خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابابابرکت مہینہ رمضان المبارک
آپکا اردو بابااردو تحاریراسلامی گوشہاسلامی مضامین

بابرکت مہینہ رمضان المبارک

از محمد یوسف برکاتی مارچ 29, 2024
از محمد یوسف برکاتی مارچ 29, 2024 0 تبصرے 84 مناظر
85

میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں کو میرا آداب

جتنے انتظار کے بعد یہ بابرکت مہینہ رمضان المبارک شروع ہوا اتنی ہی تیزی سے ہم سے رخصت ہوتا جارہا ہے عشرہ رحمت اپنی کڑوڑھا رحمتیں لٹا کر ہم سے رخصت ہوگیا اور وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہوں نے اس عشرے کو اس عشرے کا بھرپور استقبال کرتے ہوئے اس کی رحمتوں کو حاصل کرنے میں گزاردیا اور اب اس وقت عشرہ مغفرت اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ گزر رہا ہے اور اس عشرے میں جتنا ہوسکےہمیں توبہ و استغفار کرنا چاہئے تا کہ باری تعالی ہماری استغفار قبول کرکے ہمیں اپنے پچھلے گناہوں سے اس طرح پاک کردے جیسے ہم ابھی ماں کے شکم سے نکلے ہیں کیوں کہ یہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہی ہے جس میں اللہ تبارک وتعالی کی خاص نظر کرم اپنے بندے پر ہوتی ہے اور ہمیں چا ہئیے کہ جتنا ہوسکے ہم اس مہینے میں اس رب کو خوش کرنے اور اس کا قرب حاصل کرنے کے لئیے اس کی عبادت میں اپنے آپ کو مصروف عمل رکھیں اس ہی طرح اس ماہ مبارک کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا عشرہ ہے ہم جانتے ہیں کہ ہمار ی نیکیوں کے مقابلے میں ہمارے گناہوں کی تعداد زیادہ ہے اس لئیے ہم کو چاہئیے کہ آنے والے آخری عشرے میں عذاب جہنم سے نجات کے لئیے صدق دل سے دعا کریں اور گڑگڑا کر اس رب کی بارگاہ میں حاضر رہیں ہم مسلمان ہونے کے ناطے کتنے خوش قسمت ہیں کہ اس رب العزت نے ہمارے لئیے رمضان المبارک جیسا بابرکت مہینہ چنا جس کی ایک ایک ساعت میں ہمیں نیکیاں کمانے کا موقع فرہم کیا گیا رات کے پچھلے وقت میں اٹھنا اور سحری کرنا سحری کا مبارک وقت جس کے بارےمیں سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سحری کھایا کرو اس میں برکت ہے اس کے بعد پورے دن بھوکے پیاسے رہ کر اس رب کی عبادت میں مصروف رہنا اور پھر افطاری کا وقت جب ساری نعمتیں سامنے ہونے کے باوجود بھی انسان صبر کا مظاہرہ کرتا ہے اور یہ وقت اس باری تعالی کی بارگاہ میں دعا کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے علماء دین نے کتابوں میں لکھا ہے کہ افطاری کے وقت اللہ تبارک وتعالی ان لوگوں کی بھی بخشش فرمادیتا ہے جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوتی ہے اتنی بڑی نعمت اس رب العزت نے صرف رمضان کے بابرکت مہینے میں ہی رکھی ہے یہ ہم مسلمانوں کے لئیے کتنا بڑا انعام ہے اسی طرح رات کو ملک کونے کونے میں موجود تمام بڑی بڑی مساجد وں میں ہونے والے تراویح کے خوبصورت مناظر جہاں کئی حافظ قرآن اپنی خوبصورت آواز اور دلکش انداز میں قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت کرتے ہیں اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور یہ روح پرور مناظر بھی ہمیں صرف اسی مہینے میں دیکھنے کو ملتےہیں اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ایسی محفلوں شریک ہوکر اللہ کی خوش نودی اور قرب حاصل کرکے بیش بہا نیکیاں کمانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور پھر اسی مہینے کے آخری عشرے میں ملک کی کئی مساجدوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی روزمرہ کی مصروفیات اور دنیاوی کاموں سے دور ہوکر دس دن کے اعتکاف کے لئیے بیٹھتے ہیں گھر بار سے دور ہوکر صرف اللہ کی عبادت میں اپنے آپ کو مصروف کرلیتے ہیں اس عمل پر بھی اس باری تعالی نے ہمیں نیکیاں کمانے کا خوب موقع فرہم کیا ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو یہاں بھی نیکیاں کمانے کا موقع اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے .

دراصل ہمارے یہاں ایک بات بڑی عام ہے کہ یہ مہینہ کاروباری حضرات کے لئیے ایک اچھا سیزن ہوتا ہے لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ جب اللہ رب العزت نے اس مہینے کو اپنا مہینہ کہا اپنے بندوں کو نیکیاں کمانے کے اتنے مواقع دئیے شیاطین کو قید کردیتا ہے رحمتیں لوٹنے مغفرت حاصل کرنے اور جہنم سے نجات کے مواقع فرہم کردئیے تو پھر یہ دولت کمانے کے کا سیزن ہے یا نیکیاں کمانے کا دولت تو ہم باقی گیارہ مہینوں میں بھی کماسکتے ہیں لیکن نہ ان گیارہ مہینوں میں آپ کو سحری جیسی نعمت ملے گی نہ افطاری جیسی رونق نہ تراویح جیسا اجتماع نہ اعتکاف جیسا عمل اور نہ ہی خوبصورت شبینے جیسی محافل اب فیصلہ ہم نے خود ہی کرنا ہے کہ ہم کونسا سیزن کمانا چاہتے ہیں دولت حاصل کرنے کا یا نیکیاں کمانے کا.

اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اس بابرکت مہینے میں روزہ نماز اور تراویح کا پابند کرے اور نیکیاں کمانے کی زیادہ سے زیادہ سعادت نصیب کرے اس بابرکت مہینے کے طفیل ہمارے اگلے پچھلے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف کرے, اس بابرکت مہینے کے طفیل ہمارا شمار نیک لوگوں میں کردے , اور اس بابرکت مہینے کے تمام فیوض و برکات حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین بجاالنبی الامین) صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلیہ وسلم ۔

 

محمد یوسف برکاتی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پناہ چاہتے ہیں سیلاب سے
  • سَرْمَسْت سوز و جذب
  • پرواز کے بعد
  • سہ ماہی رسالہ گلوبل وادیٕ سخن
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
محمد یوسف برکاتی

اگلی پوسٹ
پریشانیاں اور آزمائش اور اس میں اللہ کی حکمت
پچھلی پوسٹ
گناہ بے لذت اور معصوم کا خون

متعلقہ پوسٹس

اب بھی خاموش اگر ھو

فروری 27, 2025

ترقی یا پستی

مئی 25, 2024

سیاہ شب کے مسافر

جون 10, 2024

اب خوف کھا رہے ہیں ہماری اڑان سے

ستمبر 20, 2020

ذائقہ بدلیں گے کیف و وجد میں

اکتوبر 14, 2025

میرا جسم میری مرضی

مارچ 10, 2020

زیرو سے ہیرو تک کا سفر!

دسمبر 26, 2025

صرف ایک مچھر۔۔۔۔ صرف ایک شاہد مسعود

جنوری 26, 2018

اندھیرے کا سفر

دسمبر 6, 2024

کیا کھویا کیا پایا کچھ بھی یاد نہیں

اگست 15, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

نجات

جنوری 2, 2022

یہاں پڑاؤ بہت دیر تک رہا...

مارچ 4, 2025

ملنے نہ کبھی آیا جو ایک...

جولائی 20, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں