خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو افسانےسوچ کی لہریں
اردو افسانےاردو تحاریرانور جمال انور

سوچ کی لہریں

ایک اردو افسانہ از انور جمال انور

از سائیٹ ایڈمن فروری 3, 2020
از سائیٹ ایڈمن فروری 3, 2020 0 تبصرے 399 مناظر
400

سوال یہ ھے کہ آپ کی سوچ کتنی قوت سے مطلوبہ ہدف کی طرف بڑھتی ھے
آپ کی سوچ کی رفتار کیا ھے ؟
آپ کی سوچ کس حد تک جا سکتی ھے ، کتنی گہری ھے ؟
اگر آپ سطحی سوچ کے مالک ہیں ، ذہن پر زیادہ زور ڈالنے کے عادی نہیں تو آپ کبھی بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتے جہاں تک میں پہنچ چکا ہوں

پروفیسر نے دعوے کے ساتھ کہا

آپ کہاں تک پہنچے ہوۓ ہیں ،، کچھ بتائيں گے ،،؟ کچھ بتائيں گے پروفیسر صاحب ؟؟؟ ایک سوال کرنے والے نے سوال کیا .

بہت اچھا سوال ھے پروفیسر نے پر اعتماد مسکراہٹ سے سوال پوچھنے والے کی طرف دیکھا

میں کہاں تک پہنچا ہوں  اس کیلیۓ میں چند نمونے آپ کو دکھا سکتا ہوں ،، مثلا میں صرف سوچ کر بتا سکتا ہوں کہ اس وقت صدر ابامہ کیا کر رھے ہیں ، آیا کہ وہ بیٹھے ہوۓ ہیں ، چل رھے ہیں یا سو رھے ہیں
میں صرف سوچوں گا کہ میرے گھر کے باہر روڈ پر اس وقت کونسی گاڑی گزر رہی ھے ، کوئی ، کار ، ٹرک ،بس ،سائیکل ؟
اور بالکل درست جواب بتا دوں گا ،، کیونکہ میری سوچ کی لہریں اتنی طاقتور ہو چکی ہیں کہ وہ چشم زدن میں اپنے مطلوبہ ہدف کی طرف بڑھتی ہیں اور پھر اس کا اچھی طرح معائینہ کر کے واپس لوٹ آتی ہیں

سننے والوں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے

اسی وقت فون کی تیز گھنٹی بجی
پروفیسر نے برا مناۓ بغیر فون رسیو کرلیا ،،، اسے توقع تھی کہ کسی کا فون ضرور آۓ گا

فون اس کے لنگوٹیۓ دوست کا تھا ،، چھوٹتے ہی بولا ، ابے خبطی پروفیسر کیا بول رہا ھے ٹی وی پر کہ صرف سوچ کر ہر چيز بتا دے گا ،، ابے اتنی لمبی لمبی کیوں چھوڑ رہا ھے

پروفیسر اپنے دوست کی بات سن کر زور سے ہنسا ، اس نے ریموٹ سے ٹی وی کا والیم سائلنٹ پہ کیا اور بولا

یار میں خود بھی اپنا انٹرویو سن رہا ہوں اور قسم اللہ کی ایک ایک بات سچ ھے

اچھا دوسری طرف لنگوٹیا سوچ میں پڑ گیا
چل ذرا سوچ کر بتا کہ میں اس وقت کھڑا ہوں ، لیٹا ہوں کہ بیٹھا ہوں ؟

لنگوٹیے دوست سے صبر نہ ہوا اور اس نے اسی وقت پروفیسر کا ٹیسٹ لینا چاہا پروفیسر نے ایک لمحے کیلیۓ سوچا ،، پھر کہا ،،، دوست تو اس وقت کھڑے ہو کر بات کر رہا ھے

دوسری طرف خاموشی چھا گئی ،،اور کال کٹ گئی

پروفیسر نے ٹی وی کا والیم کھولا اور اپنی گفتگو ایک بار پھر نہایت دلچسپی سے سننے لگا

اب وہ کہہ رہا تھا ، کہ سوچ کی لہریں ایسی شخصیات سے بھی ٹکرا جاتی ہیں جنہیں ہماری آنکھ کی بینائی نہیں دیکھ سکتی ، مثال کے طور پر جن ، بھوت ، آتما ،یا کوئی آسیب

اگر آپ کے گھر میں کوئی آسیب ھے تو میری سوچ کی لہریں ذرا سی آہٹ پاتے ہی اس کی طرف دوڑيں گی اور مجھے بتا دیں گی کہ وہ آسیب کتنا بڑا ھے اور گھر کے کس کمرے میں ھے

دھپ دھپ دھپ

اچانک پروفیسر کو آہٹ محسوس ہوئی ،، اس نے فوری طور پر ٹی وی کو آف کر دیا
اس کے کان کھڑے ہو گئے تھے

دھپ ، دھپ ، دھپ

پھر آواز آئی ،، یہ آواز اس کے گھر کی بالائی منزل کی چھت سے آئی تھی ،، بالائی منزل ایک عرصے سے ویران تھی پروفیسر کو نئے کراۓ دار نہیں مل رھے تھے ،،، اس لیۓ وہ اوپر تالا لگا کر بھول چکا تھا کہ تین کمرے اوپر بھی ہیں

دھپ ، دھپ ، دھپ

پھر آواز آئی

آخر یہ کون ہو سکتا ھے
پروفیسر خوفزدہ ہوگیا- لیکن جیسے ہی اس نے سوچا کہ کون ہو سکتا ھے ،، اس کی سوچ برق رفتاری سے سیڑھیاں چڑھ گئی اور مضبوطی سے بند دروازے سے گزرتی ہوئی اس ہستی سے ٹکرا گئی ،،جس کے پاؤں بڑے بڑے تھے ،دھپ دھپ کی آواز کے ساتھ وہ ادھر ادھر چل رہا تھا
سوچ کی لہروں نے بتایا کہ اس کے ہاتھ بھی غیر معمولی لمبے ہیں ،،، اور وہ خود کسی ریچھ کی طرح بھاری بھرکم ھے

پروفیسر چکرا کر صوفے پر گر گیا
آسیب  بالائی منزل پر کسی آسیب نے قبضہ جما لیا تھا

اب وہ کیا کرے ،، پروفیسر نے گھبرا کر سوچا ،،، پھر اس نے اٹھ کر فریج سے بوتل نکالی اور اپنے اعصاب بحال کرنے لگا ،،
آدھی بوتل پی جانے کے بعد اس کا حوصلہ لوٹ آیا – مجھے عام لوگوں کی طرح گھبرانے کی ضرورت نہیں – اس نے خود سے کہا ،، میں اسے نکال باہر کروں گا ،، کیونکہ میں اسے دیکھ رہا ہوں – وہ میری سوچ کی لہروں سے نہیں بچ سکتا

اس نے اسٹور سے لوھے کا ایک راڈ ڈھونڈ نکالا – اور سیڑھیاں چڑھتے ہوۓ سوچا کہ آسیب اس وقت کہاں ھے اور کیا کر رہا ھے ؟ آن کی آن میں اسے جواب مل گیا

آسیب اس وقت پہلے ہی کمرے کی چھت سے چپکا ہوا تھا

پروفیسر نے اپنی تمام تر ہمت مجتمع کی اور بالائی منزل پر پہنچ کر ڈور لاک میں چابی گھما دی
مگر اس نے جیسے ہی دروازہ کھولا دو لمبے لمبے ہاتھوں نے اسے زور سے دھکا دیا ،، پروفیسر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اس کے ہاتھوں سے لوھے کا راڈ ایک زور دار آواز سے فرش پر گرا اور وہ خود سیڑھیوں سے لڑھکتا ہوا نیچے آن گرا

صبح سب سے پہلے اس کے لنگوٹیا یار نے دروازے پر دستک دی اور دروازہ کھلا پا کر اندر داخل ہو گیا

لیکن مکان کے اندر آتے ہی اسے ایک روح فرسا منظر دیکھنے کو ملا

اس کے دوست پروفیسر کے سر سے خون بہہ بہہ کر چاروں طرف پھیلا ہوا تھا- مگر اس کھلی ہوئی آنکھیں اب بھی کسی گہری سوچ میں غرق تھیں

 

انور جمال انور

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • انٹرنیٹ کی سست رفتار
  • فطرت کی گود میں
  • کتابی باتیں اور عملی لوگ!
  • معاصر اُردو غزل کا نمایندہ شاعر- ارشاد نیازی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اے دل تیرے فسانے
پچھلی پوسٹ
کہیں زمیں تو کہیں آسماں پسند کیا

متعلقہ پوسٹس

چلتے ہو تو سوات کو چلئے

مارچ 2, 2021

تائی ایسری

مارچ 22, 2020

ایک معمولی سی عورت

اگست 7, 2022

اے سی ڈی سی

فروری 2, 2020

وقت مرہم ہے

دسمبر 28, 2024

ہارنا نہیں کوشش نہ کرنا جرم ہے

جولائی 5, 2026

ڈارون کا نظریہء ارتقاء اورجدید سائنس

دسمبر 20, 2022

منتر

مارچ 13, 2013

عدم برداشت

ستمبر 4, 2025

قیمے کی بجائے بوٹیاں

جنوری 18, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

سفر نامہ بھارت – دوسری قسط

نومبر 2, 2019

کسٹم کا مشاعرہ

دسمبر 14, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں