خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباشہزاد نیّر سے ایک مختصر مصاحبہ
آپکا اردو بابااختصاریئےاردو تحاریرشہزاد نیّرؔ

شہزاد نیّر سے ایک مختصر مصاحبہ

از سائیٹ ایڈمن اپریل 24, 2025
از سائیٹ ایڈمن اپریل 24, 2025 0 تبصرے 76 مناظر
77

سوال1: یوں تو آپ تعارف کے محتاج نہیں ہیں مگر اپنے بارے میں بتائیں آپ خود کو کیسے بیان کریں گے؟
جواب: خود کو بیان کرنا اتنا آسان کہاں ھے۔ ہم ساری عمر بھی نہیں جان پاتے کہ ہم کیا ہیں اور کیا چاہتے ہیں۔ کبھی کبھی تو خود پہ حیرت ھوتی ھے کہ کرنا کیا تھا اور کیا کیے جا رہے ہیں۔۔۔۔ بہرحال خود کو بیان کرنے کی کوشش کے طور پہ عرض کرتا ھوں کہ میں انسان کو انسان کا پیمانہ مانتا ھوں اور سمجھتا ھوں کہ ضابطے خود انسان سے پھوٹتے ہیں ، اور دوسرا یہ کہ آزاد روح ھوں ۔۔۔ شخصی ازادی کو نہایت اہم معاشرتی وصف سمجھتا ھوں.

سوال2:کیا معاشرہ ادب سے متاثر ہوتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا ہمارے ادب میں کہیں کمی ہے یا اس کے فروغ میں ؟

جواب:معاشرہ ادب سے متاثر ھوتا ھے لیکن یہ عمل سست رو ھوتا ھے۔ ہماری طرف خواندگی کم ھے اور اس سے بھی کم غیر نصابی کتب بینی کا شوق ھے ۔ اب ایس ایم ایس ، وٹس ایپ اور فیس بک وغیرہ کے ذریعے سے ادب کی ترسیل کا عمل ذرا تیز ھوا ھے۔ اس میں بھی مسئلہ یہ ھوا کہ معیاری و غیر معیاری کی یکساں ترسیل جاری ھے۔ ادب میں کمی نہیں ھے ، ادب کو زندگی کا رہنما سمجھنے والوں کی کمی ھے.

سوال 3: سر کس چیز نے شاعری کی طرف راغب کیا اور آپ نے شاعری کو ہی اظہار خیال کا ذریعہ کیوں بنایا ؟

۔جواب: ساتویں میں پڑھتا تھا کہ شعر کہنے لگ گیا۔ خود ہی راغب ھوا۔پہلے پہلا اظہار ھوا اور وہ بھی نظم میں ۔۔۔۔ پہلی محبت تو بعد میں ھوئی !!
نثر پڑھی بہت ، لکھی کم ، ڈائری لکھتا تھا سکول کے زمانے میں بھی۔ پھر کافی تنقیدی مضامین لکھے۔ مائکرو فکشن لکھا۔
شاعری اس لیے خوش آئی کہ اس میں کم کہہ کر بہت کچھ کہا جا سکتا ھے ۔ الفاظ شاعری میں بہت ہی وسعت سے اتے ہیں ۔۔۔ دوسرا یہ کہ مجھے شاید شاعر کے طور پہ دیکھنے کا زاویہ بھی عطا ھوا تھا.

سوال4:.شہزاد بھائی آپ کی نظم ہدایت کار کئی بار پڑھ چکا ہوں اکثر تذکرہ بھی رہتا ہے دوستوں میں ۔۔۔ اس نظم کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
۔جواب: ہدایت کار آپ ایسے خوش فکر دوستوں کو بہت پسند آتی ہے۔ یہ اس نظم کی خوش بختی ھے۔
ھوا یوں کہ مجھے پی ٹی وی کے سیٹ پر ایک ڈرامے کی شوٹنگ دیکھنے کا اتفاق ھوا۔ لائٹس ، کیمرا ، ایکشن ۔۔۔۔۔۔ یہ ترتیب کہیں ذہن میں رہ گئی ۔۔۔۔۔ پھر ایک دن بہت بعد میں یہ نظم ھوئی اور ھوتی ہی چلی گئی ۔۔۔۔ نظم کہہ کر میں بھی آبدیدہ ھو گیا کہ میں بھی تو ایک چھوٹا سا کردار ھوں جسے وہ جلد ہی مار ڈالے گا !!!

سوال5:سر آپ غزل اور نظم بہت خوبصورت لکھتے ہیں۔ آپ کے نزدیک شاعری میں سب سے اہم بات کیا ہے ؟ کیفیت کرافٹ یا مضمون؟اگر چہ یہ تینوں ہی اہم ہیں۔

جواب: میرے نزدیک سب سے پہلے تو شاعرانہ طرزِ احساس اہم ھے۔ درخت ، عمارت ، رشتے ، واقعات ، تاریخ اور سیاست ۔۔۔ ان سب کو دیکھنے کا ایک شاعرانہ زاویہ ھوتا ھے جو حیاتیات دان ، انجینئر ، ماہرِ سماجیات ، عام ناظر ، تاریخ دان اور سیا ست دان سے جدا زاویہ ھے۔ پہلے تو شاعرانہ زاویہ ھو پھر قوتِ اظہار ھو جو زبان اور کرافٹ سے بنتی ہے۔ انہی چیزوں سے مل جل کر برتر سطح کی شاعری وجود میں آتی ھے۔
مطالعہ ، مشاہدہ اور ریاضت شاعری کو پروان چڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔

سوال6: کیا آپ کے نزدیک ادب کی عمر ہوتی ہے وہ عمر جس کے بعد ادب قدرتی موت مر جاتا ہے ؟ اور کیا ہر ادیب صرف اپنے وقت کی داستان کہتا ہے ؟
جواب: ہر ادب تو نہیں مرتا۔ 5 ہزار سال پرانے نمونے بھی کہیں پڑے ہیں۔ شیکسپئر ، سعدی ، رومی ، غالب، اقبال ، بھرتری ہری ، ورجل ۔۔۔ یہ سب کب مرے ہیں ! ہاں جھاڑ جھنکار تاریخ کا جاروب کش صاف کرتا رہتا ھے ! ادیب اپنے وقت کی داستان کہتا ھے لیکن اسی میں وہ ماضی اور مستقبل بھی کہہ جاتا ھے ۔ اسی سے وہ ہر دور سے متعلق بھی رہتا ھے.

سوال7.آپ کے نزدیک آج کیسے ادب کی ضرورت ہے ؟ کیوں کہ یہ وہ سوال ہے جس کو شاید نئے شاعر ادیب کم ہی سوچتے ہیں۔

۔جواب:اردو ادب کا سوچا جائے تو ان دنوں انسان دوست ، زندگی آمیز اور زندگی آموز ادب کی ضرورت ھے۔ توہم اور اساطیر کے زمانے لد گئے۔ اب تو جو شعر ، افسانہ یا ناول عہدِ موجود کی دانش اور معاشرت کو سمو کر آئندہ کی تصویر کشی کرے ایسے ادب کی ضرورت ھے.

سوال8:ایک اہم سوال .. شاید ابسٹریکٹ سوال ہے …آپ کے نزدیک تخلیق کیا ہے؟
۔جواب:تخلیق ذہنِ انسانی کے بے پناہ امکانات میں سے ایک ھے۔ تخلیق ایک ایسا پراسرار عمل ھے جسے خود خالق بھی پوری طرح نہیں سمجھ پاتا۔ شعور و لاشعور کی باہمی کارفرمائی سے اشیا و خیالات کی ایک نئی ترتیب کا نام تخلیق ھے۔ شاعری و ادب میں نئے جہانوں کی تعمیر ہی تخلیق ھے۔ دیکھیں تصور ، عمل سے پہلے ھوتا ھے۔ بغیر تصور اور تخیل کے ، عمل کا خاکہ نہین بن سکتا۔ آئن سٹائن نے کہا تھا تخیل علم سے بھی اہم تر ھے !!
اقبال کا ایک شعر ھے ؎

کریں گے اہلِ نظر تازہ بستیاں آباد
مری نگاہ نہیں سوئے کوفہ و بغداد

سوال9:کیا سوشل میڈیا کا ادب سے متعلق نوجوانوں کی تخلیق پر کچھ اثر ہے ؟ کیوں کے فیس بک کے شاعر تو اب لوگوں کو میسج کر کر کے کہتے ہیں کہ میری غزل پر کمنٹ کیجیے ۔میری نظم پر رائے دیجیے اور ان کی خواہش کے مطابق رائے نہ ہو تو آپ انکی نظروں کے ساتھ ساتھ ان کے دوستوں کی نظروں سے بھی گر جاتے ہیں۔

جواب:سوشل میڈیا نے ادب کی تخلیق ، ترسیل اور تحسین کے زاویے کسی حد تک بدل دیے ہین۔ اب جو کوئی شام کو کہتا ھے اسی شام فیس بک پر آویزاں کر دیتا ھے۔ پہلے وہ کسی کو دکھاتا سناتا تھا ۔۔۔۔ ادبی پرچوں میں چھپتا تھا ، ایک چھلنی مدیر کی ، دوسری احباب کے خطوط کی ۔۔۔۔ اب تو جلد بازی سی ھے ایک ۔۔۔ پھر بھی سوچ سمجھ کر کمنٹ کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں۔ ایسے میں بعض فیس بک ادبی گروپ اچھا کام کر رہے ہیں اور دیکھ کر ہی چیز لگاتے ہیں جیسے انحراف ، سنہری حلقہ وغیرہ.

.سوال10: “گرہ کهلنے تک میں ایک ” طویل نظم ہے آپکی.. طویل نظم لکھنے کا خیال کیسے آیا ؟ آج کے دور میں جب شاعر چهوٹی نظم یا غزل لکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں.

جواب: تاریخِ ادب میں طویل نظموں کا کافی چلن رہا ھے۔ ہمارے اپنے کلاسیکی ادب میں مثنوی اور حماسہ ( رزمیہ ) طویل نظمیں ہی ہیں۔ ایلیٹ کی ویسٹ لینڈ ، راشد کی حسن کوزہ گر ، وزیر آغا کی ” اک کتھا انوکھی ” جدید ادب میں طویل نظموں کی مثالیں ہیں۔
میرا خیال ھے اگر تخلیقی تجربہ اپنی کمیت اور ماہیت میں بہت بڑا ھو ، انفس و آفاق کو محیط ہو تو اس کے لیے طویل نظم کا فارمیٹ مناسب رہتا ھے.
میں کافی عرصہ سیاچن گلیشئیر کے علاقے میں تعینات رہا۔ ایک عجیب لینڈ سکیپ ، ایک درد ناک زندگی ، برف کا جہنم ، سوچیں تک جم جاتی ہیں وہاں۔ اس تجربے نے میرے اندر باہر بدل دیے ۔۔۔ وہاں سب فلسفے ڈھیر ہو گئے ، فکر منجمد ، بس زندگی کو حرارت کی فکر ۔ اس پس منظر میں میں نے طویل نظم ” خاک ” لکھی۔ اس میں انسان کا انسان سے تصادم ، انسان کا فطرت سے تصادم اور پھر وقت سے تصادم ۔۔۔۔ ان سب کا بیان آیا۔ اس پہ کافی تنقیدی کام ہوا اور اسے جید نقادوں نے اردو ادب کی اہم طویل نظم قرار دیا۔ دوسری نظم ” نوحہ گر” ہے جو انسانی تاریخ کے مقتولوں کا حساب جوڑتی ھے۔ جب بھی ، جہاں بھی اور جس سبب سے بھی انسان قتل ھوں وہ میری آنکھ میں ٹھہر جاتے ہیں ۔۔۔۔ یہ نظم لاوجود سے وجود ، اور وجود سے عدم تک آتی ہے۔۔۔۔ تو ایسے بڑے موضوعات کسی چھوٹی نظم میں سما ہی نہیں سکتے تھے ۔۔۔ یہ دونوں نظمیں میں نے پانچ پانچ سال لگا کے لکھیں اور سچ پوچھیں تو کسی حد تک مطمئن ھوں کہ ذرا سا کام کر لیا ادب میں۔

[button color=”primary” size=”big” link=”http://” icon=”” target=”false” center=”false” nofollow=”false” sponsored=”false”]Forum : creativity insights[/button]

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تیرے بنا نظارہ نہیں آسمان کا
  • قدرتی ٹانک آم کے کرشمے
  • گھر کہاں ہے مجھے سمجھنے کو
  • کراچی کیلئے تخریبی پیکیجز
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
مسٹر چارلس بائیکاٹ
پچھلی پوسٹ
خدا اور رسول ﷺ بننے کی کوشش نہ کرو

متعلقہ پوسٹس

کورونا حقیقت کیا ہے

مئی 2, 2020

بے وفا روبرو تجھے دیکھوں

مئی 8, 2020

نالہِ ہجر نہیں وصل بھی درکار نہیں

اکتوبر 25, 2025

پاکستان میں خودکش دھماکے

مارچ 16, 2022

میں نہیں پوچھتا سزا کیا ہے؟

جنوری 6, 2023

بارش

مارچ 25, 2022

قومی بچت کے بابوں کی تعظیم کیجیے

اکتوبر 20, 2019

لذتِ وصال کا راز

جنوری 8, 2025

چراغ جلتے ہیں

نومبر 23, 2020

آنسو ہیں اور دیدہ خونبار دوستو

اکتوبر 11, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ہر طرف ریت کا اجارا ہے

اپریل 23, 2020

توپوں کی گھن گرج میں امن...

اکتوبر 12, 2025

کب کوئی فرق پڑرہا ہے!

جون 7, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں