خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلام"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی کاوش
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزغنی الرحمٰن انجم

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی کاوش

از سائیٹ ایڈمن اگست 26, 2026
از سائیٹ ایڈمن اگست 26, 2026 0 تبصرے 28 مناظر
29

بدقسمتی سے ہمارے ہاں ہر آنے والا نیا سرکاری مالی سال کسی خوشخبری کے بجائے معاشی گرانی اور تلخیوں کی نئی سوغات ہی لے کر آتا ہے، تاہم اہل ادب اور اربابِ ذوق کی خوش قسمتی دیکھیٸے کہ اس بار امین جالندھری صاحب کی طرف سے نئے مالی سال کے آغاز پر ایک بیش قیمت علمی تحفہ سامنے آیا ہے۔ شہرِ حیدرآباد کے تابناک ادبی افق پر گزشتہ تین دہائیوں کی علمی و ادبی محافل کی رنگین روداد اور اخباری کالموں پر مشتمل "شہر نامہ سوم” موجودہ مشکل اور تلخ حالات میں اپنے قارئین کے ادبی ذوق کی تسکین کے ساتھ ساتھ ان کے دکھوں اور تکالیف کا مداوا کرنے آ گیا ہے۔
اس کتاب کا رنگین ٹائٹل، شہر کی گہما گہمی، عمارتوں اور ان کی کھڑکیوں سے جھانکتی پُراُمید آنکھوں میں روشن شمع کی خوبصورت منظرکشی کتاب کے نفس مضمون کے عین مطابق ہے۔ مطبوعاتِ رابطہ کے تحت شائع ہونے والی یہ کتاب 192 صفحات پر مشتمل ہے، جس کا انتساب حضرت امیر خسرو رح کے خوبصورت کلام "چھاپ تلک سب چھینی رے” کے ساتھ ان کے نام کیا گیا ہے۔
کتاب کے مندرجات جہاں فکر و فن کا شاہکار ہیں، وہیں صفحہ نمبر 21 پر "سر نامہ” کے عنوان سے امین جالندھری کی لکھی تحریر آج کے دور کا المیہ، مقدمہ اور چارج شیٹ ہے، جس سے انکار قطعی ممکن نہیں۔ تاہم ایسے نازک دور میں یہ سب لکھنا بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں، کیونکہ:
"یہی کہا تھا میری آنکھ دیکھ سکتی ہے
کہ مجھ پہ ٹوٹ پڑا سارا شہر نابینا”
یہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے جناب امین جالندھری صاحب کی مسلسل محبت، شفقت اور توجہ حاصل ہے۔ اس کی بدولت انہوں نے بنا دیکھے اور بغیر ملے، خالصتاً ادبی و قلمی رشتے کی بنیاد پر مجھے پہلے "شہر نامہ دوم” اور اب "شہر نامہ سوم” کی صورت میں قیمتی خیالات کے ذخیرے اور تاریخی ادبی ورثے سے نوازا۔ میں ان کی اس بے لوث محبت اور عنایت کے لیے ان کا تہہِ دل سے ممنون و متشکر ہوں۔
ایسے حالات میں جب معاشی گرانی کے سبب کتاب کی اشاعت روز بروز دشوار سے دشوار تر ہوتی جا رہی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر کتاب کی پذیرائی اور فروخت خود ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے، ایسے میں کسی شخص کا ذاتی خلوص سے ایک ضخیم کتاب شائع کرنا اور پھر اسے اہل قلم کو تحفتاً ارسال کرنا، یقیناً ایک ایسے ہی باظرف انسان کا کام ہو سکتا ہے جو علم و ادب کی ترویج کو نہ صرف اپنا اوڑھنا بچھونا بنا چکا ہو، بلکہ اسے ایک قومی و علمی فریضہ اور صدقۂ جاریہ سمجھ کر سر انجام دینے کو اپنے لیے باعثِ فخر گردانتا ہو۔
اگرچہ امین جالندھری صاحب یہ تمام علمی کاوشیں ادب سے بے لوث محبت، کسی بھی لالچ، طمع اور ستائش کی تمنا سے بے نیاز ہو کر محض اپنے باطنی اطمینان اور قلبی تسکین کے لیے کر رہے ہیں، اور اسے ادب، ادیب یا قاری پر احسان ہرگز نہیں سمجھتے؛ تاہم ہمیں بحیثیتِ پاکستانی ادیب اور خصوصاً حیدرآباد کے ہر خاص و عام کو ان کے اس علمی احسان کا اعتراف کرنا ہوگا کہ انہوں نے حیدرآباد اور اس کے ادبی منظر نامے کو نہ صرف پاکستان کے دور دراز علاقوں تک متعارف کروایا، بلکہ اسے دنیا کے ہر اس گوشے تک پہنچا دیا ہے جہاں اردو بولی، پڑھی اور سمجھی جاتی ہے۔
"شہر نامہ سوم” کی عالمگیر پذیرائی اور ادبی وقعت کا اندازہ ان پرمغز تبصروں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے جو دنیا کے مختلف خطوں سے اہل دانش کی طرف سے اس پر لکھے گئے ہیں۔
شہرِ حیدرآباد کے ادبی عکس کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر شبیر احمد قادری (فیصل آباد) لکھتے ہیں۔۔۔۔
"مجھے خوشی ہے کہ میں نے حیدرآباد کو امین جالندھری کے قلم کی آنکھ سے دیکھا ہے اور قلب اوراق کی دھڑکن سے محسوس کیا ہے۔ کسی ان دیکھے شہر کو دیکھنے کی تمنا ہو تو صرف ادیب کی آنکھ سے دیکھنا چاہیے۔”

کتاب کے نثری اسلوب اور اس کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نجمہ منصور (سرگودھا) اپنے خیالات کا اظہار یوں فرماتی ہیں۔۔۔
"شہر نامہ کا اسلوب روایتی اور جدید نثر کا ایک حسین امتزاج ہے۔ مجموعی طور پر شہر نامہ محض ایک رسالہ نہیں بلکہ اپنے دور کی ادبی، سماجی اور تہذیبی سرگرمیوں کی ایک زندہ دستاویز ہے۔”
کینیڈا کی سرزمین سے نامور ادیب حامد یزدانی (ٹورنٹو) "شہر نامہ سوم” پر اپنے تاثرات میں یوں رقم طراز ہیں۔۔۔
"ایک گلدستہ ہے ادب کے رنگارنگ پھولوں کا۔ ایک ایسا مرقع جس میں سنجیدگی اور شائستگی بچپن کی سہیلیوں کی طرح ہاتھ میں ہاتھ دیے چہل قدمی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ قدرتی طور پر توقیرِ حرفِ سخن کی گراں قدر امانت ان کے سپرد کی گئی تھی اور انہوں نے اس دولت کی حفاظت کا حق ادا کر دیا۔”
ہندوستان کی سرزمین سے سراج زیبائی (شیموگہ، کرناٹک) امین جالندھری صاحب کی علمی قابلیت کو سراہتے ہوئے لکھتے ہیں۔۔۔
"انہوں نے ادب کو کارآمد تحریریں دی ہیں۔ افسانہ نگاری کے حوالے سے بھی کائنات کی صداقت کو آئینے میں اتارنے کی کوشش کی ہے۔ ان کی زبان نہایت شستہ و بلیغ ہے۔ میری خواہش ہے کہ امین جالندھری اسی طرح اردو کے متوالوں کی ادبی خدمات کو سامنے لائیں اور بڑی پابندی کے ساتھ حقیقت بیانی کا اہتمام کریں۔”

حاصلِ کلام یہ کہ "شہر نامہ سوم” محض ایک کتاب نہیں، بلکہ حیدرآباد کی ادبی تاریخ، تہذیبی اقدار اور زندہ تحریروں کا ایسا شاہکار ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگا۔ امین جالندھری صاحب کی یہ بے لوث علمی کاوش اردو ادب کا ایک گراں قدر سرمایہ ہے، جس پر وہ بلاشبہ مبارکباد اور تحسین کے مستحق ہیں۔
میں ان کی صحت، درازیِ عمر اور مزید ادبی کاوشوں کے لیے تہہِ دل سے دعا گو ہوں اور ان کے اس عظیم الشان تحفے پر ایک بار پھر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

غنی الحمٰن انجم

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت
  • پیتل کا گھنٹہ
  • اب اور کہنے کی ضرورت نہیں
  • فراوانی سے قلت کا سفر!
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
تیسری ہندکو کانفرنس
پچھلی پوسٹ
12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

متعلقہ پوسٹس

انڈا، سیاہی اور جوتا

ستمبر 6, 2025

آئینۂ جمال

دسمبر 31, 2024

سوچ کی غلامی

اگست 24, 2025

ایک عہد ساز شاعر – سید عدید

فروری 11, 2022

خدا کا شُکر ہے گرداب سے نکل آیا

فروری 12, 2020

ایک قبر کی فریاد

جنوری 20, 2020

پی آئی اے کی نجکاری

دسمبر 25, 2025

جانشینی سرٹیفیکیٹ

نومبر 26, 2025

یکم مئی (یومِ مزدور)

مئی 1, 2026

ماضی، حال اور مستقبل – کامیابی کا سفر

جولائی 9, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ایک نوحہ بر وزنِ حکایت

جون 3, 2025

جشن میلادِ النبیﷺ:نئے معاہدے کی ضرورت!

اکتوبر 21, 2021

8اکتوبر: جب زمین لرز اٹھی!

اکتوبر 9, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں