خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامحمد ایوب صابرؔ کا شعری آہنگ
آپکا اردو بابااردو تحاریرایوب صابرساحل سلہریمقالات و مضامین

محمد ایوب صابرؔ کا شعری آہنگ

از سائیٹ ایڈمن جنوری 14, 2021
از سائیٹ ایڈمن جنوری 14, 2021 0 تبصرے 80 مناظر
81

محمد ایوب صابرؔ کا شعری آہنگ

محمد ایوب صابرؔ بطورشخص اور شاعر دونوں اعتبار سے لائق تحسین ہیں۔ وہ گذشتہ دو دہائیوں سے بڑے اعتماد کے ساتھ اُردو غزل کہہ رہے ہیں۔ان کے تین شعری مجموعے‘‘اعزاز کی قیمت’’، ‘‘اذانِ سحر’’ اور ‘‘اسلاف کی دستک’’ اشاعت پذیر ہو چکے ہیں۔ان کا اولین شعری مجموعہ‘‘اعزاز کی قیمت’’ ۲۰۰۶ء میں دعا پبلی کیشنز ،لاہور سے شایع ہوا۔ ان کا یہ شعری مجموعہ مقصدی شاعری میں ایک عمدہ اضافہ ہے۔صابرؔ کی غزلوں میں اصلاح معاشرہ کےعناصر نمایاں ملتے ہیں۔ ان کی شاعری کا اختصاص یہ ہے کہ انسانی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔محمدایوب صابرؔ وطن، قوم، امتِ مسلمہayub sabir اور اسلامی تہذیب وثقافت سے محبت کرنے والا اصیل شاعر ہے۔انھوں نے اپنی غزلوں میں اسلاف کے کارناموں اور مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کا بہت ذکر کیا ہے۔ انھوں نے بالخصوص اسلامی روایات اور طرز معاشرت کو اپنی شاعری میں بیان کیا ہے۔ وہ اکثر اشعار میں مسلمانوں کی زبوں حالی اور مٹتے ہوئے اسلامی و ملّی کلچر پر نوحہ کناں نظر آتے ہیں۔اس ضمن میں یہ شعر ملاحظہ کیجیے:
مسلماں کس نے ہے تیرا ،گریباں چاک کر ڈالا
تری ماضی میں جو عزت تھی اس کو خاک کر ڈالا

محمد ایوب صابرؔ مسلمانوں کو متحد اور یکجا دیکھنے کا آرزو مند ہیں۔وہ مسلمانوں کو بھائی چارے ،خلوص اور انسانی ہمدردی سے رہنے کی تلقین و تاکید کرتےہیں۔اس حوالے سے یہ شعر دیکھیے:
اُمتِ مسلمہ ترا اتحاد اب اکسیر ہے
ہو سکے ممکن تو جینے کی یہی تدبیر ہے

صابرؔ نے عالمی تناظر میں امتِ مسلمہ کے مسائل کو بیان کیا ہے۔وہ امتِ مسلمہ کا خیرخواہ ،محافظ ،رہبر اور نگران ہے:
ایک ہو جاؤ مسلمانو ، عداوت چھوڑ دو
اپنے دست و بازو سے کرنا بغاوت چھوڑ دو

محمد ایوب صابرؔ سمجھتے ہیں کہ ‘‘اعزاز’’ انسان کی محنت ومشقت کا ثمر ہوتا ہے۔ آدمی اس کے حصول میں عمر گزار دیتا ہے ۔انھوں نے اعزاز کو فن کا اعتراف کہا ہے۔ وہ اعزاز کو انمول سمجھتے ہیں،یہ شعر دیکھیے:
سینے پہ لگا تمغہ کہیں بیچ نہ دینا
بازار میں ملتی نہیں اعزاز کی قیمت

محمدایوب صابرؔ کی شاعری میں اصلاحی رنگ بے حد غالب ہے ،اُنھوں نے مسلمانوں کو اپنے شان دارماضی اورشناخت کااحساس دلایا ہے۔ انھوں نے اپنی انقلابی افکار کو شعری پیکر عطا کرتے ہوئے موجودہ مسلم حکمرانوں کی بزدلی کا ماتم کیا ہے۔ ایوب صابر شاعرانہ لہجے میں ایک مصلح کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ وہ اسلامی دنیا کی ترجمانی کے ساتھ ساتھ عالمی منظر نامہ پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے سقوطِ بغداد پر یہ اشعار کہے:
بغداد کے سب اہل مکیں کانپ رہے ہیں
سمٹے ہوئے کچھ گوشہ نشیں کانپ رہے ہیں
دنیا میں وہ تہذیب و تمدن کا نشاں تھے
اقدارِ مسلماں کے امیں کانپ رہے ہیں

محمد ایوب صابرؔ کی شاعری بڑی سبق آموز ہے ۔انھوں نے اسلام کے عقائد وتہذیب کو زیادہ موضوع بنایا ہے۔ انھوں نے انسان اور انسانی زندگی کی تعمیر وتخریب کے عوامل کوبھی اپنے شعری متن کا حصہ بنایا ہے۔ کہیں کہیں وہ اپنے ترقی پسند ہونے کا اعلان بھی کرتے ہیں۔ انھوں نے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بھی آواز بلند کی ہے اور مزدور کے ساتھ مکمل ہمدردی کااظہار بھی کیا ہے۔ صابرؔ نے غریب ،مظلوم ،نچلےاور پسے ہوئے طبقے کی نمایندگی کی ہے اور غریب کے استحصال پر مزاحمت کی ہے۔ اس ضمن میں یہ اشعار ملاحظہ کیجیے:
چیختے ہیں مظلوم بچارے
وقت کا حاکم بہرا دیکھا
مال پرایا اپنا کر کے
چور کو دیتے پہرا دیکھا

میں کسی منصف سے اب ، فریاد تک کرتا نہیں
میرا حق چھینا گیا ہے عادلوں کے درمیاں

محمد ایوب صابرؔ کی اردو غزل کا آہنگ اسلامی اور انقلابی ہے۔ ان کی ہنر آفرینی یہ ہے کہ انھوں نے موضوعات کو نبھانے کے لیے رومانوی طرز اظہار اپنایا ہے۔ اس کی ایک عمدہ مثال یہ ہے:
اندھیری شب میں صابرؔ کس لیے مایوس بیٹھے ہو
کسی جگنو سے تم نے استفادہ کر لیا ہوتا

ایوب صابر کی شاعری اسلامی اور عوامی موضوعات کا حسین امتزاج ہے۔ انھوں نے قرآن سب سے بڑا رہبر اور اسلام بہترین دین کے بیانیے کو اس طرح شعری پیکر عطا کیا ہے:
نیکی سے بڑا دنیا میں ، جوہر نہ ملے گا
بڑھ کر کوئی قرآن سے رہبر نہ ملے گا
دنیا کے مذاہب کو ذرا غور سے دیکھو
کوئی بھی دین اسلام سے بہتر نہ ملے گا

محمد ایوب صابرؔ نے اپنی غزلوں میں قوم کی عظمتِ رفتہ کی بازیابی کی ہے ۔وہ عزم ونظریے کا شاعر ہے۔ انھوں نے اسلاف کی اقدار اور وقت کے ہاتھوں بدلتی اور مٹتی ہوئی تہذیب کو موضوع بنایا ہے۔ ‘‘اعزاز کی قیمت’’ اور‘‘اذانِ سحر’’ کے بعد ‘‘اسلاف کی دستک ’’میں بھی ایوب صابر نے اقوام عالم میں سرخرو ہونے کے مضامین خوب نبھائے ہیں۔ انھوں نے اخلاقی اقدار کی پامالی ،عدل و انصاف کے فقدان اور اسلاف کے کارناموں کو شاعری کا حصہ بنایا ہے۔ صابرؔ ایک لمحہ کے لیے بھی قیدِ ماضی سے رہا نہیں ہوا ،وہ کہتا ہے کہ جو قومیں اپنے اسلاف کے کارہائے نمایاں اور ماضی کو بھول جاتی ہیں وہ دنیا میں کبھی ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں۔ انھوں نے بالخصوص نئی نسل کو پیغام دیا ہے کہ اپنے اسلاف کی اقدار کی پاسداری کرو گے تو کام یابی تمھارے قدم چومے گی۔ ان کے مطابق معاشرے میں پھیلنے والی بے یقینی ،مایوسی،ناامیدی اور کم ہمتی اسلاف کی اقدار کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ ہے:
شعورِ ذات میں شامل ہے گر اسلاف کی دستک
تو پھر کردار میں کیسے نہ ہو اوصاف کی دستک
مرے اجداد نے تو علم کے ابواب کھولے ہیں
یونہی گونجے گی صدیوں تک مرے اسلاف کی دستک

محمد ایوب صابر کی ساری شاعری خالصتاً فکراور خیال کی آئینہ دار ہے۔ انھوں نے شعریت ،نغمگی ،ندرت،سلاست ،روانی، تسلسل، مصرعوں کی بنت اورنشست وبرخاست پر زیادہ توجہ نہیں دی تاکہ یہ شعری تقاضے اس کی مقصدیت کے راستے میں حائل نہ ہوں۔صابرؔ کی شاعری پڑھ کر یہ احساس ابھرتا ہے کہ وہ ایک منبر پر کھڑا خطیب ہے جو للکار للکار کر واعظ کر رہا ہے اور قاری اس کے سامنے دو زانو ہو کر بیٹھا ہوا سامع معلوم ہوتا ہے۔ شاید اسی وجہ سے ان کی شاعری میں اسلاف کی عظمت کا شعور ابھرتا ہے۔ یہ اشعار دیکھیے:
وہ پرندہ کس طرح کرتا زمانے کی تلاش
کر نہیں پایا جو اپنے آشیانے کی تلاش
منکشف ہوتا نہیں ہے اس پہ رازِ زندگی
جو حقیقت چھوڑ کے رکھے فسانے کی تلاش

اس افراتفری ،بے یقینی ،سیاسی اور اقتصادی بحران اور سماجی واخلاقی اقدار کی پامالی کے دور میں صابرؔ نے عوام کے ذہنوں پر اپنے انقلابی اور واعظانہ فکر وخیال سے زبردست دستک دی ہے۔ اس حوالے سے انھوں نے معاشرتی بے اعتدالیوں اور ناہمواریوں پر طنز کے نشتر چلائے ہیں ۔اسی لیے ان کی شاعری میں شعری جمال کم اور داخلی آہنگ زیادہ نظر آتا ہے۔ وہ قوم کی شکست وریخت پر بڑے کرب سے گزرتا ہے اور عوامی مسائل اور مصائب پر اندر ہی اندر کڑھتا ہے:
اک شخص کے گلے میں اٹکی ہوئی ہے چیخ
اپنے مکاں کی گرتی وہ دیوار دیکھ کر
آنکھوں کا پانی پلکوں کی سرحد پہ آ گیا
خیموں میں سر جھکائے وہ لاچار دیکھ کر

اکیسویں صدی کی اردو غزل کے اس جمگھٹےمیں محمد ایوب صابر کی غزل منفرد اسلوب ،مضامین اور اصلاحی وانقلابی آمیزش سے الگ شناخت بنانے میں کام یاب ہو گئی ہے۔ وہ معاصر اردو غزل نگاروں کی صف میں آگے آگے چلتے معلوم ہوتے ہیں۔ صابرؔ نے غزل سے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاح معاشرت کا کام لیا ہے یہ انداز انھیں منفرد اور اختصاصی شاعر کے زمرے میں لاتا ہے۔اس حوالے سے محمد ایوب صابر کے یہ اشعار ملاحظہ کیجیےاور مجھے اجازت دیجیے:
آج بھائی بھائی میں دولت کی خاطر جنگ ہے
کیسے کہہ دوں یہاں حرص وہوس باقی نہیں

جس دھرتی میں پیوست ہوں مظلوم کے آنسو
اُس دھرتی پہ کہتے ہیں کہ بارش نہیں ہوتی

احترامِ آدمیت کا نہیں جن کو خیال
وہ مسلط ہو رہے ہیں حکمراں در حکمراں

وہ اپنے جگر گوشوں کو ہی بیچنا چاہے
جس باپ سے بچوں کی کفالت نہیں ہوتی

اُس ملک میں ہر شخص پریشان ہے صابرؔ
جس ملک میں ہمدرد قیادت نہیں ہوتی

وہ جس نے جھگڑے کیے تخت وتاج کی خاطر
کوئی بھی کام کیا ہے سماج کی خاطر

ڈاکٹر ساحل سلہری

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • موجودہ حالات اور بڑھتا ہوا ذہنی دباؤ
  • ملتان سر جڑی دلیرانہ محبت
  • لذتِ نفس کی غلام عورت
  • علامہ اقبال — ایک روشن ستارہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
پیرہن اور بھی تابناک ہوا
پچھلی پوسٹ
خلقتِ نور کلام

متعلقہ پوسٹس

میں عشق ذات ہوں چہرہ بدل کے آئی ہوں

مئی 20, 2020

آبِ گُم – شہر دو قصہ​

دسمبر 16, 2019

پودوں کا مسئلہ تو فقط

مارچ 8, 2025

اللہ پاک بہت رحیم ھے

اگست 1, 2025

محبت، روح اور بنکاک کا سفر

دسمبر 31, 2024

میرا بچہ

مارچ 22, 2020

زندگی میں اک موڑ

جنوری 3, 2026

لاک ڈاؤن اور حکومتی لاپرواہی

جولائی 16, 2020

میں کہ سائر بھی ہوں ہدایت بھی

اگست 28, 2025

عداوت کی نشانی چل رہی ہے

مئی 21, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ہجرت

جون 24, 2025

فلسطین میں امن کو موقع دو

اکتوبر 1, 2025

ماضی کی یاد

جولائی 31, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں