خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرپریشر ککر، دھواں اور خواب
اردو تحاریراردو کالمزروبینہ فیصل

پریشر ککر، دھواں اور خواب

روبینہ فیصل کا ایک اردو کالم

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 17, 2019
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 17, 2019 0 تبصرے 396 مناظر
397

پریشر ککر، دھواں اور خواب

“کیا ہم کتوں سے بھی بدتر ہو گئے ہیں؟ ”
یہ عاشر عظیم کے ڈرامہ” دھواں “میں کہا گیا ایک ڈائیلاگ ہے؛
” کتا، دو چیزوں کے لئے لڑتا ہے ایک ہڈی اور دوسرا گھر کی حفاظت کے لئے،تو کیا اب ہم کتوں سے بھی بدتر ہو گئے ہیں؟ ”
نوجوانی کے دنوں میں دیکھا گیا یہ ڈرامہ اور عاشر عظیم کا امیج ذہن میں آج بھی نقش ہے۔ اس ڈرامے کا مرکزی خیال برائی کے خلاف لڑائی تھا، 1994میں یہ ڈرامہ لکھنے والا عاشر، 2013میں جب فلم مالک لکھتا ہے تو تب بھی یہی خیال اس پر غالب رہتا ہے۔
ائیرونوٹیکل انجئینرنگ سے اپنے کئیرئیر کا آغاز کرنے والا جب سی ایس ایس (سول سپئیرئیر سروسز) کا امتحان اعلی نمبروں سے پاس کر کے کسٹم آفیسر بن گیا تو حقیقی زندگی میں بھی ان کا مرکزی خیال برائی کے خلاف آواز بلند کرنا ہی رہا۔
عاشر عظیم کی نہ توشکل و صورت غیر معمولی حسین ہے اور نہ ان کا کوئی بیک گراؤنڈ ایسا چونکا دینے والا تھا کہ وہ آتا اور بس چھا جاتا مگر ہوا یہی وہ آیا اور چھا گیا۔۔ “دھواں “لکھنے والے نے دھویں کی کالک یا بو نہیں بلکہ اپنی ذات سے اردگرد خوشبو پھیلانی چاہی تھی۔ ان کی آنکھوں کی چمک میں ذہانت کے ایک علاوہ ایک اور پیغام اس وقت بھی نظر آتا تھا؛
“یہ میرا ملک ہے اور میں اس کا مالک ہوں، ہر اس شہری کی طرح جس کا خون پسینہ اس ملک کو بنانے میں شامل رہا تھا، رہا ہے اور رہے گا۔۔ “۔۔ سرکاری افسر بن کر بھی ان کا یہ پیغام ان کی آنکھوں کی چمک سے چھلکتا رہا۔
کوئٹہ سے کراچی اور کر چی سے کینڈا میں آکر بس جانے والا عاشر،صرف ایک فرد نہیں بلکہ ہم جیسے کتنے ہی افراد کا نمائندہ ہے جو پاکستان سے انتہائی محبت کے باوجود پاکستان کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ وقت فیصلہ آپ کے سامنے آکر لا رکھتا ہے۔۔ کرو یا نہ کرو۔۔ رابرٹ فراسٹ کی نظم وہ راستہ جو اختیار نہ کیا گیا ۔۔ ہم سب کی زندگی میں ایک سڑک ہے جو ہم پیچھے چھوڑ آئے ہیں۔۔
کوئی لاہور کی گلیاں کوئی کراچی کی،کوئی پشاور کی اور کوئی کوئٹہ کی اپنے پیچھے چھوڑ آیا ہے۔ بیرون ملک آنے والی اکثریت ایسے لوگوں کی ہی ہے جو محض دولت یا اعلی معیار ِ زندگی کے لئے نہیں بلکہ وہ اس جھوٹ، منافقت،خوشامد اور کرپشن کے نظام سے بچنے کے لئے باہر کے ملکوں میں آبسے ہیں۔
عاشر عظیم کے خلاف جو نیب کی انکوئری ہوئی تھی وہ غلط ثابت ہو ئی۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ وہ چھٹیاں گزارنے کینڈا آتے ہیں کہ پیچھے سے کوئی انکوائری شروع ہوجاتی ہے۔ اور وہ یہ شکر نہیں کرتے کہ شکر ہے کہ میں کینڈا میں ہوں بلکہ وہ واپس جا کر انکوائری کا سامنا کرتے ہیں۔ یہ سچے انسان کی پہچان ہے، یہ نڈر اور خوش فہم انسان کی بھی پہچان ہے کہ ایسے ملک میں انکوائری کے لئے حاضر ہو جانا جہاں جھوٹے میڈیکل سرٹیکفیٹ سے لے کر جھوٹی پوسٹ مارٹم رپورٹ تک بن جا تی ہے۔ جہاں پولیس سے لے کر چپڑاسی تک سب بک جاتے ہیں۔۔ جہاں ہر مال ملے گا دو دو آنے۔۔ عزت بھی، غیرت بھی، وقار بھی اور ایمانداری بھی۔۔۔ سب قابل ِ فروخت میں ایک ناقابل ِ فروخت سینہ تان کر پہنچ جائے اور کہے؛” لو میں آگیا ہوں کرو میری انکوئری۔۔”اور پھر اس میں سے سچا ثابت ہو کر نکل بھی آئے یعنی جلتا کوئلہ منہ میں رکھ لے اور تالو بھی نہ جلے۔ اپنے دامن پر لگے سارے داغ دھوئے (ہم یہاں،کئی ایسے مفروروں کو جانتے ہیں جو آج بھی پاکستان سے پینشین لے رہے ہیں، پاکستان کے خلاف دل میں نفرت رکھے،پاکستان کا کھا رہے ہیں مگر واپس جانے اور اپنے آپ کو سچا ثابت کر نے کی ہمت نہیں رکھتے)۔۔ اس رزق سے موت اچھی۔۔۔ کہنا آسان کرنا مشکل۔۔مگر عاشر عظیم یہ پل صراط طے کر کے آج ہمارے ساتھ کینڈا میں موجود ہے۔ اپنے آپ کو سچا ثابت کر کے وہ پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھوڑ آئے۔
ان کی کہانی سن کر مجھے لگا پنجاب بنک کو چھوڑنے، لاہور کو چھوڑنے اور پاکستان کو چھوڑنے کا غم جیسے ہلکا ہو گیا ہو۔۔ جیسے دو دکھ ایک جیسے ہوں، تو ایک جیسا ماتم کر کے دل کو سکون مل جاتا ہو۔ہر دوسرا انسان یہ طعنہ مارتا نظر آتا تھا کہ پاکستان کی اب جان چھوڑ دو۔۔ پاکستان کے لئے لکھنا ہی کیوں، اس کے لئے کچھ سوچنا ہی کیوں۔۔ ہم پاکستان سے پاکستان کے نظام سے تنگ آکر نکلنے والوں میں سے ہیں۔۔ میں محض 23 سال کی عمر میں بنک میں گریڈ ۲ آفیسر بھی بن چکی تھی (اپنی محنت، پڑھائی اور ایمانداری سے میں یہاں تک ہی جا سکتی تھی) بنک کی کر سی کا، اسکی عزت کا، عام لوگوں کے سلام کا، ان کے کام کرنے کا، ان کے کام آنے کا اپنا ایک نشہ تھا، جو باہر کے کسی ملک میں نہیں مل سکتا تھا، مگر جب دیکھا کہ اب ترقی کا راستہ میری عزت ِ نفس، عزت اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر طے نہیں ہو نے ولاتو تھک ہار کر اپنے شوہر کو کہا چلو اب یہاں سے کوچ کر ہی جاتے ہیں، جو خود بھی انتہائی ذہین ہو نے کے باوجود اپنے سے کم پڑھے لکھوں کو آگے جا تا دیکھ کر مجھ سے کہیں پہلے اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ وہ اس سسٹم کا ایک ناکارہ پرزہ بن کر ایک ہی جگہ سالوں تک فریز رہیں گے۔مگر میں جو سسٹم میں ابھی ابھی داخل ہو ئی تھی،اپنی قابلیت پر نازاں تھی مگر فیصلے کی گھڑی مجھ پر جلد ہی آکھڑی ہو ئی جب سفارش سے آئے لوگوں کو اپنے ساتھ کھڑے دیکھا، اپنے سے آگے نکلتے دیکھا، اور خود کو بار بار ٹرانسفر کی سولی پر چڑھتے دیکھا کہ نہ خوشامد کرنا آتی تھی اور نہ جھوٹ پر پردہ ڈالنا یا جھوٹ کو مینجر کے کہنے پر سچ کہنا آتا تھا۔ توتقدیر میں اپنے پیارے ملک سے ہجرت لکھ دی ۔۔
کسی اور کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن اگرمیں نا انصافی اور فریب کے نظام میں رک جاتی تو خود کشی یا پاگل خانہ میرا مقدر ہو تا، اس کا مجھے کامل یقین ہے۔
عاشر عظیم، میرے سے بھی بڑی پوسٹ کو لات مار کے آئے ہیں اور یہاں کینڈا میں مجھ سے ذیادہ مشکل زندگی گزار رہے ہیں کہ ہم یہاں ذرا اس عمر میں آگئے کہ ہم میں سے ایک بھی اپنی ڈگریاں اپ ڈیٹ کر لیتا تو مشقت کم ہو سکتی تھی، جو کہ ہو گئی ہے۔۔عاشر نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ شائد پاکستان کو بہت ذیادہ آزمانے کے بعد کیا اور اب وہ اور ان کی بیگم صاحبہ یہاں ٹرک ڈرائیوری کر کے اپنے بچوں کو وہ رزق ِ حلال کھلا کر رہے ہیں جو پاکستان میں کھلانا نہ صرف مشکل ہوگیا ہے بلکہ حلال کمانے میں اس حلال دیس میں دشواریاں اتنی ہیں کہ حساس اور انصاف پسند انسانوں کو نچوڑ دیں۔
پاکستان میں اب عاشر عظیم جیسے لوگ(آفیسرز) گنے چُنے رہ گئے ہیں۔صدیق سالک کا ناول پریشر ککر جس میں برائی کو برائی کہنے والا،اس کے خلاف لڑنے اور بولنے والا ہیرو، عاشر عظیم ہی تو ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ عاشر پاگل ہو کر جنگل کی طرف نہیں بلکہ کینڈا کی طرف نکل آئے ہیں،یہ اور بات ہے کہ ملک سے محبت کر نے والوں کے لئے ملک سے دور ہو کر کسی بھی جگہ رہنا ایسا ہی ہے جیسے وہ کسی جنگل بیابان میں آبسے ہوں۔۔ جہاں کے رہنے والے چرند پرند ان سے نا آشنا ہیں۔
“دھواں ” کے ہیرو بھی عاشرعظیم ہی ہیں، ڈرامہ میں بھی اور حقیقت میں بھی کہ ان کے اندر آج بھی پاکستان سے برائی ختم کرنے کا جذبہ موجود ہے۔ وہ اب کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں تبدیلی کے نام سے مایوس ہو چکے ہیں،مگر ایسا کہتے ہو ئے بھی ان کی آنکھیں ان کا ساتھ نہیں دیتیں۔۔ آنکھوں میں آج بھی وہی چمک ہے وہی، “دھواں ” والی, دوستوں کے ساتھ مل کر برائی کو ختم کر نے والی چمک۔۔فرق یہ ہے کہ اب نفسا نفسی، بے حسی اور خود غر ضی کے اس دور میں ملک سے محبت کر نے والے بھی برائے نام ہی رہ گئے ہیں۔ ملک سے یا انسانیت سے محبت کی آڑ میں خود کی پو جا کروانے والوں کی بھیڑ ہے۔ اپنے نام کی بلے بلے کروانے والوں کے ہجوم میں آپ کو سچے دوست جوواقعی پاکستان کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں،آٹے میں نمک کے برابر ۔ یہاں اداروں کو ٹھیک کرنے کا کسی کو شوق نہیں کہ درختوں کا پھل آنے والی نسلیں کھائیں بلکہ سب اپنا اپنا پھل اٹھا کرکھانے اور ڈکارنے میں مصروف ہیں۔ سرکاری کرسیوں کو استعمال کر کے اپنے ذاتی تعلقات بنانے اور ذاتی پرستش کروانے والوں کی کثرت ہے اور اپنی مٹی سے خلوص ناپید ہے۔
عاشر عظیم کی فلم مالک سے مجھے ایک یہی اعتراض ہے کہ اس میں برائی کے بارے میں تو حقیقت بتا دی مگر اچھائی کے بارے میں وہی خواب دکھایا جس کی تعبیر پاکستانی نظام میں ہے ہی نہیں۔ مالک فلم میں ہیرو،(عاشر عظیم کے تحت الشعور میں چھپی ازلی خواہش کے مطابق دوستوں کے ساتھ مل کر ایسا گینگ بنا لیناجو برائی کوملکی قانون یا اداروں سے بالاتر ہو کرختم کر دے) نے یہی کام کیا۔۔ حقیقت میں عاشر عظیم کو، اس جیسو ں کو مجھ جیسوں کو ملک سے بے بسی سے بھاگنا پڑتا ہے مگر فلم میں وہ ملک میں رہ کر ایک گروپ بناتے ہیں اور اپنے طور پر بے بسوں کی مدد کرتے ہیں۔۔۔۔۔مالک فلم پر بس مجھے یہی اعتراض ہے کہ یہ” حل” حقیقت سے دور ہے۔۔
حقیقی انجام یہ تھا جو عاشر کا ہوا۔۔ جو عاشر جیسے ایماندار افسروں کا ہوتا ہے۔۔ جو اس سسٹم میں رہ گیا وہ یا تو خود بھی ویسا ہے, یا خود ویسا نہیں بھی ہے مگر ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے یا کم از کم چپ کر کے سہنے کے ہنر سے واقف ہے یا چپ رہتے رہتے بالکل ویسا ہی ہو گیا ہے، اور اسے خود بھی خبر نہیں۔
صدیق سالک کی باورچی خانے کی چھت سے لگی منہ اوپر کو اٹھائے وہ چمنی جو دھواں باہر پھینکتی ہے اور خود کو ہلکا کر لیتی ہے،وہ پاکستان میں کسی حساس،نصاف پسند اور ایماندار بندے کو دستیاب نہیں۔۔ اس لئے کوچ کرنا پڑتا ہے۔ محنت سے بنائے اپنے کئیریز کو اپنے ہاتھوں گنوا کر نئے سرے سے اپنے آپ کو محنت کی بھٹی میں جھونکنا پڑتا ہے۔ مایہ ناز ادیبہ قرۃ العین حیدر کے بھتیجے جلال الدین بھی یہیں ہو تے ہیں کینڈا میں پاکستان کی سول سروس یعنی عیش اور پرستش کی زندگی کو لات مارکر یہاں مزدورں کی طرح تعمیراتی کاموں میں مصروف ہیں۔ وہ بھی کہتے ہیں یہ جسمانی محنت اس کرب کے سامنے کچھ بھی نہیں جو وہاں، اس نظام میں ہمیں اپنی روحوں کو بیچ کر جھیلنا پڑتا تھا۔۔۔
ملک کے گلے سڑے نظام سے تنگ آکر ملک چھوڑنے کا انجام حقیقی ہے، مالک میں دکھایا جانے والا انجام غیر حقیقی ہے۔ عاشر عظیم کو حقیقت سے قریب فلم بنانی چاہیئے تھی اپنے خواب کی تعبیر فلم کی صورت دکھانا ایک اور خواب کو بہت سی کچی آنکھوں میں راستہ دکھانا ہے۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • بُن بست
  • شہزاد نیّر سے ایک مختصر مصاحبہ
  • فطرت کی گود میں
  • دوہزار بیس بھی گزر گیا!
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اور تو پاس مرے ہجر میں کیا رکھا ہے
پچھلی پوسٹ
چھپکلی بے دیوار

متعلقہ پوسٹس

آدھے چہرے

جنوری 17, 2020

مامتا

اکتوبر 29, 2019

ملاقاتی

جنوری 13, 2020

کچھ بدلا ؟

مارچ 26, 2014

گیارہویں شریف کا مبارک مہینہ

اکتوبر 13, 2024

زندگی زندہ دلی کا نام ہے

اپریل 28, 2026

اپنی ہی صدا سنوں کہاں تک

نومبر 12, 2019

شعر، غیر شعر اور نثر

مئی 21, 2024

بابا نور

اکتوبر 29, 2019

سفرنامہ بھارت – آخری قسط

نومبر 2, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

آفتاب گردان کی پناہ گاہ

دسمبر 12, 2024

زندگی سانس کے بغیر ممکن نہیں

جولائی 31, 2022

چور

جنوری 28, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں