خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباآج کا دجالی دور
آپکا اردو بابااختصاریئےاردو تحاریرانور علی

آج کا دجالی دور

از انور علی مئی 4, 2025
از انور علی مئی 4, 2025 0 تبصرے 62 مناظر
63

میں بچپن سے دیکھ رہا ہوں کہ یہ دنیا طبقاتی فرق، نسلی نفرتوں اور خودغرضی سے بھری ہوئی ہے۔ ہر انسان صرف اپنے مفاد کے لیے جیتا ہے۔ انسانیت، اخلاص اور سچائی کی قدریں روز بروز ختم ہوتی جا رہی ہیں۔ لوگ اتنے مصروف ہو گئے ہیں کہ حق اور باطل میں فرق کرنا بھول چکے ہیں۔ میں بچپن ہی سے ان سب چیزوں سے بیزار تھا، کیونکہ میرے دل کی آواز ہمیشہ یہ کہتی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو برابر پیدا کیا ہے، تو پھر ہمارے درمیان تفریق کیوں؟ میں نے جب تاریخ کا مطالعہ کیا، عظیم لوگوں کے قصے سنے اور اپنی عملی زندگی میں بار بار یہ مشاہدہ کیا کہ کامیابی اور برکت صرف اُن خاندانوں، قوموں یا ملکوں کو نصیب ہوتی ہے جہاں اتحاد، قربانی اور دیانتداری پائی جاتی ہے۔جب میں نے 2021 میں علامہ اقبال کا گہرا مطالعہ شروع کیا، تو یوں لگا جیسے میری سوچ کو نئی پرواز مل گئی ہو۔ اقبال کا پیغام تو میرے دل کی زبان تھا۔ اقبال فرماتے ہیں:”نہ افغانی، نہ ایرانی، نہ تُرکی، نہ عربی،مسلمان ہم ہیں، وطن ہے سارا جہاں ہمارا” یہ بات میری رگوں میں اتر گئی۔ میں سمجھ گیا کہ اسلام کا اصل جوہر وحدت میں ہے، اور یہی وحدت وہ طاقت ہے جو مسلمانوں کو دوبارہ عروج دے سکتی ہے۔ میں فطرتاً INFJ مزاج رکھتا ہوں، اور میرے نزدیک اتحاد میرا پہلا خواب اور ذمہ داری ہے۔ اقبال کا خواب ایک ایسی امت کا تھا جو روحانیت، علم، بہادری اور اللہ کی مدد سے دجالی نظام کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو۔ آج کے دور میں، جہاں فتنوں، فسادوں اور مصنوعی بحرانوں کے ذریعے لوگوں کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ سب سے بڑی سازش یہ ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر، انہیں فلسطین، کشمیر اور دیگر مظلوموں کی حمایت سے دور کر دیا جائے۔ پاکستان جیسے ملک، جو نیوکلیئر طاقت کا حامل اور مسلمانوں کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا ہے، کو اندر سے کمزور کرنے کے لیے نفرتوں کا زہر پھیلایا جا رہا ہے، سڑکیں بند کی جا رہی ہیں، عوام کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے اور ایک منصوبہ بندی کے تحت ملک کو انتشار کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ لیکن میں دل سے یقین رکھتا ہوں کہ جو تبدیلی آنی ہے، وہ اچانک آئے گی۔ نہ وہ حکمران لائیں گے، نہ سیاسی جماعتیں، نہ دھرنے، نہ احتجاج۔ وہ تبدیلی صرف ان لوگوں کے ذریعے آئے گی جو اللہ سے جڑے ہوں گے، روحانیت سے وابستہ ہوں گے، اور سچ کے پیغامبر ہوں گے۔جیسے ظلم کے اندھیروں میں حضرت موسیٰؑ آئے، جیسے جہالت کے اندھیروں میں رسول اللہ ﷺ کی بعثت ہوئی، جیسے غلامی کے دور میں صلاح الدین ایوبی ابھرے، اسی طرح اب بھی اللہ کی مدد سے ایک نیا دور آئے گا۔ ایسا دور جس میں قوموں کی سرحدوں سے بالاتر ہو کر سوچا جائے گا اور خالص ایمان کے ساتھ نیا نظام قائم ہوگا۔میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ وہ وقت قریب ہے۔ مگر اس کے لیے سب سے پہلے خود کو سنوارنا ہوگا، پھر اپنے خاندان کو، پھر اپنے شہر کو اور پھر پوری دنیا کو۔ یہ تبدیلی علم، اتحاد، دیانتداری، بہادری اور اللہ سے سچے تعلق کے ذریعے آئے گی۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر اللہ کی مدد حاصل ہو جائے تو دجالی نظام کا خاتمہ ممکن ہے، اور یہ تبدیلی انشاءاللہ ضرور آئے گی، اور میں اس تبدیلی کا حصہ بننے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

انور علی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • توبۃ النصوح – فصل دوم
  • آہنگِ خاکی
  • عشق باز ٹڈہ
  • قرآن مجید میں تقویٰ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
انور علی

اگلی پوسٹ
رب تعالی کو راضی کیسے کریں ؟
پچھلی پوسٹ
ہم گاتے رہیں صبحِ وطن کا

متعلقہ پوسٹس

بھٹو کی بیٹی

دسمبر 29, 2021

دھوپ کمرے میں چلی

جون 12, 2024

خوش و خرم زندگی گزارنے کا راز

مارچ 15, 2020

چہل پہل ہے نہ تابندگی ہے گلیوں میں

اپریل 5, 2020

غزہ میں رمضان

مارچ 17, 2024

سورہ الماعون (منظوم ترجمہ)

جنوری 18, 2025

جس کا ہونا میرا ہونا بنتا ہے

جنوری 12, 2022

سب چراغوں کی ہدایات کا مطلب سمجھے

ستمبر 14, 2025

وبا، آسمانی احکامات اور دنیاوی پابندیاں

مارچ 22, 2020

ایشیا کپ کا فائنل

ستمبر 29, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پاکستان کا دوٹوک موقف

اکتوبر 14, 2025

جلوس

جون 14, 2020

درد ہمدرد سے پیارا تو نہیں...

مارچ 21, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں