خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباروس کا یوکرین پر حملہ!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

روس کا یوکرین پر حملہ!

از سائیٹ ایڈمن مارچ 2, 2022
از سائیٹ ایڈمن مارچ 2, 2022 0 تبصرے 79 مناظر
80

وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب روس کے صدر کی دعوت پر ان سے طے شدہ ملاقات کیلئے گئے اور انکے پہنچنے سے قبل ہی روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ۔ بہت ممکن ہے کہ دنیا کے بہت سارے سربراہان کا ایسا سمجھنا ہوگا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنا دورہ منسوخ کر کے واپس آجائینگے اور سب سے بڑھ کر ہمارے ملک کے سیاسی حلقوں میں بھی ایسی ہی چے ماگوئیاں سنائی دی جارہی تھیں لیکن سب سے آرمان اس وقت ٹھنڈے ہوگئے جب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ یخ بستہ ماسکو کے ہوائی اڈے پر اتر گیا ۔ دبے دبے سے لہجوں میں کچھ آوازیں سنائی دے رہی تھیں کے یہ صحیح وقت نہیں تھا لیکن کسی کی اتنی ہمت نہیں تھی کے کوئی کھل کر اس اہم ترین تاریخی دورے پر تنقید کر سکے ۔ روس کے صدور دنیا کے طاقتور حکمرانوں کی فہرست میں ہمیشہ اوپر کے نمبروں میں رہے ہیں اور گاہے بگاہے انہوں نے اپنی طاقت کے نمونے بھی دنیا کو دیکھائے ہیں ۔ 1979 میں افغانستان پر روس نے باقاعدہ قبضہ کرنا چاہا اور اس چاہت کو عملی جامہ پہنانے کیلئے طاقت کا بدترین مظاہرہ کیا لیکن اپنی اس چاہت کو پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے روس کو ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود سوائے بدترین خسارے کے اور کچھ حاصل نہیں ہوا ، پھر امن کا معاہدہ طے پایا اور 1989 میں پورے دس سال بعد روس کو افغانستان سے شرم ناک شکست کو ساتھ لے کر جانا پڑا ۔ روس کی اس شکست میں امریکہ کا بھی حصہ تھا ۔ پھر روس کی طاقت بکھرتی چلی گئی ۔

اس حملے کے بہت سارے پہلو زیر بحث ہیں لیکن ہماری نظر میں سب سے اہم ترین پہلو جو واضح نہیں دیکھائی دیتا وہ یہ کہ وقت تقاضا کر رہا ہے کہ کوئی دوسری عالمی طاقت سر اٹھائے تاکہ آمریکہ کی موجودہ طاقت کا اندازہ لگایا جاسکے، روس ایسے وقت کے انتظار میں کافی وقت سے طاق لگائے بیٹھا تھا اور ایسا محسوس کیا گیا کہ یہی وہ وقت تھا ۔ کیونکہ آمریکہ میں اقتدار کی منتقلی کے بعد افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے عمل کا مکمل ہونا امریکہ کا اپنے زخموں کو چاٹنے کے مترادف تصور کیا جارہا ہے (بلکل ویسے ہی جیسے درجہ بالا سطور میں روس کے افغانستان سے انخلاء ہوا تھا) ۔ حقیقت میں امریکہ کسی انتہائی زخمی حالت میں دیکھائی دے رہا ہے اور بہت تحمل اور باریک بینی سے اپنی حکمت عملیوں کو وقت کے عین مطابق ترتیب دینے کی کوشش کررہا ہے ۔

دوسری طرف چین دنیا کی معیشت پر تقریباً اپنا اثرورسوخ قائم کرچکا ہے، چین کسی طبعی قبضے پر یقین نا رکھتے ہوئے بہت تیزی سے ملکوں کی روحیں قبض کر رہا ہے یعنی انتظامی بکھیڑے میں پڑے بغیر دائمی قبضے کررہا ہے ، جو بظاہر دیکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔ چین داخلی اور خارجی ہر طرح سے حقیقی معنوں میں عالمی طاقت بننے کی بھرپور صلاحیت پیدا کر چکا ہے ۔ یہ بھی ایک اہم پہلو ہے کہ چین نے تاحال پاکستان کے علاوہ کسی اور اتحادی کو اہمیت نہیں دی ہے ۔ اس طرح سے روس نے پاکستان کی خاموش حمایت کو چین کی بھی حمایت تسلیم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ چین کی حکومت نے پاکستان کے وزیر اعظم کے دورے کہ بعد پاکستان کے دفتر خارجہ نے بیان جاری کیا اور بلکل انہی سطور پر چین نے بھی روس پر زور دیا کے مفاہمت کا راستہ نکالا جائے تاکہ دنیا کو کسی مزید بڑی تباہی سے بچایا جائے ۔

جہاندیدہ لوگوں نے یقینا سیر حاصل گفتگو اس سارے ماحول پر کی ہوگی اور کر رہے ہونگے لیکن ہماری دانست میں یہ منتقلی طاقت کا وقت ہے اور جو صحیح فیصلہ کرے گا وہ اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھائے گا ۔ پاکستان کے دورہ روس سے سب سے زیادہ تکلیف بھارت کو ہوئی ہوگی کیونکہ اسکا مکرو چہرہ اس وقت ساری دنیا کے سامنے صاف صاف واضح ہوچکا ہے ۔ کوئی شک نہیں کہ بھارت بہت جلد دنیا کا سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک بننے جا رہا ہے، خصوصی طور پر غیر ہندءوں کیلئے ۔ یہاں مظالم صرف مسلمانوں پر نہیں بلکہ ہر غیر ہندو پر ڈھائے جارہے ہیں ۔ روس کیساتھ پاکستان کے ایسے تعلقات کو لیکر بھارت کو شدید دھچکا لگا ہوگا دوسری طرف امریکہ کو بھی اس بات صدمہ پہنچا ہوگا ۔

ایک رائے یہ بھی عام سنائی دے رہی ہے کہ روس کا یوکرین پر ہونے والا حملہ تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ اگر امریکہ اور برطانیہ اس جنگ میں کسی بھی طرح سے مداخلت کرینگے تو یہ جلتی پر تیل کا کام ثابت ہوگا ۔ غالب گمان یہی ہے کہ ایسا کہیں سے بھی ممکن نہیں ہے تاوقتیکہ پاکستان یا چین امریکہ اور برطانیہ کی بھرپور پشت پناہی نا کریں ۔ روس اپنے دیرینہ خواب کی تکمیل کے قریب تر پہنچ چکا ہے وہ ایک بار پر دنیا میں سپر پاور کہلائے جانے کا انتظار کر رہا ہے ، صدر پیوٹن اپنے دودہائیوں سے زیادہ عرصے کے اقتدار میں اس تبدیلی کیلئے کیا کچھ کر چکے ہیں یہ دنیا بہت اچھی طرح سے جانتی ہے ۔ زندگی سب سے قیمتی شے ہے اور ہم پاکستانیوں نے ناصرف ملک بلکہ دنیا کے امن کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں ، پاکستان کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ کسی بھی انسان کا خون ناحق بہے یہی عمران خان صاحب کا بھی فلسفہ ہے کہ ہر مسلۃ کا حل بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے تو پھر یہ گولا بارود کا استعمال کیوں ۔

پاکستان کو اس ساری صورتحال کا یہ فائدہ ہوا ہے کہ سفارتکاری کو مزید فروغ ملا ہے اور وزیر اعظم عمران خان صاحب کی بصیرت ہی کہیں گے کہ حالات کی نزاکت کا کس طرح سے ملک کو فائدہ پہنچانا ہے ، یہ خبریں بھی سنائی دے رہی ہیں کہ روس کے بعد اب جرمنی سے بھی دورے کا دعوت نامہ اعلانیہ طور پر آگیا ہے ۔ وہ وقت دور نہیں ہے جب دنیا اپنے فیصلے کروانے کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہوگی ۔ ان شاء اللہ ۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • وہ عنایت اگر نہ کرجاتا
  • جس طرح رات میں سحر
  • میں سو رہا تھا خواب کی زنجیر کھینچ کر
  • ان پرندوں کے گھر نہیں رہتے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
تنہائی کا خالی سینہ اور باشک ناگ کا دل
پچھلی پوسٹ
بڑی مشکل تھی آسانی سے پہلے

متعلقہ پوسٹس

تین میں، نہ تیرہ میں

جنوری 13, 2020

کھوٹى قسمت ہوئى کھرى میرى

دسمبر 5, 2021

ایک چہرہ بدلنے والے کے نام

نومبر 17, 2025

ہمیں دیتا ہے قرآن یہاں

مئی 11, 2024

کچھ بھی نہیں پتا

دسمبر 26, 2024

اسکرین کے پیچھے چھپا ہوا انسان

اپریل 17, 2026

موج دِین

جون 11, 2016

مہتاب خاں

جنوری 15, 2020

پیکاسو کی بیوہ

مارچ 10, 2020

وداع بپسی سدھوا

جنوری 3, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کورونا ویکسین – دو سال زندگی...

ستمبر 12, 2021

کیا کہیں اَور دل کے بارے...

جون 13, 2020

احمد عطا اللہ کی غزل گوئی

فروری 5, 2023
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں