خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباقوم کا غیر سنجیدہ رویہ !
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

قوم کا غیر سنجیدہ رویہ !

از سائیٹ ایڈمن مئی 15, 2020
از سائیٹ ایڈمن مئی 15, 2020 0 تبصرے 74 مناظر
75

قوم کا غیر سنجیدہ رویہ !

سب سے پہلے ایک نظر ارطغرل غازی پر ڈال لیتے ہیں جو کہ ایک ترک ڈرامہ ہے اور مسلمانوں کی بھرپور تاریخ کی عکاسی کر رہا ہے ،یہ ڈرامہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب کی خصوصی ہدایت پر اردو ترجمے کیساتھ پیش کیا جا رہا ہے اوروزیر اعظم صاحب نے خصوصی طور پر نوجوانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ڈرامے کو ضرور دیکھیں اور اپنی تاریخ سے آگاہی حاصل کریں ۔ یہ ڈرامہ مختلف حلقوں میں مختلف تاثرات لے کر ابھر رہا ہے ۔ کچھ لوگ اس ڈرامے کی نمائش کو معاشرتی اقدار کے خلاف قرار دے رہے ہیں ، کچھ کا کہنا ہے کہ عقائد پر بھی ضرب لگ رہی ہے اس طرح کے اور دیگر تنقیدی پہلوءوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ یو ں تو ہم بہت باشعور قوم ہیں لیکن ہم اس ڈرامے کو دیکھتے ہوئے ذاتی اختلافات کو بھی اس پر نکال رہے ہیں ۔ تنقید کرنے والے معزیزین اس بات کو کیوں بھول رہے ہیں کہ یہ ڈرامہ آج کے دور کا نہیں ہے دوسری بات یہ کہ مسلمان اپنے حقیقی اقتدار کے طرز کی کوشش کر رہے ہیں اور سب سے بڑھ کر اللہ پر توکل کی اعلی ترین مثال قائم کرنے کی کوشش دیکھائی جا رہی ہے ۔ ڈرامے کو دیکھ لیجئے اسے اپنے انجام تک پہنچ جانے دیجئے ، گھنٹوں بیٹھ کر کیا کچھ تو بغیر آواز نکالے دیکھ لیتے ہیں ایک لفظ تنقید کا نہیں نکلتا ، ترک ڈرامے پر تنقید اس بات کی گواہی تو پیش کر رہی ہے کہ حق کی آواز کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی رہی ہے اور جاری ہے ۔ اس ڈرامے کی مشہوری سے حکومتی سطح پر اسکی ترویج سے وہ طبقہ سب سے زیادہ پریشان ہے جو جہاد کے نام سے خوف زدہ ہوجاتے ہیں اور تقریباً ہمارے معاشرے سے اس نام کے لینے والوں کیساتھ کیا سلوک کیا جاتا رہاہے وہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ ہم نے نظرئیے سے دھیان ہٹا لیا ہے ، ہ میں وہ سب کچھ دیکھائی دے رہا ہے جس پر اہل نظر کی نظر ہی نہیں جاتی کہ جیسے کس نے کیا پہنا ہے ، آرائش و زیبائش اورکون کیسا دیکھائی دے رہاہے اہل نظر اس بات پر دھیان رکھتے ہیں کہ دائمی مقصد کیا ہے، ان محرکات کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے اور اسکے حصول کیلئے جو کوششیں کی جارہی ہیں وہ کتنی موثر اور کارگر ہیں ۔ اس ڈرامے کی جو بنیادی وجہ ہماری ناقص العقل سمجھ پائی وہ یہ ہے کہ اللہ رب العزت کی واحدانیت اور اسکی قدرت پر کامل یقین رکھنا ، اسکے دین کی ترویج اور حق بات کہنے کی قوت اور دشمنوں پر خوف بیٹھا دیتا ہے اور ان کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں ۔ ارطغرل غازی وہ کردار ہے جو مسلمانوں کی سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان ارطغرل کے والد ہیں ۔ معلوم نہیں پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد اس ڈرامے کہ نشر کئے جانے سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں ۔ ہمارا غیر سنجیدہ رویہ اپنے اس عظیم رہنما کا بھی سماجی میڈیا پر مذاق بنانے میں مصروف ہے کیا ہ میں ایسے لوگوں کا دفاع نہیں کرنا چاہئے کہ جن کے نام سے آج بھی دشمن کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں ۔

موضوع کہ دوسرے پہلو کی طرف آجاتے ہیں ، کرونا وائرس اپنے بھرپور جاہ وجلال سے دنیا میں براجمان ہے اور ہمارا ملک پاکستان بھی اسی دنیا کا ایک ملک ہے اور وہ ملک ہے جسے تیسرے دنیا کے ممالک میں کہیں اوپر کی طرف رکھا جاتا ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ ہم اپنے آپ کو دنیا کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک اور تہذیب یافتہ قوم سمجھتے ہیں ۔ اس وائرس نے ساری دنیا کو قیامت کی یاد دہانی کروادی لیکن دنیا نے اس حقیقت کو نا پہلے کبھی تسلیم کیا ہے اور نا ہی اب کرنے کو تیار ہے ۔ پاکستان میں مارچ کے آخیر سے شروع ہونے والا سب کچھ بند کرنے والا سلسلہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکا ۔ جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان فلاحی ریاست بننے کے ابھی پہلے ہی دور میں ہے ۔ یہاں اکثر یت روز کمانے کھانے والوں کی ہے یا پھر وہ لوگ ہیں جو کھا کھا کر قریب المرگ ہونے کے باوجود کھاتے ہی جارہے ہیں ۔ دیکھا جائے تو پاکستان میں تو طرح کی سوچ اس وائرس سے لڑرہی ہے ایک وہ سوچ ہے جو صوبہ سندھ کی ہے اور دوسری سوچ وفاق بشمول بقیہ تین صوبے ۔ کیونکہ سندھ حکومت اس وائرس کی زد میں بلواسطہ متاثر ہوئی جس کی وجہ سے انکے اقدامات شدید نوعیت پر کئے گئے ۔ جن میں سب سے پہلے تعلیمی اداروں کی بندش تھی پھر بازار بند کئے گئے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ بند کروا دیا گیا ، لیکن وائرس اپنا کام کرتا جا رہاہے ۔ ایسا نہیں کہ وفاق اور دیگر صوبوں نے اقدامات نہیں کئے لیکن وہ اقدامات اس سطح پر نہیں تھے ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں جو لوگ حکمت عملیاں ترتیب دیتے ہیں وہ اپنی جیب اور اپنے گھر دیکھ کر دیتے ہیں جب کہ حقیقت اسکے بلکل برعکس ہوتی ہے یہاں چھوٹے چھوٹے مکانوں یا فلیٹوں میں آٹھ سے دس لوگ بھی رہائش پذیر ہیں ، اگر ان کو مکمل بندش میں رکھ دیا گیا تو یہ تو ویسے ہی مر جائینگے ۔ پاکستان میں ہر معاملے کی طرح کرونا وائرس پر بھی سیاست چمکانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اور کہیں تو اس وائرس کی مد میں ملنے والی بین الاقوامی امداد پر بھی اپنے ہاتھ صاف کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ بعض جگہ تو امداد کی مد میں ملنے والی رقم کہاں خرچ کی جارہی ہے اس کا اندازہ لگانے میں اداروں کو اور عوام کر بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ اس وائرس کی ذمہ داری فر د واحد سے شروع ہوتی ہے ، اگر وہ احتیاط نہیں کرتا تو خود تو اپنے آپ کو مشکل میں دھکیلے گا ساتھ ہی لاتعداد عزیز و اقارب کو بھی ساتھ لے ڈوبے گا ۔ پاکستان نے رمضان اور عید کی سے متعلق کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے ، اور گزشتہ تین روز سے بازار کھل رہے ہیں اور ان بازاروں میں وہ ہجوم ہے کہ اللہ کی پناہ ، گوکہ حکومت کو بازاروں میں موجود انتظامیہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بتائے گئے طریقہ کار پر عمل درآمد کرائینگے لیکن بال برابر بھی کسی قسم کا عمل درآمد دیکھائی نہیں دے رہا ۔ حکومت نے لوگوں کی معاشی صورتحال کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا تھا لیکن لوگوں نے ایک بار پھرتمام احتیاطوں کو اپنے غیر سنجیدہ روئیے کی نظر کردیا ہے ۔

ہم بارہا اپنے اس روئیے کی وجہ سے کسی خاص مقصد کے حصول سے قاصر رہے ہیں ، آپ نے بھی دیکھا ہوگاکہ اگر ایک شخص ماسک لگائے ہاتھوں میں پلاسٹک کے دستانے پہنے دیکھائی دیتا ہے تو لوگ اسکا مذاق اڑانا شروع کردیتے ہیں جو ہمارے غیرسنجیدہ روئیے کی عکاسی کرتا ہے ۔ وفاقی یا صوبائی حکومت اگر عوام سے کسی خاص مقاصد کیلئے حقائق چھپا رہی ہے تو خدارا ایسا نا کریں ، عوام کو حقیقت سے آگاہ کریں ، کہیں ایسا نا ہو کہ اگر مگر کی وجہ سے سیاسی دکانداری کی وجہ سے انسانی جانوں کا وہ نقصان اٹھانا پڑے جس کا اندازہ ہم لگانا نہیں چاہتے ۔

عوام الناس سے خصوصی التماس ہے ہمیں اس کروناوائرس سے ہمارے علاوہ اللہ تعالی تو بچا سکتے ہیں لیکن کوئی دوسرا نہیں بچا پا رہا ہے تو احتیاط سے کام لیں اللہ نے زندگی دی تو بہت عیدیں دیکھنے کو مل جائینگی ۔ خدارا اپنے روئیے کو سنجیدہ کرلیں ۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • لاہور سے شیلا باغ تک
  • پَب جی گیم- خطرناک معاشرتی بگاڑ!
  • قدرت کے امتحان سے لگتا ہے ڈر مجھے
  • نہ جسم تیرا ۔ نہ مرضی تیری
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
لب سے دل کا دل سے لب کا رابطہ کوئی نہیں
پچھلی پوسٹ
سفر کہاں سے شروع ہوا تھا

متعلقہ پوسٹس

باتیں کریں 

دسمبر 24, 2019

تمھارے عہد و پیماں

جولائی 6, 2025

اودھ کی شام

جنوری 3, 2020

میرے مولا صدا سن لے

اگست 6, 2020

ہر عورت کے نام

جنوری 17, 2021

گلوبل وارمنگ اور آج کی ماں

مئی 19, 2019

اے نیند نگر کی پریو۔۔۔ !

جون 15, 2025

پھیلے ہوئے غبار کا پھر معجزہ بھی دیکھ

مئی 2, 2020

نظام مملکت، موکلین اور جھاڑ پھونک

جنوری 20, 2021

غزل کے اشعار

اگست 29, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

رازوں کی شام

دسمبر 15, 2024

چراغ تلے

دسمبر 16, 2019

یہ جنگ کاجوکھیل ہے رچا ہوا...

فروری 5, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں