خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاملیلۃ القدر – ایک رات اور پوری زندگی
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہطاہرہ فاطمہ

لیلۃ القدر – ایک رات اور پوری زندگی

از سائیٹ ایڈمن مارچ 9, 2026
از سائیٹ ایڈمن مارچ 9, 2026 0 تبصرے 26 مناظر
27

آج رمضان کی بیسویں رات ہے۔ دل عجیب سی کیفیت میں ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے وقت کسی خاص موڑ کے قریب پہنچ رہا ہو۔ کیونکہ رمضان کے آخری عشرے کی آمد کے ساتھ ہی ایک سوال دل میں بار بار اٹھنے لگتا ہے: لیلۃ القدر کیا ہے؟
قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ
تم کیا جانو کہ لیلۃ القدر کیا ہے۔
یہ جملہ ہمیشہ مجھے روک لیتا ہے۔ اللہ کیوں کہتے ہیں تم کیا جانو؟
گویا انسان کی عقل کو جھنجھوڑا جا رہا ہو۔ جیسے اللہ کہہ رہے ہوں: تم اپنی سوچ سے اس رات کی حقیقت تک نہیں پہنچ سکتے۔ اگر میں نہ بتاؤں تو تم کبھی نہیں جان سکتے کہ اس رات کی قدر کیا ہے۔
پھر اللہ خود جواب دیتے ہیں:
لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ
لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
ہزار مہینے۔۔۔ یعنی تقریباً تراسی سال۔
یہاں دل رک جاتا ہے۔
ایک طرف انسان کی پوری زندگی کی عبادت۔۔۔ اور ایک طرف ایک رات کی عبادت۔
ایک طرف ساری نمازیں، سارا ذکر، سارے سجدے۔۔۔ اور ایک طرف لیلۃ القدر کی ایک نماز، ایک دعا، ایک آنسو۔
ایسا کیوں؟
شاید اس لیے کہ ہم وقت کو گھنٹوں اور دنوں میں ناپتے ہیں اور اللہ اعمال کو اخلاص میں ناپتے ہیں۔ اسی لیے کبھی ایک لمحہ پوری زندگی سے زیادہ قیمتی ہو جاتا ہے۔
پھر میں لفظ قدر کے بارے میں سوچنے لگتی ہوں۔
عربی میں قدر کے کئی معنی ہیں۔
قدر کا ایک معنی ہے اندازہ اور پیمائش۔ یعنی ہر چیز ایک الٰہی حساب کے ساتھ پیدا کی گئی ہے۔
قدر کا دوسرا معنی ہے اہمیت اور منزلت۔ یعنی کسی چیز کی اصل قیمت۔
اور قدر کا تیسرا معنی ہے تقدیر وہ فیصلہ جو اللہ کسی چیز کے بارے میں مقرر کر دیں۔
اور حیرت کی بات یہ ہے کہ لیلۃ القدر میں یہ تینوں معنی جمع ہو جاتے ہیں۔
یہ رات عظیم قدر والی بھی ہے۔
اس میں اعمال کی قیمت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔
اور اسی رات میں آنے والے سال کی تقدیریں بھی لکھی جاتی ہیں۔
پھر قرآن ایک اور منظر دکھاتا ہے:
تَنَزَّلُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا
اس رات فرشتے اترتے ہیں۔
لفظ تَنَزَّلُ بتاتا ہے کہ یہ نزول مسلسل ہوتا ہے۔ گویا آسمان سے فرشتوں کی ایک لہر زمین کی طرف آ رہی ہو۔
اور پھر خاص طور پر الروح کا ذکر کیا گیا ہے یعنی حضرت جبرئیل علیہ السلام۔
حالانکہ وہ بھی فرشتوں میں شامل ہیں، مگر انہیں الگ ذکر کیا گیا۔ شاید اس لیے کہ وہ وحی کے امین ہیں۔ یہی وہ فرشتہ ہیں جن کے ذریعے قرآن زمین پر آیا تھا۔
گویا لیلۃ القدر میں ایک عجیب منظر بنتا ہے:
آسمان سے فرشتے اتر رہے ہیں، زمین پر بندے دعا کر رہے ہیں، اور رحمت دونوں کے درمیان بہہ رہی ہے۔
پھر قرآن کہتا ہے:
سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ
یہ پوری رات سلامتی ہے۔۔۔ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جائے۔
سلامتی کس چیز کی؟
یہ رحمت کی سلامتی ہے۔
یہ مغفرت کی سلامتی ہے۔
یہ دلوں کے سکون کی سلامتی ہے۔
کبھی کبھی میں خود سے ایک عجیب سا تصور کرتی ہوں۔
میں کبھی کبھی آنکھیں بند کر کے سوچتی ہوں۔
آسمان سے فرشتے اتر رہے ہیں۔
ہر گلی میں، ہر شہر میں، ہر گھر میں۔
زمین شاید پہلی بار اتنی آسمانی مخلوق سے بھر رہی ہو۔
اور پھر وہ زمین پر پھیل جاتے ہیں۔
کوئی کسی مسجد کے پاس رک جاتا ہے۔
کوئی کسی سجدے کے پاس۔
کوئی کسی ایسے انسان کے قریب جو رات کے اندھیرے میں اللہ کو یاد کر رہا ہو۔
پھر میں سوچتی ہوں۔۔۔
کیا ہو اگر انہی فرشتوں میں سے کوئی
میرے پاس آ کر رک جائے؟
وہ مجھے دیکھ رہا ہو جب میں دعا کے لیے ہاتھ اٹھاؤں۔
اور جب میں کہوں:
یا اللہ۔۔۔
تو وہ آہستہ سے کہے:
آمین۔
میں سوچتی ہوں۔۔۔
اگر کوئی فرشتہ میرے سجدے کے پاس کھڑا ہو اور دیکھ رہا ہو کہ میں اپنے رب کے سامنے جھک رہی ہوں۔
تو وہ کیا دیکھے گا؟
ایک ایسا دل جو واقعی اللہ کو چاہتا ہے؟
یا ایک ایسا دل جو صرف الفاظ دہرا رہا ہے؟
یہ خیال کبھی کبھی مجھے ہلا دیتا ہے۔
کیونکہ لیلۃ القدر میں ہم صرف اللہ کے سامنے نہیں ہوتے۔
ہم فرشتوں کی گواہی میں ہوتے ہیں۔
وہ ہمارے پاس سے گزرتے ہیں۔
ہماری دعاؤں پر آمین کہتے ہیں۔
ہمارے سجدوں کو دیکھتے ہیں۔
اور شاید آسمان کی طرف لوٹ کر کہتے ہوں:
یا رب۔۔۔
اس بندے نے واقعی تجھے پکارا تھا۔
یا شاید۔۔۔
وہ خاموشی سے گزر جاتے ہوں۔
پھر مجھے سورۃ القدر کی آخری آیت یاد آتی ہے:
سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ
یہ رات سلامتی ہے۔۔۔ یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جائے۔
یعنی پھر فجر آ جاتی ہے۔
فرشتے واپس لوٹ جاتے ہیں۔
گلیاں ویسی ہی ہو جاتی ہیں۔
گھر ویسے ہی رہتے ہیں۔
مگر شاید کسی دل کے اندر کوئی چیز ہمیشہ کے لیے بدل چکی ہوتی ہے۔
شاید کسی کے گناہ معاف ہو چکے ہوتے ہیں۔
شاید کسی کی تقدیر بدل چکی ہوتی ہے۔
شاید کسی کی وہ دعا قبول ہو چکی ہوتی ہے جو اس نے برسوں سے مانگی تھی۔
اور شاید کوئی ایسا بھی ہوتا ہے جو اس رات سے گزر تو جاتا ہے مگر اسے پہچان نہیں پاتا۔
یہی خیال دل کو خاموش کر دیتا ہے۔
کیونکہ لیلۃ القدر کا سب سے بڑا راز شاید یہی ہے کہ یہ اپنے آپ کو ظاہر نہیں کرتی۔
یہ رات شور سے نہیں آتی، یہ خاموشی سے دلوں کے پاس سے گزر جاتی ہے۔
اسی لیے شاید رمضان کے آخری دنوں میں دل بار بار یہی کہتا ہے:
اے اللہ۔۔۔
اگر وہ رات آ چکی ہو تو ہمیں اس سے محروم نہ کرنا۔
اور اگر وہ آنے والی ہو تو ہمیں اس کے لیے جگا دینا۔
کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ ہماری زندگی میں
کتنی لیلۃ القدر باقی ہیں۔۔۔

طاہرہ فاطمہ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • زندگی۔۔۔ایک آزمائش
  • رنگ برنگی عینکیں !
  • منقبت خلیفۂ سوم رضی اﷲ عنہ
  • میرے نبیﷺ کی بات نہ پوچھو
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
صدقۂ فطر کی حکمت و اہمیت
پچھلی پوسٹ
کیا مصنوعی ذہانت انسان کی آخری ایجاد ہو سکتی ہے؟

متعلقہ پوسٹس

گورمکھ سنگھ کی وصیت

جنوری 18, 2020

بنگلہ دیش طیارہ سانحہ

اگست 15, 2025

مشکل تھا تیرے بعد سنبھلنا مرا مگر

فروری 21, 2026

میجر عدنان: ایک زندہ روایت

ستمبر 10, 2025

خَیْرُ النَّاسِِ مَنْ یَّنْفَعُ النَّاس

اگست 5, 2025

جمغورہ الفریم

جون 9, 2020

بہارِ ارضِ فلپائن

جنوری 4, 2025

فیوڈل فینٹسی

دسمبر 16, 2019

قرآنِ حکیم اور ہماری ذمہ داریاں

جولائی 24, 2024

آشفتہ خوابِ آشپزخانه

دسمبر 6, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

تلاطموں کے درمیاں بھنور

اپریل 3, 2026

آنندی

جنوری 15, 2020

ترقی کا ابلیسی ناچ

نومبر 14, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں