خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو افسانےاوپر نیچے درمیان
اردو افسانےاردو تحاریرسعادت حسن منٹو

اوپر نیچے درمیان

ایک افسانہ از سعادت حسن منٹو

از سائیٹ ایڈمن مارچ 11, 2019
از سائیٹ ایڈمن مارچ 11, 2019 0 تبصرے 509 مناظر
510

اوپر نیچے درمیان

میاں صاحب: بہت دیر کے بعد آج مل بیٹھنے کا اتفاق ہوا ہے۔
بیگم صاحبہ: جی ہاں

میاں صاحب: مصروفیتیں۔ بہت پیچھے ہٹتا ہوں مگر نا اہل لوگوں کا خیال کرکے قوم کی پیش کی ہوئی ذمہ داریاں سنبھالنی ہی پڑتی ہیں
بیگم صاحبہ: اصل میں آپ ایسے معاملوں میں بہت نرم دل واقع ہوئے ہیں، بالکل میری طرح

میاں صاحب: ہاں! مجھے آپ کی سوشل ایکٹی وٹیزکا علم ہوتا رہتا ہے۔ فرصت ملے تو کبھی اپنی وہ تقریریں بھجوا دیجئے گا جو پچھلے دنوں آپ نے مختلف موقعوں پر کی ہیں۔ میں فرصت کے اوقات میں ان کا مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔
بیگم صاحبہ: بہت بہتر

میاں صاحب: ہاں بیگم! وہ میں نے آپ سے اس بات کا ذکر کیا تھا
بیگم صاحبہ: کس بات کا؟

میاں صاحب: میرا خیال ہے، ذکر نہیں کیا۔ کل اتفاق سے میں منجھلے صاحبزادے کے کمرے میں جا نکلا، وہ لیڈی چٹرلیز لور پڑھ رہا تھا
بیگم صاحبہ: وہ رسوائے زمانہ کتاب

میاں صاحب: ہاں بیگم
بیگم صاحبہ: آپ نے کیا کیا؟

میاں صاحب: میں نے اس سے کتاب چھین کر غائب کر دی۔
بیگم صاحبہ: بہت اچھا کیا آپ نے۔

میاں صاحب: اب میں سوچ رہا ہوں کہ ڈاکٹر سے مشورہ کروں اور اس کی روزانہ غذا میں تبدیلی کرا دوں
بیگم صاحبہ: بڑا صحیح قدم اُٹھائیں گے آپ۔

میاں صاحب: مزاج کیسا ہے آپ کا؟
بیگم صاحبہ: ٹھیک ہے

میاں صاحب: میرا خیال تھا کہ آج آپ سے۔ درخواست کروں۔
بیگم صاحبہ: اوہ! آپ بہت بگڑتے جا رہے ہیں۔

میاں صاحب: یہ سب آپ کی کرشمہ سازیاں ہیں۔
بیگم صاحبہ: لیکن آپ کی صحت؟

میاں صاحب: صحت؟ اچھی ہے لیکن ڈاکٹرسے مشورہ کیے بغیر کوئی قدم نہیں اُٹھاؤں گا۔ اور آپ کی طرف سے بھی مجھے پورا اطمینان ہونا چاہیے۔
بیگم صاحبہ: میں آج ہی مس سلڈھانا سے پوچھ لوں گی۔
میاں صاحب: اور میں ڈاکٹر جلال سے

بیگم صاحبہ: قاعدے کے مطابق ایسا ہی ہونا چاہیے۔
میاں صاحب: اگر ڈاکٹر جلال نے اجازت دے دی؟
بیگم صاحبہ: اگر مس سلڈھانا نے اجازت دے دی۔ مفلر اچھی طرح لپیٹ لیجیے۔ باہر سردی ہے۔
میاں صاحب: شکریہ

٭٭٭ ٭٭٭

ڈاکٹر جلال: تم نے اجازت دے دی؟
مس سلڈھانا: جی ہاں

ڈاکٹر جلال
میں نے بھی اجازت دے دی۔ حالانکہ شرارت کے طور پر۔

مس سلڈھانا: مجھے بھی۔
ڈاکٹر جلال: پورے ایک برس کے بعد وہ۔

مس سلڈھانا: ہاں پورے ایک برس کے بعد۔
ڈاکٹر جلال: میری انگلیوں کے نیچے اس کی نبض تیز ہوگئی، جب میں نے اس کو اجازت دی۔

مس سلڈھانا: اس کی بھی یہی کیفیت تھی۔
ڈاکٹر جلال: اس نے مجھ سے ڈرتے ہوئے کہا، ڈاکٹر! ایسا معلوم ہوتا ہے، میرا دل کمزور ہوگیا ہے۔ آپ کا رڈیوگرام لیجیے۔

مس سلڈھانا: اس نے بھی مجھ سے یہی کہا۔
ڈاکٹر جلال: میں نے اس کے ٹیکہ لگا دیا۔

مس سلڈھانا: میں نے بھی۔ صرف سادہ پانی کا
ڈاکٹر جلال: سادہ پانی بہترین چیز ہے۔

مس سلڈھانا: جلال! اگر تم اس بیگم کے شوہر ہوتے؟
ڈاکٹر جلال: اگر تم اس میاں کی بیوی ہوتیں؟

مس سلڈھانا: میرا کیریکٹر خراب ہوگیا ہوتا!
ڈاکٹر جلال: میراجنازہ اُٹھ گیا ہوتا!

مس سلڈھانا: یہ بھی تمہارے کیریکٹر کی خرابی کہلاتی۔
ڈاکٹر جلال: ہم جب بھی سوسائٹی کے ان آلوؤں کو دیکھنے آتے ہیں، ہمارا کیریکٹر خراب ہو جاتا ہے۔

مس سلڈھانا: آج بھی ہوگا؟
ڈاکٹر جلال: بہت زیادہ
مس سلڈھانا: مگر مصیبت یہ ہے کہ ان کا لمبے لمبے وقفوں کے بعد ہوتا ہے۔

٭٭٭ ٭٭٭

بیگم صاحبہ: لیڈی چٹرلیز لور، یہ آپ نے تکیے کے نیچے کیوں رکھی ہوئی ہے؟
میاں صاحب: میں دیکھنا چاہتا تھا کہ یہ کتاب کتنی بے ہودہ اور واہیات ہے۔

بیگم صاحبہ: میں بھی آپ کے ساتھ دیکھوں گی۔
میاں صاحب: میں جستہ جستہ دیکھوں گا۔ پڑھتا جاؤں گا۔ آپ بھی سُنتی جایئے۔
بیگم صاحبہ: بہت اچھا رہے گا۔

میاں صاحب: میں نے منجھلے صاحبزادے کی روزانہ غذا میں ڈاکٹر کے مشورے سے تبدیلیاں کرا دی ہیں۔
بیگم صاحبہ: مجھے یقین تھا کہ آپ نے اس معاملے میں غفلت نہیں برتی ہوگی۔

میاں صاحب: میں نے اپنی زندگی میں کبھی آج کا کام کل پر نہیں چھوڑا۔
بیگم صاحبہ: میں جانتی ہوں۔ اور خاص کر آج کا کام تو آپ کبھی۔

میاں صاحب: آپ کا مزاج کتنا شگفتہ ہے۔
بیگم صاحبہ: یہ سب آپ کی کرشمہ سازیاں ہیں۔

میاں صاحب: میں بہت محفوظ ہوا ہوں۔ اگر آپ کی اجازت ہو تو۔
بیگم صاحبہ: ٹھہریئے! کیا آپ نے دانت صاف کیے؟

میاں صاحب: جی ہاں! میں دانت صاف کر کے اور ڈیٹول کے غرارے کر کے آیا تھا۔
بیگم صاحبہ: میں بھی

میاں صاحب: اصل میں ہم دونوں ایک دوسرے کے لئے بنائے گئے تھے
بیگم صاحبہ: اس میں کیا شک ہے

میاں صاحب: میں جستہ جستہ یہ بے ہودہ کتاب پڑھنا شروع کروں۔
بیگم صاحبہ: ٹھہریئے! ذرا میری نبض دیکھئے۔
میاں صاحب: کچھ تیز چل رہی ہے۔ میری دیکھئے۔
بیگم صاحبہ: آپ کی بھی تیز چل رہی ہے

میاں صاحب: وجہ؟
بیگم صاحبہ: دل کی کمزوری
میاں صاحب: یہی وجہ ہو سکتی ہے۔ لیکن ڈاکٹر جلال نے کہا تھا کوئی خاص بات نہیں۔
بیگم صاحبہ: مس سلڈھانا نے بھی یہی کہا تھا۔

میاں صاحب: اچھی طرح امتحان کر کے اس نے اجازت دی تھی؟
بیگم صاحبہ: بہت اچھی طرح امتحان کر کے اجازت دی تھی۔

میاں صاحب: تو میرا خیال ہے کوئی حرج نہیں
بیگم صاحبہ: آپ بہتر سمجھتے ہیں۔ ایسا نہ ہو، آپ کی صحت۔

میاں صاحب: اور آپ کی صحت بھی۔
بیگم صاحبہ: اچھی طرح سوچ سمجھ کر ہی قدم اُٹھانا چاہیے۔

میاں صاحب: مس سلڈھانا نے اس کا تو بندوبست کردیا ہے نا؟
بیگم صاحبہ: کس کا۔ ؟ ہاں، ہاں، اس کا تو بندوبست کردیا ہے اس نے۔

میاں صاحب: یعنی اس طرف سے تو پورا اطمینان ہے۔
بیگم صاحبہ: جی ہاں

میاں صاحب: ذرا اب دیکھئے نبض؟

بیگم صاحبہ: اب تو۔ ٹھیک چل رہی ہے۔ میری؟
میاں صاحب: آپ کی بھی نارمل ہے۔

بیگم صاحبہ: اس بے ہودہ کتاب کا کوئی پیرا تو پڑھیے۔
میاں صاحب: بہتر۔ نبض پھر تیز ہوگئی

بیگم صاحبہ: میری بھی۔
میاں صاحب: نوکروں سے مطلوبہ سامان رکھوا دیا آپ نے کمرے میں؟

بیگم صاحبہ: جی ہاں! سب چیزیں موجود ہیں۔
میاں صاحب: اگر آپ کو زحمت نہ ہو تو میرا ٹمپریچر لے لیجیے

بیگم صاحبہ: کیا آپ تکلیف نہیں کر سکتے۔ اسٹاپ واچ موجود ہے۔ نبض کی رفتار بھی دیکھ لیجیے۔
میاں صاحب: ہاں! یہ بھی نوٹ ہونی چاہیے

بیگم صاحبہ: سملنگ سالٹ کہاں ہے؟
میاں صاحب: دوسری چیزوں کے ساتھ ہونا چاہیے

بیگم صاحبہ: جی ہاں، پڑا ہے تپائی پر۔
میاں صاحب: کمرے کا ٹمپریچر میرا خیال ہے تھوڑا سا بڑھا دینا چاہیے

بیگم صاحبہ: میرا بھی یہی خیال ہے
میاں صاحب: نقاہت زیادہ ہوگئی تو مجھے دوا دینا نہ بھولیے گا

بیگم صاحبہ: میں کوشش کروں گی اگر۔
میاں صاحب: ہاں ہاں۔ ! بصورت دیگر آپ تکلیف نہ اُٹھایئے گا

بیگم صاحبہ: آپ یہ صفحہ۔ یہ پورا صفحہ پڑھیے۔
میاں صاحب: سنیے! ۔

بیگم صاحبہ: یہ آپ کو چھینک کیوں آئی؟
میاں صاحب: معلوم نہیں
بیگم صاحبہ: حیرت ہے
میاں صاحب: مجھے خود حیرت ہے

بیگم صاحبہ: اوہ۔ میں نے کمرے کا ٹمپریچر بڑھا نے کے بجائے گھٹا دیا تھا۔ معافی چاہتی ہوں
میاں صاحب: یہ اچھا ہوا کہ چھینک آگئی اور بروقت پتہ چل گیا۔

بیگم صاحبہ: مجھے بہت افسوس ہے۔
میاں صاحب: کوئی بات نہیں۔ بارہ قطرے برانڈی اس کی تلافی کردیں گے

بیگم صاحبہ: ٹھہریئے۔ مجھے ڈالنے دیں۔ آپ سے گننے میں غلطی ہو جایا کرتی ہے۔
میاں صاحب: یہ تو درست ہے۔ آپ ڈال دیجئے۔

بیگم صاحبہ: آہستہ آہستہ پیجئے
میاں صاحب: اس سے زیادہ آہستہ اور کیا ہوگا؟

بیگم صاحبہ: طبیعت بحال ہوئی؟
میاں صاحب: ہو رہی ہے

بیگم صاحبہ: آپ تھوڑی دیر آرام کر لیں
میاں صاحب: ہاں۔ میں خود اس کی ضرورت محسوس کر رہا ہوں

٭٭٭ ٭٭٭

نوکر: کیا بات ہے، آج بیگم صاحبہ: نظر نہیں آئیں؟
نوکرانی: طبیعت ناساز ہے ان کی

نوکر: میاں صاحب کی طبیعت بھی ناساز ہے
نوکرانی: ہمیں معلوم تھا۔

نوکر: ہاں! لیکن کچھ سمجھ میں نہیں آتا
نوکرانی: کیا؟

نوکر: یہ قدرت کا تماشا۔ ہمیں تو آج بستر مرگ پر ہونا چاہیے تھا۔
نوکرانی: کیسی باتیں منہ سے نکالتے ہو۔ بستر مرگ پر ہوں وہ۔

نوکر: نہ چھیڑو ان کے بستر مرگ کا ذکر۔ بڑا شاندار ہوگا۔
خواہ مخواہ میرا جی چاہے گا کہ اُٹھا کر اپنی کوٹھری میں لے جاؤں۔

نوکرانی: کہاں چلے؟
نوکر: بڑھئی ڈھونڈنے جارہا ہوں۔ چار پائی اب بالکل جواب دے چکی ہے۔
نوکرانی : ہاں! اس سے کہنا، مضبوط لکڑی لگائے۔

سعادت حسن منٹو

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • بھارتی بے بسی کے نام – اقبالؒ کا پیغام!
  • فلسفہ استقبالِ ربیع الاول
  • منزل بے نشاں
  • علمی احتیاط
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
آہ بیکس
پچھلی پوسٹ
ہجر کی شب میں قید کرے یا صُبح وصَال میں رکھے

متعلقہ پوسٹس

افشائے راز

نومبر 15, 2019

جنت الحمقاء

جنوری 16, 2026

نِکّی

جنوری 15, 2020

بچوں میں اسکرین ٹائم کے اثرات

مارچ 4, 2026

بھُٹو تُم سے نہیں مرے گا

مئی 9, 2020

کوئی بھی اپنوں جیسی بات اب کرتا نہیں ہے

مارچ 10, 2020

رب تعالیٰ سے تجارت

مارچ 28, 2026

حملہ ہوا تھا

دسمبر 16, 2019

کچھ بدلا ؟

مارچ 26, 2014

رحمۃللعالمین ﷺ

جون 27, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

دو سانحات اور برڈباکس

اکتوبر 2, 2020

شہزاد نیّرؔ کی غزل کا تجزیہ

اکتوبر 26, 2025

عورت اور محبت

جنوری 24, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں