خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباایک معمولی سی عورت
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو ناولبینا خان

ایک معمولی سی عورت

از سائیٹ ایڈمن اگست 7, 2022
از سائیٹ ایڈمن اگست 7, 2022 0 تبصرے 34 مناظر
35

آج زوار کسی کام سے شہر گیا ہواتھا اور یہی صحیح موقع تھا یہاں سے جانے کا وہ گھر سے نکلی بس اسٹاپ پہ پہنچی وہ اس گاؤں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور جانا چاہتی تھی جب بس چلی تو اس نے موبائیل کی سم توڑ کے وہ موبائیل گاڑی سے باہر پھینکا وہ اس گاؤں کی کوئی یاد اپنے پاس رکھنا نہیں چاہتی تھی اور زوار سے تو اب کوئی رابطہ رکھنا نہیں چاہتی تھی گاڑی گاؤں۔کی حدود سے نکل رہی تھی اور اس کا دل پتا نہیں کیوں بے چین ہوا جا رہا تھا جیسے کہ وہ غلط کر رہی ہے جیسے اپنا دل وہ یہیں چھوڑ کے جا رہی ہے دو آنسو ٹوٹ کے اس کی اس کے گال پہ بہہ گئے ایک لمبے سفر کے بعد وہ لاہور پہنچ گئی تھی گھر پہنچ کے پھپو سے ملی رات کے کھانے کے بعد وہ دونوں بیٹھ کے چائے پی رہی تھیں کہ پھپو نے پوچھا
” پریشے کل کب تک جاؤ گی اسلام آباد میں تو کہتی ہوں دو تین دن رک جاؤ پھر چلے جانا ”
” نہیں نہیں پھپو مجھے جوائیننگ دینی ہے کل ہر حال میں میں نہیں رک سکتی” وہ جلد سے جلد یہاں سے چلے جانا چاہتی تھی اسے پتا تھا اگر یہاں رکی تو زوار اسے جلد ہی ڈھونڈ لے گا
” پھپو آپ بھی چلیں نا میرے ساتھ ” وہ انہیں بھی لے جانا چاہتی تھی
” ارے میں کیسے جا سکتی ہوں پورا گھر چھوڑ کے”
” کوئی بات نہیں نا سب ہو جائے گا بس آپ میرے ساتھ چل رہی ہیں ” وہ بضد تھی
” پر بیٹا ”
” سب یو جائے گا پھپو آپ کو گھر کی ٹینشن ہے نا تو کوئی بات نہیں سب ہو جانا پر پلیز آپ ساتھ چلیں میں بہت مس کرتی ہوں آپ کو ” بہت بولنے پر بھی جب وہ نا مانی تو پھپو نے جانے کی ہامی بھر لی۔
—————–
پھپو کو منانے کے بعد وہ اپنے کمرے میں آئی
” اففففف۔۔۔۔۔ اس جاہل کا فون بھی آتا ہی ہو گا پتا نہیں کیا ہے روز فون کرتا ہے سر کھانے کے لیے” وہ کیا کر آئی ہے وہ یکسر فراموش کر بیٹھی تھی بہت دیر تک جب کوئی کال نہ آئی تو وہ چونکی اور سیل دیکھنے اٹھی
” میرا سیل۔۔۔۔۔۔اوہ” سیل ڈھونڈنے لگی تو اسے ایک دم یاد آیا وہ تو اس گاؤں کو چھوڑ آئی ہے
یاد آتے ہی دل ایک دم خالی خالی ہونے لگا اداسی روگ و پے میں اترنے لگی وہ شخص اسے اپنا عادی کر گیا تھا
اس نے سر جھٹکا اور سوچا فواد کو کال کرے پر اسے تب اور حیرانی ہوئی جب اس کا دل ہی نہیں چاہ رہا تھا کہ وہ فواد سے بات کرے اس نے اپنی حالت کو اھنور کیا اور فواد کو کال کی دو تہن بیل پہ فون اٹھا لیا گیا
” ہیلو ” فواد بولا اس کی آواز پہ آج پہلی بار تھا کہ جب اس کا دل نہ دھڑکا
” ہیلو فواد”
” کون؟؟؟”
” میں پریشے”
” کون پریشے ”
"فواد میں ہوں پریشے بھول گئے کیا” پریشے کو لگا کہ وہ مذاق کر رہا ہے
” کون ہے فواد” ایک نسوانی آواز آئی
” رونگ نمبر ہے جان ” فواد نے کہا اور فون رکھ دیا پریشے فون کو حیرانی سے دیکھنے لگی۔
—————-
زوار دوسرے دن حویلی لوٹا فریش ہو کے سوچا آج پریشے سے ملنے جائے تھوڑی دیر بعد وہ اس کے گھر کے سامنے کھڑا تھا اور دروازے پہ لگا تالا اس کا منہ چڑا رہا تھا اس نے سوچا کلینک پہ ہو گی وہاں گیا تو وہاں بھی تالا لگا تھا اسے سمجھ نہ آئی یہ سب کیا ہے اور پھر دماغ نے یک دم جھٹکا کھایا
” ہم لڑکی کی ہستی مٹا دیں گے” ملک وجاہت کے بولے گئے لفظ اس کے کانوں میں گونجے اور اس کا منہ غصے کی شدت سے سرخ ہو گیا وہ سیدھا حویلی پہنچا
” ملک وجاہت۔۔۔۔ ملک وجاہت کہاں ہو میرے سامنے آؤ” وہ چیخ چلّا رہا تھا
” کیا ہوا ہے پتر کیوں پاگل ہو رہا ہے بھلا باپ کا بجی کوئی یوں نام لیتا ہے” اماں پریشانی سے بولیں
” آپ ہٹ جائیں اماں یہ ملک وجاہت اور ملک زوار کے بیچ کا معاملا ہے ” وہ آگے بڑھا اتنے میں ملک وجاہت اس کے سامنے آئے
” کیوں چلّا رہے ہو باپ ہیں ہم تمہارے کس لہجے میں بات کررہے ہو ہم سے تم”
” باپ۔۔۔۔۔ باپ ایسا کرتے ہیں ارے آپ کو باپ کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ” ملک وجاہت نے ایک زوردار چانٹا اس کے منہ پہ مارا
” تمیز سے بات کرو ہم سے ملک زوار۔۔۔۔۔ ہمارے بےجا لاڈ نے تمہیں یوں خودسر کردیا ہے کہ تم اب اپنے باپ سے بدتمیزی کرنے لگے ہو” اماں جان نے ایک دم منہ پہ ہاتھ رکھا اور زوار کا بازو پکڑا
” اتنا سب کچھ کر کے آپ مجھ سے توقع رکھتے ہیں کہ میں آپ سے تمیز سے بات کروں۔۔۔” وہ پاگل ہی ہو گیا تھا
” کیا کیا ہے ہم نے ”
” کہاں ہے پریشے ؟؟؟ کیا کیا ہے آپ نے اس کے ساتھ ؟؟؟”
” پریشے؟؟؟ وہ ڈاکٹرنی ”
” ہاں وہی۔۔۔ بتائیں ”
” ہمیں نہیں پتا زوار اس لڑکی سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے ”
” جھوٹ۔۔۔ جھوٹ بول رہے ہیں آپ سب سے زیادہ آپ خلاف تھے سچ بتائیں ورنہ۔۔۔۔”
” ورنہ کیا” ملک وجاہت بولے
زوار نے جیب سے گن نکالی اور کنپٹی پہ رکھی
” زوار میرے بچے ” اماں ایک دم چیخی
” زوار یہ کیا پاگل پن ہے” ملک وجاہت چلائے
” آپ بتاتے ہیں یا نہیں ”
"زوار ہم سچ کہہ رہے ہیں ہمیں نہیں معلوم ”
” تو پھر کہاں ہے وہ ” وہ چلایا
” زوار خدارا یہ نیچے کرو ” اماں رو رہی تھیں پر وہ کسی کی نہیں سن رہا تھا
” زوار ہم ملک وجاہت ہیں جو کام ہم کرتے ہیں دن دہاڑے کرتے ہیں یوں چھپ کے نہیں”
” کھائیں میرے سر کی قسم اور سچ بتائیں ” زوار نے ان کا ہاتھ اپنے سر پہ رکھا
” ملک زوار باپ پہ اعتبار نہیں۔۔۔۔۔ کھاتے ہیں ہم تمہارے سر کی قسم خوش ہو جاؤ ہم نہیں جانتے وہ کہاں ہے”
زوار ایک دم خاموش ہوا ملک وجاہت نے گن اس کے ہاتھ سے چھینی وہ خاموش رہا اور چلتا ہوا اپنے کمرے میں چلا گیا اماں پیچھے روتی رہیں اس نے نا سنا اس کے اندر آج پہلی بار کچھ چھن سے ٹوٹا تھا شاید وہ خود۔۔۔۔۔
وہ مردہ قدموں سے اپنے کمرے میں گیا اور دروازہ بند کر لیا
آکے بیڈ پہ بیٹھا اور سر ہاتھوں میں گرا لیا
” کیا وہ مجھے چھوڑ کے چلی گئی ہے؟؟؟
کیا سچ میں میں غلط تھا جو یہ سمجھ رہا تھا کہ اس کی پسند اپناؤں گا تو کیا پتا اس کو مجھ سے محبت ہو جائے
کیا فواد کی محبت اتنی زورآور تھی جو اسے اپنا شوہر نظر نہ آیا بھلے یہ رشتہ مجبوری سے جوڑا تھا اس نے پر رشتہ تو تھا نا ” اس نے اپنا سر اٹھایا
” ملک زوار کمزور نہیں ہے۔۔۔۔۔ وہ بدلا ضرور ہے پر کمزور نہیں ہوا وہ اب بھی طاقتور ہے۔۔۔۔۔ وہ اپنی عزت اپنی بیوی کسی اور کے پاس کیسے آسانی سے بھیج سکتا ہے۔۔۔۔۔نہیں نہیں پریشے تم واپس آؤ گی۔۔۔۔۔۔ اور اب کی بار اس ہی گھر میں آؤ گی پھر یہیں رہو گی ہمیشہ لیکن تمہیں وہ زوار نہیں ملے گا ہاں میں ویسا رہوں گا جیسے لوگ تمہیں پسند۔۔۔ کیونکہ محبت کے آگے میں بےبس ہوں۔۔۔۔۔ یہاں تک کہ تمہیں مجھ سے محبت ہو جائے پریشے۔۔۔۔۔ تم نے مجھے بہت تکلیف دی ہے۔۔۔ پریشے توڑ دیا مجھے۔۔۔ تم وہ پہلی اور آخری عورت ہو جسے میرے دل نے چاہا اور وہ تم پہلی اور آخری عورت ہو جس نے مجھے بے دردی سے توڑا ہے۔۔۔۔۔ میں تمہیں ڈھونڈوں گا ضرور ڈھونڈوں پاتال میں بھی تب بھی تمہیں ڈھونڈ کر لی آؤں گا پری” وہ رات گئے تک اس سے مخاطب رہا اور پھر کھڑا ہوا اس نے ٹائم دیکھا رات کے دو بج رہے تھے اس نے ایک نمبر ملایا
"آج کے آج پتا کر کے بتاؤ کہ ڈاکٹر پریشے گاؤں سے کہاں گئی ہیں ”
” جی سائیں ” اس نے کہہ کر فون رکھ دیا۔
—————–
صبح کے چار بج رہے تھے وہ پریشے کے بارے میں ہی سوچ رہا تھا بار بار آنکھوں کے گوشے نم ہو رہے تھے
کیا وہ لڑکی اتنی بااثر تھی جو اس جیسے شخص کو رلا گئی تھی وہ بچپن سے اب تک بس رلاتا آیا تھا اور آج ایک معمولی سی عورت اسے رلا گئی تھی وہ اسی کے بارے میں سوچے جا رہا تھا کہ اس کی فون کی بیل بجی نمبر دیکھ کر وہ بولا
” ہاں بولو ”
” سائیں وہ ڈاکٹرنی جی لاہور چلی گئی”
"ٹھیک ہے لاہور جانے کی تیاری کرو اور پتا کرو کہ وہ وہاں کس کے پاس ہے”
” جی سائیں ”
————
تھوڑی دیر بعد وہ اپنے کمرے میں جا کے لیٹینیند آنکھوں سے کوسوں دور تھی اسے اس وقت فواد کی بے رخی نہیں بلکہ زوار کی یاد ستا رہی تھی
” افففف۔۔۔۔۔ لگتا ہے میں نے اسے کچھ زیادہ ہی ذہن پہ سوار کر لیا ہے ”
اس نے آنکھیں بند کیں اسے پھر وہ یاد آنے لگا جب وہ اسے فون کیا کرتا تھا اور وہ غصہ ہوتی تھی وہ اٹھ بیٹھی اور سر ہاتھوں میں دے لیا
"سہی کہتا تھا وہ عادتیں محبت سے زیادہ جان لیوا ہوتی ہیں” وہ بھی تو اس کی ایک عادت اپنے ساتھ لے آئی تھی جو کہ اسے ڈسٹرب کر رہی تھی پر وہ نہیں جانتی تھی کہ وہ اس کی عادت نہیں لے کے آئی بلکہ وہاں اپنا دل چھوڑ آئی ہے۔

بینا خان

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • جو مقدر دیا گیا مجھ کو
  • سمے کی راجدھانی سے نکل کر
  • امت کی تقسیم اور دارفور کا خون
  • یوں بھـــی اپنا دل بہـــــــــــلاتا رہتا تھا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
لڑکی کا جادو
پچھلی پوسٹ
بے انتہا محبت

متعلقہ پوسٹس

آنسوؤں پر پلی بڑھی ہوں میں

اپریل 23, 2022

بھینس

دسمبر 29, 2019

تمہارے لوٹ کے آنے سے

ستمبر 27, 2023

ایک ماں کی ڈائری سے

جنوری 26, 2026

ایک عہد ساز شاعر – سید عدید

فروری 11, 2022

کچھ بتائیں دل کا شیشہ

نومبر 19, 2025

افسر کا فن

مئی 17, 2025

جنگ کے جنون سے بیزار ہیں ہم

فروری 22, 2020

خدا اور رسول ﷺ بننے کی کوشش نہ کرو

اپریل 26, 2025

ٹیری سیاس، یونانی ادب کا ایک دلچسپ کردار

فروری 4, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • سوچتے رہو، جیتے رہو

    مارچ 18, 2026
  • بات کرتے ہو کیا دسمبر کی

    مارچ 17, 2026
  • اُردو شعرا پر سوشل انزائٹی کے اثرات

    مارچ 17, 2026
  • ماورا ہے سوچوں سے

    مارچ 17, 2026
  • گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد اور میں

    مارچ 17, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

استخارہ

مارچ 15, 2026

مختصر سیرتِ رسولﷺ

مارچ 10, 2026

لیلۃ القدر – ایک رات اور پوری زندگی

مارچ 9, 2026

صدقۂ فطر کی حکمت و اہمیت

مارچ 9, 2026

اعتکاف احکام اور آداب

مارچ 9, 2026

اردو شاعری

بات کرتے ہو کیا دسمبر کی

مارچ 17, 2026

ماورا ہے سوچوں سے

مارچ 17, 2026

گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد...

مارچ 17, 2026

نشے میں ہم ہیں مگر

مارچ 17, 2026

یہ مرے گھر کے تین چار درخت

مارچ 17, 2026

اردو افسانے

عید کا ادھورا وعدہ اور لفظوں کا مصور

مارچ 17, 2026

دہلیز کا آخری وعدہ

مارچ 9, 2026

آدھی عورت آدھا خواب

جنوری 14, 2026

طوائف کون؟

جنوری 14, 2026

لمس

جنوری 12, 2026

اردو کالمز

سوچتے رہو، جیتے رہو

مارچ 18, 2026

اُردو شعرا پر سوشل انزائٹی کے اثرات

مارچ 17, 2026

میڈیا کا اثر اور ہماری سوچ تحریر

مارچ 17, 2026

کردار، کردار نگاری اور تخلیقیت

مارچ 16, 2026

امن بورڈ یا امن سے اکتاہٹ؟

مارچ 16, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • سوچتے رہو، جیتے رہو

    مارچ 18, 2026
  • بات کرتے ہو کیا دسمبر کی

    مارچ 17, 2026
  • اُردو شعرا پر سوشل انزائٹی کے اثرات

    مارچ 17, 2026
  • ماورا ہے سوچوں سے

    مارچ 17, 2026
  • گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد اور میں

    مارچ 17, 2026
  • نشے میں ہم ہیں مگر

    مارچ 17, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

وقار محل کا سایہ

جنوری 17, 2020

مجاہد مشتاق احمد خان کی رہائی

اکتوبر 9, 2025

موٹی چھوڑ کے لاڈو

مئی 21, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں