خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباروداد
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرواجد علی گوہر

روداد

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 14, 2025
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 14, 2025 0 تبصرے 67 مناظر
68

روداد بابت اجلاس انجمن ( حصہ اول)
انجمنِ مداحین مسٹر چیری بلاسم کا ایک بہت ہی اہم اور سنجیدہ اجلاس بروز جمعرات کرگس جہاں زاد صاحب کے فارم ہاؤس ” دار الفکر” میں منعقد ہوا ، جس میں کہنہ مشق شاہی ادیبوں کے علاوہ نئی نسل کے مفکرین او رمحققین نے مسٹر چیری بلاسم صاحب کی جانب سے حالیہ دریافت شدہ مرزا غالب کی کتاب ” غالب کے دیسی ٹوٹکے” پر سیر حاصل بحث کی۔ اس انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کرگس جہاں زاد صاحب نے خود فرمائی جبکہ میرِ مجلس کے فرائض حضرت چیری صاحب نے نبھائے۔ اجلاس کی غرض و غایت کو بیان کرتے ہوئے سٹیج سیکریٹری جناب ” چونا بھائی امروہہ والے” نے فرمایا کہ مرزا غالب کی یہ کتاب جو زمانے کی ناقدری اور مادہ پرستانہ ذہنیت کے ہاتھوں تقریبا گوشہ گمنامی میں جا چکی تھی، اُسے زمانے کی دست برد سے بچا کر بالاہتمام سامنے لانے پر ، مرزا غالب کی پوری فیملی اور اردو ادب اُن کی ممنون ہے۔ اُنہوں نے مزید فرمایا کہ اس سلسلے میں مرزا غالب کے بڑے صاحبزادے کے خاندان سے اُن کے نام کئی تہنیت نامے آئے ہیں، جن میں جا بجا ہمارے ممدوح کی مدح سرائی کی گئی ہے۔اُنہون نے شرکائے مجلس کے علم میں مزید اضافہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اگرچہ تاریخی کتابوں میں یہ بات مشہور ہے کہ مرزا غالب کی ساری اولاد بچپن میں ہی وفات پا گئی تھی، مگر ایسی تمام روایات ساقط الاعتبار ہونے کے علاوہ حد درجہ ضعف کی حامل ہیں، کیونکہ اس میں راویوں کا سہو اور تسامح واضح ہونے کے ساتھ ساتھ دو راوی ایسے ہیں جن کا مرزا غالب سے عناد تواتر کے ساتھ ثابت ہے جو ایسی روایات کی استنادی حیثیت کو مجروح کر دیتا ہے۔لہذا ایسی مجہول الاسناد روایات کی اعتقادی حیثیت جناب مرزا چیری بلاسم صاحب کے علمی تبحر کے سامنے کچھ وقعت نہیں رکھتی۔ اُنہوں نے شرکائے مجلس کو یہ خوشخبری سنا کر اُن کی مسرت میں کئی گنا اضافہ فرمادیا کہ مرزا غالب اپنے کسی پڑپوتے کے برادرِ نسبتی کی علاتی بہن کے کم سن پوتے کو خواب میں یہ کہتے دکھائی دیے کہ حضور عزت مآب چیری بلاسم غفرلہ کو میرا سلام دینا اور کہنا ” نصف لی و نصف لہ”، یعنی کتاب کی فروخت سے جو آمدنی ہوگی وہ اُن کے خاندان اور موصوف کے مابین نصف نصف تقسیم ہوگی تاکہ یہ رشتہ یونہی مضبوط رہے اور کسی قسم کی شکر رنجی در نہ آنے پائے۔اس عظیم الشان اور عدیم النظیر خوش خبری پر انجمن کے تمام اراکین ” صد مبارک، صد مبارک” پکار اٹھے جبکہ قبلہ نےفرطِ جذبات سے بے قابو ہوکر وہیں فرش پر ٹپوسیاں لگا نی شروع کر دیں۔
انجمن کے اجلاس کی افتتاحی تقریر کے بعد دعوتِ کلام جناب ” عاجزگم گشتہ” کو دی گئی، جو شاہی ادیبوں میں ایک خاص مقام کے حامل ہیں۔آپ نے اپنے تحقیقی مقالے بعنوان” چیری صاحب کی ادب نوازی” کے چنیدہ شذرات سے اپنے دلی تاثرات حاضرین کے سامنے رکھتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت شاہی ادب اور ادباء کو مسٹر چیری کی سرپرستی کی جس قدر ضرورت ہے اس کی حاجت چنداں محتاجِ بیان نہیں۔ اُن کے بقول ” غالب کے گھریلو ٹوٹکے” کو منظرِ عام پر لا کر جناب ممدوح نے مرزا غالب پر جو احسان فرمایا ہے اس سے وہ تمام عمر دست کش نہیں ہوسکتے۔ اس ادب گزیدگی دور میں جب کہ شاہی ادیب بے حال و بے روزگا ر پھر رہے تھے اُن کو تحقیق کیلئے نیا مواد اور زاویہ فکر مہیا کرنے پر ہم جناب کو کل اشرافستان کے ادیبوں کی طرف سے ہدیہ تشکر پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ موصوف اپنی اولی العزمی اور عالی ہمت کی بدولت آئندہ بھی ایسے نوادارات اور مخطوطات کو دریافت فرما کر ہماری ادبی و علمی پیاس کی تسکین فرمانے کے علاوہ ہماری بے روزگاری کو بھی کم کرنے میں مدد کریں گے۔ وما علینا الالبلاغ۔
اب باری تھی جناب ” علم کُش برف پوش” صاحب کی ، جنہوں نے نہایت عاجزی او اختصار کے ساتھ موصوف چیری صاحب کو ہدیہ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نہایت احسن تجویزگوش گزار کی کہ اس کتاب پر مزید تحقیق کرکے وقت ضائع کرنے کی بجائے ضرورت اس امر کی ہے شاہی یونیورسٹی سمیت اشرافستان کی دیگر ہم خیال یونیورسٹیز میں فی الفور ایک گوشہ بنام ” چیری بلاسم ریسرچ چئیر” کا قیام عمل میں لایا جائے جس کی چئرمین شپ اُن کے حوالے کی جائے تاکہ وہ ایسے تمام انڈر میٹرک ادیبوں کو چیری صاحب پر پی ایچ ڈی کے مقالے لکھنے پر کھپا سکیں جو آسان موضوعات کی عدم دستیابی کی وجہ سے بے روزگاری کا شکار ہیں اور کام نہ ہونے کی وجہ سے ان دنوں ایک دوسرے کے خلاف ہی قلمی محاذ پر نبرد آزما ہوکر شاہی ادیبوں کی شیرازہ بندی کو منتشر کر ہے ہیں۔ اُن کے بقول یہ کام دورِ حاضر کی آواز ہے اور اگر اس سے غفلت برتی گئی تو اشرافستان کی شاہی تاریخ کا شاہی مورخ اُنہیں کبھی معاف نہیں کرے گا۔ چیری صاحب کی شخصیت اور شاہی ادیبوں پر اُن کے احسانات کا تذکرہ کرتے ہی وہ اتنے گلو گیر ہوگئے کہ اُن کی اشک شوئی کیلئے قبلہ چیری صاحب نے اُنہیں گلے لگا کر اُن کی جیب میں اپنے دستِ مبارک سے ایک لفافہ جس پر ” شادی مباک” جلی حروف کے ساتھ رقم تھا وہ ڈالا۔ اُن جلی حروف کی چمک سے علم کُش صاحب کی نہ صرف آنکھیں چندھیا گئیں بلکہ ڈھارس بھی بندھ گئی اور کورنش بجا لاتے ہوئے اپنی نشست پربراجمان ہوکر خشوع و خضوع کے ساتھ اُس لفافے کو کھول کر دیکھا جو اُنہیں اپنی تقریر کے صلے میں ملا تھا ۔ مگر نہ جانے ایسا کیا ہوا کہ لفافہ کھول کردیکھنے کے بعد یکدم چہرے پر مایوسی چھا گئی اور منہ سے بھی کچھ الفاظ فی البدیہہ نکلنا شروع ہوگئے جو غالبا چیری صاحب کی فیاضی اور سخاوت کیلئے ہدیہ تبریک کے طور پر ادا ہو رہے تھے۔
انجمن کے صدارتی خطبے کیلئے موصوف کرگس جہاں زاد صاحب کو درخواست کی گئی اور اُنہوں نے اپنا مختصر مضمون ” غالب کے دیسی ٹوٹکے کی علمی پکڑ” پر نہایت ہی علمی انداز میں گفتگو فرماتے ہوئے یہ کہہ کر انجمن پر بجلی گرادی کہ "مرزا غالب کا شمار بھلے ہی اہلِ زبان اور اساتذہ کے زمرے میں آتا ہے مگر اس کتاب کے اندر جا بجا بکھری زبان اور تلفظ کی اغلاط نے اس کا حسن گہنا دیا تھا۔ لیکن ہم ممنون ہیں جناب قبلہ چیری بلاسم صاحب کے ، جنہوں نے اپنے قیمتی وقت سے کچھ لمحات نکال کر اس کتاب میں موجود اغلاط کی نشاندہی فرما کر اُن کی درستگی فرمائی جس سے اب کتاب کی صحت نہ صرف اچھی ہوگئی ہے بلکہ اس کی وقعت اور اہمیت میں بھی کئی ہزار گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اُنہوں نے مزید اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ کتاب میں موجود اغلاط اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ غالب کو غالبا پکا اندازہ تھا کہ آئندہ زمانے میں کوئی جوہر شناس ، ادب شناس ، حرف شناس، موقع شناس اور زبان شناس آئے گا جو اس کتاب کی حرفا حرفا ورق گردانی کے بعد اس کا حسن نکھارے گا اور اس کو تحت الثریٰ سے اٹھا کر اوجِ ثریا تک لے جائیگا۔ اور میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ غالب کا یہ غالب اندازہ سو فیصد درست نکلا۔
اجلاس کے اختتام پر جناب مسٹر چیری بلاسم صاحب نے خطاب کرنے کیلئے جیسے ہی اپنی جیب سے لکھی ہوئی تقریر نکال کر اپنے قلبی جذبات و احساسات کیلئے لب کشائی کی کوشش کی تو ایک جانب سے یہ نوید افزاء پیغام کانوں میں گونجا” روٹی کھل گئی اے”۔ یہ آواز اتنی پرکشش تھی کہ اسے سن کر جبلی بھوک کے مارے شاہی ادیب کشاں کشاں اُس آواز کی اُور اِس متانت سے جانے لگے کہ ایک دوسرے کی گردنیں پھلانگتے ہوئے کئی ادیب اپنی ٹانگیں تک تڑ وا بیٹھے۔ الغرض آن کی آن میں یہ ادبی محفل سبزی منڈی میں بدل گئی جہاں دشنام طرازی ، مکے بازی اور ہلڑ بازی کے سوا کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ اُدھر کرگس جہاں زاد صاحب اور چیری بلاسم بہتیرا چلاتے رہے کہ ” ادیب حضرات حوصلہ رکھیے۔ میری بات سنیے۔بہت کھانا پڑا ہے۔ سب کو پیٹ بھر کے کھانے کو ملے گا”، مگر نقار خانے میں توتی کی آواز بھلا کون سنتا ہے اور وہ بھی اس وقت جب مرغن کھانوں کی خوشبو اُڑ اُڑ کر ناک کے نتھنوں میں گُھس کر بغاوت کو اکسا رہی ہو۔

واجد علی گوہر

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کھلا خط
  • زندہ رہنے کا تقاضا نہیں چھوڑا جاتا
  • گورمکھ سنگھ کی وصیت
  • نا مکیں یہاں کے ہم
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
نادان ادھاری کا خط
پچھلی پوسٹ
کیسے کہوں وہ دل کا ہے

متعلقہ پوسٹس

کیا نظریاتی تنقید ممکن ہے؟

مئی 27, 2024

منٹو مغربی استعمار کے خلاف ایک توانا آواز

اپریل 7, 2026

مدیانور کا بڑا تیندوا

نومبر 23, 2019

کچھ بتائیں دل کا شیشہ

نومبر 19, 2025

بچھو پھوپھی

دسمبر 12, 2019

نظروں نے مرے دل کی ہر اک بات عیاں کی

فروری 15, 2020

پاوں بھاجی

مئی 21, 2020

رخ سے پردہ ہٹا کے دیکھیں گے

نومبر 4, 2025

یہ آگہی کی مسافت یہ ہاؤ ہو کی تھکن

نومبر 9, 2025

چھوٹا ہُوا ہوں غم کے

نومبر 1, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

سر تال ہے پر تار میں...

نومبر 28, 2021

وہ خط جو پوسٹ نہ کیے...

جنوری 15, 2020

یہ کچھ یادوں کے آنسو ہیں...

نومبر 18, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں