خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریراردو شاعری کا مردِ قلندر
اردو تحاریرتحقیق و تنقیدمقالات و مضامین

اردو شاعری کا مردِ قلندر

خواجہ حیدرعلی آتش پر ایک اردو مضمون

از سائیٹ ایڈمن مارچ 15, 2020
از سائیٹ ایڈمن مارچ 15, 2020 0 تبصرے 889 مناظر
890

معاشرے کی زوال پذیری کا عکس ادب میں نظر آنا فطری ہے اور دبستان لکھنئو کے شعرا کے یہاں خارجی مضامین کی فراوانی اسی بات پر دال ہے۔ لیکن اس زمانے میں بھی خواجہ حیدر علی آتش دبستان لکھنئو کے دوسرے شعرا سے مختلف نظر آتے ہیں ان کا انداز بھی الگ ہے۔ اس لیے کلام میں بھی انفرادیت ہے۔ان کا کلام ایسا منجھا ہواہے کہ ان کے کتنے ہی مصرعے اور اشعار ضرب المثل بن گئے ہیں۔ بلکہ یوں کہنا چاہئیے کہ جتنے اشعار آتش کے ضرب المثل ہیں اتنے کسی بھی دوسرے شاعر کے نہیں۔ مثلاً:

میں جا ہی ڈھونڈھتا تری محفل میں رہ گیا
مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
جو چیرا تو اک قطرہ خوں نہ نکلا
ہمارے بھی ہیں مہماں کیسے کیسے
زباں بگڑی تو بگڑی تھی خبر لیجے دہن بگڑا
سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
یہ قصہ ہے جب کا کہ آتش جواں تھا
مرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے

آتش کو دبستان لکھنئو کا نمائندہ شاعر نہیں کہا جا تا کیوں کہ اس دور میں تو ناسخ ہی اپنی شعری خصوصیات کے لحاظ سے لکھنئو کی نیابت کر رہے تھے اور ان کی شاعری کا ڈنکا دور دور تک بج رہا تھا، لیکن دہلی اور لکھنئو کے اتصال سے آتش نے نیا رنگ و آہنگ پید اکیا اور یہی ان کی شناخت بھی ہے جہاں ان کے یہاں داخلیت ہے وہیں لکھنئو کی خارجیت بھی موجود ہے۔اسی لیے آتش کے اشعار جہاں ذہن پر دستک دیتے ہیں وہیں دل کے تاروں کو بھی چھیڑتے ہیں۔

کسی نے مول نہ پوچھا دل شکستہ کا
کوئی خرید کے ٹوٹا پیالہ کیا کرتا

آتش نے جا بجا اپنے کلام میں بندش کی صفائی معنی کی خوبصورتی فکر کی جولانی‘ زبان کی روانی کا ذکر کیا ہے اور اس میں کوئی کلام بھی نہیں ہے وہ خود ہی کہتے ہیں:

کھینچ دیتا ہے شبیہِ شعر کا خاکہ خیال
فکرِ رنگیں کام اس پر کرتی ہے پرواز کا
بندشِ الفاظ جڑنے سے نگوں کے کم نہیں
شاعری بھی کام ہے آتش مرصع ساز کا

لیکن آتش کی شاعری کا صرف یہ کمال نہیں ہے کہ وہ مرصع سازی کی نمائش کرتی ہے مرصع سازی سے تو زیور کا حسن چمک جاتا ہے لیکن مرصع سازی شعریت کی بدل نہیں ہو سکتی۔ آتش کی مرصع سازی کے پیچھے احساس کی ایک دنیا آباد ہے اوران کے اشعار میں یہ دنیا صاف نظر آتی ہے:

یہ آرزو تھی تجھے گل کے رو برو کرتے
ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے

بہارِ گلستاں کی ہے آمد آمد
خوشی پھرتے ہیں باغباں کیسے کیسے

پیام بر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا
زبان غیر سے کیا سر آرزو کرتے
مری نماز جنازہ پڑھائی غیروں نے
مرے تھے جن کے لیے وہ رہے وضو کرتے

یہ شاعر ہیں الہٰی یا مصور پیشہ ہیں کوئی
نئے نقشے نرالی صورتیں ایجاد کرتے ہیں

خواجہ حیدر علی آتش کی پیدائش سنہ 1768ءکو فیض آباد میں ہوئی تھی۔ انہوں نے تعلیم وہیں کے مدرسے سے حاصل کی تھی مگر حالات کے جبر کے سبب وہ فیض آباد چھوڑ کر لکھنئو چلے آئے تھے۔ وہاں اس وقت شعرا کی کہکشاں موجود تھی اور ان شعرا کا تعلق دربار سے تھا۔لیکن آتش اپنے فقیرانہ مزاج کے سبب سرکار دربار سے وابستہ نہیں ہو سکے۔ بلکہ انہیں دربار میں بلایا بھی گیا تو نہیں گئے۔ اس کی بجائے انہوں نے درویشی اختیار کی اور اس درویشی کے سبب انہیں بے حد تکلیفوں کاسامنا کرنا پڑا۔فکری طور پر وہ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو کر بکھر گئے اور ٹوٹنے کی یہ کیفیت ان کی شاعری میں بدرجہٴ اتم موجود ہے، جس کی باز گشت ہر جگہ سنائی دیتی ہے۔

ان کا پیدائشی نام حیدر علی تھا اور ان کے والدکا نام علی بخش تھا۔ سلسلہ نسب خواجہ عبداللہ احرار تک پہنچتا ہے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں دہلی آئے اور وہیں پرانے قلعے میں بس گئے۔ خواجہ علی بخش شجاع الدولہ بہادر کے عہد میں دہلی سے فیض آباد آئے اورمحلہ مغل پورہ میں قیام کیا۔ یہیں حیدر علی کی پیدائش ہوئی تھی جو بعد میں آتش کے نام سے معروف ہوئے۔ آتش نے مصحفی کی شاگردی اختیار کی تھی جن کالکھنئو اوردہلی دونوں دبستانوں سے تعلق تھا۔ لیکن لکھنئو کے شعرا کی گروہ بندیوں کے سبب مصحفی وہ مقام حاصل نہیں کر سکے جو انہیں ملنا چاہئیے تھااور اس کی تپش ان کے دل میں تھی۔ یہی چنگاری انہوں نے اپنے شاگرد آتش کے دل میں منتقل کر دی۔

لیکن آتش بھی خود کودرباری نہ بنا سکے، اسی لیے وہ تصوف کی جانب راغب ہوگئے، قلندری اختیار کر لی اور مخصوص لباس پہن کر لکھنئو کے بانکے بن گئے۔ اگرچہ آتش کی زندگی بہت ہی کلفتوں میں گزری لیکن خود پسندی اور انانیت کے سبب انہوں نے کہیں دستِ طمع دراز نہیں کیا۔ شاید آتش کے اشعار میں اسی لیے وہ خوبی پیدا ہوئی جو لکھنئو کے کسی شاعر کے یہاں نظر نہیں آتی:

مگر اس کو فریبِ نرگسِ مستانہ آتاہے
الٹتی ہیں صفیں گردش میں جب پیمانہ آتا ہے

دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے
کلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے

تصور سے کسی کے کی ہے میں نے گفتگو برسوں
رہی ہے ایک تصویرِخیالی رو برو برسوں

حسرتِ جلوہٴ دیدار لیے پھرتی ہے
پیشِ روزن پسِ دیوار لیے پھرتی ہے

موت مانگوں تو رہے آرزؤئے خواب مجھے
ڈوبنے جاؤں تو دریا ملے پایاب مجھے

یہ آرزو تھی تجھے گل کے رو برو کرتے
ہم اور بلبلِ بے تاب گفتگو کرتے

پیام بر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا
زبانِ غیر سے کیا شرحِ آرزو کرتے

مری طرف سے صبا کہیو میرے یوسف کو
نکل چلی ہے بہت پیرہن سے بو تیری

چاروں طرف سے صورتِ جاناں ہو جلوہ گر
دل صاف ہو ترا تو ہے آئینہ خانہ کیا

آتش کے شاگردوں کی تعداد سو سے بھی زائد تھی اور ان کے انداز سے یاس یگانہ چنگیزی اور فراق گورکھ پوری تک متاثر نظر آتے ہیں۔ آتش کے انتقال کے سلسلہ میں بھی اختلاف ہے لیکن کافی تلاش جستجو کے بعد مالک رام نے ’تذکرہٴ ماہ و سال‘ میں ان کی تاریخ وفات 13جون 1847ءلکھی ہے اور اسے ہی درست تسلیم کیا گیا ہے۔

رضوان احمد
پٹنہ
June 15, 2009

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ہمیں مزید تبدیلی نہیں چاہیے
  • ساگر
  • بھارتی آبی جارحیت
  • خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
عمر بھر عشق کسی طور نہ کم ہو آمین
پچھلی پوسٹ
خوش و خرم زندگی گزارنے کا راز

متعلقہ پوسٹس

اختر شہاب کی کتاب

دسمبر 6, 2025

علی بزبانِ علی بن موسیٰ الرضاؑ

جنوری 1, 2026

توبۃ النصوح – فصل ششم

اکتوبر 30, 2020

سوشل میڈیا، وقت، شعور اور حقیقت کی حفاظت

مارچ 9, 2026

بھٹوں پر کام کرنے والے مسیحی مزدوروں کے نام

دسمبر 30, 2020

کیا اتنا کافی ہے؟

دسمبر 4, 2019

حیرت انگیز معلوماتی اور سبق آموز واقعات

جولائی 28, 2025

سکون کی تلاش

دسمبر 22, 2024

شیخوپورہ کا ضمنی انتخاب: جیت کس کی؟

جولائی 15, 2022

پیرن

جنوری 24, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کیکٹس لینڈ

جنوری 5, 2020

چچا چھکن نے تصویر ٹانگی

اگست 9, 2022

امتحانی مراکز یا واہگہ بارڈر

جون 9, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں