خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباغضب کرپشن کی عجب کہانی
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاویس خالد

غضب کرپشن کی عجب کہانی

از سائیٹ ایڈمن مئی 30, 2021
از سائیٹ ایڈمن مئی 30, 2021 0 تبصرے 79 مناظر
80

 

غضب کرپشن کی عجب کہانی

ہمارے ملک کی ترقی کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔اس ملک میں چند افراد کو چھوڑ کر صرف وہی کرپشن نہیں کرتا جس کو موقع نہیں ملتا۔ورنہ حسب توفیق سب اس کرپشن کی لعنت سے اپنے اعمال کو داغدار کر رہے ہیں اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔کرپشن ایک اسٹرا کی مانند ہے جو ہمارے ملک کے جسم کے ہر مسام میں پیوست ہے اور جسم کی طاقت کو نچوڑ رہا ہے۔ایک غلط فہمی کا ازالہ کرنا بھی ضروری ہے کہ کرپشن صرف روپے پیسے کی ہوتی ہے بلکہ ہر طرح کی بے ایمانی،قانون شکنی،اختیارات سے تجاوز کرنااورہر قسم کی امانت میں خیانت کرنا کرپشن ہی کے زمرے میں آتا ہے۔ آپ کے کام کا وقت جس کی آپ اجرت لیتے ہیں اس وقت میں وہ کام نہ کرنا اور وقت ضائع کرنا بھی کرپشن ہے۔جس کرسی پر آپ براجمان ہیں اس کے تقاضے پورے نہ کرنا بھی کرپشن ہے۔اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنا اور اپنی طاقت کے بل بوتے پر سرکاری مال میں خیانت کرنا اور اس سے اپنے ذاتی اثاثوں میں اضافہ کرنابھی کرپشن کی بد ترین صورت ہے۔یہاں یہ عالم ہے کہ پیسے لیتے پکڑے جاؤ اور پیسے ہی دے کر چھوٹ جاؤ۔ہم صرف حکمرانوں کو روتے ہیں لیکن بڑی معذرت کے ساتھ یہ کرپشن کم یا ذیادہ خودہمارے لہو میں شامل ہو چکی ہے۔غور طلب نکتہ یہ ہے کہ جس کو پانچ ملتے ہیں وہ پانچ نہیں چھوڑتا،جسے دس ملتے ہیں دس نہیں چھوڑتا،اسی طر ح جسے کروڑ ملے وہ کروڑ کیوں چھوڑے گا؟؟؟دوسری طرف حیرت کی بات وہ دہرا معیار ہے کہ مسجد سے جوتا چور کو باندھ کر مارنا سب کے لیے باعث اجر و ثواب ہے اور کروڑوں کی چوریاں کرنے والے کی جوتیاں سیدھی کرنا بھی ہمارے ہاں عین عبادت سمجھی جاتی ہے۔ ایک طالب علم لاکھوں کی کرپشن نہیں کر سکتا لیکن وہ نقل کر سکتا ہے تو وہ اس میں دل و جان سے ملوث پایا جاتا ہے اور پورا ذہن لڑا کر نقل کا ہر طریقہ آزماتا ہے۔ایک کنڈیکٹر لاکھوں کی کرپشن نہیں کر سکتا لیکن وہ انجان مسافروں سے کرایہ ذیادہ لینے کی کوشش ضرور کرتا اور بقایا واپس نہ کرنے جیسی کرپشن کا اہتمام ضرور کرتا ہے۔ایک دودھ والا ڈنکے کی چوٹ پر دودھ میں پانی ملاتا ہے اور اس پر اپنی ایمانداری پر بھی اتراتا ہے کہ قسم لے لیں صرف پانی ہی ملاتا ہوں۔پٹرول پمپ والا پیمانہ کم کر کے سارا دن کی کمائی کو دیکھ کر خوش ہوتا ہے کہ آج میرے بچے صحیح عیاشی کریں گے۔ایک ریڑھی والا بھی مال کوئی اور دکھائے گا اور نظریں چرا کر برا مال آپ کے سر تھوپ دے گا اور خوش ہو گا کہ لو میں اس گاہک کو بھی دھوکا دینے میں کامیاب ہو گیا۔ایک خاکروب جس کو آپ اس معاشرے کا کمزور ترین فرد سمجھ سکتے ہیں،وہ اپنی تنخواہ کے باوجود صرف اس گھر سے کوڑا اٹھائے گا جس سے اس کو ماہانہ پیسے ملتے ہوں گے۔باقیوں کی بات تک نہیں سنے گا اور آپ اس کے متعلقہ افسر کو اس کی شکایت بھی نہیں کر سکتے کیوں کہ وہ خود اپنی کرپشن کی وجہ سے اس کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتا۔وہ خاکروب اسی افسر کو پیسے دے کر ہی تو چھٹی کرتا ہے۔ایک استاد پورا وقت بچوں کو پوری دلجمعی سے نہیں پڑھاتا،ایک عالم منبر پر حق سچ بات بیان نہیں کرتا۔ہر شخص ملاوٹ کے زریعے اپنا مال دو گنا کرنے کے چکر میں ہے۔ غرض آپ یہاں اس موضوع پر کس کی مثال چھوڑ سکتے ہیں۔یقین مانیے اگر ہم خود کرپٹ نہ ہوتے تو حکمرانوں کی کرپشن کو کبھی گوارا نہ کرتے۔ان کے دھوکے میں کبھی نہ آتے۔ان کی رسی کبھی دراز نہ کرتے۔یہ حکمران اتنے بڑے بڑے غبن کرنے کے باوجود کبھی علی الاعلان یہ نہ کہتے کہ ہم عوام کی عدالت میں اپنا مقدمہ لڑیں گے۔انھیں علم ہے کہ عوام خود اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔عوام کے مزاج میں کرپشن رچ بس گئی ہے۔ہمارے تو بڑے بڑے وزیر فرما گئے کہ ڈکری ڈگری ہوتی ہے اصلی ہو یا جعلی۔حیرت ہے کہ جس ملک کو دو دو ہاتھوں سے لوٹا ہوا ہو وہ ملک اتنے سالوں سے پھر بھی چل رہا ہے۔یقینا ابھی بھی پروردگار کا بہت بڑا فضل ہے۔اس کرپشن کے حل کی بات کریں تو اس کا حل بھی بہت مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ اس کا حل صرف سزائیں دینا ہے لیکن سوال یہ ہے سزا کون دے گا؟سزا تو وہ دے جس کے ہاتھ خود صاف ہوں۔جس کا دامن پاک ہو گا۔سزا دینے والے کو ہی تو سب سے ذیادہ خوف ہے کہ اگر سزا دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا تو پھر قانون کے ہاتھ خود اس کے گریبان تک بھی آ جائیں گے۔اس لیے قانون پر عمل درآمد کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی وہ خود ہی ہے۔ہمارے آقاؐ کا فرمان ہے جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں۔جس نے ذخیرہ اندوزی کی،جھوٹ بولا اس پر لعنت ہے۔واضح حکم ہے کہ کسی کا مال باطل طریقے سے مت کھاؤ۔لیکن آج کسی کو کسی کی پرواہ نہیں۔کوئی خوف خدا نہیں۔اپنے اپنے دائرہ اختیار میں سب اس میں ملوث ہیں بس رسائی اور پہنچ کا فرق ہے۔شاید حالات کسی بڑے انقلاب کے انتظار میں ہیں۔آج اگر ہمارے ملک میں کرپشن نہ ہوتی تو یہ دنیا کا سب سے خوش حال ملک ہوتا۔یہاں رہنا کسی کا خواب ہوتا۔یہ دنیا میں مثل چمن ہوتا۔لیکن کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجام گلستاں کیا ہو گا۔

اویس خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ذہنی سکون کا سفر
  • یہ جو غربت کا مارا لگ رہا ہے
  • کسی روشنی پہ بھی اعتماد
  • مسٹر حمیدہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اردو زبان و ادب کی ترقی
پچھلی پوسٹ
چھ بادشاہوں کی گوناگوں داستان!

متعلقہ پوسٹس

مرے ماں باپ قرباں ہوں محمدؐ پر الٰہی

نومبر 16, 2021

ضروری بات

مارچ 6, 2023

رات پھر تیری آغوش میں روشنی کا سفر

مارچ 19, 2020

سندھو کی صدا : پانی پر حق کی پکار

مارچ 26, 2025

روشنی کے اندر زندگی

نومبر 24, 2024

 سمینٹ میں دفن آدمی

دسمبر 7, 2019

وقت کی قدر اور انسان کی غفلت

مئی 21, 2026

میری ڈائری کا بوجھ

مئی 9, 2020

فرہاد احمد فگار کی ایک غزل

اگست 20, 2023

لفظ میرے مری تحریر نہیں رہنی ہے

دسمبر 15, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ماں کی خاموشی اور بیٹی کی...

نومبر 27, 2024

پہلے میں خود میں فرض کی...

جولائی 16, 2026

دل کو مآل ِ عشق سے...

اپریل 23, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں