خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامنادان ادھاری
آپ کا سلاماردو مزاحیہ تحاریرواجد علی گوہر

نادان ادھاری

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 6, 2025
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 6, 2025 0 تبصرے 92 مناظر
93

محترم انصاری صاحب!
آداب!
میں نادان ادھاری مہاجر میرٹھی ثم بدحال پوری آپ کی خدمت میں یہ عریضہ لکھنے کی جسارت کررہا ہے اور مجھے امید ہے کہ تحریرِ ہذا میں درج میری گزارشات پر آپ صدقِ دل سے غور فرماکر ان کے پورا کرنے کے فرامین جاری فرمائیں گے۔ حضور! آپ بھی میرٹھ سے ہیں اور بندہ ناچیز کا تعلق بھی اُسی مٹی سے ہے جس نے ہندوستان کو غالب اور پاکستان کو اسمعیل میرٹھی جیسے شاعر سے سرفراز فرمایا ہے۔صاحب! مجھے تو بہت اچھی طرح یاد ہے آپ کا البتہ علم نہیں کہ ہمارے خاندان میرٹھ میں پڑوسی ہوا کرتے تھے اور آپ کے ابا حضور تو اکثر دن کا کھانا ہمارے ہاں ہی تناول فرما کر وہیں قیلولہ بھی فرما لیا کرتے تھے۔ آپ کے دادا جان غفرلہ جو سخاوت میں یکتائے زمانہ اور خویش پروری میں اپنی مثال آپ تھے اُن کا زیادہ تر وقت میرے دادا جان غفرلہ کے ساتھ ہی بسر ہوتا تھا اور دونوں صاحبان میرٹھ کی ٹھنڈی سڑک پر غم غلط کرنے کےلیے مشاغل فرماکر وقت گزاری کیا کرتے تھے۔ مجھے یہ سب واقعات کل کی طرح ازبر ہیں اور حافظے میں بتمام و بکمال محفوظ ۔آپ کی عمر بھی اُس وقت قریب سات سے آٹھ برس ہوگی اور میں بھی کم و بیش اُتنا ہی تھا جب تقسیم کا تنازعہ پیش آیا تھا اور ہم لوگ وہاں سے ہجرت کرکے یہاں چلے آئے تھے جبکہ بعد میں علم ہوا کہ آپ کا خاندان بھی میرٹھ سے اٹھ کر حیدرآباد چلا آیا اور اب ماشاء اللہ کاروبار میں دن دگنی رات چگنی ترقی کرتا ہوا ملک کے متمول خاندانوں میں شمار ہوتا ہے۔
جناب انصاری صاحب! میں بے حد شرمندہ ہوں کہ آپ کا مکمل نام اس وقت ذہن سے نکل گیا تاہم صرف نام ہی نکلا ہے آپ یا آپ کا خاندان اور اُن کی نیکیاں نہیں۔ اور میں اس وقت بھی اُسی نیکی کی جانب ہی آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ صاحب! قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک دن میں چھوٹا کم سن اور نادان بچہ تھا اور آپ کے والد ماجد جن کی بابت مجھے علم نہیں کہ غفرلہ لکھنا ہے یا سلمہ اُن کے ساتھ کھیلتا ہوااُن کے ڈاچ دینے کی وجہ سے گلی میں گرگیا تھا جس کی وجہ سے بہت رو یا تھا۔ میں نہ جانے کب تک روتا رہتا کہ اتنے میں آپ کےدادا جان غفرلہ مسجد سے نمازِ عصر کی ادائیگی کے بعد واپس آرہے تھے وہ میرے پاس آئے ، مجھے اٹھایا اور پھر چپ کراتے ہوئے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے ایک عدد کھلونا ٹرک جس کی قیمت اُس وقت ایک تولہ سونا کے برابر تھی وہ میرٹھ کے میلے سے لیکر دیں گے۔ اُس زمانے میں میرٹھ کا میلہ بہت مشہور تھا اور دور دراز سے لوگ دیکھنے آتے تھے۔ میں نادان بچہ تھا اُن کے وعدے کا اعتبار کرکے چپ ہولیا مگر اُن کو شاید وعدہ یاد نہیں رہا اور میں سال بھر میلے کا انتظار کرتا رہا کہ ٹرک ملے گا مگر میلہ گزر بھی گیا ٹرک بیچنے والے چلے بھی گئے لیکن اُن کو ٹرک خرید کر مجھے دینا یاد نہیں رہا۔ میں نے حالانکہ میلے کے دنوں میں کئی بار آپ کے گھر کے آگے جاکر ٹرک والے سٹائل میں ہارن بھی بجائے کہ اُنہیں یاد آجائے مگر بے سود۔ میرا گلہ بیٹھ گیا لیکن اُنہیں وعدہ یاد نہ آیا۔ اسی دوران وہ چل بسے اور ہم بھی وہاں سے چل دیے جس کی وجہ سے وہ معاملہ یعنی ٹرک کی خریداری کا کھٹائی میں پڑ گیا۔ اب مگر حالات یہ ہیں کہ پچھلے تین دن سے اپ کے دادا جان مجھے خواب میں دکھائی دیتے ہیں اور یہی کہتے دیکھتا ہوں کہ نادان ادھاری بیٹا! میں تمہارا مقروض ہوں۔ میں نے دو دن تو اس کو وہم جانا لیکن کل تو وہ بہت روئے کہ دامن بھیگ گیا۔ میں نے ہر چند کہا اجی حضور! جانے بھی دیجیے لیکن کہنے لگے نہیں بیٹا یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ تمہیں جب تک تمہاری چیز نہ دلوادوں چین کہاں سے آوے گا۔ تم میرے پوتے (یعنی آپ سے) کہو کہ اُس ٹرک کی فی زمانہ قیمت جو تقریبا ایک تولہ سونا کے برابر بنتی ہے وہ مجھے عنایت فرمادیں تاکہ وہ اللہ رب العزت کے ہاں سرخرو ہوکر اس وبال سے نجات حاصل کرسکیں۔
قبلہ! آپ تو جانتے ہیں میں اس متاعِ دنیوی کا نہ تو شائق ہوں اور نہ مشتاق، لیکن معاملہ چونکہ اب آپ کے دادا جان کا ہے اس لئے آپ ایک تولہ سونا یا اُس کی مساوی رقم مجھے ارسال فرمادیں جسے میں بادلِ نخواستہ قبول کرکے اُن کے حق میں دعائے مغفرت فرمادونگا جس کے بعد وہ سرخرو ہوکر کامرانی و کامیابی کی منازل طے فرماتے ہوئے اپنی منزل ِ مقصود پر خیریت سے پہنچ جائیں گے۔رقم بھلے کسی بھی طریقے سے بھیجیں مگر ایک تولہ سونا کے مساوی ہو تاکہ اُن کی گردن چھڑا ئی جا سکے۔
آپ کی طرف سے ایک تولہ سونے کا منتظر
آپ کا سابقہ پڑوسی
نادان ادھاری مہاجر میرٹھی
حال وارد بدحال پورہ کوچہ نادہندگان

واجد علی گوہر

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • نیند اللہ کی امان میں ایک رات
  • صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ
  • سانس کی دھار ذرا گھستی ذرا کاٹتی ہے
  • ہٙواوں میں دِیا جلتا ہُوا ہُوں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
علمائے دیوبند کا فکری منہج
پچھلی پوسٹ
سید علی عباس جلالپوری:شخصیت و فن

متعلقہ پوسٹس

مِرے سُخن میں یہی اِک کلام کافی ہے

دسمبر 12, 2025

میں کئی برسوں سے تیری

جنوری 12, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

ایک دن میں چوبیس گھنٹے کیوں ہوتے ہیں ؟

مارچ 30, 2026

دل کے مسائل اور بلڈ پریشر ایورویدک میں

اپریل 28, 2026

سرنڈر

جون 21, 2026

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

چنار کے نیچے بینچ رکھا

فروری 17, 2026

سمندر کے نام دوسرا غنائیہ

مارچ 24, 2026

ہوئے مر کے ہم جو رسوا

جنوری 2, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بزدلوں کے نیچے کبھی افلاک نہیں...

جنوری 22, 2026

ہم اپنا آپ رکھ کر بھول...

اپریل 3, 2026

آزادی کے نعروں میں چھپی قانون...

جنوری 25, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں