خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامشادی کرنے سے پہلے
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم

شادی کرنے سے پہلے

از ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم جولائی 5, 2026
از ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم جولائی 5, 2026 0 تبصرے 30 مناظر
31

The highest happiness on earth is marriage

ضرورت ڈھل گئی رشتے میں ورنہ
یہاں کوئی کسی کا اپنا کب ہے

دنیا گلوبل ویلج بن گئی ہے مگر اس ہجوم میں بھی شادیاں مشکل ہو رہی ہیں ۔ اگر ہو گئی تو نبھا نہیں ہو رہا ۔طلاق کی شرح بڑھتی جا رہی ہے ۔ آخر کیوں ؟
ایک نیک اخلاق وکردار کا حامل لیکن غریب لڑکا کسی کے گھر اس کی بیٹی کا رشتہ لینے گیا،بیٹی کا باپ بولا: تم غریب ہو اور میری بیٹی غربت اور تکالیف کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی اس لئے میں تمہیں اپنی بیٹی کا رشتہ نہیں دے سکتا۔پھر ایک بداخلاق و بدکردار لڑکا اسی لڑکی کا رشتہ لینے گیا تو اس کاباپ رشتہ دینے کیلئے راضی ہوگیا اوراس کے، بداخلاق ہونے کے بارے میں یہ کہا ” اللہ اس کو ہدایت دے گا, انشاءاللہ ” تو اس کی بیٹی نے کہا: باباجان کیا جو اللہ ہدایت دے سکتا ہے وہ رزق نہیں دے سکتا ۔۔۔؟ یا ان دونوں خداؤں میں کوئی فرق ہے۔۔۔؟شادی ایک سنت عمل ہے جو ایمان کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے مگر یہ بات سو فیصد درست ہے کہ غربت اتنا ہی ایمان کو کمزور بھی کرتی ہے اور مرد کو مختلف آزمائشوں میں ڈالتی ہے ۔ اوپر واقعہ کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی غریب سے شادی نا کریں یا کسی غریب سے ہی شادی کریں ۔ بلکہ اس کا مطلب ہے کسی نکٹھو سے شادی نا کریں ۔ سست ، غافل ہونا ، وقت ضائع کرنا ، جوانی کو ضائع کرنا ، پڑھائی کی عمر میں پڑھنا نا ،والدین پر بوجھ بنے رہنا ۔ یہ سب کسی طرح بھی اچھے کردار میں شامل نہیں ۔ یقینا صاحب کردار رزق حلال کا متلاشی ہو گا اور محنتی ہو گا ۔ ہمارے معاشرے کے دو بڑے المیے ہیں ایک خواب نگر اور دوسرا تربیت ۔ بیٹا خوبصورت ہو یا بیٹی دونوں کی خوبصورتی کو ڈھال بنا کر کسی امیر سے شادی کا خواب سجانا یہ سب سے بڑی بیوقوفی ہے ۔یاد رکھئے! جب تک انسان کا باطِن خوبصورت نہ ہو ظاہری خوبصورتی کسی کام کی نہیں۔ دوسرا بیٹا یا بیٹی کو اس قدر لاڈلا بنا کر رکھنا کہ تربیت ہی نا کرنا ۔ ان دو باتوں کی وجہ سے اکثر بظاہر بہترین نظر آنے والا جوڑا بہت جلد ٹوٹ جاتا ہے اور اس کے بعد الزام تراشیوں کی ایک بوچھاڑ شروع کر دی جاتی ہے ۔
غضب تو یہ ہے مقابل کھڑا ہے وہ میرے
کہ جس سے میرا تعلق ہے خوں کے رشتے کا
آپ ماں باپ ہیں اور اولاد کی نعمت سے اللہ نے نوازا ہے تو یقین جانیے آپ نے اولاد کی تربیت کر دی تو اخلاق اور کردار کی دولت ہی سب سے بڑا احسان ہو گا ۔ اچھے رشتے کا معیار کیا ہے؟ وہ جو ہمارا خود ساخْتہ ہے یا وہ جسے شریعت نے اچھا رشتہ قرار دیا۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہر باپ اپنی بیٹی کے لئے اچھے لڑکے کا انتخاب کرنا چاہتا ہے اور لڑکے والے بھی اچھے رشتے کی تلاش میں ہوتے ہیں لیکن یہ بات ہر مسلمان کو پیشِ نظر رکھنی چاہئے کہ اچھا رشتہ وہی ہے جو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے نزدیک اچھا ہے لہٰذادین دار اور ضروری تقاضوں کو پورا کرنے والا رشتہ ملتا ہو تو اسے ٹھکرانے کی بجائے اپنانے کا ذہن ہونا چاہئے۔
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
لیکن ہمارے ہاں کیا دیکھا جاتا ہے کیا سوچا جاتا ہے چلیے اس کا آئینہ بھی دیکھ لیں ۔ عام طور پر لڑکے والوں کی تمنا یہ ہوتی ہے: (1)”آنے والی“امیرباپ کی بیٹی ہو (2)ماں باپ کی اِکلوتی ہو تو کیا ہی بات ہے (3)لڑکی کے بھائی اعلیٰ سرکاری عُہدوں پر فائز ہوں (4)اور اگر کئی بھائیوں کی ایک ہی بہن ہو تو سونے پہ سہاگا کیونکہ اس سے تحائف ملنے کے اِمکانات بڑھ جاتے ہیں (5) بہو خوب جہیز لے کر آئے (6)بیٹے کو سَلامی میں موٹر سائیکل یا گاڑی ملے (7)کوئی پلاٹ یا مکان بھی مل جائے (8)بہو کا والد اپنے داماد کو کوئی کاروبار ہی شروع کروا دے (9)لڑکی کسی اچھی جگہ نوکری(Job)کرتی ہووغیرہ ۔غور کیا جائے تو ان سب میں ایک چیز”دوسرے کے مال کو لَلچائی ہوئی نظروں سے دیکھنا“ مُشترَک ہے۔
اسی طرح لڑکی والوں کی عموماً یہ خواہش ہوتی ہے: (1)لڑکا اسمارٹ(Smart) اور فیشن ایبل(Fashionable) ہو(2)باپ کی جائیداد و کاروبار کا اِکلوتا وارث ہو (3)نندیں نہ ہوں(4) اگر ہوں تو ”اپنے گھر کی ہو چکی ہوں“ تاکہ ہماری بیٹی سُسرال میں راج کرے۔ (5) لڑکا نوٹوں میں کھیلتا ہو (اگرچہ حرام سے کمائے گئے ہوں) (6)تنخواہ معقول بھی ہو تو نظر اس پر ہوتی ہے کہ ” اُوپر کی کمائی“کتنی بنا لیتا ہے۔(7)لڑکا بیرونِ ملک ہو تو گھر بھر کی چاندی ہو جائے گی وغیرہ۔
اب ایمان داری سے بتائیں ہم انسانوں کے بنائیں یہ معیار کسی بھی لحاظ سے قابل عمل ہیں ۔ ایمان تو کہتا ہے افسوس ۔ لیکن اس کے باوجود دل ہی دل میں دوطرفہ پکنے والی یہ کچھڑی دو انسانوں کے ساتھ ساتھ دو گھرانوں کا سکون برباد کر دیتی ہے ۔
بہت ستاتے ہیں رشتے جو ٹوٹ جاتے ہیں
خدا کسی کو بھی توفیق آشنائی نہ دے
حضرتِ سیِّدُنا حسن بصری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کی : میری ایک بیٹی ہے جس سے میں بہت پیار کرتا ہوں، اس کے کئی رشتے آئے ہیں، آپ مجھے کس سے اُس کی شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا : اس کی شادی ایسے شخص سے کرو جو اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتاہو کیونکہ اگر ایسا شخص تمہاری بیٹی سے محبت کرے گا تو اسے عزّت دے گا اور اگر نفرت بھی کرے گا تو ظلم نہیں کرے گا ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ کے لگ بھگ کنواری لڑکیاں اور لڑکے موجود ہیں جن کے والدین اچھے اور مناسب رشتوں کی راہ تک رہے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے ہر تیسرے گھر میں شادی کے منتظر لڑکے اور لڑکیوں کی عمریں ڈھلتی جارہی ہیں۔ اس پریشانی کی اصل وجہ رشتوں کی کمی نہیں بلکہ رشتوں کا معیار پر پورا نہ اترنا ہے۔ ہر لڑکی کے والدین کے اپنے معیار ہیں۔
اس فرش سے ہم نے اڑ اڑ کر افلاک کے تارے توڑے ہیں
ناہید سے کی ہے سرگوشی پروین سے رشتے جوڑے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ شادی عموماً چار چیزوں کی وجہ سے کی جاتی ہے: (۱) حسب نسب کی وجہ سے۔ (۲) مال کی وجہ سے ۔ (۳) حسن وجمال کی وجہ سے۔ (۴) دینداری کی وجہ سے۔ لیکن تم لوگ دین داری کو ترجیح دیا کرو۔ اگر ایسا نہ کروگے تو دنیا میں فساد ہوگا۔شادی کا اصل مقصد کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتے ہیں ”ہم نے جوڑے بنائے تاکہ وہ ایک دوسرے سے سکون حاصل کریں۔
آخر میں ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی تربیت کریں۔ لڑکیاں جاب کرتیں ہیں تب بھی گھریلو امور اچھے سے سکھائیں اور ہر دو طرف رشتے کے وقت کسی بھی بات کو بڑھا چڑھا کر مت بولیں، کسی بھی معاملہ میں دھوکہ مت دیں نا ہی جھوٹ کا سہارا لیں ۔ بعد میں نتائج بہت بھیانک ہوا کرتے ہیں ۔
ساتھ رہتے ہو مگر ساتھ نہیں رہتے ہو
ایسے رشتے کو نبھانے کی ضرورت کیا ہے

ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم کی کتاب کامیاب زندگی کے راز سے انتخاب

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پتہ
  • پاکستان کی ترقی کا راستہ
  • گرم لہو میں غلطاں
  • نہ سنوائی، نہ تحفظ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم

اگلی پوسٹ
امید سب سے بڑی مزاحمت ہے
پچھلی پوسٹ
اگر آپ نیک ہیں تو

متعلقہ پوسٹس

شبِ معراج

جنوری 17, 2026

مخفی دوربین

نومبر 20, 2025

کافی وِد انڈر ٹیکر

دسمبر 23, 2021

سیّد نذیر نیازی – بیاضِ یادداشت اور علامہ اقبالؒ!

دسمبر 29, 2021

سیاسی جماعتوں کی رسہ کشی

اکتوبر 28, 2025

مرثیے اور قصیدے کی مشترک جہتوں کا جائزہ

جنوری 1, 2023

کیکٹس لینڈ

جنوری 5, 2020

ایران امریکہ جنگ بندی کے مصالحتی مطالبات

اپریل 26, 2026

ہم دیکھیں گے

جنوری 24, 2020

دل کی دیوار سے ٹکراٸے ہوئے لگتے ہیں

فروری 17, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

یار کیا داستاں کو موڑ دیا

مارچ 22, 2026

وفا کی راہ بدل کر چلے...

دسمبر 8, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں