خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباغزہ اور گمشدہ اُمتِ مسلمہ!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

غزہ اور گمشدہ اُمتِ مسلمہ!

از عابد ضمیر ہاشمی اکتوبر 20, 2023
از عابد ضمیر ہاشمی اکتوبر 20, 2023 0 تبصرے 69 مناظر
70

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری‘ہسپتال پر بمباری سے 800افراد شہید‘کئی زخمی‘سکول پر بھی فضائی حملہ‘ اب تک ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گرایا جا چکا۔ دُنیا کی تمام امن پسند اقوام کے لیے غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکت ‘انسانیت سوز مظالم‘ شہری آبادی‘ ہسپتالوں میں بمباری‘خوراک ‘پانی کی بندش‘ نسل کشی پر شدید تشویش و اضطراب کا باعث ہے۔
وہ ارض مقدسہ جسے انبیاء کرام کا مدفن ہونے کا شرف حاصل ہے‘ جس کے ارد گرد برکت ہی برکت کا نزول ہے‘جہاں سے پیغمبر آخرالزماں حضرت محمد صلى الله عليه وسلم روح القدس کے ہمراہ سفر معراج کے لیے پابرکاب ہوئے‘ جس دھرتی پر سید الثقلین صلى الله عليه وسلم نے نبیوں کی امامت کراکے امام الانبیاء کا لقب پایا‘ جی ہاں وہی پرعظمت وپرشوکت زیتون کے درختوں سے آراستہ وپیراستہ سرسبز وشاداب بقعہ ارضی‘جہاں اسلام کی عظمت رفتہ اور جنت گم گشتہ کا نشان قبلہ اول کی صورت میں موجود ہے‘ جس کے فاتح اوّل فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تھے‘ جس کے درودیوار نے ایوبی کی تکبیر سنی تھی۔ محل وقوع کے اعتبار سے فلسطین براعظم ایشیاء کے مغرب میں بحر متوسط کے جنوبی کنارے پر واقع ہے اس علاقے کو آج کل مشرق وسطیٰ بھی کہا جاتا ہے‘ شمال میں لبنان اور جنوب میں خلیج عقبہ واقع ہے‘جنوب مغرب میں مصر اور مشرق میں شام اور اردن سے اس کی سرحدیں ملی ہوئی ہیں۔ جبکہ مغرب میں بحرمتوسط کا طویل ساحل ہے۔آج وہ سرزمین اسرائیلکے دِل دہلا دینے والے مظالم میں جکڑی ہے اور اُمت مسلمہ بے بسی کی تصویر بنی ہے۔

اس ظلم و بربریت میں بتدریج متعدد علاقائی اور عالمی طاقتیں بھی شامل ہوچکی ہیں‘ لیکن اس کے نتیجے میں حالات سلجھنے کے بجائے مزید الجھتے چلے جارہے ہیں۔یہ مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال یہ مظلوم سرزمین ایک بین الاقوامی جنگ کا میدان بنتی نظر آرہی ہے۔ یہ اُمتِ مسلمہ کی حالت خطہ فلسطین تک محدود نہیں‘ بلکہ اس وقت عالم اسلام‘ غیر مسلموں کے زیر عتاب ہے۔ کشمیر‘ فلسطین‘ بھارت‘ برما‘ افغانستان‘ عراق‘ شام‘ سوڈان‘ لیبیا اوریمن ہر جگہ بے بس مسلمانوں کو قتل اور ان کے علاقوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔موجودہ صدی میں امتِ مسلمہ سب سے زیادہ پریشان‘ مفلو ق الحال اور مصیبت سے دو چار شکست خوردہ قوم ہے۔ اس کا نہ کوئی یار ہے اور نہ کوئی مددگار‘یہ مظالم سہنے کی عادی ہوتی جارہی ہے۔ اس میں نہ تو مدافعت کی طاقت ہے اور نہ ظلم کے خلاف احتجاج بلند کرنے کی قوت‘ آج یہ قوم تخت مشق بنی ہوئی ہے۔ہر کوئی اس کو نشانہ بنا رہا ہے۔ دانشوارن قوم و ملت پریشان ہیں کہ جس قوم کی پیدائش کا مقصد خلافت ہے‘ ماضی اتنا شاندار ہے کہ نہایت ہی تزک و احتشام سے حکومت کی ہے‘جس طرف گئے عروج و اقبال سے استقبال کیا گیا‘ اغیار سے آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی جرأ ت تھی‘ وہ قوم موجودہ دور میں انحطاط کی شکار اور زوال پذیر ہے۔اس کی وجوہ کیا ہیں؟درحقیقت اگردس ہزار سالہ تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تویہی انکشاف ہوتا ہے کہ جس قوم نے بھی ترقی کی‘ اس میں تین خوبیاں ضرور موجود تھیں: دُنیا میں ترقی کا پہلا اصول علم ہے۔ اللہ کا فرمان ہے کہ ’’ہم نے علم والوں کے درجات کو بلند کیا ‘‘۔بلندی کی بنیاد ہی علم ہے۔ ترقی کی دوسری اہم بنیاد معیشت ہوتی ہے۔ اکسٹھ اسلامی ممالک کا مجموعی جی ڈی پی صرف دو ٹریلین ڈالرہے‘ جبکہ امریکہ صرف مصنوعات اور خدمات کے شعبے میں بارہ ٹریلین ڈالر کماتا ہے۔ امریکہ کی سٹاک ایکسچینج وال سٹریٹ بیس ٹریلین ڈالرکی مالک ہے۔ ترقی کی تیسری اہم بنیاد طاقت ہے۔ اس وقت دُنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت امریکہ ہے‘ جس کے پاس بڑی فوج ہے‘ دفاعی بجٹ زیادہ ہے‘ دُنیا میں سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں۔ دُنیا کا ہر کمپیوٹر اور ہر ٹیلی فون مانیٹر کر رہا ہے۔ امریکہ کے بعد چین‘ اسرائیل‘ روس‘ برطانیہ‘ جرمنی‘ فرانس‘ اٹلی آتے ہیںاوراس کے بعد بھارت کا نمبر آتا ہے۔ ترقی کا یہی فارمولا آج تک دُنیا میں کارفرما ہے‘ لیکن شومئی قسمت مسلمانوں نے اپنی اور دیگر اقوام کی تاریخ سے کوئی سبق نہ سیکھا اور آج ان تینوں شعبوں میں ہم دُنیا سے بہت پیچھے ہیں۔
اس وقت دُنیا میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہے۔ دُنیا کا ہر پانچواں شخص مسلمان ہے‘ دُنیا میں ایک ہندو اور ایک بدھ مت کے مقابلے میں دو مسلمان اور ایک یہودی کے مقابلے میں ایک سو مسلمان ہیں۔ آج دُنیا میں اکسٹھ اسلامی ممالک ہیں‘ ان میں سے ستاون ملک مسلمانوں کی عالمی تنظیم او آئی سی کے رکن ہیں‘ لیکن ہم دُنیا کی تیسری بڑی قوت ہونے کے باوجود انتہائی کمزور‘ حقیر اور بے بس نظر آتے ہیں۔ حدیث سے امت مسلمہ کی زبوں حالی کے اسباب واضح ہیں کہ اعمال خراب ہوگئے تو یہ قوم حاکم سے محکوم ہوگئی۔غیر قوم کا تسلط ہوگیا۔مال و زر پر دوسروں کا قبضہ ہوگیا۔آپس کے معاملات خراب ہیں لین دین‘ اخوت و بھائی چارگی کا فقدان ہے‘ اختلافات نے امت مسلمہ کو برباد کر دیاہے۔ ذلت و پستی‘انحطاط و کمزوری‘ ہلاکت وتباہی امت ِمسلمہ کو جکڑ لیا ہے‘ پھر بھی یہ امت سبق لینے کی بجائے دنیاوی عیش و عشرت میں مست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام عالم میں مشرق سے لے کر مغرب تک‘ شمال سے لے کر جنوب تک‘ اس وقت دُنیا کی مظلوم ترین قوم مسلمان ہے؛ امہ مظلوم بنی ہوئی ہے۔وہ وقت بھی تھا جب پوری دُنیا پر راج کرنے والے مسلمان ہوا کرتے تھے‘ ہر طرف امن و سکون تھا‘ مسلمان تو مسلمان‘ غیر مسلم بھی محفوظ تھے‘ لیکن آج دُنیا میں سب سے زیادہ غیر محفوظ قوم مسلمان ہی ہیں۔ الغرض اس وقت دُنیا کا کوئی خطہ ایسا نظر نہیں آ رہا‘ جہاں پر مسلمانوں پر زمین تنگ نہیں ‘ جبکہ یہ وہ امت ہے‘ جس کے تین سو تیرہ بے سروسامان نے ہزاروں اسلحہ سے لیس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ‘تو عالم اسلام‘ جس کے 56 ممالک ہیں‘ ایک سو پچیس کروڑ آبادی ہے‘ پچاس لاکھ سے زائد افواج ہیں اور ایٹمی طاقت بھی ہے‘ وہ کیوں ان کفار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتا؟ ۔غزہ کی سرزمین پر آج ایک گیارہ سال بچہ فریاد کر رہا کہ کہاں ہیں عرب؟ کہاں ہیں مسلمان؟ ہم آج بھی ابابیلوں کی منتظر ہیں۔اور بے بسی کی تصویر بنے ہیں۔

 

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • گلشنِ اقوال
  • عطا ہو پھر سے نیا بابِ ارتقا، یا رب
  • تم کو واپس بلاتی پکاروں کے دکھ
  • مکاں کے ہوتے ہوئے بھی جو لامکاں کوئی ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
عابد ضمیر ہاشمی

اگلی پوسٹ
ظلم کی رات ڈھلنے کو ہے!
پچھلی پوسٹ
گرد آلود لہو لہو چہرے!

متعلقہ پوسٹس

جنسی صلاحیت! ختم شد

جولائی 21, 2020

احساس خود گرفتہ سے جاں پر بنی رہی

نومبر 20, 2019

تخلیقی ذہن پہ تبلیغی اثرات

دسمبر 11, 2020

مرا جنوں مری وحشت بدلتی رہتی ہے

مارچ 4, 2020

”ترا خیال اور میں“ ۔ ایک تجزیاتی مطالعہ

جنوری 15, 2021

سکول جانے کی عمر ہے

نومبر 14, 2021

مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو لکھنا

مئی 26, 2021

کوئی عزت مآب مانگے گا

جنوری 24, 2020

جدید الحاد

دسمبر 25, 2025

بے انتہا محبت

اگست 7, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بیٹیاں نا قابل برداشت بوجھ !

جنوری 14, 2021

ہیبت ناک افسانے

جنوری 25, 2020

ممتاز مفتی کی کتاب "غبارے” سے

دسمبر 16, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں