خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو افسانےگرمٹیہ
اردو افسانےاردو تحاریرسلمیٰ جیلانی

گرمٹیہ

از سلمیٰ جیلانی جنوری 31, 2021
از سلمیٰ جیلانی جنوری 31, 2021 0 تبصرے 85 مناظر
86

گرمٹیہ

کانٹوں بھری باڑ کی چبھن کو دل میں لئے عبدل نے تاسف سے سوچا “کیا اسی دن کے لئے اس کے بزرگ اپنی بسی بسائی دنیا چھوڑ کر اس انجان بستی میں چلے آئے تھے،یہاں کے اجاڑ جنگلوں کو اپنے خون پسینے کی محنت سے سینچا ،……آج جب ریتیلی مٹی سونا اگلنے لگی تو ………..ہم گرمٹیہ کی اولاد کہلائے ….
کندھے پر چھوٹا سا کپڑوں کا تھیلا اور پوٹلی میں دو تین دن کا کھانا لئے وہ اس خار دار تار کی باڑھ کے سامنے کھڑا تھا، جسے پار کرنے کے بعد اس زمین کے لئے اجنبی قرار دیا جانے والا تھا-

وہ تو اسی بستی میں پیدا ہوا- اسی مٹی سے بنا تھا پھر کیوں وہ کھیت اس کے نہیں، بلکہ ان کے تھے جنہوں نے کوئی محنت نہ کی – مگر یہاں کے مقامی ہونے کی وجہ سے انہیں قانون اور معاشرے کی ہر حمایت حاصل تھی- اس کے باپ دادا جنہوں نے اس دیس سے محبت کی حالانکہ وہ تو یہاں آنا بھی نہیں چاہتے تھے- مگر ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا-
اس کی دادی زرینہ بتاتی تھی، جب وہ سات سال کی تھی- ٹاٹ کے پردے کے پیچھے سے گلی میں تماشا کرنے والوں کو دیکھتی تھی-
ان میں سے ایک جو بڑا چالاک دکھائی دیتا تھا، پیار سے اپنے پاس بلا کر بولا “چلو ایک بڑی کشتی میں اس سے بھی اچھا تماشا لگا ہے”،
نئے تماشوں کے شوق میں وہ اس کے پیچھے چل پڑی اور بندرگاہ تک جا پہنچی،
سامنے ایک بڑی سی کشتی میں رسیوں کی سیڑھیاں لگی تھیں، وہ سب اس پر چڑھتے گئے-
کشتی میں اور بھی بہت سے لوگ تھے جو اپنی کہانیاں سنا رہے تھے-
کوئی اس کی طرح تماشا دیکھنے آیا تھا -کوئی اجنبی زمینوں پر کھیتوں میں کام کرنے جا رہا تھا جہاں اسے بہت سی پگهار ملنے والی تھی-
باتوں میں پتا نہ چلا کہ کشتی آہستہ آہستہ کھلے سمندر میں بڑھنے لگی تھی – اس نے دیکھا کنارہ کہیں دور رہ گیا تھا-
اب اسے اندازہ ہوا کہ ان سب کے ساتھ کوئی بڑا دھوکہ ہو گیا ہے –
وہ رونے اور چلانے لگی …. مگر ساتھ کھڑے ہوئے ہنٹر والے تماشا دکھانے کے بجائے ان سب پر بے دریغ ہنٹر برسانے لگے-
ان میں سے ایک جوشیلا لڑکا تو کھلے سمندر میں کود گیا —
سہمے ہوئے لوگوں نے دیکھا وہ تھوڑی دور پانی کی منہ زور لہروں سے لڑتا رہا پھر گہرے پانیوں میں مدغم ہو گیا-
جہاز میں موجود روزینہ اور اس کے دوسرے ساتھیوں نے حالات سے سمجھوتہ کر لیا
وہ اب ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھ جانا چاہتے تھے- وہ ماضی جہاں کبھی ان کا سب کچھ تھا-
مگر وقت کی بے رحم گرد میں دفن ہو چکا تھا-
وہ نئی بستیاں بسانے میں کامیاب تو ہو گئے، مگر اپنی شناخت پیچھے ہی چھوڑ آئے-
اب وہ صرف گرمٹیہ پناہ گزیں تھے، جو روز بیلوں کی جگہ ھل میں جوتے جاتے، سخت پتھریلی زمین کو نرم مٹی میں تبدیل کرتے، اس میں کبھی گنا اگاتے تو کبھی دوسرے اناج، مگر …… جان توڑ محنت کے باوجود اس زمین کے مالک کبھی نہ بن سکے –
مقامی ھتیارے آتے اور سارا اناج چھین کر لے جاتے-
عبدل نے باپ کو ہمیشہ بیماری سے لڑتے دیکھا … دادی زرینہ کو جو گھر الاٹ ہوا تھا وہ بھی اس کے علاج کی نذر ہو گیا –
اور یوں گزرتے وقت کے ساتھ ان کے قدم زمین میں جمنے کی بجائے اکھڑتے ہی گئے-
آج تو حد ہی ہو گئی-
عبدل کے ہاتھ میں چند روپے پکڑا کر اسے زمین سے بے دخل کر دیا گیا-
گھر سے اس کا سامان نکال کر سڑک پر پھینک دیا اور قیمتی چیزیں اپنے قبضے میں لے لی گئی تھیں-
وہ اپنے خوابوں کے بکھرے ہوئے ملبہ پر بے بسی سے اکڑوں بیٹھا کچھ دیر زمین کو خالی نظروں سے تکتا رہا-
پھر اس کی آنکھ سے ایک آنسو ٹپکا جو کچی مٹی میں جذب ہو گیا یہ اس کی طرف سے اپنے پرکھوں کی محنت کو خراج عقیدت تھا -اس نے جھک کر اپنے قدموں تلے سے مٹھی بھر مٹی اٹھائی اور ہوا میں اچھال دی،اور تھکے ہوئے قدموں سے پہاڑی کے دوسری طرف جانے والی پگڈنڈی پر چل پڑا تاکہ اپنے پیارے گاؤں پر دوبارہ اس کی نظر نہ پڑے –
تاروں کی باڑھ کے پیچھے، گنے کے کھیت کی طرف سے آنے والی ہوا میں اس کی سسکیاں بھی شامل ہو گئی تھیں-
————————-

نوٹ : گرمٹیہ لوگوں کا پس منظر
فی جی ایک جزیرہ ہے جو نیوزی لینڈ سے تین گھنٹے کےہوائی راستے پر واقع ہے -اب سے ایک سو تینتیس سال پہلے برطانوی حکومت کے راج میں ہندوستان کے مختلف گاؤں دیہاتوں سے لوگوں کو ملازمت اور دوسری سہولیات کا جھانسا دے کر، عورتوں کو اغوا کرکے اور اسی طرح مختلف دھوکے دے کر کلکتہ کی سمندری بندرگاہ پر لایا گیا اور پھر بحری جہاز کے ذریعے فی جی کے ویران جزیرے پر انڈینچرڈ لیبر کی حثیت سے چھوڑ دیا گیا- ایک لاکھ سے بھی زیادہ لوگوں میں سے آدھے سے زیادہ راستے میں ہی مر کھپ گئے کل تیس یا چالیس ہزار بچے جنہوں نے بہت سختیاں جھیل کر گنے کے کھیت اگائے وہاں سے شکر ساری دنیا کو برآمد ہونے لگی مگر ان میں سے اکثر کا حال برا ہی رہا بعد میں ان کی اولاد ہنر سیکھ گئی اور کافی خوش حال ہو گئے لیکن جو گنے کے کھیتوں پر کام کرتے رہے ان کی حالت نہ سدھر سکی آج سے کوئی پندرہ سولہ سال پہلے ایک انقلاب میں مقامی لوگوں نے انہیں ایک بار پھر ملک بدر کر دیا-
گرمٹیہ لوگوں پر ہونے والے مظالم کی داستان تاریخ کے صفحات میں بھی خال خال ہی ملتی ہے – پچھلے سال جب میں فی جی کے لوگوں کے گروپ کے ساتھ حج پر گئی تو میری روم میٹس نے اپنے آباء پر ہونے والے ناروا سلوک کی کہانیاں بھی سنائیں جس پر میں نے ان سے کتاب لکھنے کا وعدہ کیا لیکن ابھی تک یہ مختصر کہانی ہی لکھ سکی امید ہے جلد کچھ تفصیل سے لکھ پاونگی-

سلمیٰ جیلانی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • یادیں
  • طوفان کے بیچ سفرِ شجاعت
  • شیشے کے پار ایک جھلک
  • بڑھتی ہوئی قیمتوں کا المیہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سلمیٰ جیلانی

اگلی پوسٹ
آرتی
پچھلی پوسٹ
کیا الجھنا کسی کہانی میں

متعلقہ پوسٹس

قبروں کے بیچوں بیچ

جون 15, 2020

بسم اللہ ۔۔۔اللہ اکبر

دسمبر 16, 2019

حشر کا میدان

اکتوبر 31, 2024

توبۃ النصوح – فصل سوم

اکتوبر 28, 2020

پاکستانی معاشرے میں طلاق کا بڑھتا رُجحان

اپریل 21, 2026

ایک بے بس کشمیری

مارچ 28, 2022

مسٹر معین الدین

جنوری 17, 2020

بہو بیٹیاں

دسمبر 12, 2019

معصوم تمنا

جون 29, 2020

گھاس والی

دسمبر 9, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

سیلاب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں

ستمبر 1, 2025

مسز ڈی سلوا

جنوری 17, 2015

ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ ۔...

مئی 3, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں