خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرسیاسی اردو ادب
اردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرفاروق قیصر

سیاسی اردو ادب

از سائیٹ ایڈمن مئی 25, 2024
از سائیٹ ایڈمن مئی 25, 2024 0 تبصرے 90 مناظر
91

ہمارے ہاں چونکہ جیل میں چھوٹے لوگوں کو ” صعوبتیں ” اور بڑے لوگوں کو "سہولتیں” حاصل ہوتی ہیں، لہٰذا اکثر بڑے لوگوں کے لیے جیل "جسٹ فار اے چینج” اور چھوٹے لوگوں کے لیے "جسٹ فار اے چیلنج” کے مترادف ہوتی ہے۔ بڑے لوگ جب جیل میں ہوتے ہیں تو باقاعدگی سے وہ کام شروع کر دیتے ہیں جنہیں کرنے کی انہیں جیل سے باہر فرصت نہیں ملتی، مثلا داڑھی رکھ لینا، پانچ وقت کی نماز پڑھنا، تین وقتی مطالعہ اور ہمہ وقت کتاب لکھنا وغیرہ وغیر۔

بقول انکل سرگم، جیل ایک ایسی بے ادب جگہ ہے، جہاں بڑا بڑا ادب تخلیق ہوتا ہے۔ بڑے لوگ جیل سے باہر بڑے بے ادب ہو جاتے ہیں، جیل میں پہنچتے ہیں با ادب ہو کر "ادب” تخلیق کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ بڑے لوگوں کو جیل میں اکثر دوسری چیزوں کے بارے میں ” لگ پتہ ” جانے کے علاوہ اپنے ملک کے بڑے بڑے دانشورں، شاعروں، ادیبوں کے بارے میں بھی پتہ چل جاتا ہے کہ "ہوؤ از ہو؟” (Who is Who) یعنی اس جیل میں کون کون رہ چکا ہے؟ چنانچہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے ہاں سیاستدانوں کے لیے بہترین "درس گاہ” اور دانشورں کے لیے بہترین "ادب گاہ” جیل ہی ہے۔

بونگے کا اصرار ہے کہ جس طرح ایک اچھا ادب اور اچھا ٹی وی ڈرامہ تخلیق کرنے پر ادیب یا ٹی وی پروڈیوسر کا ایوارڈ دیا جاتا ہے، اسی طرح بُرا ادب اور گھٹیا ڈرامہ پروڈیوس کرنے پر ادیب یا پروڈیوسر کو سزا بھی ملنی چاہیے۔ ماسی مصیبتے کو ڈر ہے کہ اگر ایسا ہو گیا تو جیلوں میں ٹی وی پروڈیوسروں کے دھرنے کی جگہ بھی نہیں رہے گی۔

بقول انکل سرگم، معاشرتی برائی طنز و مزاح کی جڑ ہے یعنی معاشرے میں جتنی گھٹن ہو گی اتنا ہی طنز و مزاح کے لیے مواد پیدا ہوتا ہے۔ فیض کی شاعری ہو، بھٹو کی آپ بیتی، جاوید ہاشمی یا احمد ندیم قاسمی کی "جیل بیتی” جیلوی ادب ہمیشہ معاشرے میں نہ صرف پاپولر رہا ہے بلکہ اس سے "مقید” ادب کو نکھار بھی ملتا رہا ہے۔

انکل سرگم کے تجزیئے کے مطابق جولوگ جیل میں رہنے کے بغیر ہی طنز نگار بنے ہوئے ہیں ان کو اپنے طنز میں نکھار پیدا کرنے کے لیے جیل کا ایڈوانس تربیتی کورس کر لینے کا سوچنا چاہیے۔اس ضمن میں انور مقصود اور ڈاکٹر یونس بٹ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر انعام الحق جاوید کو اپنے مداحوں کی دلچسپی کے لیے اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر جیل جانے کا سوچنا پڑے گا۔ کچھ نامور اور بڑے لوگوں کو جیل ہو جانے سے جیلیں بھی اتنی اچھی لگنا شروع ہو جاتی ہیں کہ عام بندے کا جیل جانے کو جی کرتا ہے۔ بڑے اور مشہور بندے کے جیل جانے کی شہرت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ بڑے بڑے ہوٹلوں کی طرح کل کو جیل کے استقبالیہ پر آپ کو یہ لکھا ہوا نظر آئے کہ "جیل کو فیض، احمد ندیم قاسمی، آصف زرداری اور بھٹو جیسے مشہور "دانشوروں” اور "سیاست گروں” کی میزبانی کا شرف حاصل رہا ہے، جنہوں نے جیل کے ادب کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہاں بڑا بڑا ادب تخلیق کیا۔”ہماری جیلوں کے ادب و آداب کو پیش نظر رکھتے ہوئے اگر سرکار جیلوں میں سیاستدانوں اور دانشوروں کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی سربراہی میں جیل میں سیاسی اور ادبی کلاسوں کا اجرا کر دے تو ہماری جیلوں کو نہ صرف ایک "سیاسی و ادبی ادارے” کی حیثیت حاصل ہو سکتی ہے بلکہ اس عمل سے "سی کلاس” کے قیدی کل کو "اے کلاس” کے ” کلاسیکل” ادیب اور سیاستدان بن کے باہر آ سکتے ہیں۔

بقول سرگم، جیل سے باہر ادب پر تو جمود طاری ہو سکتا ہے، مگر جیل کے اندر ادب پر کبھی جمود طاری نہیں ہوتا۔ جیل میں ہر بندہ ایک دوسرے کا ادب کرتا ہے جبکہ جیل سے باہر تنقیدی ادب پر جو خوف طاری ہوتا ہے اسے لوگ جمود سمجھتے ہیں۔ بے خوف ادب والے کو جیل ہو سکتی ہے، لہٰذا جیل میں آ کر بندے پر سے خوف اتر جاتا ہے اور ادب طاری ہو جاتا ہے۔

جیل میں ادب کی کئی قسمیں پائی جاتی ہیں، جنہیں "کلاس کا ادب” کہا جاتا ہے۔ کلاس کے ادب میں جسے "اے کلاس” ملتی ہے اسے "بڑا ادب” ملتا ہے۔ شاید اسی لئے بڑے بندے جیل جاتے ہی "اے کلاس” حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگ جاتے ہیں، تاکہ ان کا شمار "بڑے ادیبوں” میں ہو۔ جیل سے پہلے بڑا آدمی چونکہ ادب سے بے بہرہ ہوتا ہے، لہٰذا جیل میں وہ اس کمی کو پورا کرتا ہے۔ کئی بڑے سیاستدانوں کو جیل میں مطالعہ کے لئے جو ادب ملتا ہے، وہ اسے اپنی بساط کے مطابق سمجھ کر اس میں سے کوئی سیاسی نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔ فارغ وقت اور یکسوئی ملنے سے اسے شعر اور نثر کے مطلب ذو معنی لگتے ہیں۔
وہ لوگ جن کو جیل سے باہر تعلیم مکمل کرنے کا وقت نہیں ملتا وہ جیل میں کوئی نہ کوئی امتحان پاس کرنے کو اپنا پہلا اور آخری موقع تصور کرتے ہیں۔ ایسے لوگ جیل سے باہر تو کوئی عوامی مسئلہ حل کریں نہ کریں، جیل میں سیاسی پرچے بڑی خوبی سے حل کر سکتے ہیں۔

انکل سرگم نے اس سلسلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ایک "گٹ تھرو گائیڈ” نکالی ہے، جو جیل میں سیاسی بڑوں کے کام آ سکتی ہے۔ ذیل میں سیاسی ادب کی اردو شاعری کا پرچہ اور اس کا حل پیش ہے :

پرچہ ۔۔۔۔ اردو ادب ۔۔۔۔ (سیاسی)

س‌) اردو ادب کے معروف شاعروں کے مقبول شعروں کا مصرعہ اولٰی یا مصرعہ ثانی تبدیل کر کے شعر مکمل کریں یا شعر کی تشریح کریں :

شعر : (مصرعہ اول) (پروین شاکر)
وہ تو خوشبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا

ج) مسئلہ کشمیر کا ہے، کشمیر کدھر جائے گا؟

شعر (پروین شاکر)
کُو بہ کُو پھیل گئی بات شناسائی کی

مصرعہ ثانی ۔۔۔۔
بات تو سچ ہے مگر بات ہے مہنگائی کی

مصرعہ ثانی ۔۔۔۔ (غالب)
جانے کیوں تم سے پیار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا ہوا کیا ہے؟

تشریح : اس شعر میں صدر جنرل پرویز مشرف صاحب نے قاضی صاحت کو مخاطب کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ہے اور فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

شعر : مصرع ثانی (ذوق)
لائی عوام، آئے، پولیس لے چلی چلے
اپنی خوشی آئے، نہ اپنی خوشی چلے

تشریح : لگتا ہے جیسے اس شعر میں نواز شریف صاحب نے اپنے سعودی سفر سے بیزاری کا اظہار کیا ہے۔

شعر :
چپکے چپکے رات دن پیسہ بنانا یاد ہے

مصرعہ ثانی ۔۔۔۔
تم کو اپنی بے ایمانی کا زمانہ یاد ہے

مندرجہ بالا شعر میں لگتا ہے جیسے چیئرمین احتساب بیورو نے آصف زرداری پر طنز کیا ہے۔

شعر : (مصرعہ اول ۔ فیض)
مجھ سے پہلی سے محبت میرے محبوب نہ مانگ

مصرعہ ثانی
سر پر اب بال ہیں، نہ دانت نہ آنکھ نہ ٹانگ

تشریح : مندرجہ بالا شعر میں ایک پرانے سیاستدان نے عوام کو مخاطب کر کے اپنی بے بسی کا اظہار کیا ہے۔

 

فاروق قیصر

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • گمراہی کا راستہ
  • تنہا ہی چلنا ہے زندگی تجھے زندگی بھر
  • ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • رَہروِ تفتہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اُلٹی دنیا
پچھلی پوسٹ
ترقی یا پستی

متعلقہ پوسٹس

ہینڈ میڈ نظمیں

ستمبر 20, 2024

نوجوان نسل اور روشن مستقبل

مارچ 9, 2026

ابو الکلام آزاد اور اُردو ادب میں اُن کی خدمات

اکتوبر 4, 2025

موجودہ حالات اور بڑھتا ہوا ذہنی دباؤ

جون 5, 2020

کیلیں

فروری 15, 2023

اظہر عباس – شعری دشت کا تنہا مسافر

اکتوبر 16, 2025

ذوق کی قصیدہ نگاری

اپریل 2, 2012

ایک معمولی سی عورت

اگست 7, 2022

بدصورتی

جنوری 24, 2020

سرخ ٹوپی کا رازدار

دسمبر 10, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

مفتی عبد الرزاق خاں صاحب ؒ:...

جون 13, 2021

راما پرم کا آدم خور

نومبر 23, 2019

آئینۂ جمال

دسمبر 31, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں