خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباجہنم سے زیادہ تکلیف دہ بستیاں!
آپکا اردو بابااردو تحاریرعابد ضمیر ہاشمی

جہنم سے زیادہ تکلیف دہ بستیاں!

از عابد ضمیر ہاشمی جولائی 18, 2023
از عابد ضمیر ہاشمی جولائی 18, 2023 0 تبصرے 76 مناظر
77

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:”اور جب ہم انسان پر اپنا انعام کرتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور کنارہ کش ہو جاتا ہے اور جب اسے مصیبت پڑتی ہے تو بڑی لمبی چوڑی دعائیں کرنے والا بن جاتا ہے“۔مال و اسباب‘ قدرتی وسائل کی فروانی کے باوجود ہم مضطرب و بے چین ہیں۔ معاشرہ انگار بنتا جارہا۔ہر طرف نفسانفسی ہے۔ ہر رشتہ‘ تعلق مطلب پرستی کی بھینٹ چڑھ چکا۔ وہ الفت‘ راوداری‘ شفقت‘ مان‘ ایثار‘ ہمدردی‘ اخلاص‘ اَدب واحترام‘ غم خواری‘ اپنی تہذیب‘ ثفا فت ناپید ہوتے جارہے۔ انسان ہی انسان کے خون کا پیاسا ہوچکا۔زمین کے ٹکڑے کی خاطر خونی رشتہ داروں کو موت کی وادی میں دھکیلا جارہا۔ ہر آتا دِن ہماری مشکلات میں اضافہ لارہا۔ کوئی تعلق بنا مطلب‘ خودغرضی کے ہمارے پاس نہیں۔ دستورِ دُنیا‘ ساتھ وہاں تک‘ مطلب جہاں تک کی ہم عملی تصویر ہیں۔ہم بے حس ہو چکے۔ہمارے اِدھر گرد کتنے ہی بے بس‘ بے سہارا افراد ہماری توجہ کے منتظر ہیں۔ہماری تھوڑی سی توجہ ان کا مستقبل تابناک بنا سکتی ہے۔ مگر‘ ہمیں اُن سے بدلے کی کوئی امید نہیں‘ اِسی لئے ہمیں ان سے واسطہ تک نہیں۔ ہماری فطرت ِ ثانی بن چکی کہ نیکی کر سوشل میڈیاپر ڈال۔یہ کسی بڑی تباہی کاپیش خیمہ ثابت ہو سکتا۔

چیخوف روس کا ایک مصنف تھا جو 1904 میں فوت ہو گیا۔اُس نے روس کے سرخ انقلاب سے پہلے وہاں کے حالت پر بے شمار کہانیاں لکھیں جو ہمیں بتاتی ہیں کے روسی معاشرہ کتنا بے حس ہو چکا تھا‘جس کی وجہ سے وہاں انقلاب آنا پڑا۔چیخوف کی ایک کہانی اس طرح ہے کہ ایک تانگہ والا تھا‘غریب اور مجبور‘اُس کا دس بارہ سال کا بچہ بہت بیمار تھا‘وہ اس کا علاج نہ کروا سکتا تھا۔گھر پر ہی اس کی تیمارداری کر رہا تھا۔رات کو بچہ فوت ہو گیا اور وہ اس کے سرہانے ہی روتا رہا۔صبح ہوئی تو تانگہ جوتا کہ باقی بچوں کا پیٹ تو پالنا تھا۔ایک سواری ملی‘راستے میں اس نے سواری کو بتایا کے رات اُس کا بچہ مر گیا۔سواری نے کہا بہت افسوس ہوا اور خاموش ہو گئی۔اُسے اتارا‘ پھر دوسری سواری مل گئی‘یہ کچھ خواتین تھیں‘اُس نے انہیں بھی بتایا کہ رات اس کا بچہ بغیر علاج کے مر گیا‘اُنہوں نے بھی کہا بہت افسوس ہوا مگراللہ تعالیٰ کی مرضی ہے کوئی کیا کر سکتا ہے اور اپنی باتوں میں لگ گئیں۔پھر دو چار اور سواریاں بھی ملیں اور ایسے ہی ہوتا رہا۔شام کو گھر پہنچا تو ٹوٹ چکا تھا۔گھوڑی کو تانگے سے کھولتے ہوئے اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا‘گھوڑی کے ماتھے پر اپنا ماتھا ٹکا کر رو پڑا اور کہنے لگا:تُوتو ماں ہے‘ تو تو میرا دُکھ سمجھ سکتی ہے۔میرا بچہ مر گیا ہے۔اور اس کے ساتھ گھوڑی بھی رو پڑی۔

ہر روز ہمارے گردونواع کئی طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔کئی لوگوں کے ساتھ خود غرضی کے معاملات ہوتے ہیں اور یہ سب ہونا کوئی خاص بات نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم لوگ خود غرض اور مفاد پرست اور بے حس ہو گئے ہیں۔ احساس مر چکے ہیں اور یہ ساری باتیں صرف سڑکوں‘بازاروں‘ اسپتالوں‘ دفاتروں میں ہی نہیں بلکہ تعلیمی اداروں‘اسکولوں‘ کالجوں اور ہر فیلڈ تک پہنچ گئی ہے۔ہر جگہ خود غرضی اور مفاد پرستی نے اپنا ڈیڑہ جما لیا ہے۔ہوس کی مانگ ہے‘ مطلب کی دوستی ہے مگر۔۔۔کسی نفس کو کسی شہ سے کوئی پیار تو نہیں ہے۔پہلے اسکولوں میں کالجوں میں معاشرے کو سنوارنے کا سبق دِیا جاتا تھا پر جیسے جیسے خود غرض ومفاد پرست لوگوں نے حالات کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش شروع کی اس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگیا۔ دکھاؤے کی آندھی میں ایسی سوچ کو پروان چڑھایا۔کئی لوگ تو خود غرضی کی آگ روزانہ جلتے ہیں۔ بے حسی اور خود غرضی نے ہمارے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔جس سے کئی گھر اور لوگ بربادی کا شکار ہو رہے ہیں۔ کئی خود غرض لوگ اپنے مفاد کے لئے اتنے گر جاتے ہیں کہ وقت پڑنے پر گدھے کو بھی سرخ سلام کر لیتے ہیں! اور مطلب پورا ہونے پر انجان بن جاتے ہیں۔اپنی خود غرضی اور مفاد پرستی میں جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنانے میں دوسروں کی برائیاں تلاش کرنے میں اپنے رات دِن ایک کر دیتے ہیں۔ خود غرضی کی اس وباء نے لوگوں کوایسے جھکڑ لیا ہے جس سے جان چھڑانا بہت حد تک مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن نظر آرہا ہے۔ایسے لوگ اپنے مطلب کے وقت آپ سے نہایت میٹھے لہجے میں بات کریں گے مطلب نکل جانے کے بعد نہ صرف آپ کو بری طرح نظر انداز کردیں گے بلکہ آپ کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔اور کس حد تک گر جائیں گے۔خود غرض اور مفاد پرست انسان سانپ کی طرح ہوتے ہیں۔آپ چاہیں ان کے ساتھ جس قدر بھی نیکی کرو وہ ایزا پہنچانے سے باز نہیں آئیں گے۔

انا‘غرور‘خود پسندی‘ خود غرضی، جھوٹ روحانیت کے لئے تیزی سے ہلاک کرنے والے زہر ہیں اورمعاشرتی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہیں۔خودغرضی اور ذاتی مفادات نے کبھی ہمیں ایک قوم بننے ہی نہیں دیا۔ضرورت پڑنے پر خون کے رشتے بھی نظریں چرانے لگتے ہیں۔جیسے کسی نے کیا خوب کہا:

بات چلی تو نیل گگن سے تارے توڑے لوگوں نے
وقت پڑا تو جان چھڑا لی جان سے پیارے لوگوں نے

ہم آج اس نہج تک آن پہنچے ہیں کہ ہمیں صرف اپنی ہی فکر ہوتی ہے اوروں کی زندگی برباد کرتے وقت ذرا بھی نہیں سوچتے اور سوچیں بھی کیوں؟اپنے مفاد کے لئے کسی کو بھلا برا کہنے سے بھی باز نہیں آتے۔ ہمیں اپنے مفاد‘ خود غرضٰ‘ مردہ دلی سے باہر آکر معاشرے کے لئے سوچنا ہوگا۔ کامیابی طشتری میں رکھ کر نہیں ملا کرتی‘ آپ معاشرے کو پھول بنانے کی کوشش کریں‘ اپنے حصے کی شمع روشن کریں‘ خود غرض‘ مطلب پرست لوگ بظاہر خود کو بہت تیز‘ روشن خیال اور ترقی یافتہ سمجھتے ہیں۔ مگر‘ دراصل وہ خود کو دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں۔ ایسے مطلب پرست کسی کے مخلص نہیں ہوتے۔ انہیں معاشرہ تو درکنار۔اپنے والدین‘ بہن بھائیوں تک سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ مفاد ہرستی‘ خود غرضی کی آگ میں جلنا ان کا مقدر ہوتا ہے۔خود غرضی‘ بے حسی معاشرہ کا ناسور ہیں۔ اِن کا سدباب ہماری ذمہ داری ہے۔ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ مسلم معاشرہ دوسروں کے لئے مشعلِ راہ ہوتا ہے۔ہمارا معاشرہ پھول کی مانند ہو‘ جس سے سب مستفید ہوسکیں۔ ہماری خود غرضی‘ مفاد پرستی‘ بے حسی نے جہنم سے زیادہ تکلیف دہ بستیاں بنا دی ہیں۔ جس میں رہنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔ ہرزندہ دِل انسان ٹوٹ رہا۔

عابد ضمیر ہاشمی 

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شجرِ ثمر بار، فرہاد احمد فگار
  • کوئی اتنا پیارا کیسے ہو سکتا ہے ؟
  • فقط اک پیر دروازے سے باہر
  • بے وفا روبرو تجھے دیکھوں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
عابد ضمیر ہاشمی

اگلی پوسٹ
شیخ خالد زاہد
پچھلی پوسٹ
خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروقؓ کا طرز خلافت

متعلقہ پوسٹس

موسیقی کی حرمت

جون 29, 2020

شفیق جانا شفیق پایا

مئی 9, 2025

وقت کے اندھیروں میں آفتاب دیکھا ہے

اگست 23, 2020

بس گزارش یہی ہے خوابوں سے

اپریل 23, 2022

تم سراپا بہار ہو جاناں

مئی 19, 2020

صاحب ذوق قاری اور شعر کی سمجھ

مئی 27, 2024

غرض کے رشتے ہیں

جون 25, 2025

نظام عدل

جولائی 19, 2020

دلوں کے آنگن میں ہم نے

نومبر 6, 2020

وصل میں ہم نے جو گزاری ہے

مئی 19, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پیٹو پیٹریاٹ اور جنک فوڈ کی...

نومبر 28, 2024

ابدی موت

جنوری 2, 2022

سرکس

جون 9, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں