خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابااقبال یا انشا، غلط نسبت
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمز

اقبال یا انشا، غلط نسبت

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 20, 2022
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 20, 2022 0 تبصرے 82 مناظر
83

صاحبان آج ایک اور شعر ہم اقبال کے کلیات سے خارج کرتے ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ فیصل آباد میں ایک بورڈ پر یہ شعر معمولی تحریف کے ساتھ علامہ اقبال کے نام سے درج دیکھا۔ علاوہ ازیں کئی جگہوں پر انٹر نیٹ کے ماہرین نے بھی اسے علامہ اقبال کے تصویر کے ساتھ علامہ اقبال کا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ایک دوست تو کہنے لگے یہ اقبال کی نظم "حضرت انسان” کا شعر ہے۔ قصہ مختصر یہ شعر ہر گز اقبال کا نہیں بل کہ انشااللہ خان انشا کا ہے۔انشا ،میر ماشااللہ خان کے بیٹے تھے۔ جو ایک ماہر طبیب تھے۔ ان کے بزرگ نجف اشرف کے رہنے والے تھے۔ مغلیہ عَہد میں ہندستان تشریف لائے۔ کئی پشتیں بادشاہوں کی رکاب میں گزارنے کے بعد جب مغل حکومت کو زوال آیا تو ماشاء اللہ خان دہلی چھوڑ کر مرشد آباد چلے گئے۔ جہاں1552ء میں انشاء کی ولادت ہوئی۔

انشاء کی ذہانت اور جدت پسندی انھیں اپنے ہم عصروں میں ہی منفرد نہیں بل کہ تاریخ ادب میں بھی ممتاز مقام دلاتی ہے۔ غزل،ریختی، قصیدہ اور بے نقط مثنوی اوراردو میں بے نقط دیوان” رانی کیتکی کی کہانی” جس میں عربی فارسی کا ایک لفظ نہ آنے دیا۔ یہی نہیں بل کہ انشاء پہلے ہندستانی ہیں جنھوں نے "دریائے لطافت” کے نام سے زبان و بیان کے قواعد پرروشنی ڈالی۔ یہ تصنیف 1808ء میں منظر عام پر آئی۔یہ اردو کی سب سے پہلی قواعد کی کتاب ہے اور دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں اردو زبان کے مختلف نمونے اور قواعد بیان کیے گئے ہیں۔ دوسرے میں عروض، قافیہ، منطق، علم معانی، علم بیان وغیرہ کا ذکر ہے۔ اندازِ تحریر ظریفانہ ہے۔ مثلا تقطیع میں مفاعیلن مفاعیلن کی بہ جائے پری خانم پری خانم اور مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن کی جگہ بی جان پری خانم بی جان پری خانم درج ہے۔ چوں کہ یہ اردو کی پہلی قواعد ہے اس لیے اس کا درجہ بلند ہے۔۔ انشاء کی دیگر تصانیف میں لطائف السعادت: انشاءنے اِ س کتاب میں نواب سعادت علی خاں کے دربار میں پیش آنے والے روز مرّہ کے دل چسپ واقعات کو یک جا کیا ہے۔ روزنامچہ:انشاءکا یہ روزنامچہ جو ترکی زبان میں ہے اب ناپید ہوچکا ہے، البتہ اس کے کچھ حصّے متفرق صورتوں میں دست یاب ہیں جن کا اُردو میں ترجمہ ہوچکا ہے۔مطرالمرام: یہ دراصل "طور الکلام” کی نہ صرف فارسی زبان میں شرح کی ہے بل کہ اِس میں نئے نئے واقعات اور متعدد علمی پہلوﺅں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ "طور الکلام” انشاءنے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی منقبت میں ایک بے نقط اُردو قصیدہ لکھا تھااِسی نسبت سے انھوں نے اِس شرح کو یہ نام دیا۔کہانی رانی کیتکی اور کنورادے بھان کی : یہ ایک سادہ اور مختصر کہانی ہے۔ اس کی نوعیت بھی تجرباتی ہے۔ یہ اور اُن کی دوسری کہانی "سلک گوہر” دونوں مل کر اُستادشاعر انشاءکو فکشن رائٹر بھی ثابت کرتی ہیں۔ سلکِ گوہر: یہ انشاءکی دوسری کہانی ہے۔ اِس میں انشاءنے غیر منقوطہ نثر لکھنے کا تجربہ کیا ہے۔۔ انشانے 1817ء میں لکھنؤ میں وفات پائی۔لیکن ادبی دنیا میں انشا اپنے کارناموں کے باعث ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ آپ کے کئی اشعار ضرب المثل کے درجے پر فائز ہوئے جیسا کہ یہ شعر:

؎ نہ چھیڑ اے نکہتِ بادِ بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں، ہم بے زار بیٹھے ہیں

انشاء نے غزل میں الفاظ کے متنوع استعمال سے تازگی پیدا کرنے کی کوشش کی اور اس میں بڑی حد تک کام یاب بھی رہے۔ تاہم بعض اوقات محض قافیہ پیمائی اور ابتذال کا احساس بھی ہوتا ہے۔ انشاء کی غزل کا عاشق لکھنوی تمدن کا نمائندہ بانکا ہے۔ جس نے بعد ازاں روایتی حیثیت اختیار کر لی جس حاضر جوابی اور بذلہ سنجی نے انہیں نواب سعادت علی خاں کا چہیتا بنا دیا تھا۔ اس نے غزل میں مزاح کی ایک نئی طرح بھی ڈالی۔ زبان میں دہلی کی گھلاوٹ برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ اس لیے اشعار میں زبان کے ساتھ ساتھ جو چیز دگر ہے اسے محض انشائیت ہی سے موسوم کیا جاسکتا ہے۔انشا کی شاعری میں خالص لکھنوی انداز جا بہ جا ملتا ہے۔ شوخی،ابتذال،خارجیت وغیرہ کی کئی مثالیں آپ کے کلیات میں با آسانی دیکھی جا سکتی ہیں۔ انشا کا زیرِ بحث شعر ان کے کلیات کی جلد اول سے لیا گیا ہے۔ دوستوں کے ذوق کی خاطر مکمل غزل مع حوالہ پیش ہے۔امید ہے احباب حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔
بولے وہ جب ہاتھ رکھا میں نے ان کی ران پر
خیر ہے تم کو اجی لعنت کرو شیطان پر
میں نے کب کی تھی بھلا کچھ اور ڈھب کی بات چیت
قہر ٹوٹے غیب کے بہتان اور طوفان پر
ہونے دیتے ہی نہیں ہیں آنکھ سے اوجھل ذرا
غصہ آتا ہے مجھے صاحب کے باوا جان پر
واقعیٰ ہی صاحب نے دل میرا نہیں ہر گز لیا
ہاتھ تو دھریے نہا دھو کر بھلا قرآن پر
ہاتھ سے صاحب کے گوہم تنگ آویں ہو سو ہو
شکوہ کرنا آپ کا ہم کو نہیں شایان پر
کیا کہیں کہنے کی کچھ منزل نہیں باقی رہی
ہو گئے ہم لوٹ پوٹ ان کی ادا و آن پر
کون سا ہو گا بنی آدم کہ جس سے ہم رکیں
قصد یاں کر بیٹھے ہیں ہم جان ابن الجان پر
ہو پری یا حور یا غلمان ہم کو کیا غرَض
آپ بن کوئی گزرتا ہی نہیں کچھ دھیان پر
گھر کیا تھادل میں انشاؔ کے جنھوں نے واہ واہ
دھر گئے وہ آج اپنے ہاتھ دونوں کان پر
کیا ہنسی آتی ہے مجھ کو حضرت انسان پر
فعلِ بد تو ان سے ہو لعنت کریں شیطان پر
کیا بہ موقع اس گھڑی تشریف لائے ہیں بہ جا
میں اگر خط غلامی لکھ دوں اس احسان پر
پر نہ تھے اس پر بھی پروانوں سے پہنچا کچھ پرے
کیا غضب ہوتا اگر پاتا کہیں انسان پر

حوالہ: کلیاتِ انشا،انشااللہ خاں انشا، مرتبہ: خلیل الرحمٰن داودی، مجلس ترقی ادب،لاہور،طبع اول،جولائی 1969ء۔

فرہاد احمد فگار، مظفرآباد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • قہقہوں کے سائے میں
  • سیڑھیوں والا پُل
  • شکوہ نہیں خدا سے
  • مجھ پہ بہتان لگاؤ گے، چلے جاؤگے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
عروج و زوال
پچھلی پوسٹ
ڈارون کا نظریہء ارتقاء اورجدید سائنس

متعلقہ پوسٹس

کبھی آباد تھا یہ شہرِ جاں بھی

جون 13, 2020

ہم ہیں سُوکھے ہُوئے شجر آقا ؐ

مارچ 4, 2020

بحرِ بے کنار تُو

فروری 14, 2020

اس کو ضد سے تو اچھا نہیں روکنا چھوڑ دو

مئی 29, 2020

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) : نئے امکانات

مئی 14, 2023

خبر ہونے تک

مئی 21, 2020

خواب سہانے بیچ رہی ہوں

اکتوبر 12, 2025

تجھے اپنے دل میں بسائیں گے ہم

جولائی 18, 2021

مشرقی جمال

دسمبر 3, 2024

توبۃ النصوح – فصل چہارم

اکتوبر 30, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بند کمرے میں کوئی میرے

اکتوبر 12, 2025

کیا یہ ہی وہ پاکستان ہے

جون 1, 2024

اسکریبل آن لائن اجنبی کے ساتھ

جون 10, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں