خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامندمل کردو ہر اک گھاؤ، پیام عید ہے
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزحیات عبداللہ

مندمل کردو ہر اک گھاؤ، پیام عید ہے

از حیات عبد اللہ مئی 23, 2020
از حیات عبد اللہ مئی 23, 2020 0 تبصرے 75 مناظر
76

مندمل کردو ہر اک گھاؤ، پیام عید ہے

جگمگاتی رعنائی اور جھلملاتی زیبائی کے جلو میں عید کا چاند افق کے اس پار طلوع ہونے کو ہے۔چند دن بعد ہی رحمت مآب ماہ صیام اپنے لمحات سمیٹ کر عید کی صورت میں ربّ کی نعمتیں حاصل کرنے کا ایک انمول موقع فراہم کرنے والا ہے۔ہلالِ عید نظر آتے ہی دلوں میں انواع واقسام کے ارمان مچلنے لگتے ہیں۔چاند رات اپنی سیاہ زلفوں میں شادمانیوں کے گجرے سجا کر شوخیوں میں ڈھلنے لگتی ہے اور پھر منتظر آنکھوں میں انتظار کی لَو بھڑکتی چلی جاتی ہے۔
کاش! آ جائے وہ جس کے ہیں منتظر
میرا دل، بام و در، کھڑکیاں عید پر
عید ایک احساس کا نام ہے، ایک ایسا جذبہ جو درون دل سے لے کر انسان کے مضافات تک آرزوؤں کے کنول کِھلا دیتا ہے۔جو شہرِ تمنّا کی رونقوں اور چہل پہل میں رنگ، روشنی اور نور کی برسات کر دیتا ہے، جو دھڑکنوں کے سارے نشیب و فراز کو عجیب تازگی عطا کر دیتا ہے۔مگر کچھ لوگ عید کے دن بھی غالب اور مغلوب کے چکروں میں الجھے رہتے ہیں۔فتح و شکست اور فاتح و مفتوح کے بکھیڑوں میں پڑ کر عید کی حقیقی لذّتون کو گنوا بیٹھتے ہیں، وہ دلوں کی کبیدگی اور کشیدگی کو بہ روزِ عید بھی ختم کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے، وہ رمضان کی مبارک ساعتیں اور عید کی پُرسکون راحتیں ضائع کرنا تو گوارا کر لیتے ہیں مگر اپنے دل میں اُگی نفرتوں کی جھاڑیوں کو تلف کرنا پسند نہیں کرتے۔کاش! مسلمان اسلام کی حقانیت اور عید کی حقیقت اور حکمت کو بھی سمجھ لیتے۔
باہمی رنجشیں بھول کر آ ملو
توڑ ڈالو سبھی بیڑیاں عید پر
اے کاش! ہم یہ جان جاتے کہ دراصل عید کی صورت میں اللہ تعالیٰ کشیدگی میں سنجیدگی اختیار کر لینے والوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
دنیا والو! خدارا لے آؤ
دل کو دل کے قریب عید کے دن
بڑی سے بڑی رنجشوں اور عداوتوں کو پسِ پشت ڈال کر چھوٹی سے چھوٹی بات سے خوشیاں کشید کرنا ہی عید کا تقاضا ہے۔لیکن اگر کسی کی عید کا دن بھی سخت کوشی اور سخت جانی میں گزرے تو اس کی کیا کیفیت ہو گی؟ اگر بہ روز عید ہی زندگی کا سارا سکون اپاہج کر دیا جائے تو اس حرماں نصیب پر کیا بیتے گی؟ اگر عید کے دن ہی کسی کے جگر گوشوں کے سینوں میں گولیاں اتار دی جائیں تو اس کے احساسات کس طرح بکھر جاتے ہوں گے؟ اگر لوگوں کو عید کی نماز نہ پڑھنے دی جائے، موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت معطّل کر دی جائے اور چِلّی بم (مرچوں والے) اُن پر پھینک کر اُن کی سانسیں تنگ کر دی جائیں اور پیلیٹ گنوں کے ذریعے اُن کی آنکھیں تک چھین لی جائیں تو وہ ماحول کتنا مظلوم اور محکوم ہو گا۔دنیا جانتی ہے کہ اگر کھڑکیاں اور دروازے بند بھی ہوں تو چِلّی بم کی گیس گھروں میں داخل ہو جاتی ہے۔عید کے دن اگر گلیاں سنسان اور بازار ویران ہوں تو وہ منظر کس قدر پُر ہول ہو گا؟ گذشتہ عید پر بھی مقبوضہ کشمیر کی عید گاہیں سوالیہ نشان بنی ہوئی تھیں۔کئی کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا اور جو کشمیری اپنے گھروں سے دُور تھے انھیں اپنے گھروں تک آنے کی اجازت نہ دی گئی۔یا الٰہی یہ کیسا خطّہ ہے کہ جہاں عید کے دن بھی جنازے اٹھتے اور سہاگ اجڑتے ہیں۔جہاں رنگین دنوں کو بھی سنگین بنا دیا جاتا ہے۔وہ خطّہ جو جنت کی مثال تھا، وہ دنیا کا سب سے خوب صورت علاقہ جس کے سارے مناظر یاسمین، چنبیلی اور گلاب سے مہکتے تھے، وہ کشمیر کہ بلبلیں اور قمریاں جس کا استعارہ تھیں، وہ جنت نظیر وادی جو ساری دنیا کی وادیوں کی شہزادی تھی، وہ پَربتیں جن کی صرف ایک جھلک دیکھ کر ہی آنکھیں مثلِ صدف چمک اٹھتی تھیں، آج لہولہان ہے،آہ و فغاں کشمیریوں کا مقدر بنا دی گئی ہیں۔ سارے بے اعتبار اور بے اختیار موسم اُن کی زندگیوں میں جھونک دیے گئے ہیں۔
میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ احساسات کی سطح مرتفع پر فائز ہیں، سو میں احساسات کے اس اوج پر صرف ایک سوال رکھنا چاہتا ہوں کہ یہ سارے کرب اور آزار اہلِ کشمیر کی ذات پر انڈیل دینے کی وجہ کیا ہے؟ اُن لوگوں کے گرد الم کی آہنی فصیلیں کیوں کھڑی کر دی گئی ہیں؟ 73 سال بیت چلے مگر آلام کے کسی حصّے میں آرام داخل کیوں نہیں ہو رہا؟ جذبات کے بلند مرتبے پر متمکن ہونے کے باوجود بھی آپ کو جواب نہیں آ رہا تو میں بتا دیتا ہوں کہ اس کی وجہ اہلِ کشمیر کی ہمارے ساتھ بے لوث محبت ہے، وہ ہمارے سنگ جینا چاہتے ہیں، سو وہ گولیوں کے سامنے سینہ تان کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔اُن کی مَحبتوں کا لمس اتنا روح پرور ہے کہ وہ اپنے شہدا کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔میں اُن اہلِ جنون کشمیریوں کی جراَت کو کیا نام دوں کہ جو اپنے گھروں کی چھتوں پر پاکستانی جھنڈے لہرا کر جو خوشی حاصل کرتے ہیں ہم اس کا عشر عشیر بھی محسوس نہیں کر سکتے اور بھارتی فوج یہ بھی خوب جانتی ہے کہ عید کے دن پاکستان کے ساتھ مَحبت کا یہ بحر بے کراں کسی طور رک ہی نہیں سکے گا اسی لیے وہ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر دیتی ہے لیکن بھارتی فوج یہ نہیں جانتی کہ جسموں کو مقیّد کیا جا سکتا ہے مگر کسی انسان کے فکر، خیال اور سوچ کو زنجیریں نہیں پہنائی جا سکتیں۔
چاہتوں کا لطف دوبالا کرنے کے لیے ہلالِ عید پھر طلوع ہوا چاہتا ہے۔وہی عید کا چاند جو اہلِ کشمیر کے لیے دل گیر آہوں اور سسکیوں کے پُرہول غول لے کر آتا ہے، وہی ہلالِ عید جو اُن مظلوموں کی خوشیوں کو محصور کر ڈالتا ہے۔اس قلم کشائی کے ذریعے آپ کے دلوں کے تاروں کو چھیڑنے کا مقصودو مطلوب فقط یہ ہے کہ ہم عید کے سعید لمحات میں اپنے کشمیری بھائیوں کے کرب و الم کو یاد رکھیں۔ہم اُن کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکتے تو دعا تو کر ہی سکتے ہیں۔ سو دعاؤں کی سوغات ضرور دیجیے، اپنے ان اہلِ وفا بھائیوں کو جن کی آنکھوں کے سارے سپنے پاکستان سے شروع ہو کر پاکستان پر ہی ختم ہوتے ہیں۔
غم زدہ جو بھی نظر آئے کرو غم اس کا دُور
مندمل کر دو ہر اک گھاؤ، پیام عید ہے

حیات عبداللہ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • دوست کے لیے ایک دُعا
  • کتاب «المتلذذون بالعلم»
  • بلا کی دھول ہے آنکھیں
  • اقبالؒ اپنے خواب کی تعبیر دیکھ لے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
حیات عبد اللہ

اگلی پوسٹ
سوچتے رہنے کی ازیت سے بھی نکلے نہیں ہیں
پچھلی پوسٹ
دل مرا چٸیرنگ کراس

متعلقہ پوسٹس

سودا

ستمبر 18, 2022

موسموں کی بہار – انشا پردازی پر اثر

جنوری 16, 2026

میری ڈائری کا بوجھ

مئی 9, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کا جنم

دسمبر 3, 2019

تم اگر سیکھنا چاہو … مجھے بتلا دینا

اپریل 23, 2020

سیر عدم

جنوری 16, 2026

کب کوئی فرق پڑرہا ہے!

جون 7, 2024

کیا اسلام دین، ہندو ہی تھا؟

جون 14, 2020

امربیل

جنوری 17, 2025

کسی کا ساتھ ہے اور بے شمار آنکھیں ہیں

نومبر 4, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

رضو باجی

فروری 5, 2022

کراچی کی بحالی کا محاذ!

جنوری 16, 2022

غبار ابر بن گیا کمال کر...

مئی 23, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں