خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباقلم
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر نعمان رفیع

قلم

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 31, 2020
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 31, 2020 0 تبصرے 77 مناظر
78

"قسم ہے قلم کی اور جو کچھ لکھتے ہیں”(القرآن)۔قران پاک میں اللہ تعالیٰ نے جن بے شمار چیزوں کی قسم کھائی ہے ان میں قلم بھی شامل ہے ۔قلم اور علم کے بارے قرآن پاک میں بے شمار آیات مبارکہ ہیں۔ قلم کی اہمیت کا اندازہ ہم ایسے کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے پہلی وحی میں قلم اور قلم کے ذریعے انسان کو علم سیکھانے کا کہا ہے یعنی علم سیکھنا قلم ہی کی بدولت ممکن قرار دیا گیا ہے۔
قلم کے نام سے ایک سورة مبارکہ بھی موجود ہے مگر جو سب سے اہم بات قلم،علم سیکھنے اور سیکھانے کی کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ انسان کو قلم کے ذریعے علم سیکھایا گیا ہے۔ قلم کا پہلا استعمال حضرت شعیب علیہ السلام نے کیا۔ تب سے آج تک کا سفر جاری ہے۔ انسان کے علاوہ اور کوئی مخلوق قلم کا استعمال نہیں کرتی ۔

یہی حال مطالعہ کا ہے۔ مطالعہ کرنے کا شرف بھی انسان کو ہی حاصل ہے ۔

ہم انسان کی ترقی کو دیکھتے ہیں پھر انسان کے بعد جس مخلوق کا ذکر آتا ہے وہ ہے جن ،مگر وہ بیچارے ابھی بھی تک کھنڈرات اور ویرانوں میں رہتے ہیں انسان کو اشرف المخلوقات بنانے میں دو چیزیں اہم ہیں۔ ایک ام الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دوسرا قلم ۔کیوں کہ قلم ہی نے انسان کو زمین کی حدود سے باہر نکال کر خلا اور پھر چاند تک پہنچایا ۔
قلم ہی کی بدولت انسان سمندروں کی تہہ تک پہنچا اور دریاؤں کے رخ موڑ دئیے گئے ۔اللہ تعالیٰ نے قلم کے ذریعے ہدایت مطلب الہامی کتابیں اور صحیفے نازل فرمائے اور انسان کو یعنی انبیاء کرام کو معلم اور عمل کر کے دیکھانے والا بنا کر بھیجا تاکہ انسان کی تربیت کی جا سکے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کے علاوہ کسی اور مخلوق پر کوئی علم یا عمل مخصوص کر کے نازل نہیں فرمایا۔
جنوں کے علاوہ باقی تمام مخلوق قرآن پاک اور ہدایت دونوں کو سمجھنے سے بھی قاصر ہیں مگر قلم اور مطالعہ کی خاصیت صرف انسان کو ہی عطا کی گئی ہے۔ آج سے شاید چند سال پہلے ایک ڈاکٹر ہونے کے ناطے میں نے قلم اٹھایا تاکہ ڈاکٹرز حضرات کے مسائل اور عوام کے رویے پر کچھ لکھ سکوں مگر پھر میں نے ہر معاشرتی پہلو اور حالات حاضرہ کو سامنے رکھتے ہوئے قلم کا استعمال کرنے کی کوشش کی۔
میں نے اپنے محدود علم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے کی کمزوریوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی ساتھ ان عوامل کو بھی پیش کرنے کی کوشش کی جن کی بدولت ہمارے معاشرے میں وہ کمزوریاں بگاڑ پیدا کر رہی ہیں۔ میں نے کمزوریوں کے سد باب کیلئے تجاویز بھی پیش کیں تاکہ معاشرے میں بہتری لائی جاسکے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں کوئی مسئلہ ایسا پیدا نہیں کیا جس کا حل نہ ہو۔
جون کے شروع میں امریکہ میں ایک سیاہ فارم کے قتل کے بعد جو حالات ہم نے وہاں دیکھے ۔وہ ثابت کر گئے کے ہماری عوام امریکہ کی عوام سے بہت درجے بہتر ہے ۔میں نے ان لوگوں کو ایک کروڑ کی گاڑی لیکر بازار آتے اور جوتوں کی دکان سے چند جوڑے لوٹ کر لے جاتے دیکھا۔ تو اپنے ذہن پر زور دیا کہ کیا ہمارے ملک کا کوئی ایسا شخص ہے جس کے پاس اتنی بڑی اور مہنگی گاڑی ہو، جوتوں کی دکان سے دو جوڑے چوری کرے گا؟یقینا نہیں ۔
ممکن ہے ایسے حالات میں وہ کسی سنار کی دکان سے کچھ مفت کا مال سمجھتے اٹھا لے مگر جوتے نہیں اٹھائے گا۔ مثال دینے کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے کی تربیت کیلئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں بس کوشش کرنی ہے کہ ہمارے لوگوں میں احساس ذمہ داری کو جگایا جا سکے ۔جس نے ہمارے پورے معاشرے میں نہ سہی صرف دس فیصد لوگوں کے اندر احساس ذمہ کو جگا دیا تو ہم دنیا کی کسی بھی مہذب قوم کو چند دنوں میں مات دے سکتے ہیں۔
جون سے پہلے تک میں مایوس تھا مگر امریکی عوام کی حرکات دیکھ کر اب میں پُر امید ہوں کہ ہم کوشش کریں اور ہر پل کوشش سے اپنی عوام کو مہذب بنا سکتے ہیں اور اسکا سب سے بڑا اور آسان ذریعہ قلم ہے کیونکہ مالک کائنات نے بھی قلم ہی کے زریعے انسان کو سیکھایا ہے۔ اشفاق احمد کہتے ہیں”ہمارے گاؤں میں ایک عورت ہوا کرتی تھی وہ کبھی کسی کو برا نہیں کہتی تھی کوئی چور ڈاکو یا کسی بھی برے شخص کا ذکر ان کے سامنے کیا جائے تو وہ اسکی تعریف کچھ ایسے کرتی کہ اسکی برائیاں کہیں گم ہو جاتیں”ایک دن میں اور میرے بڑے بھائی نے بہت تیاری کی کہ آج تو وہ اسے گالیاں ضرور دیں گی۔
ہم دونوں تیار ہو کر انکے گھر پہنچے ہم نے مسکراتے ہوئے سوال کیا” اماں آپ شیطان کے بارے میں کیا کہتی ہیں کہ وہ کیسا ہے؟ ”جواب ملا بڑا ہی محنتی ہے ۔کچھ بھی کر لو اپنی محنت اور کوشش جاری رکھتا ہے کبھی نہیں تھکتا اور ہم تو اشرف المخلوقات ہیں۔ شیطان کو ہمیں سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ فرشتوں سے انسان کو سجدہ کروایا گیا۔ ہمارے لیے توبہ کے دروازے ہر لمحہ کھلے ہیں تو کیا ہم کوشش کرنا چھوڑ دیں ہر گز نہیں ۔میں اپنے قلم اور اپنے لوگوں سے ہر گز مایوس نہیں اور نہ ہو سکتا ہوں کیونکہ مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الااللہ ۔

بقول شاعر
اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الااللہ

ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پرانے خدا
  • آنے والے دور کی پیشن گوئیاں
  • آوازوں کے شور سے
  • خیر القرون کی اصطلاح کا مطلب کیا ہے؟
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
تماشائے عبرت
پچھلی پوسٹ
مناقب حضرت شاہ بدیع الدین مدار قدس سرہ الشریف

متعلقہ پوسٹس

ٹماٹر اور ڈاکٹر ۔ مماثلت و مخاصمت

مارچ 6, 2022

ہم نا ماننے والے لوگ!

اگست 5, 2021

زخم کھلتے ہی چلے جاتے ہیں اظہار کے ساتھ

فروری 5, 2020

پوس کی رات

جنوری 10, 2019

سینیٹر عرفان صدیقی: ایک عہد کا اختتام

نومبر 11, 2025

ہزار شعر

مارچ 6, 2023

روشنی کی سفارت ”آبجوئے نور”

مارچ 23, 2025

کیا لگتا ہے

جنوری 31, 2022

بے قراری سی پیدا ہوئی من میں ہے

دسمبر 16, 2021

ستلج پھر بپھرا

جون 14, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

وقفہ

جون 15, 2020

اور بنسری بجتی رہی

جون 14, 2020

عزیز پوچھ رہے ہیں

مارچ 23, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں