خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامرب تعالیٰ سے تجارت
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزمحمد یوسف برکاتی

رب تعالیٰ سے تجارت

از سائیٹ ایڈمن مارچ 28, 2026
از سائیٹ ایڈمن مارچ 28, 2026 0 تبصرے 37 مناظر
38

میرے واجب الاحترام پڑھنے والو کو میرا آداب

مختصر مگر اہم بات کے موضوع پر آج جو اہم بات اہم سبق اور ایک اہم نقطہ پر روشنی ڈالنے کی میں نے کوشش کی ہے اس کا تعلق بھی ہماری زندگی سے بہت گہرا ہے اور ایک کثیر تعداد لوگوں کی اس مسئلے میں پھنسی ہوئی دکھائی دیتی ہے ہمارے درمیان کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو بڑی بڑی محفلوں کا انتظام کرتے ہیں اپنے گھر کی شادیوں میں بیشمار پیسہ خرچ کرتے ہیں لیکن سوائے چند لوگوں کے یہ بات کس کو معلوم ہوتی ہے کہ ان کا کمایہ ہوا پیسہ جائز ہے کہ نہیں اور کیا ان کے یہ عمل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قابل قبول ہیں کہ نہیں ؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیشمار جگہوں پر رزق حلال کی تاکید کی ہے اور حرام سے بچنے کی تاکید بھی کی ہے جیسے سورہ البقرہ کی 168 آیت میں ارشاد باری تعالیٰ ہوا کہ

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ كُلُوْا مِمَّا فِی الْاَرْضِ حَلٰلًا طَیِّبًا ﳲ وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(168)

ترجمہ کنزالایمان ۔
اے لوگوں کھاؤ جو کچھ زمین میں حلال پاکیزہ ہے اور شیطان کے قدم پر قدم نہ رکھو، بیشک وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
( سورہ البقرہ آیت 168 )
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں حلال اور حرام کے بارے میں احادیث مبارکہ میں بھی سرکار مدینہ حضور ﷺ کے ہمیں بیشمار جگہوں پر فرمان نظر آتے ہیں حدیث کی معروف کتاب صحیح مسلم کی ایک حدیث میں ہے کہ ” حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حضرت عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی عیادت کے لیے گئے، وہ بیمار تھے۔ ابن عامر نے کہا: ‘اے ابن عمر! کیا آپ میرے لیے اللہ سے دعا کریں گے؟’ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے فرمایا: "نماز پاکیزگی کے بغیر قبول نہیں ہوتی اور صدقہ ناجائز طریقے سے حاصل کیے ہوئے مال سے قبول نہیں ہوتا۔” اور آپ بصرہ کے حاکم رہ چکے ہیں (مبادا کہ آپ کے پاس کوئی ایسا مال آ گیا ہو)۔
( صحیح مسلم شریف حدیث 535 )
یہ ہی نہیں ہمیں تاریخ اسلام میں ایسے کئی واقعات بھی ملتے ہیں جس میں ہمیں حلال کی برکت اور حرام کی نحوست سے آگاہی ملتی ہے
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں مجھے علم ہے کہ آپ میں سے بیشتر لوگ ” امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ” کے نام سے بخوبی واقف ہوں گے اور یہ نام سنا ہوگا نعمان ابن ثابت بن زوطا بن مرزبان عرف امام ابو حنیفہ اور خاص طور پر
وہ لوگ جو انہیں ماننے اور ان کی تقلید کرنے والے لوگ ہیں وہ حنفی کہلاتے ہیں ایک دفعہ آپ علیہ الرحمہ نے ایک شخص کو ایک جگہ سے سیب چوری کرتے ہوئے دیکھا تو آپ علیہ الرحمہ نے سوچا کہ شاید کوئی ضرورت مند ہے دوسرے دن آپ علیہ الرحمہ نے پھر اسے ایسا کرتے ہوئے دیکھا آپ علیہ الرحمہ نے دوبارہ وہی سوچا اور درگزر کردیا لیکن جب تیسرے دن آپ علیہ الرحمہ نے دیکھا تو سوچا کہ میں دیکھوں کہ آخر یہ سیب کا کیا کرتا ہے لہذہ آپ علیہ الرحمہ نے اس کا پیچھا کیا تھوڑی دور جاکر آپ علیہ الرحمہ نے دیکھا کہ اس نے وہ سیب ایک بچے کو دے دیا جو مانگنے والا تھا آپ علیہ الرحمہ حیران ہوگئے اور بالآخر اسے روک کر پوچھا کہ یہ تم کیا کرتے ہو تو اس شخص نے جواب میں کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے تجارت کرتا ہوں یہ بات سن کر آپ علیہ الرحمہ نے پوچھا وہ کیسے تو اس شخص نے کہا کہ میں سیب چوری کرکے ایک گناہ کا ارتکاب کرتا ہوں جبکہ وہی سیب صدقہ کرکے دس نیکیاں کما لیتا ہوں اب اگر ایک گناہ کے بدلے مجھے دس نیکیاں مل جائیں تو یہ گھاٹے کا سودہ تو نہیں ہے کیا خیال ہے آپ علیہ الرحمہ کا ؟
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ نے اس کو بٹھایا اور سمجھایا کہ یہ تم سراسر گھاٹے کا سودہ کررہے ہو تو اس نے کہا وہ کیسے تو آپ علیہ الرحمہ نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا کہ چوری کرنا اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب کریم ﷺ کا ناپسندیدہ عمل ہے اور چوری کرنے کی قرآن و حدیث میں شدید ممانعت کی گئی ہے اور اس طرح وہ سیب تمہارے لیئے حرام ہو جاتا ہے لہذہ حرام چیز کا صدقہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول نہیں صدقہ ، خیرات اور زکوٰۃ ہمیشہ صاف ستھرے اور پاکیزہ مال پر ہی ہوتی ہے اور اسی مال پر اللہ تعالیٰ اجروثواب عطا فرماتا ہے حضرت امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کی بات سن کر وہ شخص رونے لگا اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرنے لگا
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں قرآن میں موجود آیتوں احادیث کی کتابوں میں موجود احادیث اور ایسے واقعات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ناجائز طریقے سے کمائی ہوئی دولت پر اگر کوئی انسان اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اور اس کی نیت اجروثواب کمانے کی ہے تو ایسا ممکن نہیں پہلے اسے اپنا مال پاک کرنا ہوگا آج کی اس مختصر مگر اہم بات میں یہ ہی بتانا مقصود تھا کیونکہ ہمارے یہاں کثیر تعداد لوگوں کی ایسی ہے جو مالدار بھی اور دولت مند بھی اور وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے نظر بھی آتے ہیں لیکن ان کا وہ خرچ ناجائز طریقے سے کمائے ہوئے پیسے سے ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ناقابل قبول ہوتا تھوڑا کمائے تھوڑا خرچ کریں اور تھوڑا کھائیں لیکن حلال کھائیں آخر میں دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہمیں حلال روزی کمانے کی توفیق عطا فرمائے اور شیطان مردود سے بچتے ہوئے حرام سے بچنے کی بھی توفیق عطا فرمائے مجھے ہمیشہ سچ لکھنے ہمیں پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیئے گا ۔

محمد یوسف برکاتی
آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کورونا کی لہروں میں ڈولتی دنیا!
  • قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی
  • صحت مند زندگی کے لیے مثبت سوچ
  • مارچ میں مارچ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
شادی کی خوشیوں کا سفر
پچھلی پوسٹ
سونے کی بالیاں

متعلقہ پوسٹس

پنجاب کا دوپٹہ

نومبر 14, 2021

جب ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے

فروری 12, 2022

یار قصہ بڑا ہے پنجرے کا

دسمبر 7, 2025

کافی

دسمبر 7, 2019

عجب ٹریک پرستوں سے واسطہ تھا مرا

جون 3, 2020

نسبت و نام سے ہم آگے نکل جاتے ہیں

جون 21, 2026

بیشک دشواری کے ساتھ آسانی ہے

جنوری 26, 2025

ہو سکے تو آ جاؤ بارشوں کے موسم میں

مارچ 18, 2026

"چار چاند "اور نیلم احمد بشیر

جولائی 5, 2024

دیکھ کبیرا رویا

فروری 3, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

علمائے دیوبند کا فکری منہج

دسمبر 6, 2025

مسلسل نیا الزام میرے سر ہوتا...

جنوری 22, 2026

عمیرہ احمد

مارچ 22, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں