خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباقابل سلیوٹ ڈاکٹرز کو گولی
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر نعمان رفیع

قابل سلیوٹ ڈاکٹرز کو گولی

از سائیٹ ایڈمن جولائی 4, 2020
از سائیٹ ایڈمن جولائی 4, 2020 0 تبصرے 65 مناظر
66

ہمارے پاکستان میں ابھی کرونا داخل ہی ہوا تھاتب میں نے ایک وکیل صاحب کا کالم پڑھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرزاگلے مورچوں کے سپاہی ہیں۔میں ان ڈاکٹر حضرات سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اپنا خیال رکھیں کیونکہ ڈاکٹرکسی بھی قوم کیلئے ایک ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ادویات،مشینری ہسپتال سب بیکار ہیں اگرڈاکٹر ز نہیں۔
ڈاکٹر حضرات سے بہتر کون جانتا ہے کہ ایک ڈاکٹر بننے میں کتنے سال اور کتنی محنت درکار ہوتی ہے۔ اگر ڈاکٹرحضرات اس وبا ء کا شکا ر اسی تیزی سے ہوتے رہے تو پھر اس وباء کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔سرکاری سطح پر ڈاکٹرز کو سلیوٹ پیش کیے گئے۔ موجودہ صورت میں صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ڈاکٹرحضرات نے قربانیاں پیش کی ہیں۔

کرونا کی سب سے بڑی اور خطرناک بات یہ ہے کہ یہ بہت زیادہ تیزی سے ایک سے دوسرے شخص کو متاثر کر رہا ہے اور پوری دنیامیں کرونا کے مریضوں کاعلاج کرتے ہوئے سینکڑوں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اموات ہوچکی ہیں۔ پاکستان میں بھی سینکڑوں ڈ اکٹرز اورنرسزاس بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔36کی اموات بھی ہوئی ہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ ہم پاکستانی ڈاکٹرز کو انہونی کر رہے ہیں یا ہم کسی پر احسان کر رہے ہیں یا جو کام ہم کر رہے ہیں وہ ہمارا کام نہیں ہے۔
حکومت پاکستان نے بھی ان حالات میں جان سے جانیوالے ڈاکٹرز کو شہید کااعزاز دینے کا اعلان کیا ہے مگر شکایت صرف ایک ہے اوروہی پرانی ہے کہ عوام کچھ سمجھنے کو تیار ہی نہیں۔ میں صرف جاہل اور ان پڑھ لوگوں کا ذکر نہیں کر رہا(جاہل سے مراد ڈاکٹر یاسمین والا نہیں بلکہ وہ ہے جو ان پڑھ ہے) کیونکہ و ہ لوگ تو پھر کسی حد تک ہماری بات کو سمجھنے کیلئے تیار ہیں مگر ایک خاص اور پڑھا لکھا طبقہ کرونا کی حقیقت سمجھنے کو تیار ہی نہیں۔
پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جو واقع ہوا سب نے دیکھا۔ہسپتال میں توڑ پھوڑ،ڈاکٹرز پر تشدد،برا بلا کہنا یہ سب تو ہماری عوام نے اپنا معمول بنا لیا ہے۔ عوام ناجانے حکومت اور ڈاکٹرز کو کیا باور کرانا چاہتی ہے۔ہمارے ہاں 12مہینے اور 24گھنٹے سیاست کا بازار گرم رہتا ہے۔ ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرناسائنسی نقطہ نظر کو بالائے طاق رکھ کر خود سائنسدان بننے کی کوشش کرنا۔
(جس میں ہمارے محترم سیاستدان اور صحافی اینکر پرسن دوست شامل ہیں)ڈاکٹرزپر الزام تراشی کرنا کہ موت کرونا کی وجہ سے نہیں ہوئی یہ اب عام اور معمول کی بات ہے۔چند روز قبل محترم مشیر صمصام بخاری صاحب جیسے اچھی شہرت کے حامل کی ٹیلی فون گفتگوسن کر شدیددکھ ہوا جو وہ کسی ڈاکٹر سے کر رہے تھے۔وطن عزیزمیں ابھی کرونا نے قدم نہیں رکھا تھا تو ٹیلی ویژن پر تمام چینلز نے ملک بھر کے نامور اور قابل ڈاکٹر حضرات کے ساتھ بات چیت اور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا تھا۔
اس سلسلے میں الیکڑانک میڈیا نے ایک دوسرے سے بڑھ کرکام کیا تا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ اس بیماری کی تباہ کاریوں سے آگاہ کر دیا جائے مگر عوام نے نہ سمجھنا ہے اور نہ ہی سمجھے گی۔ کرونا سانس کے ذریعے ہمارے جسم میں داخل ہوتا ہے اور پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے۔ پھیپھڑے ہمارے جسم کا وہ عضو ہیں جو ہمارے سر سے لیکر پاؤں تک تمام عضلات کو آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔
جب پھیپھڑے متاثر ہونگے تو پھیپھڑوں کے علاوہ جسم کے جس عضو کو یہ بروقت اور مناسب مقدار میں آکسیجن فراہم نہیں ہو گی وہ ناکارہ ہو جائے گا۔ وہ ہمارا دل،دماغ،جگر، گردے اور باقی دیگر عضو بھی ہو سکتے ہیں۔ان عضا میں سے کسی ایک کے بھی ناکارہ ہونے سے فوراََ موت واقع ہو سکتی ہے۔ اب اگر کسی شخص کو کرونا ہو گیا تو اس وجہ سے اسے دل کا دورہ پڑا یا دماغ پر اثر ہونے سے موت واقع ہو گئی تو وہاں سیاست شروع ہو جاتی ہے۔
کیا ہم نے چین میں لوگوں کو کرونا کی وجہ سے اچانک سڑکوں پر گر کر مرتے نہیں دیکھا؟کیا ہم نے امریکہ جیسے ترقی یا فتہ اور سپر پاور ملک کے مردہ خانوں کے فرش پر لاشیں نہیں دیکھیں؟ کیا ہم نے وہاں سڑکوں پہ تعفن پھیلاتے تابوت نہیں دیکھے؟ یا ہم نے یورپ،اٹلی اوربرطانیہ میں لاشوں کے انبار نہیں دیکھے؟اس کے باوجود ہم سب کہہ رہے ہیں کہ حکومت جھوٹ بولتی ہے،ڈاکٹرز جھوٹ بولتے ہیں۔
میں نے یہاں کرونا کو بہت سادہ الفاظ میں سمجھانے کی چھوٹی سی کوشش کی ہے۔ میری گذارش ہے کہ خدارا!آپ پیارے پاکستان کو امریکہ اور یورپ بننے سے بچائیں کیونکہ یہ صرف آپ کر سکتے ہیں۔اس کا ابھی تک واحد علاج احتیاط ہی ہے۔احتیاط سے یاد آیا۔کراچی میں ایک ڈاکٹر صاحب نے حساس ادارے کے ملازم کو ماسک پہننے کی تلقین کی تو موصوف نے فوراََگولی مار دی۔
شاید ڈاکٹر صاحب گھر سے ماں کی دعا لیکر نکلے تھے ورنہ تو شیر جوان ان کو گستاخی کی سزا دے چکا تھا۔ اس طرح کے واقعات کے بعد انصاف نہ ملنا اس سے زیادہ تکلیف کا باعث ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا انصاف کے ادارے ڈاکٹرکو انصاف دیں گے یا صرف پیٹی بھائی کو بچایا جائے گا۔ ہم اپنے ملک کے وسائل سے اچھی طرح واقف ہیں اوراس بیماری میں آکسیجن اور وینٹی لیٹر بھی زیادہ کام نہیں کر سکتے۔ 22کروڑ کیلئے یہاں کتنے وینٹی لیٹرہیں وہ آپ مجھ سے بھی بہتر جانتے ہیں۔سرکاری اعداد وشمار کا مجھے کوئی علم نہیں آپ خود تحقیق کر لیں شاید آپکو حقیقت مل جائے۔

بقول شاعر
اب کر کہ فراموش تو ناشادکرو گے
پر ہم جو نہ ہوں گے تو بہت یاد کر و گے

ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • مری خامشی کے سوال سن مرا حال سن
  • آئینے میں
  • دیکھتے ہیں کیا ہو گا فیصلہ عدالت میں
  • جب میں چھوٹا تھا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اور ہم تمہیں لازماً آزمائیں گے
پچھلی پوسٹ
دورِ حاضر اور ایمانِ مسلم

متعلقہ پوسٹس

شب زفاف جب داغدار ہو جائے (حصہ دوئم )

نومبر 29, 2019

نفسیاتی جنگ اور بنی گالا کے کتے

دسمبر 16, 2020

چراغ حسن حسرت

مارچ 29, 2025

ابتداء اور انتہا تها میں

مئی 21, 2020

قانو ن کی حکمرانی!

اپریل 23, 2022

مونا لیزا

جنوری 5, 2020

ماں کی خاموشی اور بیٹی کی عزت

نومبر 27, 2024

فوٹو گرافر

جنوری 13, 2020

مختصر سیرتِ رسولﷺ

مارچ 10, 2026

لذتِ وصل سے انکار بھی ہو سکتا ہے

نومبر 11, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بَھگَت نے پاٹ پڑھایا

جون 15, 2024

پورا جنگل ہی اشتعال میں ہے

نومبر 14, 2021

اردوان اور سامراجی قوت

نومبر 18, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں