خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرکوئی فرق نہیں پڑتا
اردو تحاریراردو کالمزجاوید چوہدری

کوئی فرق نہیں پڑتا

جاوید چوہدری کا ایک کالم

از سائیٹ ایڈمن فروری 16, 2019
از سائیٹ ایڈمن فروری 16, 2019 0 تبصرے 420 مناظر
421

سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کل پاکستان تشریف لا رہے ہیں، سعودی وفد اور سپورٹنگ اسٹاف بارہ سو لوگوں پر مشتمل ہو گا، کرائون پرنس کافرنیچر، ایکسرسائز مشین، کافی مشین، گاڑیاں، کپڑے، جوتے اور بیڈ پاکستان پہنچ چکا ہے، ڈاکٹر اور سیکیورٹی کی ٹیمیں بھی آ چکی ہیں جب کہ پرنس کی ذاتی گاڑیاں آج پہنچ جائیں گی۔
حکومت نے دارالحکومت کے دو فائیو اسٹار ہوٹلز سمیت آٹھ ہوٹلز مکمل بک کر لیے ہیں، ہوٹلوں کے 750 کمرے حکومت کے پاس ہیں، مہمانوں کے لیے 300 گاڑیاں بھی کرائے پر لے لی گئی ہیں، پنجاب ہائوس کی تزئین و آرائش بھی ہو چکی ہے اور ولی عہد کو ٹھہرانے اور گارڈ آف آنر، لنچ اور ڈنرز کے لیے وزیراعظم ہائوس کی صفائیاں، رینوویشن اور اپ گریڈیشن بھی ہو چکی ہے، وزیراعظم ہائوس کو دو دن میں ولی عہد کے اسٹینڈر کے برابر بنادیا گیا اور یہ تمام انتظامات اور تمام اخراجات کون کر رہا ہے؟
یہ تاریخ کی غیرت مند ترین، کفایت شعار ترین اور خودکشی کو دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر قرار دینے والی ایماندار ترین حکومت کر رہی ہے اور یہ تمام فنڈز اس وزیراعظم کے حکم سے جاری ہو ئے جو پوری زندگی ایسے انتظامات پر "یہ تمہارے باپ کا پیسہ ہے” کا نعرہ لگاتا تھا، آپ آج پرانے پاکستان کے عمران خان کی تقریریں اور انٹرویوز نکال کر دیکھ لیں، یہ آپ کو عرب شہزادوں کے بارے میں وہ کچھ کہتے نظر آئیں گے جو ہم آج دہرا بھی نہیں سکتے۔
آپ کو یاد ہوگا یہ وہ وزیراعظم ہیں جو میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کی کنگ عبداللہ اور کنگ سلمان سے ملاقاتوں پر دونوں کو برا بھلا کہتے تھے، یہ کہتے تھے میں وزیراعظم بنا تو میں کشکول لے کر ملک ملک پھرنے کے بجائے خودکشی کر لوں گا اور میں مر جائوں گا لیکن آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا لیکن چھ ماہ بعد جی ہاں صرف چھ ماہ بعد وہ انقلابی وزیراعظم، وہ انقلابی حکومت اور وہ انقلابی نیا پاکستان تینوں غائب ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ پرانے سے بھی بدتر پاکستان سامنے آ گیا۔
آپ دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیجیے وہ سادگی، اپنی چادر کے اندر رہ کر پائوں پھیلانے اور وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کے دعوے آج کہاں ہیں؟ ہم نے آج جس وزیراعظم ہائوس کو ولی عہد کے شایان شان بنا یا کیا یہ وہی وزیراعظم ہائوس نہیں تھا جسے حکومت تین بار یونیورسٹی بنا چکی ہے، ہم نے پہلے اس "یونیورسٹی” کو 6 جنوری کو یو اے ای کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان کے لیے "بند” کیا اور یہ آج پرنس محمد کے لیے بند ہو گئی۔
ہمارے وزیراعظم پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جس نے ائیرپورٹ جا کر کسی ولی عہد کا استقبال بھی کیا، اس کی گاڑی بھی ڈرائیو کی اور اسے یونیورسٹی وزیراعظم ہائوس میں بھی ٹھہرایا اور تاریخ میں پہلی بار کسی ولی عہد کو گارڈ آف آنربھی دیا گیا اور ہم یہ نوازش کرتے ہوئے یہ بھی بھول گئے گارڈ آف آنر ہیڈ آف اسٹیٹس کو دیا جاتا ہے ولی عہدوں کو نہیں، ہم آج پرنس محمد بن سلمان کو بھی سربراہ مملکت سے بڑھ کر استقبال اور پروٹوکول دے رہے ہیں، ہم ان کے اعزاز میں 21 توپیں بھی چلا ئیں گے اور پوری کابینہ ائیرپورٹ پر ان کا استقبال بھی کرے گی، ہمیں یہ کرنا بھی چاہیے، کیوں؟
کیونکہ سعودی عرب صرف ہمارا دوست نہیں یہ ہماری عقیدت کا دارالحکومت بھی ہے لیکن یہ تو پرانے پاکستان میں بھی ہوتا تھا پھر نئے پاکستان میں کیا نیا ہے؟ پرانے پاکستان کی حکومتیں بھی کشکول لے کر نکلتی تھیں اور مانگ تانگ کر ملک چلا لیتی تھیں، ان میں بھی شہزادوں اور وزراء عظم کے ذاتی مہمانوں کو سربراہ مملکت کے برابر پروٹوکول دیا جاتا تھا، پھر نیا کیا ہے؟
ہاں ایک چیز نئی ہے! پرانے پاکستان میں صرف وزیر خزانہ چیف بیگرہوتا تھا جب کہ نئے پاکستان میں یہ فریضہ وزیراعظم ادا کر رہے ہیں، نئے پاکستان میں شہزادوں کی گاڑیاں بھی وزیراعظم ڈرائیو کرتے ہیں، آئی ایم ایف کی سربراہ کے ساتھ قرضے کی شرائط بھی وزیراعظم طے کرتے ہیں اور صدر ٹرمپ اور نریندر مودی کی ٹویٹس کا جواب بھی وزیراعظم دیتے ہیں اور یہ سلسلہ اگر اسی طرح جاری رہا تو مجھے یقین ہے وہ وقت دور نہیں جب ہمارے وزیراعظم شہزادوں کے بچوں کو کرکٹ بھی سکھانا شروع کر دیں گے اوریہ شہزادوں کو خوش کرنے کے لیے پاکستان میں کیمل ریس کا بندوبست بھی کرا دیں گے۔
ملک کے پچھلے چھ ماہ میں ملک کا جو حشر ہوا سو ہوا تاہم یہ غنیمت ہے وزیراعظم اور حکومت کو کنٹینر کی تقریروں اور زمینی حقائق کا فرق سمجھ آ گیا، یہ لوگ یہ جان گئے صرف دعوئوں اور تقریروں سے میٹروز نہیں بنتیں، اس کے لیے ٹیم چاہیے ہوتی ہے اور اگر ٹیم نہ ہو تو 17 ارب روپے کا پراجیکٹ 82 ارب روپے میں بھی مکمل نہیں ہوتا، یہ لوگ یہ جان گئے تین سو ارب روپے کی کرپشن پکڑنے کے دعوے اور اس کرپشن کو عدالت میں ثابت کرنے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔
یہ لوگ یہ جان گئے علیم خان اور اعظم سواتی جیسے لوگوں کے بغیر حکومتیں اور پارٹیاں بھی نہیں چلتیں اور پارٹیوں کو ان لوگوں کو سائیڈ پر کرنے کے نقصانات بھی بھگتنا پڑتے ہیں، یہ لوگ یہ جان گئے سسٹم چلانے کے لیے اہل وزیر اور اہل بیورو کریٹس دونوں ضروری ہوتے ہیں اور حکومت کو اگر بیورو کریٹس کا اعتماد حاصل نہ ہو تو فروری میں بھی کابینہ کے نومبر کے فیصلے پینڈنگ ہوتے ہیں، یہ لوگ یہ جان گئے حکومتوں کو روپے کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے روزانہ 50 ملین ڈالر مارکیٹ میں پھینکنے پڑتے ہیں۔
یہ لوگ یہ جان گئے حکومت اگر سرمایہ کاروں کو اعتماد نہ دے، یہ اگر بینکنگ سیکٹر کی مدد نہ کرے اور یہ اگر اسٹاک ایکسچینج پر نظر نہ رکھے تو تیس چالیس ارب ڈالردنوں میں اڑ جاتے ہیں، یہ لوگ یہ جان گئے حکومت اگر بجلی اور گیس پر سبسڈی نہ دے تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو جاتے ہیں اورحکومتوں کے اپنے سپورٹرز جھولیاں پھیلا پھیلا کر بددعائیں دیتے ہیں اور وزراء کے لیے گھروں سے نکلنا مشکل ہو جاتا ہے، یہ لوگ یہ جان گئے اپوزیشن اگر حکومت اور پارلیمنٹ کے ساتھ تعاون نہ کرے تو قانون سازی نہیں ہو سکتی اور اگر قانون پاس نہ ہوں تو سسٹم بیٹھ جاتا ہے۔
یہ لوگ یہ جان گئے ساہیوال جیسے واقعات حکومت کواندر اور باہر سے زخمی کر دیتے ہیں اور حکومتوں کے لیے عوام اور ادارے دونوں کو بچانامشکل ہو جاتا ہے، یہ لوگ یہ جان گئے ایکٹو میڈیا، پروایکٹو جوڈیشری اور سپر ایکٹو اسٹیبلشمنٹ کی موجودگی میں حکومت چلانا تار پر چلنے کے مترادف ہوتا ہے، یہ لوگ یہ جان گئے کلبھوشن جیسے جاسوسوں کو سرعام پھانسی دینا آسان نہیں ہوتا، یہ لوگ یہ جان گئے نریندر مودی کو بڑے عہدے پر چھوٹا شخص قرار دے کر بھارت کو میز پر لانا آسان نہیں ہوتا، یہ لوگ یہ جان گئے امریکی اور فرنچ صدور کے ساتھ ٹھنڈے رویے سے آئی ایم ایف کے پیکیج کے لیے جوتے اور پیاز دونوں کھانا پڑتے ہیں۔
یہ لوگ یہ جان گئے حکومت بچانے کے لیے ٹھوس ثبوتوں کے باوجود آصف علی زرداری کو ڈھیل دینا پڑتی ہے، یہ لوگ یہ جان گئے نیب اور سرمایہ کاری ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، یہ لوگ یہ جان گئے حکومت ایل این جی کے جہاز روک کر ملک میں گیس پوری نہیں کر سکتی، یہ لوگ یہ جان گئے محمود خان اور عثمان بزدار جیسے لوگ بوجھ ہوتے ہیں اور وزراء اعظم کو یہ بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانا پڑتے ہیں، یہ لوگ یہ جان گئے حکومتوں کو ریلوکٹوں اور پھٹیچر کھلاڑیوں کو ملک میں لانے کے لیے بڑی منتیں کرنا پڑتی ہیں۔
یہ لوگ یہ جان گئے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر اصغر خان کیس بھی نبٹانا آسان نہیں ہوتا اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ اور سانحہ ماڈل ٹائون کے مجرموں کو سزا دینا بھی، یہ لوگ یہ جان گئے سادگی، کفایت شعاری، انصاف اور احتساب کے دعوے کرنا اور ان پر عمل کرنا دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے اور یہ لوگ یہ بھی جان گئے حکومت میاں شہباز شریف اور میاں نواز شریف کو این آر او نہ دینے کے جتنے چاہے اعلان کر لے لیکن پرنس محمد کی برکت سے یہ لوگ باہر آ کر اور باہر جا کر رہتے ہیں۔
میں حیران ہوں حکومت کے چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں صاف پانی، کھلی اور شفاف ہوا، مفت انصاف، بے رحم اور اکراس دی بورڈ احتساب، اہل عہدوں پر اہل افسر اور غریب کے لیے سستی زندگی یہ سارے وعدے، یہ سارے دعوے کہاں ہیں؟یہ نادان لوگ حکومت سے پوچھ رہے ہیں آپ نے سو دنوں میں قوم کا مقدر بدلنا تھا، آپ نے پچاس لاکھ گھربھی بنانے تھے، آپ نے ایک کروڑ نوکریاں بھی دینی تھیں اور آپ نے پولیس کو غیر سیاسی بھی بنانا تھا، آج وہ پولیس، وہ نوکریاں اور وہ گھر کہاں ہیں؟
لوگ پوچھتے ہیں آپ نے ملک کی عزت نفس بھی بحال کرنی تھی، آپ نے ایف بی آر کا قبلہ بھی ٹھیک کرنا تھا اور آپ نے لوگوں کی ظالمانہ ٹیکسوں سے بھی جان چھڑانی تھی، آج وہ سب کہاں ہے؟اور لوگ پوچھ رہے ہیں آپ نے چھ ماہ میں کیا اچیو کیا!میں حیران ہوں لوگ ان سے یہ کیوں پوچھ رہے ہیں؟ کیالوگ اب تک یہ بھی نہیں جان سکے نیا پاکستان ایک بلبلہ تھا اور یہ بلبلہ اس دن پھٹ گیا تھا جس دن مراد سعید جیسے لوگ وزارتوں کی کرسیوں پر بیٹھے تھے، یہ دنیا بہت ظالم ہے، یہاں حقائق اور دعوے مختلف ہوتے ہیں، یہاں خواب اور حقیقت میں بڑا فرق ہوتا ہے۔
آپ کو یقین نہ آئے تو آپ یہ فرق 16 فروری کو اس وزیراعظم ہائوس میں دیکھ لیجیے گا جسے ہم نے یونیورسٹی بنا دیا تھا، آپ پوری حکومت کو اس دن سعودی عرب کے ولی عہد کے سامنے قطار میں کھڑا بھی دیکھیں گے اورانھیں راضی کرنے کے لیے وہ حرکتیں کرتے بھی پائیں گے جو پرانے پاکستان کے پرانے حکمرانوں نے خواب میں بھی نہیں سوچی تھیں، میری حکومت سے درخواست ہے آپ مہربانی فرما کر 16 فروری کویوم آگاہی ڈکلیئر کر دیں اور قوم سے درخواست کریں یہ ہر 16 فروری کو اپنا گریبان پھاڑ کر یوم آگاہی منایا کرے تاکہ اگلی نسلیں یہ جان سکیں دعوئوں اورعمل میں بڑا فرق ہوتا ہے۔
اگلی نسلیں یہ بھی جان سکیں غربت دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے اور آپ اگر غریب ہیں تو پھر پاکستان پرانا ہو یا نیا کوئی فرق نہیں پڑتا، پھر کرسی اقتدار پر آصف علی زرداری بیٹھے ہوں یا میاں نواز شریف یا پھر عمران خان غریبوں کا گز اڑھائی فٹ ہی رہتا ہے، یہ پانی چھان کر ہی پیتے ہیں اور اگلی نسلیں یہ بھی جان سکیں نئے پاکستان صرف نئے حکمرانوں کے لیے ہوتے ہیں، عوام پرانے پاکستانوں میں پیدا ہوتے ہیں اور پرانے پاکستانوں ہی میں مرتے ہیں، آسمانوں سے ان کے لیے کوئی خوش خبری، کوئی من و سلویٰ نہیں اترا کرتا۔

 

About Javed Chaudhry
Javed Chaudhry is a newspaper columnist in Pakistan. His series of columns have been published in six volumes in Urdu language. His most notable column ZERO POINT has great influence upon people of Pakistan especially Youth and Muslims of Pakistan. He writes for the Urdu newspaper Daily Express four time a week, covering topics ranging from social issues to politics.

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • حوصلہ افزائی کی ترغیب!
  • ہتّک
  • انت بھئے رت بسنت میرو
  • جج کرنا مناسب نہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اس کا پتی
پچھلی پوسٹ
حروفِ تہجی

متعلقہ پوسٹس

سیرت مصطفی ﷺ: دنیا کے لیے روشن راستہ

اگست 30, 2025

گل بانو اور فائزہ کی دوستی

اپریل 1, 2023

مس ٹین والا

جون 17, 2013

ایک فطری جلوہ

جنوری 12, 2025

مشہور علماء کے تعارف

دسمبر 6, 2025

تاریخ کے وارث – تیسری قسط

جنوری 17, 2025

فقر کی روشنی میں پروان چڑھتا علم

دسمبر 12, 2025

وحید احمد

مارچ 30, 2020

باغِ ہم بستگی

فروری 12, 2025

جب شرمندگی، فرسٹریشن میں بدل جائے

ستمبر 30, 2017

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

جعلی خبروں کی روک تھام کیسے...

دسمبر 19, 2025

چند تصویرِبُتاں

دسمبر 15, 2019

خالد میاں

جنوری 12, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں