خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابانادان ادھاری کا خط
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرواجد علی گوہر

نادان ادھاری کا خط

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 14, 2025
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 14, 2025 0 تبصرے 72 مناظر
73

از کوچہ ناہندگان
جان سے پیارے دکاندار دوست!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے آج صبح اپنے پڑوسی مرزا جانِ جاں کی زبانی معلوم ہوا کہ آپ نے کسی مشکوک ذریعے سے اُن کا موبائیل نمبر لیکر اُنہیں کال کرکے یہ راز طشت از بام کیا ہے کہ میں یعنی کاتب تحریزِ ھذا عرصہ ساڑھے تین سال سے آپ کے ایک لاکھ دس ہزار روپے کا مقروض ہوں اور عرصہ چھ ماہ سے آپ کا نمبر بلاک کرکے بھولی بسری یاد کی مانند فراموش کرچکا ہوں۔میرے عزیز کریانے کے دکاندار دوست ! سچ پوچھو تو وہ وقت میرا چمن کی سیرکرنے کا ہوتا ہے اور میرے دل میں ہزار قسم کے رومان انگیز خیالات پنپ کر شگوفوں کی صورت میں پھوٹ رہے ہوتے ہیں مگر تمہارے اس پیامِ زبانی بزبانِ رقیب نے دل کے سارے ارمانوں کو یوں کچل ڈالا کہ میں چمن کی سیر کیے بنا ہی گھر واپس آگیا اور اب دن دو بجے تک گھر سے باہر نہیں نکلا۔میری اہلیہ نے اگرچہ مجھے سو بار تسلی اور سمجھایا کہ دنیا میں نادان ادھاری کیا صرف تمہارا ہی نام ہے؟ ہوسکتا ہے تمہارا ہم نام اسی محلے میں رہتا ہو جو تمہاری طرح میرٹھ سے ادھار لیکر بھاگا ہو اور یہ پیغام اُس کیلئے ہو۔ لیکن میرا دل نہیں مانا کہ ایسا نایاب اور پیارا نام صرف وہی باپ اپنے بیٹے کا رکھ سکتا ہے جس نے اُس کی حرکتوں سے اندازہ لگا لیا ہو کہ میرا بیٹا ادھاری بن کر جگ میں نام روشن کرے گا۔میرے پیارے بھائی! کاش ! کاش ! آپ نے یہ فون کرنے سے پہلے اتنا تو سوچ لیا ہوتا کہ میں کہیں بھاگا جا رہا تھا جو آپ کو اپنے سرمائے کے ڈوبنے کی فکر پڑگئی تھی۔ بھائی تین سال کی مدت بھی بھلا کوئی مدت ہوتی ہے، آنکھ جھپکو تو تین سال گزر جاتے ہیں۔ بخدا! آپ سے ادھار لیے تو صرف تین سال ہوئے اور آپ دل چھوٹا کرکے بیٹھ گئے، اگر کبھی بد قسمتی سے سامنا ہوا جس کا امکان بہت ہی کم ہے تو میں آپ کو بتاؤنگا کہ ” اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں” جن کا ادھار میرے ذمے ہے مگر کیا مجال کہ کبھی اُن کے منہ سے اُف تک نکلا ہو۔یقین مانیں کہ یہ میں ہی ہوں جس کو قدرت نے عفو درگزر کرنے، چشم پوشی اختیار کرنے ، بڑا ظرف دکھانے اور عیوب پہ پردہ ڈالنے والی صفات سے متصف کرکے دنیا میں بھیجا گیا ہے ورنہ میرے علاوہ کوئی بھی دوسرا انسان ہوتا جس سے آپ یوں بذریعہ پڑوسی ادھار کی واپسی کا تقاضا کرتے تو وہ بددعاؤں پہ اتر آتا اور جھولی اٹھا اٹھا کے آپ کے حق میں وہ بد دعائیں کرتا کہ آپ کو چھٹی کا دودھ یاد آجاتا۔بس کیا کہوں آپ سے نہ قلم میں وہ تاب ہے نہ ہاتھوں میں طاقت جس سے اُس غم کا صدمہ لکھوں جو آپ کے اس فون کے ہاتھوں مجھے پہنچا۔
سب سے پہلے تو آپ یہ یاد رکھیے کہ میں کوئی ایسا اٹھائی گیرا بھی نہیں یا خدا نہ کرے کوئی نشے وغیرہ کا بھی عادی نہیں کہ مجھے ادھار لینے کی عادت ہو۔ہاں البتہ دل کےبہلانے اور غمِ دنیا سے کچھ وقت کیلئے کنارہ کشی کی خاطر جوا کھیل لیتا ہوں جس کی وجہ سے کبھی کبھی ہفتے میں یہی کوئی سات مرتبہ ادھار کھانے کی نوبت آجاتی ہے۔ اب آپ کو تو پتہ ہے انسان جب جوئے میں ہار جاتا ہے تو گھر میں فاقہ آجاتا ہے، اب ایسے میں اگر آپ سے میں نے کریانے کا سامان ادھار لے کر اپنے گھر والوں کو کھلا دیا تو بتائیے کون سا گناہ کردیا میں نے۔ آپ کو تو الٹا خوش ہونا چاہیے تھا کہ آپ کی وجہ سے میری بیوی، میرے بچے، میری چار سالیاں، دو سالے، ساس، سسر ، سالیوں کی نندیں اور اُن کے بچوں نے پیٹ بھر کر کھانا کھایا جس کا کامل ثواب بنا کسی کٹوتی کے آپ کے نامہ اعمال میں درج ہوگیا۔ کل روزِ محشر جب آپ کو نامہ اعمال ملے گا تو اُس وقت آپ یہ دیکھ کر حیران ہوجائیں گے کہ اتنی نیکیاں کہاں سے آگئیں میرے نامہ اعمال میں۔ اُس وقت آپ میرے پاس آئیں گے اور مجھ سے نادم ہوکر عرض کریں گے کہ ادھاری بھائی! کہا سنا معاف کردینا، میں ہمیشہ آپ کو برا سمجھتا تھا لیکن آج معلوم ہوا کہ میرے سچے محسن اور مخلص دوست تو آپ ہی تھے۔آپ کو میں ہمیشہ کلماتِ خیر سے یاد کرتا تھا اور ہر عید کی نماز کے بعد اشک بار آنکھوں سے آپ ، آپ کی اولاد اور آپ کی کریانے کی دکان میں برکت کیلئے دعا کرتا تھا۔ آپ کی دکان ارضی و سمائی آفات و بلیات سے اب تک کیسے محفوظ رہی، کیونکہ اس کے پیچھے میرے دعائیں تھیں۔ مگر اب کریانے والے بھائی! آپ کی دکان کو کچھ ہوا تو مجھے گلہ مت کرنا کہ ادھاری بھائی دعا کرنا کیوں چھوڑ دی۔ میرے بھائی لوگ لاکھوں لگا کر دعائیں لیتے ہیں اور تم وہ خوش نصیب تھے جس کیلئے میں مفت میں دعائیں کرتا تھاوہ بھی بلا تعطل صبح دوپہر شام۔ مگر افسوس آپ بہت ہلکے نکلے اور ایک لاکھ دس ہزار کے پیچھے ان قیمتی دعاؤں سے محروم ہوگئے۔چلیں اب کیا کہہ سکتا ہوں۔ میں جو روزانہ بلاناغہ ادھار واپس مانگنے والوں کا نام لیکر لیکر رقت اور گریہ کے ساتھ باآوازِ بلند دعا کرتا ہوں، افسوس اُس چار صفحات پر مشتمل لسٹ میں سے ایک نام کم ہوجائے گا۔ اس بد نصیبی پر جو آپ کا ضیاع ہوگا اس کا ازالہ کسی بھی طور ممکن نہیں۔ ہم تو مائل بہ دعا تھے آپ نے ہی دامن سمیٹ لیا تو اس میں مجھ رو سیا کا کیا قصور۔
میرے پیارے بھائی! دنیا ایک مسافر خانہ ہے اور آپ سمیت سبھی نے جانا ہے۔ آپ کی باری ہوسکتا ہے مجھ سے پہلے آجائے تو اب بتائیے میں بھلا کس منہ سے آپ کیلئے آپ کے مرنے کے بعد دعائے مغفرت کرونگا۔ انسان کو اچھی یادیں چھوڑ کر جانا چاہیے تاکہ لوگ اُس کے جانے کے بعد اچھے الفاظ میں اُسے یاد کریں مگر آپ نے بخدا میرے پڑوسی کے ذریعے جو مجھ تک پیغام پہنچانے کا گناہ کیا ہے اُس سے میرے دل کو شدید قلق ہوا ہے اور میرے جذبات کو جو ٹھیس پہنچی ہے اُس پر میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات آپ کو معاف فرمائے ورنہ آپ نے اپنے جہنم جانے کا سارا سامان کر دیا تھا۔ مجھے رہ رہ کر یہ بات یاد آتی تھی اور میری آنکھوں سے آنسو نکلتے تھے کہ میرا بھائی اتنا کم ظرف نکلا کہ محض ایک لاکھ دس ہزار روپے جن کی اس زمانے میں کوئی وقعت ہی نہیں ، اُن کی خاطر اُس نے میری عزتِ نفس کو پامال کیا اور میری پگڑی یوں سر راہ میرے حریف کے ہاتھوں اچھالی۔میرے دوست! آپ سے جو یہ گناہِ کبیرہ سرزد ہوا ہے اس کے عوض میں جتنا ہوسکے توبہ استغفار کے ساتھ ساتھ صدقہ خیرات کا اہتمام کیجیے، ورنہ مجھے ڈر ہے کہ اس گناہ کا وہال آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے گھر والوں بلکہ پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے کر نشانِ عبرت بنا دے گا۔
میرے عزیز دوست اور میرے ادھار کے طلبگار ساتھی! میں آپ کو اُس وقت شاید بتانا بھول گیا تھا کہ مجھے بچپن سے دو بہت ہی خطرناک قسم کی بیماریاں ہیں، جو محلے کے والوں کے بقول موروثی ہونے کے علاوہ ناقابلِ علاج ہیں۔ان میں اول تو مجھے کسی دوسرے کی نیکی یاد نہیں رہتی دوئم کسی سے لیا ہوا ادھار مطلقا یاد نہیں رہتا۔ میں کئی قابل ڈاکٹرز کے پاس جابھی چکا ہوں لیکن وہ یہی بتاتے ہیں کہ بیماری ناقابلِ علاج ہے اور جتنا ہوسکے اُن لوگوں کو بھول جانے کی کوشش کرو جنہوں نے تمہارےساتھ کوئی نیکی برتی یا تمہیں ادھار دیا تاکہ تمہارا ذہن کسی بھی قسم کی پریشانی سے پاک رہے۔ اب آپ کو تو پتہ ہے میں ایک بڑے ظرف والا انسان ہوں اس لئے روزانہ پرانے کھاتے ڈیلیٹ کرتا رہتا ہوں تاکہ میموری کارڈ خالی ہوتا رہے لیکن کیا کروں کہ لسٹ ہی اتنی لمبی ہے کہ کمبخت میموری کارڈ صاف ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ باقی میں نے آپ کو اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیا ہے اور امید ہے آپ کی طرف سے بھی میرا کھاتہ معاف ہوچکا ہوگا۔
ایک بات آخر میں یاد کرواتا جاؤں کہ اگر صدقہ خیرات کرنا ہوا تو مجھے بتائیے گا میں خود آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر لے جاؤنگا۔ آپ کہاں در در پہ غریب ڈھونڈتے پھریں گے۔ میں آپ کا ” ایک ہی چھت تلے” سارا صدقہ خیرات کسی بھی قسم کی طعن و تعریض اور بدگمانی کے بغیر قبول کرلونگا۔
خیر اندیش
نادان ادھاری
کوچہ نادہندگان

واجد علی گوہر

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سچ اور جھوٹ کا رزم نامہ
  • ان دیوتا
  • اپنے جذبات کی تدفین کیا کرتا تھا
  • حقیقی ہیرو
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
افسانہ حسن ِ نظر
پچھلی پوسٹ
روداد

متعلقہ پوسٹس

زمینی فیصلوں کو آسمانوں میں نہیں کرتے

جون 8, 2020

اک حسیں دشت میں پر نور نظارہ دیکھا

اکتوبر 12, 2025

میں سو رہا تھا خواب کی زنجیر کھینچ کر

فروری 24, 2022

شعور نوحہ کناں ہوا ہے

مارچ 31, 2020

کردار کشی

جنوری 27, 2025

ایسا تو یہاں کچھ بھی نہیں

جون 7, 2024

دیوانہ شاعر

فروری 14, 2020

مسز ڈی سلوا

جنوری 17, 2015

حوصلہ ہے نڈھال مفلس کا

اکتوبر 10, 2025

خاص تھا لیکن جہاں میں عام رہنا تھا مجھے

نومبر 30, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

درد کا دیپ جلاتے ہیں

مارچ 19, 2022

مختصر مگر اہم بات

نومبر 16, 2025

ہم تو آپ سے اچھی باتیں...

مئی 13, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں