خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامائیکروسافٹ ورڈ میں اردو لکھنا
آپکا اردو بابااردو پیڈیااردو تحاریردلچسپ معلومات

مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو لکھنا

از سائیٹ ایڈمن مئی 26, 2021
از سائیٹ ایڈمن مئی 26, 2021 0 تبصرے 96 مناظر
97

مائیکروسافٹ ورڈ کمپیوٹر کا سبب سے زیادہ استعمال ہونے والا سافٹ ویئر ہے۔ اردو کے علاوہ دوسری زبانوں میں زیادہ تر لکھنے پڑھنے کا کام مائیکروسافٹ ورڈ میں کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ اس سافٹ ویئر کی وہ خصوصیات ہیں جن کا متبادل اب تک پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو کا کام بھی نستعلیق رسم الخط میں اچھی طرح کیا جا سکتا ہے۔ لیکن معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اردو والے اب بھی مائیکروسافٹ ورڈ کا بہت کم استعمال کرتے ہیں۔ اس مضمون میں مائیکروسافٹ ورڈ میں نستعلیق خط میں اردو لکھنے سے متعلق ان ہی امور پر روشنی ڈالی جائے گی جو خاص طور پر اردو سے متعلق ہیں۔

اردو زبان کے لیے رائج سافٹ ویئر کے مقابلے میں مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو میں کام کرنا زیادہ آسان ہے۔ ورڈ میں ٹائپ کرنے کے بعد اسے ای میل کرنے کے لیے اٹیچ فائل میں بھیجنا ضروری نہیں ہوتا ہے۔ ورڈ کے مواد کو کاپی کرکے ای میل میں پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ چونکہ تقریباً ہر کمپیوٹر میں موجود ہوتا ہے اس وجہ سے ورڈ میں اٹیچ کرکے بھیجی گئی فائل کو کہیں بھی کھولا جاسکتا ہے۔

مائیکروسافٹ ورڈ میں اعداد کو الٹا نہیں درج کرنا پڑتا ہے۔ مطلب یہ کہ ۲۰۱۴ کو لکھنے کے لیے پہلے چار پھر ایک اور آخر میں دو نہیں لکھنا پڑتا ہے جبکہ اردو کے لیے رائج سب سے مشہور سافٹ ویئر ان پیج میں اس کے برعکس کرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر اردو کتابوں میں اعداد الٹ جایا کرتے ہیں۔

مائیکروسافٹ ورڈ کی ایک اہم خصوصیت اس کا پروف کا نظام ہے جس کی وجہ سےاملا غلط ہونے کی صورت میں نیچے سرخ لکیر بن جاتی ہے۔ اس پر رائٹ کلک کرنے پر مائیکروسافٹ ورڈ متعلقہ لفظ کا صحیح املا بیان کردیتا ہے۔ اردو کتابوں میں املا کی بے شمار غلطیاں اس وجہ سے بھی ہوتی ہیں کہ وہ مائیکروسافٹ ورڈ میں نہیں ٹائپ ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ اور بھی چیزیں ہیں جن میں مائکروسافٹ ورڈ اردو کے لیے بنے روایتی سافٹ ویئرز سے کافی آگے ہے۔ مثلاً مائکروسافٹ میں ہیڈر فوٹر اور صفحات نمبر ڈالنے کا نظام کافی اچھا ہے۔ بُلٹ، نمبرنگ،حاشیہ کی خود کار نمبر شماری اور Review option کا کوئی متبادل دوسرے سافٹ وئیرز میں نہیں ہے۔

ان پیج کے نئے ورژن (3.51) میں اگرچہ ان میں سے اکثر پریشانیوں پر قابو پالیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ایک نئی پریشانی جڑ گئی ہے۔ وہ یہ کہ نئے ورژن میں ٹائپ شدہ مواد کو پرانے ورژن میں نہیں کھولا جاسکتا۔ نیز ان پیج کا اصلی ورژن بہت مہنگا ہونے کی وجہ سے بھی عوام کی پہنچ سے دور ہے۔ اس کی قیمت بیس ہزار روپے سے بھی زائد ہے جو کہ ایک عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ ان ہی پریشانیوں کی وجہ سے نیا ورژن مارکیٹ میں آجانے کے باوجود پرانے ورژن کو ہی کو استعمال کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی پائیریٹڈ کاپی (Pirated Copy) آسانی سے ہر جگہ بلامعاوضہ مل جاتی ہے۔

مائکروسافٹ ورڈ میں موجود سہولیات کے مقابلے میں ان پیج اردو میں سہولیات بہت کم ہیں۔ اس کے باوجود بھی اگر ان پیج ہی کا بول بالا ہے تو اس کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں:

(1) اردو والوں کو مائکروسافٹ ورڈ میں موجود ان سہولیات کا علم نہیں ہے جس کی مدد سے بہتر انداز میں اردو لکھی جاسکتی ہے۔

(2) ان پیج کی پائیریٹڈ کاپی انٹرنیٹ پر آسانی سے دستیاب ہوجاتی ہے۔

مائکروسافٹ ورڈ چونکہ ایک عام سافٹ ویئر ہے اس وجہ سے ہر کمپیوٹر میں خریدتے وقت موجود ہوتا ہے۔ کمپنی نے اس سافٹ ویئر میں دنیا کی تقریباً سبھی زبانوں میں کام کرنے کی سہولت دے رکھی ہے لیکن کچھ زبانوں کے لیے کچھ پروگرام مائیکروسافٹ ورڈ کی ویب سائٹ یا دوسری ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اردو بھی ان زبانوں کی فہرست میں آتی ہے۔ اس وجہ سے مائکروسافٹ ورڈ میں اردو میں کام کرنے سے پہلے www.urdu.ca پر جاکر phonetic Keyboard (صوتی تختۂ کلید ) مفت میں ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ اسی ویب سائٹ سے جمیل نوری نستعلیق بھی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اردو کے کئی خوب صورت خط انٹرنیٹ پر مفت دستیاب ہیں۔ مثلاً جمیل نوری نستعلیق، علوی نستعلیق، القلم تاج نستعلیق، القلم تحریر، القلم سنبل وغیرہ ان کو القلم کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

مذکورہ بالا طریقہ سے بھی آسان یہ ہے کہ "پاک اردو انسٹالر” ڈاؤن لوڈ کرلیا جائے۔ یہ ایم بلال کی ویب سائٹ پر مفت میں دستیاب ہے۔ اس کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد کپیوٹر اردو فانٹ، کی بورڈ اور دیگر سیٹنگ خود بخود کر لیتا ہے۔

کی بورڈ اور فانٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد سیٹینگ کا مرحلہ آتا ہے اس کے لیے کمپیوٹر اسکرین کے نیچے دائیں جانب لینگویج language پر رائٹ کلک کریں۔ سیٹینگ پر جائیں ایک باکس کھل کر سامنے آئے گا۔ اس میں general کے آپشن میں add پر کلک کریں۔ فہرست میں Urdu (islamic republic of Pakistan) پر کلک کریں۔ کی بورڈ میں فونیٹک کو منتخب کرکے ok کا بٹن دبا کر باہر آجائیں۔ اب اردو میں لکھنے کے لیے alt+shift کے بٹن سے زبان تبدیل کرکے اردو میں لکھیں۔

مائیکروسافٹ ورڈ میں چونکہ عام طور پر Arial یا New Times Roman خط ہوا کرتا ہے اس وجہ سے اردو بھی اس خط میں آئے گا۔ پریشان مت ہوں۔ متن کو منتخب (select) کریں۔ right to left text direction کلک کریں۔ یہ آپشن Home menu میں paragraph کے تحت آتا ہے۔فانٹ آپشن میں جاکر فانٹ تبدیل کرکے جمیل نوری نستعلیق یا اوپر بتائے گئے نستعلیق فانٹس میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔ اب آپ اپنے کمپیوٹر پر مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو میں بہتر طریقے پر کام کرسکیں گے۔ آپ کا کمپیوٹر اردو کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ساجد حمید
ایم فل اردو

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • معاصر اُردو غزل کا نمایندہ شاعر- ارشاد نیازی
  • ایلف شفق کا ناول: حوا کی تین بیٹیاں
  • آبادی کی دوڑ، شعور کا جنازہ
  • تیری یاد کا روشن چاند
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
پُورا خوابوں کا فٙسانہ نہیں ہوتا مُجھ سے
پچھلی پوسٹ
اردو زبان و ادب کی ترقی

متعلقہ پوسٹس

سمندر کے نام دوسرا غنائیہ

مارچ 24, 2026

مکھی

فروری 7, 2020

تُو اپنے یاد خزانے سنبھال کر لے جا

نومبر 14, 2025

آم

نومبر 5, 2019

جہانِ عیش و طرب غلط تھا

جولائی 6, 2025

چہرے کا رنگ، ہاتھ کی مہندی

ستمبر 27, 2025

لازم ہے وہ ہر بات کو ترتیب سے رکھے

ستمبر 24, 2025

سوچ کی غلامی

اگست 24, 2025

ماتھے پہ ہواؤں کے شکن دیکھ مرے دوست

اپریل 7, 2020

جینے کا کوئی ہم کو

جون 27, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

دل کی اجڑی ہوئی بستی کو...

مارچ 20, 2020

ادبی تخلیق اور ادبی تنقید

مئی 27, 2024

کام

جنوری 10, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں