خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریردیباچہ بانگِ درا
اردو تحاریراردو ڈرامے

دیباچہ بانگِ درا

ایک اردو ڈرامہ از محمد خلیل الرحمٰن

از سائیٹ ایڈمن فروری 2, 2020
از سائیٹ ایڈمن فروری 2, 2020 0 تبصرے 372 مناظر
373

دیباچہ بانگِ درا

ایک ایکٹ کا کھیل

منظر: اسٹیج پر بائیں طرف ایک دری بچھی ہے جس پر چند لوگ بیٹھے، دائیں طرف رکھی ہوئی تین کرسیوں کی طرف متوجہ ہیں۔ کرسیوں پر دو افراد اپنی اپنی باری کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں۔

شیخ عبدالقادر اسٹیج کی پچھلی جانب سے نمودار ہوتے ہیں اور سبک خرامی کے ساتھ چلتے ہوئے سامنے آ جاتے ہیں۔

شیخ عبدالقادر: کسے خبر تھی کہ غالبِ مرحوم کے بعد ہندوستان میں پھر کوئی ایسا شخص پیدا ہو گا جو اردو شاعری کے جسم میں ایک نئی روح پھونک دے گا اور جس کی بدولت غالب کا بے نظیر تخئیل اور نرالا اندازِ بیان پھر وجود میں آئیں گے، مگر اردو زبان کی خوش اقبالی دیکھئیے کہ اس زمانے میں اقبال سا شاعر اسے نصیب ہوا جس کے کلام کا سکہ ہندوستان بھر کی اردو داں دنیا کے دلوں پر بیٹھا ہوا ہے۔

جب شیخ محمد اقبال کے والدِ بزرگوار اور ان کی پیاری ماں ان کا نام تجویز کر رہے ہوں گے تو قبولیتِ دعا کا وقت ہو گا کہ ان کا دیا ہوا نام اپنے پورے معنوں میں صحیح ثابت ہوا اور ان کا اقبال مند بیٹا ہندوستان میں تحصیلِ علم سے فارغ ہو کر انگلستان پہنچا، وہاں کیمبرج میں کامیابی سے وقت ختم کر کے جرمنی گیا اور علمی دنیا کے اعلیٰ مدارج طے کر کے واپس آیا۔

( شیخ عبدالقادر اپنی بات ختم کر کے پیچھے کی طرف دیکھتے ہیں اور پچھلے قدموں اسٹیج کے دائیں جانب ہو جاتے ہیں۔ کرسی پر بیٹھے ہوئے اسٹیج سکریٹری اٹھتے ہیں اور دری پر بیٹھے ہوئے سامعینِ مشاعرہ کو مخاطب کرتے ہیں )

اسٹیج سکریٹری: حضراتِ گرامی قدر! اب میں دعوتِ کلام دے رہا ہوں، صاحبِ طرز غزل گو شاعر نواب مرزا خان صاحب داغ دہلوی کو، جو یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں، لیکن نظامِ دکن کے استاد ہونے کی حیثیت سے ان کی شہرت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ جو لوگ ان کے پاس جا نہیں سکتے ہیں، خط و کتابت کے ذریعے دور ہی سے ان سے شاگردی کی نسبت پیدا کرتے ہیں۔

داغ دہلوی: ( اٹھ کر)

ناروا کہیئے، ناسزا کہیئے

کہیئے کہیئے، مجھے برا کہیئے

اسٹیج سکریٹری: یا حضرت میں تو۔ ۔ ۔ ( شیخ عبدالقادر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے )۔ ۔ ۔ بانگِ درا کے دیباچے سے اقتباس سنا رہا تھا۔ ( ناظرین کی طرف متوجہ ہو کر مسکراتے ہوئے ) حضرت داغ دہلوی۔

داغ دہلوی: ایک غزل کے چند اشعار پیشِ خدمت ہیں۔

نتیجہ نہ نکلا، تھکے سب پیامی

وہاں جاتے جاتے، یہاں آتے آتے

نہیں کھیل اے داغ ! یاروں سے کہہ دو

کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

( واہ وا ہوتی ہے۔ اقبال اسٹیج پر نمودار ہوتے ہیں اور تیز تیز قدموں سے چل کر ایک کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں )

اسٹیج سکریٹری: اب میں دعوتِ کلام دے رہا ہوں، داغ دہلوی کے غائبانہ شاگرد کو۔ تشریف لاتے ہیں جناب اقبال۔

بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے

اقبال: اقبال ہمیشہ دیر ہی سے آتا ہے۔ ( کھڑے ہو کر) ایک نظم پیشِ خدمت ہے۔ ہمالہ۔

اے ہمالہ ! اے فصیلِ کشورِ ہندوستاں

چومتا ہے تیری پیشانی کو جھک کر آسماں

تجھ میں کچھ پیدا نہیں دیرینہ روزی کے نشاں

تو جواں ہے گردشِ شام و سحر کے درمیاں

ایک جلوہ تھا کلیمِ طورِ سینا کے لیے

تو تجلّی ہے سراپا چشمِ بینا کے لیے

( واہ وا ہوتی ہے )

شیخ عبدالقادر: واہ وا، اقبال صاحب! بہت خوب۔ میرے رسالے مخزن کے لیے تو یہی نظم دے دیجئے۔

اقبال: میرے خیال میں اس نظم میں کچھ خامیاں ہیں، اور دوسری کوئی نظم تیار نہیں۔

شیخ عبدالقادر: سامعین کی طرف اشارہ کر کے ) اس نظم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے میرا اصرار ہے کہ یہی نظم دیدیجیے، اور دوسرے مہینے کے لیے کوئی اور لکھیئے۔

(اقبال اپنی نظم شیخ عبدالقادر کے حوالے کرتے ہیں )

شیخ عبدالقادر: (داغ دہلوی سے مخاطب ہو کر) حضرت! کچھ اپنے اس ہونہار شاگرد کے بارے میں فرمائیے۔

داغ دہلوی: یوں تو سینکڑوں آدمی ہم سے غائبانہ تلمذ رکھتے ہیں اور ہمیں اس کام کے لیے ایک عملہ اور محکمہ رکھنا پڑا ہے۔ شیخ محمد اقبال نے بھی ہمیں خط لکھا اور اپنی چند غزلیں اصلاح کے لیے بھیجی ہیں۔

اقبال: اس طرح مجھے یعنی اقبال کو بھی ایسے استاد سے نسبت پیدا ہوئی جو اپنے وقت میں زبان کی خوبی کے لحاظ سے فنِ غزل میں یکتا سمجھا جاتا ہے۔

داغ دہلوی: ہم تو اقبال کی چند ابتدائی غزلیں دیکھ کر ہی پہچان گئے تھے کہ پنجاب کے ایک دور افتادہ ضلع کا طالبِ علم کوئی معمولی غزل گو نہیں۔ کلام میں اصلاح کی گنجائش بہت کم ہے۔

اقبال: میرے دل میں اس مختصر اور غائبانہ تعلق کی بھی قدر ہے۔

داغ دہلوی: مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اقبال بھی ان لوگوں میں شامل ہے جن کے کلام کی میں نے اصلاح کی۔

(اقبال اور داغ کرسیوں پر اسٹیج سکریٹری کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اور شیخ عبدالقادر اسٹیج کے سامنے کی جانب لوٹ آتے ہیں۔)

شیخ عبدالقادر: میں صاحبانِ ذوق کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اردو کلیات اقبال ان کے سامنے رسالوں اور گلدستوں کے اوراقِ پریشاں سے نکل کر ایک مجموعہ دلپذیر کی شکل میں جلوہ گر ہے اور امید ہے کہ جو لوگ مدت سے اس کلام کو یکجا دیکھنے کے مشتاق تھے، وہ اس مجموعے کو شوق کی نگاہوں سے دیکھیں گے اور دل سے اس کی قدر کریں گے۔

(پردہ)
٭٭٭

ماخوذ از دیباچہ بانگِ درا

از شیخ عبدالقادر بار ایٹ لا، سابق مدیرِ مخزن

پہلی دفعہ جنریشن اسکول کراچی میں ۱۳ اکتوبر ۲۰۰۷ کو پیش کیا گیا جس میں مندرجہ ذیل طلبا نے حصہ لیا۔

ابراہیم نقوی شیخ عبدالقادر
عثمان خلیل اسٹیج سکریٹری
حسین عاشق اقبال
عثمان فاروق داغ

ہدایات و پیشکش: مس عذرا علوی اور مس زاہدہ : زیر انتظام اقبال سوسائیٹی

محمد خلیل الرحمٰن

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • حیرت کا ایک جھٹکا
  • زندگی کی بقاء کیلئے!
  • کیڈٹ کالج وانا
  • عید اور رسم مصافحہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
رَہروِ تفتہ
پچھلی پوسٹ
کمار سانو

متعلقہ پوسٹس

پرگتی

جنوری 24, 2020

میر، غالب، اور ایک منٹ کے چاول

دسمبر 4, 2019

مدیانور کا بڑا تیندوا

نومبر 23, 2019

عشقِ خدا

نومبر 26, 2025

یہ ہفتہ کیسے گزرے گا

مئی 24, 2024

ایک بارپھروہی پیشکش

فروری 26, 2020

مکافات عمل

جنوری 2, 2025

تنہائیِ شب

دسمبر 25, 2025

پورے چاند کی رات

مارچ 22, 2020

وجدان کا نکاح

جولائی 31, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

لاکھ ناؤ نہیں کروڑ ناؤ

دسمبر 30, 2019

مسز ڈی سلوا

جنوری 17, 2015

ایران امریکہ جنگ بندی کے مصالحتی...

اپریل 26, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں