خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابانقرئی لومڑی
آپکا اردو بابااردو افسانےاردو تحاریرسید محمد زاہد

نقرئی لومڑی

از سائیٹ ایڈمن مارچ 15, 2023
از سائیٹ ایڈمن مارچ 15, 2023 0 تبصرے 81 مناظر
82

”کیا عجب عنوان ہے! بڑی عمر کی عورت اپنی اپیل کھو نہیں دیتی؛ 71 سالہ زینت امان نوجوانوں میں کیوں مقبول ہو رہی ہے؟“

”نقرئی لومڑی Silver Vixen اپنے چاندی کے بالوں کی جھالر لٹکائے اس عمر میں جب انسٹاگرام پر انٹری مارتی ہے تو نوجوان دیوانے ہو جاتے ہیں۔“

وہ دونوں فروری کی روپہلی دھوپ میں بیٹھی باتیں کر رہی تھیں۔ گل و ریحان کا موسم شروع ہو رہا تھا۔ وہ موسم جس میں پرندے جوڑے بناتے ہیں۔ موسم بہار کا تمازت سے بھرا سورج گرم کپڑے اتارنے پر مجبور کر رہا تھا۔ ماتھے سے عرق بہہ کر آنکھوں کی جھریوں سے بھٹکتے بھٹکتے سن رسیدہ رخساروں پر پہنچ کر انہیں چمکا رہا تھا۔ سردی کم ہو گئی تھی لیکن سرد راتوں میں بڑھکنے والی سینے کی حدت بڑھتی جا رہی تھی۔ پروا اس کو کم کرنے کی کوشش کرتی تھی لیکن اس کے مقدر میں بھی ناکامی ہی لکھی تھی۔

”زینت امان ہمارے ہیرو کی ہیروئین۔ وہ بوڑھا ہوا نہ ہیروئین۔ حسن ہیرو کا ماند پڑا، نہ اس کا ۔“

”مرد کو چھوڑو اس کی تو کمر دہری ہو جاتی ہے۔ عورت جوں جوں عمر کی بھٹی میں پکتی ہے اس کی قسمت کا ستارہ مزید چمکتا ہے۔ اس کی داستانیں اور بھی مزیدار ہو جاتی ہیں۔“

”تمہارے پاس بہت سی کہانیاں ہوں گی؟
”شو بز شعبہ ہی ایسا ہے جس میں روز کہانیاں بنتی ہیں۔“
”شکاری مرد بھاگتے پھرتے ہیں اور عورتیں؟“

”نہیں نہیں! مرد ہمیشہ خود کو شکاری سمجھتا ہے، اصل میں وہ شکار ہوتا ہے۔ اصل شکاری عورت ہی ہوتی ہے۔ اور چن چن کر نشانے لگاتی ہے۔“

”ان تیروں سے کوئی بچ بھی جاتا ہو گا۔“

”کوئی مرد ایسا نہیں جسے گانٹھا نہ جا سکے۔ یہ تو خود جال میں پھنستا ہے۔ جسم کے جال میں۔ وہ سمجھتا ہے کہ اپنی ہوس پوری کرنے کے لیے عورت اس نے پسند کی ہے۔ بے وقوف!“

”بالکل صحیح کہا۔ انتخاب تو ہمیشہ سے عورت کا حق رہا ہے۔ وہ اپنے قرب سے کسے نوازتی ہے اور کسے دھتکار دیتی ہے، یہ اس کا فیصلہ ہوتا ہے۔

ہر عورت کا اپنا۔ ”
”ہاں! پتلی ہو یا موٹی، جوان ہو یا بوڑھی۔ بس جال بچھانا آتا ہو، وہ خود شکار ہونے آ جاتا ہے۔

موٹی عورت کے دام میں مرد ایسے آتا ہے جیسے کچھوے کے منہ میں مچھلی۔ سلم سمارٹ عورت چاہے اس کا چہرہ جھریوں بھرا ہو، وہ مچھلی کی طرح لپکتا ہے کہ اس کیچوے کو ہڑپ کر جائے اور کنڈی اپنے حلق میں پھنسا لیتا ہے۔ ”

”کیا ہر مرد زیر دام آ جاتا ہے؟ میرا خیال ہے کہ کچھ مرد زیادہ مضبوط ہوتے ہیں اور قابو میں نہیں آتے۔“
”مرد تین وجوہات سے انکار کرتا ہے۔
کسی دوسری عورت سے سچا عشق۔ ”
تمہیں لگتا ہے کہ سچا عشق نام کی کوئی چیز ہوتی ہے؟ ”

”ہوتی تو ہے! لیکن تمہاری بات میں جو حکمت پو شیدہ ہے ؛ جو استفہامیہ شک موجود ہے میں اس سے متفق ہوں۔ لوگ دعوٰی کرتے ہیں لیکن مجھے بھی کوئی مرد ایسا نہیں ملا جسے سچے عشق نے روکا ہو۔

ہاں! کچھ محنت زیادہ کرنا پڑتی ہے۔ ”
”دوسری وجہ کیا ہے؟“

”مرد کی بزدلی۔ بزدل مرد اکثر اکیلی اور کمزور عورت دیکھ کر آگے بڑھنے کی ہمت کرتے ہیں۔ اگر انہیں ذرا سا بھی شائبہ ہو جائے کہ عورت بھی ان میں دلچسپی لے رہی ہے تو ان پر خوف چھا جاتا ہے۔ جونہی ہم ملاقات کی کوئی سبیل نکالنے کا اشارہ دیتے ہیں تو ہماری پیش دستی ان کو مخمصے میں ڈال دیتی ہے۔ ان کا خوف بڑھ جاتا ہے۔ یہ ڈر پہلے بوسے پر ہی ان پر ایسا دھاوا کرتا ہے کہ وہ خواہش اور خوف کی جنگ میں ہتھیار ڈال کر بھاگ اٹھتے ہیں۔

ایسے بزدل اپنی شکست کو چھپانے کے لیے پارسا بن جاتے ہیں اور تسبیح ہاتھ میں پکڑ لیتے ہیں۔ ”
”تیسری وجہ؟“

”کیا بتاؤں؟ یا کن الفاظ میں بتاؤں؟ وہ مرد جو نسوانی ہیجان کو انجام سے ہم کنار کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ وہ عورتوں سے دور بھاگتے ہیں۔

اس قسم کے لوگ بہت زیادہ ہوتے ہیں، بہت ہی زیادہ۔ ”
”اس عمر میں بھی تم کمال کرتی ہوگی!“

”ہاں، ابھی کل کی ہی بات ہے، وہ نیا ہیرو جس کے ساتھ میں ماں کا کردار کر رہی ہوں، میرے پیچھے گھر بھاگا آیا۔

میرا بوڑھا دل اس وقت بھی تیزی سے دھڑکا تھا جب کل والے سین میں اسے گلے سے لگا یا۔ اس کے کانوں نے آواز سن لی تھی: دل کے اس مدور سر پوش کے اوپر سے، جس کے اوپر سر رکھتے ہی تمام مرد سرنگوں ہو جاتے ہیں۔

میں تو سب جانتی تھی۔ بس خاموشی سے اس کی حرکات کو بھڑکاتی رہی۔ وہ الجھتا جا رہا تھا۔

میرے سامنے بیٹھا اپنی چھوٹی چھوٹی مونچھوں کو تاؤ دیتا رہا۔ ادھر سے تھک جاتا تو سر کے بالوں میں انگلیاں پھیرنے لگتا۔

کچھ دیر بعد میں نے کہا کہ میرے بیٹے کے آفس کا وقت ختم ہونے والا ہے وہ کسی بھی لمحے آ سکتا ہے اس لیے تم جاؤ۔ میں بھی اٹھ گئی اور اس کے سامنے بوتام کھولتے ہوئے اپنے کمرے کی طرف چل پڑی۔

مجھے پکا یقین تھا کہ وہ میرے پیچھے ہی چلا آئے گا۔
میں بیڈ روم میں پہنچی تھی کہ اس نے مجھے پیچھے سے پکڑ لیا۔
میں کسمسائی اور کہا کہ بیٹا آ جائے گا۔
وہ بزدل نہیں، ہمارا ہیرو تھا۔ کہنے لگا،
’وہ کھیل جس میں خطرہ نہ ہو پر لطف نہیں ہوتا۔‘

کمر میں ہاتھ ڈال کر وہ مجھے اسی بیڈ تک لے آیا جس پر میں نے زندگی کے بہترین اور پر مسرت اوقات بسر کیے ہیں۔ ویسے بھی بیڈ روم اور اس میں پڑی ہر چیز خصوصی طور پر بستر کی نرم و نازک چادریں اور تکیے ہماری دنیاوی کائنات میں سب سے زیادہ فرحت بخش اور نشاط انگیز چیزیں ہیں۔

وہ بھٹکتا رہا
اور
میں! میں تو الجھتی ہی نہیں۔
وہ چلا گیا۔

پھر میں نے بھی اپنے برہنہ بدن اور ٹوٹتے ہوئے جسم کو اپنے نرم و ملائم بستر کی آغوش میں دے دیا تاکہ ایک اور تازہ زندگی حاصل کر سکوں۔ ”

”اس عمر میں تم کیسی خوبصورت زندگی گزار رہی ہو!
بھر پور زندگی۔ ”
”لیکن تم کیوں دلچسپی لے رہی ہو؟“

”بس زینت امان اور ہمارا ہیرو یاد آ رہے تھے : وہ دور بھی جب ہم کالج میں تھے، اس کی فلم قربانی چھپ کر وی سی آر پر دیکھی تھی۔

گرمیوں کے مہینے میں بند کمرے کے اندر۔ تمہیں یاد ہے اس وقت کمروں میں اے سی بھی نہیں ہوتے تھے۔ ہم پسینے سے شرابور ہو گئے تھے۔ اس کا ذکر سن کر آج بھی وہی گرمی یاد آتی ہے۔ ”

”تم تو آج بھی بھیگ گئی ہو۔“
”ہاں دھوپ کی حدت کافی بڑھ گئی ہے۔“
”دھوپ نہیں! یہ خمار ہے
کیونکہ ایک
جی سپاٹ کانوں میں بھی ہوتا ہے۔ ”
یہ سن کر وہ بھاگ اٹھی، سولہ سالہ لڑکی کی طرح۔

سید محمد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پشاور ایکسپریس
  • کچھ اس طرح سے مرا ضبط آزماتا رہا
  • فیڈ آؤٹ فیڈاِن
  • نہاری ہاؤس
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
پانی میں ستی
پچھلی پوسٹ
وہ آکاس سے تارے چرا لایا

متعلقہ پوسٹس

مہنگائی کا طوفان اور بیچارے عوام

جولائی 13, 2022

معاون اور میں

اپریل 8, 2020

پیرہن اور بھی تابناک ہوا

جنوری 14, 2021

احساس

اکتوبر 17, 2025

سوبھاوِک تھا

جنوری 24, 2020

سرکس کے شیر

ستمبر 20, 2020

دیباچہ بانگِ درا

فروری 2, 2020

یہ جو ہو جانے کے احساس سے

نومبر 11, 2025

دوش دیتے رہے بیکار ہی طغیانی کو

مئی 11, 2020

بے بسی اور خفت کا عالم

جنوری 4, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

آج جن جھیلوں کا بس کاغذ...

جنوری 8, 2022

لنگرخانوں سے کارخانوں کا سفر!

مارچ 11, 2021

چکن کا رشتہ

دسمبر 22, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں