خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاملمس
آپ کا سلاماردو افسانےاردو تحاریررومانہ رومی

لمس

از رومانہ رومی جنوری 12, 2026
از رومانہ رومی جنوری 12, 2026 0 تبصرے 40 مناظر
41

وہ ایک طویل عرصہ سے بےخوابی کا شکار تھا اور یہ بات سمجھنے سے قاصر تھا کہ آخر اس کی اس بے خوابی کی اصل وجہ کیا ہے؟ بڑھاپا۔۔۔ یا کچھ اور۔۔۔ وہ اکثر ان دنوں کے بارے میں سوچتا جب ایک خوبصورت مخروطی انگلیوں والا نازک سا ہاتھ اس کے مضبوط اور چوڑے سینے پر پھیلے گھنے بالوں کے درمیان حرکت کرتا تو لاکھ تھکن کے باوجود اس کے جسم میں ایک عجیب سا نشہ اتر آتا تھا اور اس کی آنکھوں میں نیند کے گلابی دوڑے تیرنے لگتے مگر اب۔ اس نے Tranquillizer کی گولی کو پانی کی مدد سے گلے سے نیچے اتارا اور بستر پر گرنے والے انداز میں لیٹ گیا۔۔۔ وہ خیالوں ہی خیالوں میں اُس لمس کی شدت اور اس میں بسی اس حدت کو محسوس کر نے کی کوشش کر نے لگا جو اس وقت اسے یاد آ رہی تھی اچانک اس کی نگاہ دیوار پر لگی گھڑی پر پڑی، وہ چونکا، رات کا پچھلا پہر شروع ہو چکا تھا مگر اُس کی بیوی ابھی تک اپنے دوستوں کی پارٹی سے نہیں لوٹی تھی اس نے ایک لمبی سانس لی اور سونے کی کوشش کر نے لگا اِس وقت اسے کچھ دیر کے لیے سونا بہت ضروری تھا کیوں کہ اِس شہر نما جنگل میں اس کے کئی بڑے بڑے پروجیکٹ چل رہے تھے اور کل ایک اور میگا پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب تھی وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اپنے آپ کو ریلکس کرنے کی کوشش کر تے ہو ئے اچانک اسے اس لمس کا احساس ہوا وہ چونکا اسے ایسا لگا جیسے وہ چپکے سے اس کے بستر میں اپنے مہکتے وجود کے ساتھ آگھسی ہو، اس کی نرم و نازک مخروطی انگلیوں کی پوریں اسے اپنے سینے پر رینگتی محسوس ہو رہی تھیں۔۔۔وہ حیرت سے بولا۔۔۔

’تم اس وقت! یہاں، مگر کیسے؟‘۔۔۔
وہ دل فریب انداز میں ہنسی۔۔۔

’تم کیا سمجھتے ہو کیا تم ہی بے خوابی کا شکار ہو؟ کیا صرف تمہیں ہی اِس لمس کی کمی محسوس ہو تی ہے؟ مجھے بھی تمھارے گھنے بال، خوبصورت چوڑا اور کسرتی سینہ بےچین کرتاہے؟‘۔۔۔
’اف تم بھی نا! پاگل ہو پوری پاگل!‘۔۔۔

وہ زور سے اسے اپنے سینے سے بھنچتے ہو ئے بولا۔۔۔
’پاگل کیوں کہا تم نے مجھے؟‘۔۔۔

وہ مصنوعی غصہ سے بولی۔۔۔
’ارے میری جان! ناراض کیوں ہوتی ہو دراصل یہاں تو لوگ میری دولت، شہرت اور مقام سے متاثر ہوتے ہیں اور تم ہوبس صرف۔۔۔ میرے‘

اس کی بات مکمل ہونے سے پہلے ہی وہ بولی۔۔۔
(۲)

’مجھے کسی چیز کی کوئی خواہش نہیں میرا سب کچھ تو بس تمھارا یہ خوبصورت سا ساتھ ہے، تمھارا یہ لمس ہی میری زندگی ہے جب میری انگلیاں تمھارے سینے کے ان گھنے بالوں میں رینگتی ہیں تو میں ان کے سحر سے مدہوش ہو نے لگتی ہوں اور پھر کب مجھ پر نیند کی دیوی مہربان ہوتی ہے مجھے معلوم ہی نہیں ہوتا‘۔۔۔
’بدتمیز! کیا تم جانتی ہو کہ میں اب تمھارے اس لمس کا اس قدر عادی ہو گیا ہوں کہ اب جب تک تم اپنی انگلیوں کے پوروں سے میرے سینے کو نہ سہلاؤ تو مجھے نیند ہی نہیں آتی‘۔۔۔

وہ اسے دیکھتے ہوئے بےبسی سے بولا۔۔۔
’ہاں یہ تو اچھی بات ہے نا اب تو تم پوری زندگی بس میرے ہی دیوانے رہوگے صرف میرے‘۔۔۔

وہ کھلکھلا کر ہنسی۔۔۔
’اچھا تو یہ سب کچھ تم نے سوچی سمجھی اسکیم کے تحت کیا ہے تاکہ مَیں پوری زندگی صرف تمھارے نام کی ہی مالا جپتا رہوں‘۔۔۔

اس نے اس کے ہونٹوں پر اپنے پیار کی مہر ثبت کرتے ہوئے کہا ۔۔۔
وہ اتراتے ہو ئے بولی۔۔۔

’جی ہاں!‘۔۔۔
وہ اس کی اِس ادا پر جیسے اپنا آپ ہی ہارتا چلا گیا اور جذبات کی شدت سے اس نے اسے اتنی زور سے اپنی بانہوں میں بھینچا کہ اس کی کھنکتی ہوئی ہنسی چیخ میں بدل گئی۔۔۔ جس سے اس کی آنکھ کھل گئی۔۔۔ اُس نے گھبرا کر ادھر ادھر نظریں دوڑائیں مگر۔۔۔ اف! اس نے اپنے بالوں میں انگلیاں پھیرتے ہو ئے ایک ٹھنڈی سانس بھری اور بستر سے اُٹھتے ہو ئے بڑبڑایا۔۔۔

’اب اسے اتنی فرصت کہاں کہ تیرے سینے کے بالوں میں انگلیاں پھیرے‘۔۔۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • غالب افسانہ
  • سقوطِ ڈھاکہ کا مقدمہ
  • انقلاب پسند
  • غزہ کے سفیر
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
رومانہ رومی

اگلی پوسٹ
خزاں نے ستایا نہ خاروں نے لوٹا
پچھلی پوسٹ
اُڑنے کو ہوں میں تیار مگر

متعلقہ پوسٹس

شہر کی سیر

جولائی 31, 2022

ایک گھریلو سا خراج ِ عقیدت

اکتوبر 27, 2020

ماسی

فروری 3, 2020

علامہ حسن رضابریلوی کی نعتیہ شاعری​

دسمبر 4, 2019

بے اختیار، بے بس،مجبور

مئی 4, 2020

مچھر

دسمبر 15, 2019

گناہوں میں زندگی گزارنے کا انجام

اگست 10, 2025

ایک آواز لگائی ہے کسی نے مجھ کو

فروری 19, 2026

دلکش لگیں جناب، بلوچی لباس میں

دسمبر 8, 2025

مکینوں کے دْکھ

دسمبر 12, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

گلینا

جون 3, 2020

تعلیم کا مقصد: شعور یا روزگار؟

نومبر 3, 2025

میں کئی برسوں سے تیری

جنوری 12, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں