خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباگل صنوبر کی غزل کا تجزیاتی مطالعہ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزتحقیق و تنقیدرحمت عزیز خان

گل صنوبر کی غزل کا تجزیاتی مطالعہ

از رحمت عزیز خان اکتوبر 25, 2025
از رحمت عزیز خان اکتوبر 25, 2025 0 تبصرے 75 مناظر
76

آپ کا پورا نام گل صنوبر ہے تخلص غزل ہے، اردو کی مقبول شاعرہ ہیں۔ آپ کی دو کتابیں "مجھے کوئی تو نام دو” اور "محبت ڈھونڈ لی میں” منظر عام پر آچک ہیں۔ ان کی یہ دونوں کتابیں نظم، غزل، اور نثری نظموں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے 2000 میں لکھنے کا آغاز کیا، لیکن ان کی پہلی کتاب 2009 میں اور دوسری کتاب 2010 میں شائع ہوئی۔ ان دونوں کتابوں پر دو مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے ایم فل سطح پر ریسرچ کرکے مقالے لکھے ہیں۔ سرگودھا میں قیام کے دوران وہ ہیومن رائٹس این جی او کے ساتھ وابستہ رہیں اور اسٹوڈنٹ ونگ کی صدر کے طور پر کام کیا، جس پر انہیں 2009 میں فاطمہ جناح میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2011 میں انہیں پاکستان کی کم عمر ترین شاعرہ کا ایوارڈ، نیشنل یوتھ ایوارڈ، اور 50 ہزار روپےSalampakistan logo نقد انعام بھی ملا۔ سرگودھا میں پیدا ہوئیں اور پندرہ سال سعودی عرب میں اور پانچ سال انگلینڈ میں گزارے۔ گزشتہ سات سال سے لاہور میں مقیم ہیں اور American Lyceum School میں سیکشن ہیڈ کے طور پر تین سال سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ انہیں کتابیں پڑھنے اور لکھنے کا شوق ہے اور مختلف کتابوں پر تبصرے شخصیات پر آرٹیکل لکھتی ہیں۔ گزشتہ چار ماہ سے انہوں نے "GSG VLOGS” کے نام سے ایک چینل بھی بنایا ہے۔ آپ کی زیر تبصرہ یہ غزل کرب، احساسِ زیاں، اور زندگی کی بے ثباتی کے گہرے موضوعات پر مبنی بہترین معاشرتی کہانیوں پر مشتمل شاعری ہے۔ شاعرہ نے اس غزل میں اس فانی دنیا کی بے وفائی اور زندگی کے تلخ حقائق کو نہایت خوبصورتی سے موضوع سخن بنایا ہے۔ صنوبر زندگی کی ناپائیداری اور تعلقات کی نزاکت کو بیان کرتے ہوئے قاری کو اس بات پر غور و فکر کی دعوت دیتی ہیں کہ ہر چیز کا اصل قدر و قیمت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب وہ ہم سے چھن جائے اس سے پہلے ہم اس نعمت کی قدر نہیں کرتے۔
آپ کی غزل میں شجر اور زندگی کی بے ثباتی بھی ہے مثلاً: "کبھی جو تم سے شجر چھنے گا تو پتہ چلے گا” ایک علامتی پیغام کا حامل ہے۔ یہاں شاعرہ نے "شجر” کو ایک سایہ دار شے کے طور پر استعمال کیا ہے جو زندگی میں سکون اور حفاظت کی علامت ہے۔ شاعرہ کہتی ہے کہ زندگی میں آرام و سکون کا احساس تب تک ہوتا ہے جب تک وہ ہمارے پاس ہوتا ہے؛ مگر جیسے ہی یہ سکون چھن جائے تو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہ ایک نہایت عام انسانی تجربہ ہے کہ اکثر ہم اپنی زندگی کے معمولی لمحات کی قدر نہیں کرتے جب تک کہ وہ ہم سے جدا نہ ہو جائیں۔
صنوبر کی شاعری میں آگ، قربانی اور درد کا استعارہ بھی ہے جیسے: "ہمارے حصے کی آگ تو ہم نے جھیل لی ہے” یہاں "آگ” کو شاعرہ نے مصیبت اور تکلیف کے استعارہے کے طور پر پیش کیا ہے۔ شاعرہ اپنے درد اور قربانی کی واضح تصویر کشی کرتے ہوئے یہ پیغام دیتی ہیں کہ ہم نے اپنی طرف سے جو تکلیفیں سہ لی ہیں، مگر دوسروں کو ان کے اثرات کا سامنا تب ہوگا جب ان کی اپنی زندگیوں میں مسائل آئیں گے۔
صنوبر کی غزل میں حیا اور دستار کی علامتیں بھی ہیں مثلاً: "ہمارے سر سے حیا کی چادر تو چھین لی ہے” عزت، شرافت، اور ناموس کی علامتوں کو سامنے لاتا ہے۔ یہاں شاعرہ نے اس بات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے کہ دوسروں کی عزت کو پامال کرنے والوں کو اس بات کا ادراک تب ہوتا ہے جب ان پر بھی ایسی ہی قیامت ٹوٹتی ہے۔ یہ ایک کڑی حقیقت ہے کہ انسان دوسروں کی عزت و آبرو کی پرواہ نہیں کرتا، مگر جب ان کی اپنی عزت پر بات آتی ہے تو ان کو یہ درد محسوس ہوتا ہے۔
آپ کی شاعری میں زخم اور مرہم کا بیان بھی ہے: اس شعر میں شاعرہ نے زخموں اور مرہم کے استعارے استعمال کیے ہیں جو انسان کے دکھ اور مداوا کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ شاعرہ چاہتی ہے کہ کوئی ایسی شخصیت آئے جو ان کے درد کو سمجھے اور اس پر مرہم رکھے۔ یہ انسانی فطرت کو واضح کرتا ہے کہ ہم سب کو اپنی تکالیف میں کسی نہ کسی کا سہارا چاہیے ہوتا ہے، جو ہمارے زخموں کو بھر سکے اور ہمیں سکون دے۔

صنوبر کی غزل میں آنکھوں کی اداسی اور تنہائی کا استعارہ بھی ہے مثلاً: "آنکھوں میں اداسیاں” کی تشبیہ دی گئی ہے جو انسان کے اندرونی غم اور مایوسی کو بیان کرتی ہے۔ شاعرہ یہ کہتی ہے کہ اگر کوئی ایک پل ان کی زندگی کا حصہ بنے تو ان کی اداسی اور تکلیف کو سمجھ سکے گا۔ اس شعر میں شاعرہ نے انسان کی تنہائی اور اس کے اندر پنہاں درد کو نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے۔
آپ کی غزل میں اذیتوں کا سفر اور بچھڑنے کی تکلیف کا بھی ذکر ہے جیسے: آخری شعر میں شاعرہ نے "اذیتوں کے سفر” کی بات کی ہے۔ یہاں شاعرہ کہتی ہے کہ کسی کو اذیتوں کا سفر تبھی سمجھ آتا ہے جب وہ خود بھی ایسی ہی تکلیف سے گزرے۔ شاعرہ یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ کبھی کبھی دوسروں کو ان کے درد کا اندازہ تبھی ہوتا ہے جب وہ خود بھی ایسی ہی اذیتیں سہتے ہیں۔
گل صنوبر کی یہ غزل ایک گہری حقیقت اور انسانی تجربات کو بیان کرتی ہے۔ شاعرہ نے نہایت حساسیت کے ساتھ انسان کے جذبات، درد، اور احساسِ زیاں کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس غزل میں موجود ہر شعر اپنی جگہ ایک مکمل خیال اور تجربے کا عکاس ہے جو قاری کو سوچنے اور غور و فکر کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ اہل ذوق قارئین کے مطالعے کے لیے گل صنوبر کی غزل پیش خدمت ہے۔

کبھی جو تم سے شجر چھنے تو پتہ چلے گا
تمہاری دنیا سے جب گئے تو تو پتہ چلے گا
ہمارے حصے کی آگ تو ہم نے جھیل لی ہے
تمہاری بستی کا گھر چلے گا تو پتہ چلے گا
ہمارے سر سے حیا کی چادر تو چھین لی ہے
اب ان کی دستار بھی گرے تو پتہ چلے گا
کوئی تو آئے ہمارے زخموں پہ رکھے مرہم
وگر نہ زخموں سے گل کھلے تو پتہ چلے گا
ہماری آنکھوں میں کیسی کیسی اداسیاں ہیں
کوئی یہاں ایک پل رہے تو پتہ چلتا گا
انہیں بھلا کر اذیتوں کا سفر تھا کیسا
غزل انہیں یہ سفر ملے تو پتہ چلے گا

 

ڈاکٹر رحمت عزیز خان چترالی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • گل بانو کی کہانی
  • بجلی پہلوان
  • مصیبتوں کا پلٹ کے آنا
  • بے نام مسافت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
رحمت عزیز خان

اگلی پوسٹ
سیط وقت میں قرنوں قیام کرتا ہوا
پچھلی پوسٹ
جہاں کا مالک

متعلقہ پوسٹس

گلی کوچوں میں سنّاٹا ہے یا رب خیر کرنا

مارچ 24, 2020

تم اچھے مسیحا ہو شفا کیوں نہیں دیتے؟

دسمبر 29, 2019

ہر عورت کے نام

جنوری 17, 2021

کمار سانو

فروری 2, 2020

خود لذتی

مئی 3, 2020

غسل خانہ

فروری 5, 2020

صرف ایک آواز

مئی 10, 2019

ساسان پنجم

جون 15, 2020

ادب کی روشنی میں اُردو

اکتوبر 14, 2025

تمہارے ہجر کے ماتم

جولائی 5, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

زلف_جاناں کو سنواریں گے چلے جائیں...

دسمبر 5, 2021

جینا مرنا تمھیں سے سیکھا ہے

نومبر 2, 2021

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ

اپریل 11, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں