خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامتیسری ہندکو کانفرنس
آپ کا سلاماردو تحاریراردو تقریباتاردو کالمزسہیل احمد صمیم

تیسری ہندکو کانفرنس

از سائیٹ ایڈمن اگست 24, 2026
از سائیٹ ایڈمن اگست 24, 2026 0 تبصرے 27 مناظر
28

بہت کم تعلیمی ادارے ایسے ہوتے ہیں جو معیاری تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت، زبان اور شناخت سے جوڑنے کا فریضہ بھی انجام دیتے ہیں۔ بلاشبہ ایسے ادارے معاشروں میں محض ڈگریاں نہیں بانٹتے بلکہ تہذیب و ثقافت کو ایک فکری سوچ کے تحت پروان چڑھاتے ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ جناح بیسک سکول اینڈ کالجز مانسہرہ نے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہزارہ کی مادری زبان ہندکو کے تحفظ اور ترویج کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے ایک ایسی علمی روایت کی بنیاد رکھی ہے جو اب باقاعدہ تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے۔
اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی کے طور پر جناح بیسک سکول اینڈ کالجز مانسہرہ اور ہندکو وال بیٹھک ہزارہ کے باہمی اشتراک سے فاریض آڈیٹوریم، جناح کالجز مانسہرہ میں تیسری ہندکو کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کے روحِ رواں جناب فاریض صاحب، جناب فیاض صاحب اور ڈاکٹر عادل سعید تھے۔ یہ حضرات جس خلوص اور کھلے دل کے ساتھ ہندکو زبان کی ترویج و بقا کے لیے کوشاں ہیں، وہ اپنی مثال آپ ہے یعنی نہ کسی صلے کی تمنا، نہ ستائش کی طلب۔
بس اپنی مادری زبان سے محبت اور اس کے تحفظ کا جذبہ۔ ان کے اسی لازوال جذبے کی بدولت انتہائی کم وقت میں بہت سے خواتین لکھاری بھی ہمارے سامنے آئی ہیں جو ہندکو زبان و ادب میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ میرے خیال میں ہندکو کانفرنس کے جتنے اور بہت سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں ان سب میں یہ پہلو اہم ہے کہ خواتین لکھاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جو بلا شبہ لائقِ تحسین ہے اور اس کے لئے جناب عادل صاحب ، جناب ، فیاض صاحب اور انکی پوری ٹیم بہت زیادہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ اب یہ کانفرنس (سالانہ) ایک ایسی کانفرنس بن چکی ہے کہ ہندکو سے محبت کرنے والے تمام لوگ بالخصوص ہزارہ کے شعرا ادیب اس کانفرنس کا بے تابی سے انتظار کرتے ہیں۔
تیسری ہندکو کانفرنس کا مرکزی موضوع "ہندکو زبان و ادب کی ڈیجیٹائزیشن: مسائل اور تجاویز” تھا۔ علمی نشست کے پہلے حصے میں اس موضوع کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقی مقالات پیش کیے گئے، جن سے یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ ڈیجیٹل دور میں ہندکو کے حوالے سے نئے نئے مفاہیم اور جہتیں جنم لے رہی ہیں — زبان کو محض روایتی حدود میں نہیں بلکہ عصری تقاضوں کے مطابق بھی سمجھا اور برتا جا رہا ہے۔ اس سیشن کی صدارت تمغۂ حسنِ کارکردگی احمد حسین مجاہد نے کی۔
مہمانِ خصوصی کشمیر سے تشریف لانے والے ڈاکٹر شاہد حسین میر تھے۔ مہمانانِ اعزاز میں ڈاکٹر الطاف یوسف زئی (صدر شعبہ اردو، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ) اور شہید بے نظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کی ڈاکٹر صدف عنبرین شامل تھیں۔ سیشن کی تحریک مانسہرہ کی معروف ادبی، سماجی اور علمی شخصیت ڈاکٹر صاحبزادہ جواد الفیضی نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض تبسم چوہدری نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
کانفرنس کے دوسرے حصے میں معروف گلوکارہ آسیہ رحمان نے ہندکو کے مقبول اور دل آویز گیت پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا اور خوب داد دی۔
تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک شاندار مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت اعجاز نعمانی نے کی، جبکہ بشریٰ فرخ مہمانِ خصوصی اور تاج الدین تاج و محمد یامین مہمانانِ اعزاز تھے۔ نظامت احمد ریاض نے کی۔ ہزارہ بھر سے آئے ہوئے شعرائے کرام نے اپنی تخلیقات پیش کر کے محفل کو یادگار بنا دیا۔ اس موقع پر ایک خوش آئند پہلو یہ بھی نظر آیا کہ ہندکو ادب میں خواتین لکھاریاں بھی آگے بڑھ کر سامنے آ رہی ہیں، جو اس زبان کے مستقبل کے لیے نیک شگون ہے۔
تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی اور دیگر معزز شخصیات کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، جبکہ آخر میں تمام شرکاء کی پرتکلف ضیافت سے تواضع کی گئی۔
تیسری ہندکو کانفرنس اس حقیقت کا روشن ثبوت ہے کہ جب تعلیمی ادارے علم کے ساتھ تہذیبی ورثے کی پاسبانی کو بھی اپنا نصب العین بنا لیں، تو زبانیں زندہ رہتی ہیں، ثقافتیں مضبوط ہوتی ہیں، اور آنے والی نسلوں کو اپنی شناخت پر فخر کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ جناح بیسک سکول اینڈ کالجز مانسہرہ اور ہندکو وال بیٹھک ہزارہ کی یہ کاوش ثابت کرتی ہے کہ خلوصِ نیت سے کی گئی چھوٹی سی کوشش بھی بڑی تحریک بن سکتی ہے۔آخر میں ،میں ایک بار پھر جناب فاریض صاحب، جناب فیاض صاحب اور ڈاکٹر عادل سعید جناح بیسک سکول اینڈ کالجز، مانسہرہ اور ہندکو وال بیٹھک تیسری ہندکو کانفرنس کامیابی کی مبارکباد دیتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ سلسلہ پھلتا پھولتا رہے اور ہر بری نظر سے محفوظ رہے آمین

سہیل احمد صمیم

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • گرمیٔ موسمِ گرما
  • ماورائے رم و رفتار گزرتی ہوئی شام
  • وہی منزل، وہی ساتھی
  • توازن اردو ادب پروگرام نمبر50
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
شہر کے دوسرے کنارے سے
پچھلی پوسٹ
"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی کاوش

متعلقہ پوسٹس

پیتل کا گھنٹہ

فروری 5, 2022

کچھ رہ جانے والی باتیں

جنوری 23, 2020

ایمیزون کی بازگشت

دسمبر 19, 2024

علمائے دیوبند کا فکری منہج

دسمبر 6, 2025

میں خوش ہوا کہ بود میں رکھا گیا مجھے

مارچ 8, 2026

خار چھونے سے بھی ہاتھوں میں اُتر جائے گا

اپریل 6, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

کیا جوڑے آسمان پر بنتے ہیں؟

اپریل 22, 2026

مرتبان

دسمبر 23, 2021

ایسےایسے لوگ

دسمبر 16, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

شعر اور واہ کا رشتہ

جنوری 27, 2020

مقابلے کی دوڑ میں کھوئی ہوئی...

اکتوبر 21, 2025

میں تتی دھی پنجاب دی

جون 6, 2013
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں