خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاماگر آپ نیک ہیں تو
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم

اگر آپ نیک ہیں تو

از ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم جولائی 5, 2026
از ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم جولائی 5, 2026 0 تبصرے 32 مناظر
33

Respect People’s Feelings Even If It Doesn’t Mean Anything To You It Could Mean Everything To Them
کہا جاتا ہے کوئی نہایت غریب مسکین آدمی ایک مسجد کے باہر سے گزر رہا تھا اور مسجد میں کوئی پروگرام چل رہا تھا ۔ جس میں علامہ صاحب پورے ولولہ اور جوش سے تقریر کر کے لوگوں کو اللہ کے عذاب سے ڈرا رہے تھے ۔علامہ صاحب کا عنوان قبر کا عذاب تھا ۔ وہ غریب مسکین مسجد سے باہر کھڑا خاموشی سے یہ تقریر لاوڈ اسپیکر پر سن رہا تھا ۔ جب علامہ صاحب نے بیان ختم کیا تو مسکین نے مسجد کے دروازے کو جھک کر یعنی مسجد کی چوکھٹ کو ہاتھ لگا کر چوما اور ایک سادہ سا جملہ کہا ” ہے تے توں اللہ دا کہار پر تیرے توں چنگی گل کدی نئیں سنی ” ہے تو تو اللہ کا گھر مگر تجھ سے کبھی خیر کی خبر کبھی نہیں سنی ۔ یہ نہایت سادہ انسان کا سادہ سا جملہ تھا ۔ مجھے یاد پڑتا ہے ہمارے انگلش کے استاذ چوہدری مظفر ؒ نے ہمیں یہ لطیفہ سنانے کے بعد ایک جملہ کہا کہ بیٹا لوگوں کو اللہ کے عذاب سے ضرور ڈراو مگر اللہ کی محبت ان کے دل میں بساو ۔ جب علما ء ہر بات پر فتوی لگا دیتے ہیں اور ہر بات پر اللہ کا عذاب اللہ کا عذاب کہتے ہیں اور حرام حرام حرام کی گردان کرتے ہیں تو عام سادہ انسان متنفر ہو جاتا ہے اسے نہیں معلوم کہ خدا کون ہے ؟ وہ کیسا ہے ؟ وہ کیا کرے گا ؟ اس کا انداز اس کا اسلوب کیا ہے ؟ آپ لوگ جو بتائیں گے انہوں نے ویسا ہی قبول کرنا ہے ۔ لہذاخدا اور اس کے دین کو ایسا پیش کرنا کہ اس کی مخلوق کو اپنے رب سے محبت ہو جائے ۔ اولیاء اللہ کے ہاں بھی دو طریق رہے ہیں ۔ ایک عذاب الہی کے خوف کا اور دوسراعشق الہی ۔ حضرت حسن بصری ؒ اور حسن رابعہ بصری ایک ہی زمانے کے دو ولی اللہ تھے ۔جبکہ حضرت حسن بصری کا اسلوب خوف الہی تھا اور رابعہ بصری کا عشق الہی ۔ اسی لیے رابعہ بصری کو کسی نے دیکھا کہ ایک ہاتھ میں آگ اور ایک میں پانی لیے جا رہی تھی کہا یہ کیوں کہا جنت کو آگ لگا دوں تا کہ لوگ اس کی لالچ میں عبادت نا کر سکیں اور پانی سے جہنم کی آگ کو بجھا دوں تا کہ کوئی جہنم کے خوف سے عبادت نا کرے ۔ بس میں چاہتی ہوں اگر کوئی خدا کی عبادت کرے تو صرف اس کی محبت میں کرے ۔ اگر آپ نیک ہیں تو رابعہ بصری والا اسلوب اختیار کریں ۔ ایک عام نمازی کو تو یہی اسلوب سوٹ کرتا ہے ۔ اولیا ء اللہ یا علما کرام کی اپنی اپنی ذمہ داریاں ہوا کرتی ہیں وہ بہتر جانتے ہیں کس کو کیسے گائیڈ کرنا ہے ۔ دین اسلام بہت خوبصورت ہے اس کو اپنے مطلب کے مطابق استعمال کرنے کی کوشش مت کریں ۔ آج لوگ علماء پر الزام لگاتے ہیں ہیں کہ وہ ایسا کرتے حالانکہ ایک عام آدمی اپنی زندگی میں دین کی معلومات میں اضافہ کرنے کی بجائے کم معلومات کو ہی اپنے مطابق مولڈ فولڈ کر کے اپنا مطلب نکال رہا ہوتا ہے ۔ بے عملی بڑھتی جا رہی ہے ۔ اگر کوئی ذرا سی نمازیں پڑھنے لگتا ہے تو وہ متکبر ہو جاتا ہے ۔ جس کو اپنے فرقے بارے چند معلومات آ جاتی ہیں وہ اپنے آپ کو عالم سمجھ کر تبصرے شرع کر دیتا ہے ۔ شیعہ سنی وہابی دیوبندی اہلحدیث کی مباحث سے نکل کر اب قوم رافضی ناصبی کی بحث میں آ گئی ہے ۔ ہر کوئی خدا اور اس کے رسول کو ماننے والا ہے مگر کوئی صحابہ ؒ کی شان میں گستاخی کر رہا ہے کوئی کسی کو خوامخواہ موازنوں کے آئنہ میں اتار رہا ہے ۔ ایک صحابی کی شان بیان کر کے دوسرے کے ساتھ تقابلی جائزہ کر رہا ہے ۔ علماء کے ان عجیب و غریب عنوانات محض واہ واہ کے چکر میں پوری قوم کو ولجھا رہے ہیں ۔ ایک کمال کا نکتہ پیش کرتا ہوں کہہ کر جوشیلی بات پر داد لینا والا عالم اپنی ذمہ داری بھول گیا ہے اور ایک فالور ہے کہ اندھی تقلید کرتا جا رہا ہے ۔ نت نئے ڈگی ڈگی بجا کر سوشل میڈیا پر آنے والے فتنوں نے پاکستان ہندوستان کے مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کیا ہے ۔ اب چراغ لے کر بھی ڈھونڈے سے وہ مسلمان نہیں مل رہا جو نبی علیہ الصلوۃ والسلام کی تعلیمات پر عمل کر رہا ہو ۔دوسروں کے حقوق ادا کر رہا ہو ۔ ایک دیہات میں رہنے والے غریب کسان کا گدھا مسجد چلا گیا تو وہاں کے پکے نمازیوں نے ایک تو اسپیکر پر اعلان کر دیا اور گدھے کی بھی خوب دھلائی کی ۔ کسان کو خبر ہوئی تو وہ مسجد کے دروازے کے باہر بیٹھ کر روتے ہوئے انہیں کہنے لگا کہ میرے گدھے کو چھوڑ دیں وہ بے زبان ہے اور جانور ہے دیکھیں اس نہیں پتہ چلا وہ غلطی سے مسجد آ گیا ہے مجھے ہی دیکھ لیں میں کبھی آیاہوں مسجد ۔ میرا وعدہ وہ آئیندہ مسجد نہیں آئے گا ۔ یہ چھوٹا قصہ پورا ایک افسانہ ہے ۔ آنکھیں نم ہو جاتی ہیں جب مجھے وہ بندہ یاد آتا ہے جس نے کہا میں آج پورے چالیس سال بعد مسجد آیا ہوں ۔ ہم نے مارے حیرت کے ،پوچھا بھائی ایسا کیوں ۔ اس نے کہا : میں ایک مرتبہ جوانی میں مسجد گیا تو ایک پکے نمازی بزرگ نے کہا خیر تو ہے آج مسجد کیسے یاد آ گئی ۔ میں وضو کر رہا تھا یہ بات انہوں نے اتنے برے لہجے میں کہی کہ میں نے وہیں وضو چھوڑا اور گھر چلا آیا ۔ اس کے بعد آج آپ کی دعوت پر مسجد آیا ۔ میں نے عنوان میں کہا ہے کہ اگر آپ نیک ہیں تو خدارا کسی دوسرے کی نیکی پر ایسا طنز مت کریں کہ وہ اچھی راہ چھوڑ جائیں ۔ آپ کی نیکیاں آپ کو ہی نفع دیں گی نا تو آپ نیک ہو کر کسی پر احسان کرتے ہیں نا کوئی آپ پر ۔ میرا یقین مانے میں نے ہر جنازے کو دیکھا ہے کہ وہ اپنی ہی قبر میں خالی ہاتھ جاتا ہے ۔ اگر آپ نیک ہیں تو آپ کا لہجہ بھی نیک ہونا چاہیے ایسا نہیں کہ اپنی نیکیوں پر نازاں ہو کر متکبر ہو جائیں ۔ اگر آپ عالم ہیں تو علم کی قدر کریں کیونکہ سب سے بد ترین تکبر علم کا تکبر ہے ۔ کبھی ہم نے سوچا کہ ہمارے طنزیہ جملے دوسروں کا کتنا نقصان کردیتے ہیں..؟ہم سب اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکیں. مختصر خلاصہ یہ ہے کہ لوگوں کو نیکی کی دعوت بھی نہایت شائستہ اسلوب میں دیں ۔ اب ہمیں مسجد میں جھاڑو لگانے ، جمعہ کو مسجد کی صفائی کرنے والے بچے نہیں ملتے ۔ یہی وجہ ہے ہر کوئی تو انہیں بری طرح ڈانٹتا ہے کہ میری نماز خراب ہو رہی ہے ۔بچوں کو مسجد میں ڈانٹیں مت ۔ ان کی تربیت کریں اگر ہر کوئی اس اسلوب پر چلے گا تو یقین جانیے ہماری نئی نسل آپ کو مسجد میں نہیں سینما ، تھٹر اور چوک چوراہوں میں ہی ملے گی ۔ علماء فتوے ہی لگاتے رہیں گے تو یہ بچے غیبت اور بد نظری کی مجالس اور جمگھٹوں میں سکون پائیں گے ۔ بس پھر سے یہی کہ اگر آپ نیک ہیں تو اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے نیکی کی توفیق دی تکبر اور غرور سے اپنی نیکیاں ضائع مت کریں ۔

ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم کی کتاب کامیاب زندگی کے راز سے انتخاب

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • مخلوق خدا سے محبت
  • مالٹے کی خوشبو اور پانی کا قطرہ
  • نعرہ
  • آنٹی کا تجزیہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم

اگلی پوسٹ
شادی کرنے سے پہلے
پچھلی پوسٹ
ہارنا نہیں کوشش نہ کرنا جرم ہے

متعلقہ پوسٹس

امتحانی مراکز یا واہگہ بارڈر

جون 9, 2026

طارق فتح کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

مارچ 27, 2019

وقت سے پہلے ہوئی شام

جنوری 12, 2026

اب یہ عالم ہے ! بات کرنے کو

فروری 19, 2026

حریص اس قدر ہے انساں

جنوری 25, 2026

عبدالستار ایدھی

دسمبر 7, 2025

ایک تھا بجو کا

نومبر 27, 2022

تفہیماتِ کلیاتِ اقبال اردو

دسمبر 28, 2024

کتھا سرکس

جون 15, 2020

رحمتِ خداوندی کے پھول

فروری 3, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ہندوستان چھوڑ دو

جنوری 19, 2025

آزمائش یا سزا ( پہلا حصہ)

جون 17, 2025

ڈیڈی

مارچ 20, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں