خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرجگرنرخ کے ٹکڑے
اردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرخواجہ حسن نظامی

جگرنرخ کے ٹکڑے

حسن نظامی کی اردو تحریر

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 30, 2013
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 30, 2013 0 تبصرے 432 مناظر
433

جگرنرخ کے ٹکڑے

کاغذ کی گرانی

ہندوستان میں جتنے کارخانے کاغذ بنانے کے ہیں وہ رات دن بچاری کلوں کو چلاتے ہیں۔ پل بھر کا آرام نہیں لینے دیتے۔ گھاس اور گودڑ ڈھونڈتے پھرتے ہیں جن سے کاغذ بنایا جاتا ہے۔ اس پر بھی پوری نہیں پڑتی۔ کاغذ کا بہاؤ دن بدن گھڑی بہ گھڑی، منٹ بہ منٹ، سکنڈ بہ سکنڈ بڑھتا چلا جاتا ہے۔ غریب اخبار والے، رسالے والے اور سب کاغذ چھاپ کر قومی، ملکی اور شکمی خدمت کرنے والے حواس باختہ ہیں۔ بٹوے سے روپے نوٹ نکال نکال کر دے رہے ہیں اور کاغذی بس نہیں کرتے۔ کہتے ہیں اورلاؤ۔ کوئی کہے لالہ صاحب میاں جی کے دل پر ہاتھ رکھ کر تو دیکھو وہ کمبخت دھڑک رہا ہے اور کاغذ کی گرانی سے سہما جاتا ہے۔ کاغذ کا بھاؤ یہی رہا، یعنی اس کی تیزی بڑھتی رہی تو اخباروں اور رسالوں کا چھاپنا دوبھر ہو جائے گا اورضرورت جو ایجاد کی ماں کہلاتی ہے، حسب ذیل ایجاد یں کرائے گی۔

ہر وفت اخبار کا ایک ایجنٹ ہر شہر میں مقرر ہو گا، جس کو خبریں اور مضامین خط میں لکھ کر بھیج دیئے جائیں گے۔ وہ سب خریداروں کے پاس جاجا کر مضامین اور خبریں سنا دیا کرے گا۔

کپڑے پر اخبار چھپیں گے۔

کونسلوں میں آنریبل ممبر سوال کر کے گورنمنٹ سے یہ حق حاصل کریں گے کہ گاؤں کے چوکیدار، پٹواری، پوسٹ ماسٹر، اسکول ماسٹر، ڈاکٹر حکیم، وید، امام، پیر روزانہ ڈپٹی کمشنر بہادر کے ہاں حاضر ہوں اور ان سے تازہ خبریں اور مضامین حاصل کر کے پبلک کو سنائیں اور جس قدر اخبارات اور رسالے ہیں ان کے مالکوں کو جنگ کے کرسھیٹ سے راشن مل جایا کرے۔

دواؤں کی گرانی

ولایت کی بعض دوائیں اس قدر گراں ہو گئی ہیں جس کے سننے سے بخار چڑھ آئے۔ ایک روپیہ قیمت کے عوض بعض دوائیں چالیس روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ ولایت پر حصر نہیں، ہندوستان کی یونانی ویدک ادویات کا بھی یہی عالم ہے۔ مشہور دواخانہ ہندوستانی دہلی نے بھی سوائی ڈیوڑی اور بعض دواؤں کی دوگنی تگنی قیمت کر دی ہے۔ ایسی حالت میں سوائے اس کے کچھ چارہ نہیں کہ ملک کے نامور حکیم وید ڈاکٹر جمع ہو کر علم مسرییزم سیکھ لیں اور اس کے ذریعے امراض کا علاج کریں یا وحشیانہ معالجات کا رواج جاری کیا جائے اور وہ داغنا خون نکلنا ہے، کیونکہ ہرزمانہ میں تہذیب و وحشت کا اسی طرح سےمقابلہ ہوتا آیا ہے۔ کبھی تہذیب کا غلبہ ہوتا ہے، کبھی وحشت کا۔

کپڑے کی گرانی

روئی کت رہی ہے۔ سوت بنا جا رہا ہے۔ کلف تھانوں سے گلے مل رہی ہے۔ اس پربھی غل ہے کہ کپڑے کا بھاؤ چڑھتا جاتا ہے۔ غریب لوگ ایسا مہنگا لباس نہیں خرید سکتے۔

کیا مضائقہ ہے آدمی برہنہ پیدا ہوتا ہے، جس سے معلوم ہوا کہ فطرتی اور نیچرل لباس برہنگی ہے۔ نیچر انسان کو ہمیشہ اصلیت کی طرف لاتی ہے۔ پس رفتہ رفتہ وہ مجبور ہو جائے گا اور اپنے مصنوعی لباسوں کو جو باعث تکلیف ہیں خیرباد کہہ دے گا۔ یہ حالت اسی وقت کاپیش خیمہ ہے۔

ایمان کی گرانی

ہندوستان والے ہندوستان والوں پر ڈاکے ڈالتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ملک کی خدمت کے واسطے روپیہ جمع کرتے ہیں، مگر اس اقتصادی مسئلہ پر غور نہیں کرتے کہ امن میں ایمان ارزاں ہوتا ہے اور بےامنی میں گراں۔ انہوں نے جنس ایمان کو فساد مچا کر مہنگا کر دیا ہے۔ ایمان ہی ہاتھ نہ آیا تو ملک کی ترقی کس کام آئے گی۔

مذاہب نے غدر، فساد، ڈاکہ زنی کو بہت معیوب قرار دیا ہے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں اپنے دین دھرم کی جڑ کاٹتے ہیں۔ یہ کھیتی نہ رہی تو ایمان اوربھی مہنگا ہو جائے گا۔

خوشی کی گرانی

ساری زندگی کی بنیاد اطمینان اورخوشی پر ہے۔ آج کل یہ ساری دنیا میں گراں پائی جاتی ہے۔ سونے کی گنّی پر چند آنے بڑھ گئے ہیں اور خوشی کی نیند پر کروڑوں اشرفیوں کا اضافہ ہوگیا۔

بچے ہر قوم کے ہمیشہ خوش رہتے ہیں اورکسی غم کو پاس نہیں آنے دیتے مگر اس وقت نے لاکھوں بچوں کی خوشی بھی چھین لی۔ لڑائی میں ان کے باپ مارے گئے۔ تب بھی وقت نے ان کو خوشی نہ دی۔ یہ وقت چھوٹی قیامت ہے جہاں ماں باپ بچوں کو اور بچے ماں باپ کو اپنےغم میں بھول گئے ہیں۔

غم کی ارزانی

غم بہت سستا ہوگیا۔ محرم آنے سے پہلے اس کو خرید کر گھروں میں بھر لینا چاہئے۔ عاشق مزاج تلاشِ غم میں سرگرداں پھرتے تھے۔ آج بازار بھر میں یہ جنس اتنی ارزاں ہے، جس کی کچھ حد نہیں۔ کوئی ان کوخبردیدے۔

غم اورفکرسنگدل آدمیوں کا قدرتی علاج ہے۔ بڑے بڑے سرکش فرعون غمِ دہر کے آگے سرنگوں ہو جاتے ہیں۔ آج کل غم اتنا سستا ہے کہ شاید دنیا سے کبرونخوت دور ہونے کا وقت آیا ہے۔

بے حیائی کی ارزانی

ہر چیز کی گرانی نے حیا فروش فرقہ کی ارزانی کر دی ہے۔ یہ خطرناک ارزانی ہے۔ حکومت، سوسائٹی، اہل شریعت کو اس طرف جلدی متوجہ ہونا چاہئے ورنہ ارزانی پرست ہندوستان اس ڈاکو جماعت کے جال میں کثرت سے پھنس جائے گا۔

مکر و دغا کی ارزانی

ایمان کی گرانی کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہندوستان میں مکر و دغا کا مول گھٹ گیا۔ مکاری کو پالیسی اورعقلمندی کہتے ہیں اور ادنٰی درجے والے بھی جو ہمیشہ کھرے ہوا کرتے تھے قریبی منافق بنتے جاتے ہیں۔ اس پرطرہ یہ کہ اس کو جائز اور شان ہوشمندی سمجھتے ہیں۔ یہ ادنٰی اصلاح اور روک تھام کے قابل ہے ایسا نہ ہو تو مرض بےدوا اور لاعلاج ہو جائے گا۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • یاد کا وہ لمحہ
  • سرنگ
  • پاکستانی بچوں کا تحفظ
  • سفیرِ ادب
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
بُرقعے
پچھلی پوسٹ
ڈوبتے کی پکار

متعلقہ پوسٹس

چچا چھکن نے ایک خط لکھا

اگست 22, 2022

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

احتساب اور چھٹائی کا قدرتی عمل

مئی 3, 2026

نوجوان نسل اور روشن مستقبل

مارچ 9, 2026

مسلح افواج کے سربراہ

مئی 10, 2020

آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 28, 2025

رنگ برنگی عینکیں !

جولائی 12, 2021

کیا میں سورج پہ روشنی ڈالوں!

جولائی 14, 2020

سعادت حسن منٹو

جنوری 9, 2026

پڑھے کلمہ

جنوری 24, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کیا تم نے کبھی دیکھا ہے...

مئی 12, 2026

ابجی ڈُ ڈُو

نومبر 14, 2019

گناہوں سے دور نہیں ہیں

نومبر 26, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں