مقصد کے مرحلہ وار حصول کا نام ہے۔” مرحلہ وار کا مطلب ہے کہ کامیابی ایک سفر ہے منزل نہیں، ہم کبھی منزل پر نہیں پہنچتے لیکن سفر ہمیشہ جاری رہتا ہے جب ہم ایک ہدف کو حاصل کرلیتے ہیں تو اگلے کی طرف چل پڑتے ہیں اور پھر اس سے اگلے کی طرف۔ مقصد کا عظیم ہونا ضروری ہے، عظیم مقصد ہمارے نظام اقدار کا عکاس ہوتا ہے، مقصد اہم ہوتے ہیں کیونکہ وہ سمت کا احساس عطا کرتے ہیں۔ تاریخ بتاتی ہے کہ مشہور ترین کامیاب لوگوں کو کامیابی سے پہلے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ اس وجہ سے جیت جاتے ہیں کہ وہ اپنی ناکامیوں کے باوجود حوصلہ نہیں ہارتے” کامیابی کی تمام داستانیں ناکامی کی کہانیاں بھی ہیں۔یہ چھ اقوال امید کرتا ہوں آپ کو مدد کریں گے کہ آپ پریشان ہونا چھوڑ دیں اور اپنا سفر جاری رکھیں اپنی راہ میں آنے والے صحرا دریا پہاڑ میدان سبھی کو آپ نے عبور کرنا ہے ۔ کیسے بھی کرنا ہے تبھی منزل تک پہنچیں گے ۔
Albert Einstein نے کہا:آپ اس وقت تک ناکام نہیں ہوتے جب تک کوشش کرنا نہیں چھوڑ دیتے۔
Winston Churchill نے کہا:کامیابی آخری منزل نہیں اور ناکامی مہلک نہیں؛ اصل اہمیت آگے بڑھنے کے حوصلے کی ہے۔
Confucius نے کہا:ہماری سب سے بڑی عظمت کبھی نہ گرنے میں نہیں بلکہ ہر بار گر کر دوبارہ اٹھنے میں ہے۔
Confucius نے کہا:اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنی آہستگی سے چلتے ہیں، جب تک آپ رکتے نہیں۔
Harriet Beecher Stowe نے کہا:کبھی ہمت نہ ہارو، کیونکہ عین اسی مقام اور وقت پر حالات بدل سکتے ہیں۔
Confucius نے کہا:جو شخص پہاڑ ہٹانا چاہتا ہے وہ چھوٹے پتھر اٹھانے سے آغاز کرتا ہے۔
زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ کامیابی کسی جادو کا نام نہیں، بلکہ مسلسل کوشش، حوصلے اور دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کی علامت ہے۔ انسان اکثر ناکامی سے ڈر کر رک جاتا ہے، حالانکہ اصل ناکامی رک جانا ہے، گر جانا نہیں۔حقیقی ناکامی صرف کوشش نہ کرنا ہے۔ زندگی میں ہار اس وقت نہیں ہوتی جب ہم ناکام ہوتے ہیں، بلکہ اس وقت ہوتی ہے جب ہم کوشش چھوڑ دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک طالب علم امتحان میں کم نمبر آنے پر مایوس ہو کر پڑھائی چھوڑ دے تو یہی اس کی اصل ناکامی ہے، لیکن اگر وہ دوبارہ محنت کرے تو وہی کمزوری اس کی طاقت بن سکتی ہے۔ ناکام ہونے سے نہ ڈرو، بلکہ کوشش نہ کرنے سے ڈرو ۔ہمیں حوصلہ دیتی ہے کہ غلطی کرنا انسانیت ہے، مگر کوشش نہ کرنا کمزوری ہے۔ ایک کسان اگر بارش نہ ہونے پر ہار مان لے تو وہ کبھی فصل حاصل نہیں کر سکتا، لیکن اگر وہ متبادل طریقے اپناتا رہے تو ایک دن ضرور کامیاب ہوتا ہے۔ فاتح دراصل وہ ہارا ہوا شخص ہے جس نے ایک بار اور کوشش کی۔ یعنی کامیابی ان لوگوں کا مقدر بنتی ہے جو گرنے کے بعد دوبارہ کھڑے ہوتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ زندگی ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے۔ جو شخص ہر ناکامی کو سبق بنا کر آگے بڑھتا ہے، وہی اصل میں کامیاب کہلاتا ہے۔ کیونکہ کامیابی راستہ بدلنے سے نہیں، بلکہ مسلسل چلتے رہنے سے ملتی ہے۔کوشش کی ابتدائی صورت دراصل وہ پہلا چھوٹا مگر فیصلہ کن قدم ہے جس سے انسان اپنے بڑے مقصد کی طرف سفر شروع کرتا ہے، اس کا آغاز واضح نیت اور مقصد کے تعین سے ہوتا ہے تاکہ انسان کی سوچ بکھرنے کے بجائے ایک سمت میں مرکوز رہے، پھر چھوٹے اور قابلِ عمل قدموں سے آغاز ضروری ہے کیونکہ بڑی کامیابیاں ہمیشہ چھوٹے مراحل سے جنم لیتی ہیں، اسی طرح روزانہ کا معمول بنانے سے کوشش عادت میں ڈھل جاتی ہے اور انسان مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ انسان خوف کے باوجود عمل کرے اور “مکمل تیاری” کے انتظار میں وقت ضائع نہ کرے کیونکہ تیاری دراصل عمل سے پیدا ہوتی ہے، مزید یہ کہ آغاز میں غلطی کو فطری سمجھ کر قبول کرنا چاہیے کیونکہ ہر غلطی سیکھنے کا ذریعہ بنتی ہے، اور آخر میں کسی بھی خیال کو فوراً عملی شکل دینا آغاز کی سب سے مضبوط صورت ہے، یوں واضح نیت، چھوٹے قدم، مستقل معمول، خوف کے باوجود عمل، غلطی کی قبولیت اور فوری اقدام مل کر انسان کو کامیابی کی طرف رواں دواں کر دیتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم کی کتاب کامیاب زندگی کے راز سے انتخاب

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • دورِ حاضر میں ادب کی افادیت اور معاشرتی تشکیل
  • محسن ِ پاکستان کا ناقابلِ تسخیر پاکستان!
  • تم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے؟
  • ہالی ووڈ کا فریب – چوتھی قسط
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم

اگلی پوسٹ
اگر آپ نیک ہیں تو
پچھلی پوسٹ
چھ چور قسم کی عادات

متعلقہ پوسٹس

ہنستے ہنستے

دسمبر 4, 2019

معاشرے میں نصیبو کا کردار

دسمبر 9, 2025

موبائل کیمرہ اور بےحسی

جون 5, 2020

پُھول اور تِتلی، رنگ اور خُوشبُو

دسمبر 10, 2025

درک – رویہ سازی | تمنا کے دو حصّے

جولائی 21, 2026

ڈیجیٹل نسل اور اُردو زبان

اگست 20, 2025

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب!

مئی 13, 2021

کوئی تو اپنا ہو کوئی تو خیر خواہ نکلے

دسمبر 7, 2025

بے غرض محسن

دسمبر 10, 2017

پریشے کا مقدر

اگست 7, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کچھ طبیعت ہی ایسی پائی ہے

جنوری 27, 2020

گلوبل وارمنگ اور آج کی ماں

مئی 19, 2019

چچا چھکن نے تصویر ٹانگی

اگست 9, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں