خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامولانا
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزسیمیں کرن

مولانا

از سائیٹ ایڈمن ستمبر 3, 2025
از سائیٹ ایڈمن ستمبر 3, 2025 0 تبصرے 65 مناظر
66

مولانا، خدا ہمارے دروازے پر روپ بدل بدل کر دستک دیتا ہے

میں بچوں کو بٹھا کر ماحول دوست اقدامات کے بارے میں بتا رہی تھی، میرے لہجے میں اداسی اور خفگی گھلی ہوئی تھی۔ گفتگو کا آغاز یہاں سے ہوا کہ چھوٹا بیٹا، جس کے او لیول کے آغاز میں ایک نیا مضمون لازمی قرار دیا گیا تھا، یعنی گلوبل پرسپیکٹو، مجھ سے استفسار کر رہا تھا اور قدرے بیزاری کا اظہار کر رہا تھا کہ یہ بوجھ کیوں ڈال دیا گیا۔ میں نے کہا: ”بہت دیر کی مہرباں آتے آتے، بیٹا، تم لوگوں کی نسلیں جس مسئلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گی، وہ تمہارا ماحول ہی ہو گا، تو اس کو سمجھنا اور ماحول دوست اقدامات کرنا ازبس ضروری ہے۔ یہی سے نئے کاروبار جنم لیں گے، نئی زندگی، نئی عالمی منڈیاں۔“

بس، گفتگو طویل ہوتی چلی گئی۔ بڑا بیٹا بھی آ کر بیٹھ گیا اور اس کے دوست بھی توجہ سے میری بات سن رہے تھے۔ میں انہیں ترغیب دے رہی تھی کہ اس وقت غیر معمولی اور غیر متوقع بارشوں سے نمٹنے کے لیے شہروں میں پانی چوس کنویں اور تالاب کتنے ضروری ہیں اور یہ کتنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ کب مولوی صاحب بھی آ کر خاموشی سے بیٹھ گئے اور ہماری گفتگو سننے لگے۔

میں ان کی جانب متوجہ ہوئی اور پوچھا: ”آپ کب آئے؟ پتہ ہی نہیں چلا۔“ یہ صاحبِ ثروت ہیں، نیک دل ہیں، دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور ایک یوٹیوب چینل پر اپنے مذہبی پروگرام بھی لانچ کرتے ہیں۔ وہ عموماً بڑی سادہ اور سیدھی بات کرتے ہیں، اسی لیے میں بھی ان کی بات سن لیتی ہوں، مگر آج جانے کیوں ان کا لہجہ کچھ طنزیہ ہو گیا:

فرمانے لگے : ”آپ جس وقت ماحولیات پر لیکچر پلا رہی تھیں، میں سیلابی بستیوں میں خوراک، بستر، خشک دودھ، ایندھن، پینے کا پانی بانٹ کر آیا ہوں۔“

لہجے میں نیکی کی سرشاری اور ہلکا سا فخر بھی تھا اور میرے لیے کچھ تحقیر بھی۔ جسے میں نے دھیرج سے برداشت کر کے آہستہ سے کہا:

”آپ نے بہت اچھا اور بھلا کام کیا، مولوی صاحب، مگر یہ تو بتائیے کہ آخر اس کا کوئی حل بھی ہے یا نہیں؟ سیلاب تو اگلے برس بھی آئے گا۔ بارشیں اگر اگلے برس اس سے بھی زیادہ ہوں، یہ کلاؤڈ برسٹ کا چلن قدرت نے پکڑ لیا، اور پلیز، روایتی ملا کی طرح یہ مت فرمائیے گا کہ ’توبہ استغفار کیجیے، قرآن پہ عمل کریں‘ ۔ مولانا، یہ آپ بھی جانتے ہیں کہ قدرتی آفات ٹھوس اقدامات چاہتی ہیں۔ تو آخر وہ ٹھوس اقدامات کیا ہیں؟

مولانا سوچ میں پڑ گئے اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد بولے : ”میں کیا عرض کر سکتا ہوں؟ یہ تو حکومت کے کرنے کے کام ہیں کہ ماحولیات پر کام کرے، دریاؤں اور جنگلوں کی حفاظت کرے۔ ہم لوگ تو اپنی بساط بھر جو کر سکتے ہیں کرتے ہیں۔“

میں نے کہا: ”درست فرمایا، ریاست کا اولین فرض ہے، مگر اندھیر نگری چوپٹ راج تو اب ہم کیا کریں؟ اپنی نسلوں کو، بچوں کو مرنے دیں؟ مولانا، کیا یہ ممکن نہیں کہ آپ کا منبر آپ کی قوت یہ سمجھے کہ خیرات صرف خوراک، کپڑا، لتا نہیں۔ نشیبی بستیوں میں پانی چوس کنویں بنا دینا، تالاب بنا دینا، جس سے کوئی مکان گرنے سے بچ جائے، پینے کا صاف پانی ملنے لگے، چرند و پرند جانوروں کو پانی پینے کو ملے، بارش کے کھڑے پانی سے پھیلتی بیماریوں کا سدباب ہو، تو کیا آپ کے نزدیک یہ نیکی نہیں ہے؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ بھی کار خیر ہے؟ ماحول دوست اقدامات نسلوں کو بچا لیں گے، اور جس نے ایک انسان بچایا، اس نے ساری انسانیت کو بچا لیا۔“

مولوی صاحب کے چہرے پر اب مکمل پسپائی پھیل چکی تھی اور سوچ کے سائے گہرے تھے۔ نیک دل آدمی تھے، ابھی سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبٹ کر آئے تھے۔ دھیرے سے بولے : ”آپ درست فرماتی ہیں، یہ واقعی کار خیر ہے، اور ہم مخیر حضرات مل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

میں نے پھر دھیرے سے کہا: ”مولوی صاحب، مجھ جیسے نکمے لوگ تو بس دو چار لفظ گھسیٹ سکتے ہیں یا پھر لیکچر پلا سکتے ہیں، مگر آپ پریکٹیکل آدمی ہیں۔ آپ کا اپنا یوٹیوب چینل ہے، جس کے لاکھوں فالورز ہیں۔ آپ وہاں سے بھی لوگوں کو تحریک دے سکتے ہیں۔ اچھا، ایک سوال کی اجازت دیجیے : اگر کوئی ایسی پرائیویٹ این جی او یا کمپنی جو ان کنووں اور تالابوں کو بنانے میں دلچسپی لے، تو کیا آپ کا چہرہ اور نیک نامی استعمال کی جا سکتی ہے؟“

مولوی صاحب ایک بار پھر سوچ میں پڑ گئے۔ میں نے دھیرے سے کہا: ”مولانا، خدا ہمارے دروازے پر روپ بدل بدل کر دستک دیتا ہے۔“

سیمیں کرن

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ہمیں راس آئی نہیں زندگی
  • ڈوبتا پاکستان 
  • زندگی تو کبھی ہی مسکراتی ہے یارو
  • تعلیم اور روزگار کا ربط
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سر سید احمد خان کی خدمات
پچھلی پوسٹ
ڈیم ہے یہ حمام نہیں

متعلقہ پوسٹس

اپنی خوشی سے تیری رضا

مارچ 7, 2022

تعلیم کا آفتاب نصف صدی کی بلندی پر

نومبر 11, 2025

اہرام کا میر محاسب

جون 15, 2020

دکانِ حبس میں وہ جالیاں بناتا تھا

جنوری 28, 2020

نظام عدل

جولائی 19, 2020

23 مارچ : قراردادِ پاکستان سے آج تک کا سفر

مارچ 23, 2026

سیاہ افق سے پرے شام دوں محبت میں

اپریل 19, 2020

آب گم سے

دسمبر 16, 2019

سب چراغوں کی ہدایات کا مطلب سمجھے

ستمبر 14, 2025

ہے کسی اور ہی مٹی پہ کفِ پا میرا

جنوری 3, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

انشاء کا اعظمی کو دوسرا خط

نومبر 28, 2019

مائکرو فکشن (5 کہانیاں)

جولائی 9, 2024

مغرب میں جدیدیت کی روایت

مئی 27, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں