خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو افسانےمنزل بے نشاں
اردو افسانےاردو تحاریرعشرت ناہید

منزل بے نشاں

ایک افسانہ از ڈاکٹر عشرت ناہید

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 1, 2019
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 1, 2019 0 تبصرے 430 مناظر
431

منزل بے نشاں

آج شام سے ہی کالی گھٹائیں گھِر آئی تھیں اور رات ہوتے ہوتے مزید گہری ہو تی گئیں تھیں پھر بجلی بھی چمکنے لگی تھی اور بادل شاید پہلے برسنے کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرانے لگے تھے ان کے اس زورآور ٹکراؤ سے جو آواز ہوتی وہ اتنی شدید گھڑگھڑاہٹ پیدا کر رہی تھی کہ کمزور دل انسان کی تو حرکت قلب ہی رک جائے۔ ایسی ڈراؤنی طوفانی رات، میں وہ اپنے چھوٹے چھوٹے دونوں بچوں کے ساتھ بنگلے نما گھر میں تنہا تھی۔ اس کا شوہر اس کا محافظ اس کا کفیل اور سب سے بڑھ کر اس کا مجازی خدا۔۔۔۔ ۔۔۔۔خدا جو نور کی چادر کے پرے بیٹھا اپنی مخلوق کی حفاظت کرتا اپنی مخلوق کو ہمت دیتاْ اپنی مخلوق سے رحم کا معاملہ کرتا اس کے مسائل سنتا اس کی دعائیں قبول کرتا التجائیں سنتا کرم کرتا اور یہ زمین کا مجازی خدا سفاکیت کا علمبردار محبت سے عاری بے رحمی کی علامت جس کے سامنے ہر التجا بیکار، ہر مسئلہ بے معنی، آج پھر اسے چھوڑ کر اپنے آبائی شہر چلا گیا تھا اپنی خوبصورت رنگین دنیا آباد کرنے۔ ہاں رنگین ہی تو ہے اس کی دنیا جسے اس نے سب سے چھپا کر سجا رکھا ہے ۔

کوئی اس کے دل سے پوچھے کہ آج یہ رات اس پر کیسا قہر ڈھا رہی تھی۔ یہ رات بھی کتنی عجیب ہوتی ہے نا وہ سوچ رہی تھی کبھی کنوارے جذبے جگاتی تب اس کی خوبصورتی کچھ الگ ہی ہوتی پھر مسکراہٹوں بھری اور دھیمی دھیمی سرگوشیوں سے بھری ہوتی تو کتنی حسین لگتی۔ یہی کبھی خوابوں کی دنیا میں لے جا کر پلکوں پر حسین سپنے سجاتی اور پھر وقت کے ساتھ بدل کر بے دردری سے ان سپنوں کو توڑ کر بکھیر بھی دیتی تب کسک اور خلش کے سوا کچھ نہ دیتی۔ کبھی گناہ پر آمادہ کرتی تو کبھی ضمیر کی ملامت بن جاتی۔

ایسی ہی ایک رات آج بھی تھی دہشت والی جس کا ساتھ ہوا دے رہی تھی اور اس کی وحشتوں میں اضافہ کر رہی تھی ۔ ہوا۔۔۔۔۔ ہوا جو کہ زندگی کی علامت سانسوں کو مدھر جھنکار دیتی کبھی پُروا بن جاتی کبھی بادِ صبا بن کر پیغام لاتی، کبھی چاندنی کی خوشبو بکھیرتی تو مد مست کر دیتی اور جب روپ بدلتی تو کتنی سخت ہو جاتی بالکل چنڈالنی کا روپ دھارن کر وناش کرنے پر تُل جاتی، لُو کے تھپیڑے بن جاتی، طوفان کی شکل اختیار کر سب کو فنا کرنے پر آمادہ ہو جاتی، آج بھی تو ایسی ہی ایک گہری رات تھی، کالی سیاہ رات۔ ہوا کے سا تھ مل کر ناگن کی طرح پھُنکار رہی تھی اور عجیب روپ دھارن کر گئی تھی۔ ماضی اسے سترہ سال پرانے سفر پر لے گیا جولائی کا مہینہ، ساون کا مہینہ جب وہ بہت سارے خواب اور نئی خوشنما زندگی کے ارمان لیے ساجن سے ملن کے جذبات کو گدگداتے گیت کے بولوں میں مگن دعاؤں اور قرآن کے سائے میں وہ رخصت ہوئی تھی۔ تمام راستہ بارش ہوتی رہی کتنی سہانی لگ رہی تھی۔ پانی کے قطرے گاڑی کے شیشے سے ٹکراتے اور پھر آپس میں مل کر نیچے کی طرف جاتے ان کے یوں ایک دوسرے میں مدغم ہونے کا عمل اس کی آنکھوں کو بھی کتنے سارے خوبصورت خوابوں سے ہم آغوش کر رہا تھا۔

کار گھر کے بڑے سے آہنی گیٹ میں داخل ہو کر رکی تو خوابوں کا سلسلہ بھی تھما اس کی نند نے بڑے چاؤ اور محبت سے ہاتھ تھام کر اسے اتارا اندر کی طرف قدم بڑھائے ہی تھے کہ شاٹ سرکٹ کا دھماکہ ہوا اور بجلی گل ہو گئی۔

’’ دلہن کے آتے ہی لائٹ چلی گئی کچھ اچھا نہ ہوا ‘‘ ایک بوڑھی دھیمی سی آواز سماعتوں سے ٹکرائی۔

’’ ہاں ‘‘ لمبی سی سانس لے کر کسی نے ہاں میں ہاں ملائی۔

’’ اندھیرا اچھا شگون تو نہیں ؟‘‘

’’ شگون کیا ہوتا ہے، اچھے اور برے اعمال تو ہمارے اپنے ہوتے فضول باتیں ہیں، ان پر کبھی دھیان نہیں دینا چاہیے۔ ‘‘ ابو کی بات ذہن میں گونجی اس اندھیرے کو اجلا شگون تو مجھے بنانا ہے ایک عزم اس کے اندر جاگا۔ رات بارہ بجے تک لائٹ آ بھی گئی۔ اسے حجلہ عروسی میں پہنچا دیا گیا کچھ ہی لمحوں میں مجازی خدا کے قدموں کی آہٹ پر وہ مزید سمٹ گئی تھی۔ وہ قریب آئے باتیں کیں۔ بہت اچھی اچھی باتیں خوشگوار زندگی کی باتیں وہ مسکراتی رہی کہ اس کے بُنے خواب سب سچ ہوتے جو دکھائی دے رہے تھے لیکن ان پیاری پیاری مدھر باتوں کے درمیان وہ سچ بھی سامنے آ گیا تھا جس کی اسے بالکل ہی توقع نہیں تھی نہ ہی گمان تھا کہ وہ ان کی پسند نہیں تھی بلکہ والد کی پسند کیا بلکہ ان کی ضد پر اس گھر میں آئی ہے۔ اس کا عزم اب بھی سلامت تھا لیکن اس کا یہ عزم اسے ایک سراب سے ہمکنار کرتا رہا وہ بڑھتی رہی، وہ دور جاتا رہا۔ وہ سراب کو حقیقت میں بدلنے پر مصر تھی مگر وہ تو جنگل میں مرگ ترشنا سا ثابت ہو رہا تھا وہ ادھوری پیاس لیے ایک پھول اور ایک کلی کی ماں بن چکی تھی مگر تشنگی تھی کہ کسی طرح بجھتی ہی نہ تھی کبھی دل کی کلی کھلی ہی نہیں، وہ بھٹکتی رہی چاہت کی چاہے جانے کی آرزو میں، مکمل کسی کے ہو جانے اور کسی کو پا لینے کی خواہش میں اور پھر پا لینے کے بعد کی سرشاری کی کیفیت میں۔

وہ بہت خوش ہوئی تھی اس وقت جب بیٹا ہوا اور اس وقت بھی جب کہ بیٹی ہوئی کہ دنیا مکمل ہو گئی تھی اتنے پیارے خدائی تحفے پا کر۔ اس کے اندر پھر آرزو جاگی تھی کہ اب شاید وہ میرا ہو لیکن وہ بچوں کا باپ تھا نہایت شفیق بے انتہا محبت کرنے والا مگر اب تک وہ اس کا ہو کر بھی اس کا نہیں تھا۔ رات گزرتی جا رہی تھی، ہوائیں اپنا رخ بدل رہی تھیں ہوا کا ایک تیز جھونکا آیا جس نے کھڑکی کے پٹ کھول دئیے ۔۔۔۔ پردے ہلنے لگے اسی اثناء بجلی بھی چلی گئی اب کمرے میں گھپ اندھیرا تھا۔ اندھیرا خوف، باہر ہلکی ہلکی بارش کی آواز جو اب دھیرے دھیرے تیز ہوتی جا رہی تھی، ہوائیں بھی تیز تھیں، اس کی سنسناہٹ رگ و پے میں سرایت کرتی جا رہی تھی، اس کا دل سوکھے پتے کی طرح لرزنے لگا تھا۔ اس کا دل گبھرانے لگا، دونوں بچوں کی طرف دیکھا دونو ں معصوم محو خواب تھے، بیٹے کے ہونٹوں پر مسکراہٹ کھیل رہی تھی شاید کوئی پیارا سا خواب دیکھنے میں مگن تھا اس بات سے بے خبر کہ ماں پر کیسی وحشتو ں کا عالم طاری ہے، یکایک وہ ہنس پڑا شاید پریاں اسے جھولا جھلا رہی تھیں۔ دادی کہا کرتی تھیں کہ جب بچے نیند میں ہنستے ہیں تو پریاں اور فرشتے انہیں جھولا جھلاتے ہیں، باغوں کی سیر کراتے ہیں۔ وہ ڈر سے سمٹنے لگی۔ بیٹی نے کروٹ لی اور بازو اس کی گردن میں حمائل کر دئیے۔ اس کی پیاری بیٹی اس کی جان اس کے چھوٹے چھوٹے نازک ہاتھوں کا لمس اس کی روح تک کتنا کومل احساس جگاتا تھا۔ بیٹی اس کی بائیں جانب تھی۔ ‘

‘یا اللہ یہ کیا ہو رہا ہے، بیٹی میری بائیں جانب کیوں ہے؟’ وہ پھر لرزنے لگی کسی انہونی کے خوف سے۔ اسے تو دائیں جانب ہونا چاہیے تھا داہنی طرف جس سے نامہ اعمال ملنا تھا تو کیا اس کا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں؟ عجیب سے وسوسوں نے اسے گھیر رکھا تھا اس کے دائیں جانب اس کا بیٹا عارش تھا۔ بیٹا مرد۔ مرد کے کتنے روپ۔ جیسے جیسے زندگی اس کے قریب سے گزرتی رہی تجربے ہوشیار کرتے رہے اور ایک کے بعد ایک مرد نما سارے رشتے اپنا اصل اس کے سامنے ظاہر کرتے گئے؛ باپ، بھائی، شوہر اور اب بیٹا۔

باپ، مشفق باپ جس نے بچپن میں بانہوں کا جھولا دیا تھا اور بڑے ہونے پر بھی اسے کئی بار یہ احساس ہوا کہ امی سے زیادہ ابو پیار کرتے ہیں اور کرتے بھی تھے لیکن وہ اسے ڈولی میں بٹھاتے ہی کیسے لاتعلق ہو گئے تھے۔ وہ حیران تھی۔ جب اس نے انہیں اپنی داستان غم سنائی تو دل کو امید سی جاگی تھی کہ وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کریں گے جیسے کہ ہمیشہ جب بھی اس سے کوئی غلطی ہوتی اور امی ناراض ہونے لگتیں تب وہ اسے امی کی ڈانٹ سے بچا لیا کرتے تھے اور وہ ان کے پاس آکر محفوظ ہو جایا کرتی تھی اور اب تو اس سے کوئی غلطی بھی سرزد بھی نہ ہوئی تھی اس نے ابو کی طرف بڑی پر امید نظروں سے دیکھا تھا اور پوچھا تھا؛

’’ ابو اب کیا کروں ؟‘‘ اسے یقین تھا کہ ہمیشہ کی طرح ابو اسی کے حق میں فیصلہ دیں گے مگر ان کا سفاک سا جواب اس کی سماعتوں سے گزر کر دل کو پارہ پارہ کر گیا تھا۔

’’ نہ میں نے تمہیں بلایا تھا نہ ہی جانے کے لئے کہوں گا۔ فیصلہ تمہیں خود کرنا ہوگا۔ ‘‘ اور پھر وہ اپنے دل کی کرچی کرچی چُنتی ہوئی اشکوں سے انہیں جوڑتی ہوئی واپس جانے کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی۔ بھائی بھی دروازے پر کھڑا مجبور اور لاچار سا ڈبڈبائی آنکھوں سے اسے دیکھتا رہا مانو اس سے ذیادہ بے کس کوئی اور نہیں۔ اس کی آس بھری نگاہیں اس سے ٹکرائیں اور ندامت لیے لوٹ آئیں اور وہ سینہ تانے خباثت بھری مسکراہٹ کے ساتھ اس کا ہاتھ کھینچتے ہوئے لے آیا تھا پھر اسی دنیا میں جہاں سراب ہی سراب تھا۔

کھڑکی کے پاس کھٹ سی آواز ہوئی خیالوں کا تسلسل پھر ٹوٹا دل ڈر اور خوف سے پھر لرزنے لگا۔ اب کیا کروں وحشت زدہ نظروں سے چاروں طرف دیکھا بچوں کو خود سے اور قریب سینے سے چپکا لیا۔ سرہانے موبائل رکھا تھا سوچا کسی کو فون کروں۔ نہیں میری آواز اس تک چلی جائے گی لیکن کروں بھی تو کس کو اس شہر میں کوئی بھی تو شناسا نہیں۔ کِسے مدد کے لیے بلاؤں؟ ابھی دو ماہ ہی تو ہوئے تھے اس شہر میں آئے ہوئے اور چونکہ اسے پسند نہیں تھا کہ وہ پڑوسیوں سے بھی بات کرے سو وہ کبھی بات کرنے کی ہمت بھی نہیں کر پائی تھی۔ اسے یاد آیا ۔۔۔۔۔ کتنی مِنتیں کی تھیں، کتنا گڑگڑائی تھی وہ کہ ہمیں یوں اکیلا چھوڑ کر نہ جاؤ۔ٖ ڈر لگتا ہے اور اس نے تضحیک اڑاتے ہوئے جواب دیا تھا؛

’’ کس بات کا ڈر۔۔۔۔ ڈر تم سے ڈر جائے گا ۔‘‘ وہ خاموش رہ گئی تھی اور وہ چلا گیا تھا، غریب رتھ پر سوار ہو کر ‘غریب رتھ’ ٹرین کا نام بھی کیسا تھا سفر سے جڑا ’’ رتھ ‘‘ کیسا خوبصورت لفظ اس سے وابستہ کہانی پھر اس کے ذہن میں گھومنے لگی۔ مہا بھارت جنگ کا منظر، پانچوں پانڈو کورووں سے جنگ کر رہے بھیشم اپنی گدا اٹھائے ودھ پر ودھ کیے جا رہے ارجن رتھ پر سوار اور سارتھی کرشن ارجن کے دل میں انتقام کی آگ ہے پانچالی کے چیر ہرن کی کرشن پانچالی کے بھی رکھوالے تھے اور آج ارجن کے بھی راہنما بن گئے تھے رتھ دوڑ رہا تھا اور کرشن گیان دے رہے تھے؛

’’ دشمن کو کبھی کمزور مت سمجھو بلکہ اس کے کمزور پہلو کو تلاش کر اس پر وار کرو۔ ‘‘ تب ہی دروازے کی کنڈی پر ضرب پڑ نے کی آواز پھر آنے لگی۔ کھٹاک۔۔۔۔ کھٹاک، شاید دروازہ توڑنے کی کوشش تھی بارش بھی تیز ہو گئی تھی، پیڑوں کے پتوں پر پانی کی آواز عجب سی ہیبت پیدا کر رہی تھی۔ دونوں بچوں کو اس نے تقریباً جکڑ رکھا تھا۔ نظریں کھڑکی کے پردے پر جمی ہوئی تھیں ایک ہاتھ اندر کی طرف آیا۔ پردہ سرکا اس کی سانسیں رکنے لگیں۔ اس نے بچوں پر گرفت اور سخت کر لی اور ڈری ہوئی کبوتری کی طرح آنکھیں بند کر لیں پھر دھیرے دھیرے ہلکے سے آنکھ کھولی۔ ایک کالا سا دھندلا چہرہ کھڑکی سے اندر کا جائزہ لے رہا تھا۔ ڈر سے آنکھیں پھر بند کر لیں۔ آیتہ الکرسی کا وِرد ہونٹ بھینچ کر کرنے لگی کہ کہیں ہونٹ ہلتے نہ دیکھ لے پھر ہمت کر کے دوبارہ آنکھ کھولی۔ ہیولا غائب ہو چکا تھا۔ ہلکے سے ٹھنڈی سانس خارج ہوئی اس نے موبائل کی طرف پھر ہاتھ بڑھایا۔۔۔۔۔ کیا کروں کسے فون کروں نمبر ملایا پھر سارتھی کا جو کہ رتھ پر سوار دور بہت دور جا رہا تھا اپنی منزل کی طرف آج کا کرشن پانچالی کا محافظ نہیں تھا اور نہ ہی پانچالی کی پکار سن پا رہا تھا۔

’’ آپ کا صارف پہنچ سے دور ہے برائے مہربانی کچھ وقت بعد رابطہ قائم کریں۔ ‘‘ لیکن پانچالی تھی کہ آنکھیں بند کیے اسی کا جاپ کئے جا رہی تھی۔ اسی کی تپسیا کو اس نے تو اپنا جیون مان رکھا تھا پھر ‘وھاٹس اپ’ آن کیا۔ سارتھی کو میسیج کرنے لگی۔

’’ باہر کی دروازے پر کوئی ہے‘‘۔۔۔۔۔ ’’ بہت ڈر لگ رہا ہے ‘‘۔۔۔۔ ’’ سمجھ نہیں آ رہا کیا کروں ؟‘‘ کھٹاک کھٹاک آواز میں تیزی تھی۔ جلدی سے اس نے موبائل آف کیا دروازے پر پڑنے والی مسلسل ضرب سے لگ رہا تھا کہ کسی بھی پل کنڈہ ٹوٹ جائے گا پھر کیا ہوگا؟ یا اللہ ۔میرے بچے خوف سے سہمی ہوئی ہرنی شکار ہوجانے سے زیادہ اپنے دونوں قیمتی مشک کی حفاظت کے لیے پریشاں کبھی دروازے کبھی کھڑکی پر نظر، پردہ پھر سرکا، دو آنکھیں سرخ سرخ سی اس کی ڈری سہمی آنکھوں سے ٹکرائیں فوراً آنکھیں بند کر لیں چیخ لبوں سے آزاد ہونے کو ہی تھی کہ اس نے سختی سے ہونٹوں کو دانتوں میں دبا لیا۔ دانت کی چبھن سے ہونٹ کٹ گئے چہرے پر تکلیف ابھر آئی۔ پھر ہمت کرکے آہستہ سے پلکیں کھولیں ہیولا غائب ہو چکا تھا۔ ضرب تو دروازے پر تھی پھر کھڑکی میں کون تھا اس نے سوچا جو اس کا دل دہلائے جا رہا تھا وہ ہیولا جب بھی نظر آتا ضرب کی آواز کم ہونے لگتیں اور کم ہوتے ہوتے بند ہو جاتیں۔

عجیب حالات جن سے وہ سہر سہر جا رہی تھی پھر اسے خیال آیا کہ یہ رَجب کا مہینہ ہے رحمتوں برکتوں کا مہینہ شب معراج کا مہینہ اس میں تو بلائیں اس کے بندوں کو نہیں ڈراتیں اس کی راتیں تو نورانی ہوتیں۔ یہ تو حبیب اور محبوب کے ملن کا مہینہ۔۔۔۔ دھم کی آواز نے اس کا تسلسل توڑا۔ ہیولا کمرے میں آچکا تھا اور آگے بڑھ رہا تھا۔ یا اللہ یہ میری طرف کیوں بڑھ رہا ہے؟ یہ تو قریب آتا ہی جا رہا میرے بچے وہ بالکل اس کے قریب تھا ڈر اور خوف سے اس نے آنکھیں میچ لیں۔ لمحے اس پر صدیاں بن کر بیتنے لگے نجانے کتنی دیر وہ ساکت پڑی رہی تب ہی بند آنکھوں میں ایک روشنی کا چھناکہ سا ہوا۔ اس نے آنکھیں کھول دیں ہیولا تھا نہ ضرب کی آواز تھی۔ تھا تو صرف ایک ادراک جس نے اس کے شعور کو جگا دیا تھا اس کی ذات کا اس رات کا جو نور سے بھری تھی اسے سیراب کر چکی تھی وہ آزاد ہو چکی تھی حصار سے اور صدا آ رہی تھی، اس کے اندر سے کہ ملن کی رات میں ڈر کیسا خوف کیسا وہ سر بسجود ہوگئی۔

تب ہی سارتھی کو کئے گئے وھاٹس اپ میسیجیز کا جواب موصول ہوا؛’’ او۔کے ۔۔۔۔ ٹرین از ٹو آورز لیٹ۔ ‘‘

ڈاکٹر عشرت ناہید، لکھنوٗ، انڈیا

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • مدینہ منورہ کے کبوتر
  • ٹیکنالوجی کی مدد سے اردو ادب کی تدریس
  • کتاب بازار
  • ایک اہم بات جو کہنے جا رہا ہوں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
گرد ہوں یا غبار ہوں کیا ہوں
پچھلی پوسٹ
دور سے دیکھنے والے کا گماں ہوتا ہے

متعلقہ پوسٹس

بھٹو کی وراثت اور بلاول

جنوری 3, 2020

پانی میں ستی

مارچ 15, 2023

حافظ حسین دین

جنوری 24, 2020

پاکستان نہیں بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان

نومبر 24, 2021

مقابلے کی دوڑ میں کھوئی ہوئی نسل

اکتوبر 21, 2025

مستقل ناکامی کے خطرناک ہتھیار!

اپریل 4, 2021

ڈاکٹر عبدالقدیر خان

اکتوبر 10, 2025

جمہوریت یاانتقامی سیاست!!

فروری 26, 2021

پی آئی اے کی نجکاری

دسمبر 25, 2025

کایا پلٹ

اپریل 14, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

معجزاتی ملک اور کرشماتی لوگ!

اپریل 15, 2020

شو پیس

مئی 21, 2020

الفاظ ایک قیمتی خزانہ

نومبر 27, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں