خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباروشن ستارہ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

روشن ستارہ

از حافظہ سیدہ حفظہ احمد جون 28, 2020
از حافظہ سیدہ حفظہ احمد جون 28, 2020 6 تبصرے 113 مناظر
114

روشن ستارہ

بہت عرصے بعد کل کھلے آسمان کے نیچے سونے کا اتفاق ہوا .میں نے چشمہ اتار کر سائیڈ پر رکھا اور سونے کی ناکام کوشش کرنے لگی. لیکن یہ کیا نیند صاحبہ تو دور کھڑی مجھے منہ چڑا رہی تھیں. خیر میں پھر سے ناکام کوشش کرنے لگی .میری نظریں اب آسمان پر تھی، آسمان اور میرے درمیان حائل ہونے والی بہت سی تاریں مجھے پریشان کررہی تھیں. میں مسلسل آسمان کو تکتی رہی، اچانک سے میری نظر ایک ستارے پر پڑی جو جھل مل ، جھل مل اپنی چمک ظاہر کررہا تھا. میرے دل میں خیال آیا کہ کیا آسمان پر ایک ہی ستارا ہے، جو مجھے دکھائی دے رہا ہے.

اوہ!…. پھر یاد آیا میرا تو چشمے کے بغیر دور کی چیزوں کو دیکھنا نا ممکن سی بات ہے .میں نے چشمہ اٹھایا اور اسے اپنی ناک پر بٹھایا تو پتا چلا کہ اس چمکتے ستارے کے ارد گرد اور بھی بہت سے ستارے ہیں، جو مجھے بغیر چشمے کے دکھائی نہیں دے رہے تھے. مگر صرف وہ ایک ستارا جو مجھے بغیر چشمے کے بھی نظر آگیا، وہ اپنی مثال آپ تھا.انتہائی چمکدار خوبصورت سا لگ رہا تھا، اس میں ایسی کیا خاص بات تھی، جو اس کی چمک دوسروں سے بہت خاص تھی .میں اس ستارے کو بہت دیر تک تکتی رہی، اس میں عجیب سی کشش تھی، جس کی وجہ سے میری نظر اس ستارے پر ہی ٹکی ہوئی تھیں.

بھلا! یہ کیا بات ہوئی اک ستارہ ہی تو تھا. یہ بات بیان کرنا کون سی معقول بات ہے، لیکن یہ بات بیان کرنے کی خاص وجہ کہ ہے کہ اس ستارے کو دیکھ کر میرے ذہن میں ایک آیت رونما ہوئی.
"وُجُوْہٌ يَّوۡمَئِذٍ مُّسۡفِرَةٌ ضَاحِكَةٌ مُّسۡتَبۡشِرَة”۞( سورۃ عبس : 38,39)

ترجمہ:
"کتنے منہ اس دن روشن ہوں گے، ہنستے خوشیاں کرتے.”

دراصل وجہ یہ تھی کہ وہ ستارہ مجھے اس قیامت کے دن کی یاد دلا گیا اور اس ستارے کی تشبیہہ ان لوگوں کی سی معلوم ہوئی، جن کو قیامت کے دن ان کے چہرے کی روشنی کی وجہ سے تمام لوگ دور سے پہچان لیں گے کہ یہ "جنتی” ہیں .

اسی طرح سورۃ آل عمران میں بھی اللہ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ:

"يَّوۡمَ تَبۡيَضُّ وُجُوۡهٌ وَّتَسۡوَدُّ وُجُوۡهٌ ؕ فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اسۡوَدَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ اَكَفَرۡتُمۡ بَعۡدَ اِيۡمَانِكُمۡ فَذُوۡقُوا الۡعَذَابَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ. وَاَمَّا الَّذِيۡنَ ابۡيَـضَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فَفِىۡ رَحۡمَةِ اللّٰهِ ؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡن”(سورۃ آل عمران :106,107)

ترجمہ:
"جس دن کہ سفید ہوں گے بعض منہ اور سیاہ ہوں گے بعضے منہ سو وہ لوگ کہ سیاہ ہوئے منہ ان کے، ان سے کہا جائے گا کیا تم کافر ہوگئے ایمان لا کر اب چکھو عذاب بدلہ اس کفر کرنے کااور وہ لوگ کہ سفید ہوئے منہ ان کے سو رحمت میں ہیں اللہ کی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے.”

یہ سب بتانے کا مقصد دراصل یہ تھا کہ دنیا میں رہ کر ہم ایسے کام کریں، جو اللہ کو پسند ہیں تاکہ اس دن ہم ایک چمکتے ستارے کی طرح نمایاں نظر آئیں اور دور سے دیکھ کر ہماری پہچان ہوجائے اور قیامت کے دن ہم سے اللہ خوش ہوجائے اور اللہ ہم سب سے راضی ہوجائے ، اپنے نیک بندوں میں ہمیں بھی جگہ دے.ان شاء اللہ

یہ تو تھی آخرت کی بات جو صرف اللہ سے جڑی تھی.. میں نے پہلے آخرت کو بیان کیا کیوں کہ ہم یہاں آخرت کی تیاری کرنے آئے ہیں. اب آتے ہیں دنیاوی کاموں اور لوگوں کی طرف. دنیا میں ہمیں ایسے کام بھی کرنے چاہیئیں، جو لوگوں سے جڑے ہوں، ایسے کام جس سے ہم لوگوں کے دلوں میں مرنے کے بعد بھی زندہ رہیں. کیوں کہ انسان کے مرنے کے بعد لوگ کچھ دن بعد مرنے والے شخص کو بھول جاتے ہیں اور تیزی سے اپنی زندگی کی جانب رواں دواں ہوجاتے ہیں، اسلیے ہمیں ایسے کام کرتے رہنے چاہیئیں، جس سے ہم بھی ایک روشن ستارے کی طرح الگ اور منفرد بن سکیں اور لوگوں کے دلوں ہمیشہ زندہ رہیں.

بارے دنیا میں رہو غم زدہ یا شاد رہو
ایسا کچھ کر کے چلو یاں کہ بہت یاد رہو
(میر تقی میر)

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اللہ ہم سب کو قرآن و حدیث کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سے راضی ہو آمین .

جزاکم اللہ خیرا کثیرا

سیدہ حفظہ احمد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پسینہ
  • قوم کا غیر سنجیدہ رویہ !
  • خانہ جنگی کی دھمکیاں
  • بس کی کھڑکی سے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
حافظہ سیدہ حفظہ احمد

اگلی پوسٹ
فادر ڈے
پچھلی پوسٹ
خدا کرے کہ بتوں سے نہ آشنائی ہو

متعلقہ پوسٹس

سرکارِ دو عالمﷺ کی خوش طبعی

مارچ 23, 2025

ساعتِ صبر کرم لگتی ہے

جنوری 25, 2020

تاریخ کیا کہتی ہے

جولائی 10, 2020

ہیں کہ دل میں کوئی آرزو نہیں مرے دوست

اپریل 13, 2019

عورت گھوڑا اور مرد

جنوری 8, 2022

کمال خود ہی چھلکنے لگا عبارت سے

مئی 9, 2020

احساس کی خوشبو یہ لگن تیرے لیے ہے

اپریل 26, 2020

معاشرتی اقدار، قربانیاں اور آزادی کی نعمت!

اگست 15, 2020

سیاست کو چھوڑو ریاست کو بچالو

اگست 28, 2022

آ گیا ہے کوئی بام پر غالباً

نومبر 7, 2021

6 تبصرے

Fasiha Fatima جون 28, 2020 - 2:21 شام

ماشاءاللہ …بارک اللہ ..
بہت زبردست لکھا آپنے

جواب دیں
سیدہ حفظہ احمد جون 28, 2020 - 5:30 شام

بہت شکریہ ..جزاک اللہ خیرا کثیرا . واحسن الجزاء فی الدارین.

جواب دیں
بریرہ خان جون 28, 2020 - 6:56 شام

ماشاءاللہ بہترین کوشش اللہ قبول فرمائیں
آمین

جواب دیں
عامر جٹ جون 29, 2020 - 3:55 شام

ماشاء اللہ بہت خوب

جواب دیں
سیدہ حفظہ احمد جولائی 4, 2020 - 10:57 صبح

جزاک اللہ خیرا کثیرا یا اختی.آمین

جواب دیں
سیدہ حفظہ احمد جولائی 4, 2020 - 10:59 صبح

جزاک اللہ خیرا کثیرا سر !

جواب دیں

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کاش ہم استاد بن جائیں

اکتوبر 9, 2020

دو مناظر

جنوری 29, 2020

ملازمت بہتر یا کاروبار

جون 3, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں