خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابااللہ رب العزت کی زیارت
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہمحمد یوسف برکاتی

اللہ رب العزت کی زیارت

از محمد یوسف برکاتی جنوری 9, 2025
از محمد یوسف برکاتی جنوری 9, 2025 0 تبصرے 84 مناظر
85

میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں کو میرا آداب

اللہ تعالی نے قرآن مجید کی سورہ الحدید کی آیت نمبر 4 کے ایک حصہ میں ارشاد فرمایا کہ

وَ هُوَ مَعَكُمْ اَیْنَ مَا كُنْتُمْؕ

ترجمعہ کنزالایمان : وہ تمہارے ساتھ ہے تم کہیں ہو

سورہ الحدید کی اس آیت مبارکہ کو اچھی طرح پڑھنے اور اس کے معنی و مفہوم کو سمجھنے سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ہر وقت ساتھ ہے وہ ہمارے قریب تر ہے اور وہ ہماری شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہے بس بات محسوس کرنے کی ہے میرے محترم پڑھنے والوں آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو جائے اسے حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت نصیب ہو جائے لیکن کبھی آپ نے یہ سنا کہ کسی کو اپنے رب تعالی کی زیارت کی خواہش ہو (بظاہر ایسا ممکن ہی نہیں) لیکن جب ہم تاریخ اسلام کا مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں اللہ تعالیٰ کے سچے عاشق رب تعالی سے محبت کا دم بھرنے والے بیشمار لوگوں کا ذکر ملتا ہے آج کی اس تحریر میں ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں آپ کو بتانے کی سعادت حاصل کروں گا جس نے اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لئے دنیا کے شور شرابے سے دور جنگل میں اپنا بسیرا کیا جسے پڑھ کر آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اپنے رب تعالی کی زیارت ایک انسان کیسے کرسکتا ہے ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں یہ کافی پرانے وقتوں کی بات ہے ایک شخص بہت عابد گزار تھا وہ ہر وقت ذکر واذکار میں مصروف دکھائی دیتا تھا پھر یوں ہی ایک دن اس کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ وہ جس ذات کا سارا دن ساری رات ذکر کرتا ہے کیا یہ ممکن نہیں کہ وہ اپنے رب تعالی کا دیدار کرے اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے اس نے 40 دن کا وقت مقرر کیا اور یہ ارادہ کیا شہر کے شورشرابے سے اسے یہ اندازہ ہوا کہ یہاں اس کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکتی لہذہ وہ شہر سے دور جنگل بیابان میں چلا گیا اور وہاں جاکر ایک جگہ مقرر کرکے وہاں پڑائو کیا اور اللہ تعالی کے ذکر واذکار میں مصروف ہوگیا اور اپنے چالیس دن کے ذکر اذکار کا آغاز کرلیا اللہ تعالی کی عبادت اور ذکرواذکار میں جب اسے 36 دن گزرے تو ایک دن جب وہ سورہا تھا کہ اسے غیب سے آواز آئی کہ تانبہ بازار میں کل فلاں وقت فلاں دکان پر آکر اپنے رب کا دیدار کرلینا ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں جب اس کی آنکھ کھلی تو وہ خوشی سے نہال ہوگیا کہ بالآخر اسے رب تعالی نے اپنے دیدار کے لئے منتخب کرہی لیا لیکن تھوری دیر کے بعد وہ سوچنے لگا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دیدار کے لئے مجھے تانبہ بازار میں ایک دکان پر کیوں بلایا ؟ بحرحال وہ وقت مقررہ پر بتائی گئی جگہ پر پہنچ گیا اور بے چینی سے اس انتظار میں تھا کہ اسے کب اپنے رب کا دیدار نصیب ہوگا ابھی وہ اسی خیال میں تھا کہ اس نے دیکھا کہ ایک عورت اپنے ہاتھ میں ایک تانبے کا برتن لئے اسے بیچنے کے لئے ہر دکان پر جاتی لیکن اس کی مطلوبہ قیمت دینے کے لئے اسے کوئی تیار نہیں تھا آخر کار گھومتے گھومتے وہ عورت اس دکان پر پہنچی جہاں وہ عابد شخص اپنے رب کے دیدار کے لئے کھڑا تھا اس دکاندار نے بڑے آرام اور شگفتہ لہجے میں اس عورت سے پوچھا کہ کیا معاملہ ہے ؟ تو وہ اپنے دوپٹے سے پسینہ صاف کرتے ہوئے بولی کہ مجھے یہ برتن بیچنا ہے مگر میں اسے سو روپیہ سے کم میں نہیں بیچوں گی ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اس دکاندار نے اس عورت سے پوچھا کہ آپ ان پیسوں کا کیا کرو گی تو اس نے کہا کہ میرا بچہ بیمار ہے اس کا علاج کروائوں گی تو اس دکاندار نے کہا کہ میں اس برتن کے آپ کو پانچ سو روپیہ دوں گا کیوں کہ یہ برتن بہت خوبصورت ہے وہ عورت بہت حیران ہوئی کہ یہاں کوئی سو روپیہ دینے کو تیار نہیں تھا اور یہ پانچ سو روپیہ دے رہا ہے لیکن وہ خوش بھی بہت ہوئی کہ چلو میرے کئی مسائل میرے رب تعالی نے ایک ساتھ حل کردئیے گویا وہ پانچ سو روپیہ لیکر وہاں سے چلی گئی یہ سارا منظر وہ عابد شخص وہاں پر کھڑا دیکھ رہا تھا اس نے دکاندار سے پوچھا کہ یہ آپ نے اپنا نقصان کیوں کیا ؟ تو اس نے کہا کہ میں نے سوچا یہ عورت کسی مجبوری کے تحت یہاں آئی تھی تو میں نے اپنے کاروبار میں اپنے رب کو حصہ دار بنالیا کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ رب تعالیٰ کے حصہ دار بن جانے سے میرا نقصان نہیں ہوگا اور میں نے نہ صرف اس کے بچے کے علاج کروانے میں اس کی مدد کی بلکہ اس کے بعد بھی کئی دنوں تک کے گزارے کا بندوبست کردیا تاکہ اس کو دوبارہ گھر کا کوئی برتن بیچنا نہ پڑے ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں یہ سارا منظر دیکھ کر وہ عابد شخص حیران ہوا لیکن پھر اسی وقت غیب سے اسے آواز آئی کہ میری زیارت کرنے کے لئے جنگل بیابان میں وقت گزارنے کی ضرورت نہیں بلکہ میرے جلوے تمہیں ہر جگہ نظر ائیں گے کسی مجبور و لاچار کی مدد کرو یتیم کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھو اور گرتے ہوئوں کو سہارہ دو تو میں تمہارا نام ان لوگوں میں شامل کردوں گا جنہیں بروز محشر میں اپنی زیارت سے نوازوں گا تم بھی کوئی نیک اور اچھا کام کرو تمہیں میری زیارت کرنے کے لئے کہیں جانا نہیں پڑے گا بلکہ میں خود تمہیں اپنے دیدار سے نواز دوں گا جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ جب لوگ جنت میں داخل ہو جائیں گے تو انہیں وہاں بیشمار نعمتوں سے نوازا جائے گا اور وہاں سب سے بڑی نعمت یہ ہوگی کہ اللہ تعالیٰ ان جنتیوں کو اپنا دیدار بھی کروائے گا یہ ساری بات سن کر وہ عابد شخص خوش ہوگیا کہ اسے رب کی زیارت کا ایک اور طریقہ مل گیا اور وہ خوشی خوشی گھر کی طرف روانہ ہوگیا ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اللہ تبارک و تعالیٰ سے ملاقات کرنے کے لئے ہمیں اس کے ان احکامات کی پیروی کرنا ہوگی جن کے بارے میں ہمیں قرآن بتاتا ہے اور اس رب العزت کے حبیب صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا ہوگا جو ہمیں احادیث اور سرکار علیہ وآلیہ وسلم کے عمل سے ملتا ہے جو انہوں نے خود کرکے ہمیں بتایا کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات تو واقعی ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہے کبھی کس روپ میں تو کبھی کس روپ میں بس دل میں صرف اس کا ذکر کرتے رہیں اس کے حبیب کریمﷺ کا ذکر کرتے رہیں پھر وہ دن دور نہیں جب ہم بھی ہر وقت اور ہر لمحہ اپنے رب سے گفتگو میں مصروف عمل ہوں گے ان شاء اللہ ۔

محمد یوسف برکاتی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • اس کی باتوں سے میں نے پرکھا تھا
  • نِگاہِ دِل سے جو دیکھا جمال پُھولوں کا
  • کس مصیبت میں پڑ گئی ہے ہوا
  • جال
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
محمد یوسف برکاتی

اگلی پوسٹ
زبانِ غیر یا غیبت
پچھلی پوسٹ
جہاں دھواں تھا وہیں

متعلقہ پوسٹس

حافظ نعیم صاحب کو سلام

جنوری 30, 2026

آ مرا ہاتھ تھام

جولائی 7, 2020

حضرت خواجہ قمر الدین سیالویؒ

اگست 26, 2025

جو لفظ چِھین کے اِظہارکھینچ لیتی ہے

نومبر 12, 2025

شعلہ بن کے جلتا سورج

مئی 5, 2020

ہالی ووڈ کا فریب – آخری قسط

جنوری 19, 2025

زمیں ملے کہیں ہمیں، کہیں تو آسماں ملے

دسمبر 8, 2019

سید فراست بخاری مرحوم

اپریل 19, 2024

کہا میں نے کہ یوں

نومبر 1, 2025

آنکھ سے گرتے ہوئے اشک کا شک اُٹھتا ہے

نومبر 30, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

چھوٹا ہُوا ہوں غم کے

نومبر 1, 2025

منقبت حضور اچھے میاں رضی اﷲ...

اکتوبر 29, 2020

بھینس

دسمبر 29, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں