خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو افسانےاے سی ڈی سی
اردو افسانےاردو تحاریرانور جمال انور

اے سی ڈی سی

ایک اردو افسانہ از انور جمال انور

از سائیٹ ایڈمن فروری 2, 2020
از سائیٹ ایڈمن فروری 2, 2020 0 تبصرے 675 مناظر
676

اے سی ڈی سی نے جب ہماری دنیا میں قدم رکھا تو جیسے زندگی نے اپنا معیار بدل دیا. ہر چیز خوبصورت لگنے لگی… اس کا نام بھی تو ایسا تھا جیسے کہہ رہی ہو,, اے,,, سی,, یعنی اے لڑکے مجھے دیکھو…

یہ ہماری دوسری ملاقات تھی جس میں میں اسے جی بھر کے دیکھ رہا تھا اور وہ ریکوئسٹ کر رہی تھی کہ اس نئی دنیا کی سیر اسے کراؤں….. اس کی خواہش ویلڈ تھی اور ہمارے ہاں یہ خواہش ہر نوارد کی ہوتی ہے.
میں نے اسفالٹ کار کو بلایا جسے دیکھ کر وہ بہت حیران بھی ہوئی اور خوش بھی… کہنے لگی مجھے ایڈونچر پسند ہے مگر اس کار کو چلانا تو موت کو دعوت دینا ہوتا ہے.
میں نے اس کے لیے دروازہ کھولا اور کہا,, یہ دعوت میں اکثر دیا کرتا ہوں.. دوسرے لمحے میں ڈرائیونگ سیٹ پر اور وہ میرے برابر میں تھی,, تیسرے لمحے کار ہوا سے باتیں کرنے لگی..
تمہاری پسندیدہ گیمز کون کون سی ہیں اے سی ڈی سی ؟
میں گیمز نہیں کھیلتی…
پھر وقت کیسے کاٹتی ہو ؟
پکچرز ایڈٹ کرتی ہوں.
اچھا…..
ہم کہاں جارہے ہیں ؟
ایک ایسی جگہ جو بالکل نئی ہے
کیا واقعی ؟
ہاں…
اور اس ہاں کے ساتھ ہی میں نے اسفالٹ میں لگے بریک کا بٹن دبا دیا.. کار ایک سیکنڈ میں رک گئی
اس نے دیکھا سامنے گوگل کی دکان تھیں
ہم یہاں کیوں رکے ہیں ؟
کچھ کھانے کی چیزیں لے آتا ہوں.. میں نے شاپ کی طرف بڑھتے ہوئے کہا
گوگل نے کاؤنٹر پر طرح طرح کی مٹھائیاں سجائی ہوئی تھیں
میں نے شاپ کیپر سے پوچھا,, لالی پاپ کے بعد ایک نئی مٹھائی تیار کر رہے تھے آپ لوگ ؟
شاپ کیپر خوشدلی سے مسکرایا.,, بس وہ آخری مراحل میں ہے سر,, یقیناً آپ,, کی لائم پائی,, کی بات کر رہے ہیں.
ہاں…. چلیں…. فی الحال.. یہ کٹ کیٹ, جیلی بین, آئس کریم سینڈوچ اور جنجر بریڈ ہی پیک کر دیں,, میرے ساتھ اے سی ڈی سی ہے اور ہم سیر کے لیے نکلے ہیں..
میں جانتا ہوں سر….. شاپ کیپر نے مسکراہٹ کے تمام ریکارڈ توڑے اور مٹھائیاں پیک کر دیں..
میں واپس اسفالٹ کی طرف آیا تو اسے دیکھ کر بری طرح چونکا… اس کی حالت غیر ہورہی تھی.. چہرے کے عضلات بری طرح کھنچ رہے تھے.. آنکھیں باہر آرہی تھیں
میں چلایا,, اے سی ڈی سی ..کیا ہوا تمہیں ؟
بھاگ جاؤ یہاں سے…. جلدی,,, وہ گویا اپنے آپ سے لڑ رہی تھی
نہیں.. ایسا نہیں ہوسکتا.. بتاؤ میں تمہارے لیے کیا کر سکتا ہوں……
کچھ نہیں کر سکتے… وہ بولتے ہوئے کراہ رہی تھی ..بس چلے جاؤ
شاید مجھے ڈاکٹر ویب کو فون کرنا چاہیئے.. میں اپنا سیل نکالنے کے لیے سیدھا ہوا.. اسی دوران میری نظر گوگل کے شاپ کیپر پر پڑی جو تفکر سے اس تماشے کو دیکھ رہا تھا.. اس کے ہاتھ میں ایک ایچ ڈی کیمرا بھی تھا
لعنت ہو…… ہیلو ڈاکٹر ویب.. کال ملتے ہی میں بولا تاہم لعنت ملامت کا ہدف ڈاکٹر نہیں تھا..
رک جاؤ… اے سی ڈی سی نے پکارا…. کال کاٹ دو.. میں ٹھیک ہوں…
میں نے پلٹ کر دیکھا اور ایک بار پھر حیران ہوا.. اب وہ بالکل سپاٹ چہرہ لیے پرسکون اور ساکت حالت میں تھی جیسے اب دنیا کی ہر تکلیف اور جذبے سے مبرا ہو چکی ہو..
مجھے شک ہوا کہ کسی غلط چیز پر ہاتھ ڈال بیٹھا ہوں.. یہ لڑکی وہ نہیں جو نظر آتی ہے.. اس کے اندر اور بھی بہت کچھ چھپا ہوا ہے..
بہرحال میں واپس ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا.. کار آگے بڑھائی مگر گفتگو نہ بڑھا سکا.. سوچنے لگا کہ میرا اگلا قدم کیا ہونا چاہیئے….
وہ فضا جس میں رومانس کی خوشبو تھی.. اب دیر تک واپس آتی نہیں لگ رہی تھی
بہتر ہے کہ ہم واپس چلے جائیں.. میں نے مشورے کے لیے منہ کھولا اور اس کی طرف دیکھا
اور تب میں نے دیکھا کہ وہ میری ہی طرف دیکھ رہی ہے.. کہنے لگی ..جانتی ہوں تمہارے دماغ میں کیا چل رہا ہے.. مگر آج کا دن شاید کبھی نہ آئے.. اسے برباد نہ ہونے دینا…
اس دن کو برباد نہ ہونے دینا.. شاید یہ وہی جملہ تھا جس کی میں خود بھی خواہش کر رہا تھا
میں نے اسفالٹ کو ریس دی.. آن کی آن میں ہم ایک باغ میں جا پہنچے… یہ باغ دراصل ایک لائیو وال پیپر تھا جس میں زمین پر تتلیاں اور آسمان پر اینگری برڈز اڑ رہے تھے..
ہم ایک آبشار کنارے بیٹھ گئے.. بھولنے کی کوشش کرنے لگے کہ تھوڑی دیر پہلے کیا ہوا تھا.. یہ اس لیے کیونکہ ہماری دنیا ایسی ہی تھی.. پلک جھپکتے ہی منظر اور چہرے بدل جایا کرتے تھے اس لیے خوشی کا جو بھی لمحہ میسر آجائے غنیمت تھا..
میں نے آئس کریم سینڈوچ کا پیکٹ کھولا.. وہ جیلی بین کھانے لگی…. وہ مسکراہٹیں بکھیر رہی تھی اور باتیں کر رہی تھی.. میں اس کی طرف سے مطمئن ہو رہا تھا.. مگر یہ طمانیت چند لمحوں کی مہمان ثابت ہوئی..
دور سے آتی, کیسپر سکائی, کی گاڑی نے اس زور سے خطرے کی گھنٹی بجائی کہ میں اچھل کر کھڑا ہوگیا
پرے ہو جاؤ… یہ انفیکٹڈ ہے.. کیسپر سکائی نے آتے ہی چارج سنبھالا
تمہیں کیسے معلوم.. ایسا کچھ بھی نہیں ہے.. کیسپر سکائی بڑی مرد مار عورت تھی پھر بھی میں اس کے سامنے ڈٹ گیا
مجھے معلوم ہو چکا ہے…. گوگل شاپ کیپر نے اس کے بگڑے چہرے کی تصویریں بھیجی تھیں… میں نے, نوڈ بتیس, کو بلایا ہے ..وہ اسے ختم کر دے گا اگر ضرورت پڑی…
کیا…… ؟…. ایک اتنی پیاری چیز ختم کر دی جائے گی…. ؟ میں چیخا.. لیکن اس کے ساتھ ہی میرا احتجاج حلق میں گھٹ کر رہ گیا اور چیخ واپس کھینچنا پڑی…
اے سی ڈی سی ایک مرتبہ پھر روپ بدل رہی تھی.. اور اس بار اس کے منہ سے ٹروجن ہارس اور پائریٹس نامی کیڑے بھی باہر نکل رہے تھے.. اف کتنی بھیانک ہو چکی تھی وہ..
دیکھا تم نے.. کیسپر سکائی نے مجھے دھکیل کر دور پھینکا اور اے سی ڈی سی کے اگلے ہوئے طرح طرح کے وائرس اٹھا اٹھا کر کھانے لگی
اسی دوران نوڈ بتیس بھی وہاں آگیا.. ہماری دنیا کے دیگر لوگ بھی وہاں پہنچ رہے تھے…
..وہ میری آنکھوں کے سامنے ماری گئی….
مجھے روتے دیکھ کر مائیکروسوفٹ ورڈ نے تسلی دی.. کہا.. ایکسل… غم نہ کرو.. ہماری دنیا جسے ونڈوز کہتے ہیں اس طرح کے واقعات سے بھری پڑی ہے.

انور جمال انور

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سفرنامہ بھارت – آخری قسط
  • صحافت اور بلیک میلنگ
  • ملبے کا ڈھیر
  • ایک مڑا ہوا ورق
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
کمار سانو
پچھلی پوسٹ
شال

متعلقہ پوسٹس

حضرت محمد ﷺ کی محبت

اگست 15, 2025

اللہ کی مدد، تاریخی فتح

مئی 13, 2025

سبق آموز واقعات ( دوسرا اور آخری حصہ)

جولائی 30, 2025

اُردُو ادب کی اربابِ غزل

اکتوبر 1, 2020

توبۃ النصوح – فصل یازدہم

اکتوبر 30, 2020

کتے کی زبان

مئی 25, 2024

بیٹی، ماں اور نانی

اکتوبر 16, 2023

رشید حسرت کی شاعری کا تجزیاتی مطالعہ

اکتوبر 26, 2025

عریاں احتجاج

جنوری 21, 2025

زیست

مئی 18, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پیا سا

جنوری 27, 2020

ڈھکا چہرہ

جنوری 24, 2020

انصاف کی بدبو دیتی لاش

جنوری 21, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں