خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباصحرائے گوبی کا طلسم
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزوقار احمد ملک

صحرائے گوبی کا طلسم

وقار احمد ملک کا ایک اردو کالم

از وقاراحمدملک مئی 3, 2020
از وقاراحمدملک مئی 3, 2020 0 تبصرے 667 مناظر
668

صحرائے گوبی کا طلسم

صحرائے گوبی زمین کے بڑے صحرائوں میں سے ایک ہے۔ یہ صحرا اپنے حسن، وسعت، موسم اور طلسماتی ماحول کے باعث ہمیشہ سے دلچسپی اور کشش کا حامل رہا ہے۔

کہیں چٹیل میدان ہیں تو کہیں فلک بوس ریت کے ٹیلے اور پہاڑ اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہاں پر لاکھوں سال قدیم مخلوق ڈائنوسارزکی باقیات بھی ملی ہیں جو اس امر کی غماز ہیں کہ یہاں کبھی اس عظیم الجثہ مخلوق کی حکومت تھی۔ اس صحرا کی وسعت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا رقبہ قریب قریب تیرہ لاکھ کلومیٹر ہے جو پاکستان کے کل رقبے سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کی چوڑائی آٹھ سو کلومیٹر اور لمبائی پندرہ سو کلومیٹر ہے۔ اس کی بلندی سطح سمندر سے 700 سے 1500 میٹر کے درمیان ہے۔ اتنی بلندی کے باعث یہاں کا موسم زیادہ تر سر د رہتا ہے۔

گوبی کا یہ صحرا کتنا پرانا ہے اس کے بارے میںمتعدد آراء موجود ہیں۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ اس کی عمر 65 ملین سال ہے۔ اس لحاظ سے یہ ہمالیہ کا ہم عمر ہے۔ شدید سردی کی بنا پر یہاں کی آبادی کا تناسب بہت کم ہے۔gobi اتنا کم کہ ایک مربع میل میں صرف تین لوگ رہائش پذیر ہیں۔ یہ صحرا شمالی چین اور جنوبی منگولیا کو گھیرے ہوئے ہے۔ موسم کی شدت کی بناء پر یہاں کے لوگوں کی زندگیوں کا دارومدار کھیتی باڑی کی بجائے مویشیوں اور دوسرے پالتو جانوروں پر ہے۔ یہاں کے لوگ زیادہ تر خانہ بدوشوں کی سی زندگیاں گزارتے ہیں۔ ان کے پڑائو پانی کے ذخیروں کے قریب ہوتے ہیں۔ جب کبھی پانی کا یہ ذخیرہ ختم ہوتا ہے تو وہ اپنے خیمے اکھاڑ کر دوسرے ذخیرے کی تلاش میں چل پڑتے ہیں۔ اس طرح ان لوگوں کی زیادہ تر زندگی ہجرتوں کی نظر ہو جاتی ہے۔ یہاں وہی جانورزندہ رہ سکتے ہیں جو فطری طور پر موسم کی سختیوں کو برداشت کرنے کے عادی ہوں۔ صحرا ئے گوبی میں برفانی چیتے، کالی دم والے غزال، زہریلے سانپ، گوبی ہرن،پہاڑی بکرے،صحرائی اور جنگلی اونٹ اور کچھ دوسرے جانور شامل ہیں۔
صحرائے گوبی انتہائی خشک صحرا ہے۔ یہاں بارشیں بہت کم برستی ہیں جس کی وجہ اس کے جنوب کی سمت موجود فلک بوس ہمالیہ کے پہاڑ ہیں ۔یہ پہاڑ اس صحرا کے لیے rain shadow کا کام دیتے ہیں اور بادلوں کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ منگولین زبان میں گوبی کا مطلب بھی بارش کے بغیر یا کم بارش والا علاقہ ہے۔
صحرا کے باشندوں کی خوراک زیادہ تر پالتو جانوروں سے حاصل ہوتی ہے۔ دودھ، گوشت، دیسی گھی، لسی اور مکھن ان کی من پسند خوراک ہے۔ اس کے علاوہ یہاں کے لوگ مقامی پودوں اور درختوں سے بھی خوراک حاصل کرتے ہیں۔ یہاں کے اکثر لوگوں کا پیشہ شکار ہے اور وہ ٹیلوں اور جنگلوں میں گھوم پھر کر جنگلی جانوروں کو شکار کرکے خوراک کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔یہ لوگ ایک مقامی پودےDESERT SPOON سے نکالے گئے رس کو بطور مشروب استعمال کرتے ہیں۔ یہاں سال بھر کے موسم میں خاصا فرق دیکھا جاتا ہے۔ سردیوں کا موسم انتہائی سرد ہوتا ہے۔ جنوری میں درجہ حرارت منفی چالیس سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ جبکہ گرمیوں میں شدید گرمی پڑتی ہے۔ جولائی میں پارہ پینتالیس سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔بہار کا موسم انتہائی خشک ہوتا ہے۔ جب سائبیرین ہوائیں چلتی ہیں تو موسم انتہائی سرد ہو جاتا ہے۔ دن کو کبھی کبھار شدید گرمی پڑتی ہے۔ خاص کر ان دنوں جب ہوائیں تھم جائیں۔ درجہ حرارت میں اتنا تضاد مختلف موسموں میں ہی نہیں ایک دن میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ یہاں کی زیادہ تر آبادلی منگولوں پر مشتمل ہے۔یہ صحرائی و نیم صحرائی علاقہ ریت کی نسبت زیادہ تر چٹانوں پر مشتمل ہے۔ یہ علاقہ انسان کا ابتدائی مسکن بھی تصور کیا جاتا ہے۔ 1990 کی کھدائی کے دوران پینتیس ہزار برس پرانے اوزاراور زیورات وغیرہ ملے۔
یہاں پودے دور دور تک بکھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پودوں کے درمیان خشک پتھریلی یا ریتلی زمین ہوتی ہے۔ سبزہ بہت کم اگتا ہے۔ کہیں کہیں مفید جڑی بوٹیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ صحرائے گوبی میں تانبا، کوئلہ، نمک اور پیٹرولیم جیسی معدنیات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ قدیم شاہراہ ریشم اسی صحرا میں سے گزر کر جاتی ہے جس کی وجہ سے اس صحرا کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ قدیم شاہراہ کے باعث قدیم ایشیائی باشندوں کو اس صحرا کے بارے میں صدیوں پہلے کا علم تھا۔ لیکن یورپی اس صحرا سے تیرھویں صدی میں معروف سیاح مارکوپولوکے توسط سے متعارف ہوئے۔

وقاراحمدملک

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • محبت
  • خوشیوں کا غریبوں کو
  • جینا اب اور نہ دشوار بناؤ ، جاؤ
  • سفید رات کو دن کی دھڑک سمجھتے ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
وقاراحمدملک

اگلی پوسٹ
عطار کے مسکن میں یہ کیسی اداسی ہے
پچھلی پوسٹ
حالات قابو میں نہیں ہیں !

متعلقہ پوسٹس

مکاں کے ہوتے ہوئے بھی جو لامکاں کوئی ہے

مئی 15, 2020

جسدِ خاک اڑاتی رہی اِس طور ہَوا

مئی 29, 2020

عالمی دیگ

مارچ 1, 2026

موجد شاعری شاہ شمس ولی اللہ

جنوری 16, 2026

خزاں کے پاؤں تلے غنچہ و ثمر سے دور

مارچ 21, 2020

محبت زندہ رہتی ہے

نومبر 7, 2020

نیند جھولی میں لئے

جنوری 5, 2025

رستے میں شام ہو گئی

مئی 28, 2024

تیرے شہر کی رونق ہائے کیا کہیے!!!

مئی 5, 2020

تری عظمت ہے شاہانہ، تری فطرت فقیرانہ

اکتوبر 25, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ایک بوند لہو

نومبر 10, 2019

کوئی آواز

جنوری 30, 2023

‘لا’ سے ‘کن ‘کا سفر

مئی 18, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں