خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابابھٹو کی وراثت اور بلاول
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعلی عبد اللہ ہاشمی

بھٹو کی وراثت اور بلاول

ایک اردو کالم از علی عبد اللہ

از سائیٹ ایڈمن جنوری 3, 2020
از سائیٹ ایڈمن جنوری 3, 2020 0 تبصرے 524 مناظر
525

بھٹو کی وراثت اور بلاول

بلاول بھٹو تاریخ کے اُس موڑ پر آن کھڑا ہوا ہے جہاں اسکو چیئرمین بھٹو کی مزاحمتی سیاست اور اپنے آسان مستقبل دونوں میں سے ایک کو چُننا پڑے گا۔ آسان مستقبل کی کُنجی اسکے اجداد کے قاتلوں کے ہاتھ میں جبکہ مزاحمت کا راستہ اسکے اپنے خمیر میں کروٹیں لے رہا ہے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون سازی عمران خان کی مجبوری ہے ورنہ اسکے ہینڈلرز کا اعتماد جاتا رہے گا۔ جبکہ شہباز لیگ نے بلا چوں چرا اپنا ووٹ باجوہ صاحب کے پلڑے میں ڈال کر دائیں بازو کی قوتوں پر سبقت حاصل کر لی ہے ۔ دوسری طرف مریم نواز نے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں اس بیانئے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے اور اگلے چوبیس گھنٹوں میں بڑے میاں صاحب کیجانب سے یا پھر خود مریم نواز کیطرف سے سیاست سے لاتعلقی سمیت کسی دیگر سٹانس کی خبروں کو گردش دیدی گئی ہے۔ بحر صورت بڑے میاں چھوٹے میاں مخالف پچوں پر کھڑے ہو کر اپنے روائتی سسپنس کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

غیر متوقعہ طور پر باچا خان مرکز نے بھی آرمی چیف کی حمائیت کا اعلان کر دیا ہے اور قوی امکان ہے کہ سردار اختر مینگل کے سوا سبھی حکومتی اتحادی اور دائیں بازو کی سیاست کرنے والے باجوہ صاحب کے پیج پر اکٹھے ہو جائیں گے۔ پیچھے رہ جاتی ہے پیپلز پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ تو دو رکنی پارلیمانی PTM سے تو سامراجی ایجنٹوں کی حمائیت کی کوئی امید نہیں مگر پیپلزپارٹی کا موقف واضع ہونا ابھی باقی ہے۔

بھٹو صاحب نے پیپلز پارٹی کے قیام کے بعد جو نظریہ اپنایا بظاہر وہ انہیں پھانسی گھاٹ تک لے گیا اسی طرح بی بی شہید نے اپنے بابا کی گرفتاری اور بالخصوص انکی شہادت کے بعد جو روپ اپنایا وہی 27 دسمبر 2007 کا پیش خیمہ بنا۔ محترمہ نصرت بھٹو کی اپنے شوھر تئیں وفاداری اور مزاحمت نے انہیں وہ چوٹ دی جو انہیں بسترِ مرگ تک لے گئی اسی طرح آصف زرداری نے جس جواں مردی سے بدماشیہ اور اسکے چٹے بٹوں کی قید اور تشدد سہا وہ بھی پارٹی تاریخ کا روشن باب ہے اور یہ وہ وراثت ہے جو ناقدین کے نزدیک پرچی اور حقیقت میں اس گندے سماج کو بچانے کیلئے بینظیر ماں کی قربانی دیکر بلاول کے ترکے میں آئی۔ یہی نہیں لاکھوں کارکنان کی لازوال قربانیوں کی امانت داری بھی بلاول بھٹو کے سپرد ہے اور یہی وجہ ہے کہ کھُلے دُشمن کے حق میں قانون سازی پر غیر واضع موقف پر کارکنان تلملا اٹھے ہیں۔

جیسے نیا پاکستان اور ریاستِ مدینہ کا نعرہ اس قوم کیلئے ایک شراپ تھا بالکل ویسے ہی یہ نظریہ کہ "ہم فرد کے مخالف ہیں ادرے کے نہیں” بھی سفید جھوٹ ہے جس نے پیپلز پارٹی کو دن بدن کھوکھلا کیا ہے۔ ہم ضیاء الحق اور مشرف کے لاکھوں ماتحتوں کی ادارہ جاتی مجبوری سمجھنے کی ایکٹنگ تو کر لیتے ہیں مگر اسکے لیئے ہمیں ان لاکھوں مظالم سے چشم پوشی کرنی پڑتی ہے جنکے گھاو بلاول بھٹو کے جسم اور اسکے کارکنان کی روحوں پر لگے ہیں۔ کیوں ایک واضع نقطہ نظر ایک مزاحمتی لاءِ عمل ہم سے چھین لیا گیا ہے؟ کیا اقتدار کے ایوانوں میں ٹہلنا ایسا دلکش ہے کہ ہم بھٹو شہید کے قاتلوں سے مفاہمت کر لیں یا شہید رانی، محترمہ نصرت بھٹو، میر مرتضی، شاہنواز بھٹو کے جنازوں، آصف علی زرداری کی کٹی ہوئی زبان اور پھانسیوں پر جھولتے سڑکوں، پارکوں میں کوڑے کھاتے، گھر بار کاروبار لٹا کر جیلوں میں "بھٹو زندہ ہے” کے نعرے لگاتے کارکنان کو بے حمیت کر دیں؟

جونیجو لیگ سے قاف لیگ تک اور ایم کیو ایم سے پی ٹی آئی تک ساری لیگیں اور پارٹیاں ایک پیپلزپارٹی کی دشمنی میں کھڑی کی گئیں لہذا بطور طفیلی وہ تو آمریت کے نمائندہ عہدے کے دوام کو ووٹ دیں، پیپلز پارٹی کسطرح اسے سپورٹ کر سکتی ہے یہ سوال لاکھوں جیالوں کو کل سے پاگل کر رہا ہے۔ ہمیں نظر کیوں نہیں آ رہا کہ شہباز شریف کی ٹویٹر سٹیٹمنٹ کے نیچے گالیاں نکالنے والے کارکن اسکی اپنی جماعت کے ہیں جنہوں نے سالوں اسکی ایڈمنسٹریشن کے قصیدے پڑھے ہیں جبکہ بلاول بھٹو کی مبہم سٹیمنٹ کے نیچے تاویلیں گھڑنے والے وہ ہیں جنکے اجداد عشقِ بھٹو کے نام پر اپنی زندگیاں گلا کر نسلیں تباہ کر چکے ہیں۔

تاریخ کسی کی نہیں ہوتی یہ ہمیشہ سرفروشوں کی گرویدہ رہتی ہے۔ انسانی تاریخ میں جھک جانے والے کبھی ممتاز نہیں ہوتے اور حق کیلئے کٹ مرنے والوں کو بڑے سے بڑا آمر بھی نہیں مار سکتا۔ ذوالفقار علی بھٹو کے پاس ہر آپشن کھلی تھی۔ وہ عالمی لیڈروں کے بھیجے کمانڈوز آپریشن سے لیکر صدارتی معافی نامے پر دستخط کرنے سمیت بیسیوں آپشنز پر عمل کر کے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی بچاسکتا تھا۔ صرف اسی کو ادراک تھا کہ اسکے قاتل اسکو نہیں اس ملک کے تابناک مستقبل کو قتل کرنے جا رہے ہیں مگر اس نے سرنڈر کر کے تاریخ کے ہاتھوں قتل ہونے سے سر اٹھا کر ہمیشہ زندہ رہنے کو ترجیح دی۔ بینظیر بھٹو سانحہ کارساز کے بعد عقل کے ناخن لے سکتی تھی مگر اس نے مسکراتے ہوئے موت کی آنکھوں سے نیند اڑا دی۔ وہ بھٹو تھی، ذوالفقار علی بھٹو کا خون جو موت کو سامنے دیکھ کر موج میں آ گئی، ڈٹ گئی، کٹ مری مگر امر ہو گئی۔

آج جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن زندگی موت کا مسئلہ نہیں ہے مگر پیپلز پارٹی کے ازلی دشمن کی سہولتکاری نے کارکنوں کے دل و دماغ میں آگ لگا دی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ شہباز لیگ کے بروقت جھکاو کے بعد اپوزیشن الٹی بھی ہو جائے تو اس قانون سازی کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی مگر وہ قیادت سے ایسے ردِ عمل کی امید کرتے ہیں جو حق و باطل کی تفریق کرے، جو قاتلانِ بھٹو اور وارثانِ بھٹو میں لکیر کھینچے۔ اس میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جو بظاہر ہر حالت میں بلاول کے ساتھ کھڑے رہیں گے مگر انکے دل و دماغ میں جاری جنگ انکے تحرک پر اثر انداز ضرور ہوگی۔ دنیا داروں کی نظر میں یہ سیاسی خود کشی کے مترادف ہوگا اور اس بل کو سپورٹ کر کے ایسٹیبلشمنٹ کیساتھ اعتماد سازی کی فضاء پیدا کرنے میں معاونت ملے گی مگر عاشقوں کے نزدیک اسکی مخالفت سے پیپلز پارٹی کی گم گشتہ روح واپس اپنے وجود اندر حلول کر جائے گی۔ میاں صاحب کے کارکنان سینٹ چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی میں شہباز شریف کے کردار کو تو سہہ گئے مگر کل جب اس نے بوٹوں کو عزت دینے کا نعرہ بلند کیا تو وہی کارکنان چھوٹے میاں کو گالیاں دینے سے بھی نہیں چُوکے اور انکے ردِ عمل نے ثابت کیا کہ ن لیگی ورکر مزاحمت چاہتا ہے۔ بارہ کروڑ آبادی کا پنجاب عمرانی ہتھکنڈوں سے دلبرداشتہ ہے اور پچھلے ڈیڑھ برس میں بدماشیہ اور خان کا بھوت پنجاب کے برساتی نالوں میں بہہ گیا ہے۔ اس خلاء کو صرف بلاول بھٹو ہی بھر سکتا ہے مگر اسکے لیئے اسے اپنے اردگرد کھڑے نالائقوں کی بجائے اپنی ماں اور نانا کے نقشِ قدم کیجانب رجوع کرنا پڑے گا۔ پیپلز پارٹی 1977 سے پنجاب واپس لینے کیلئے جس خلاء کی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہی وہ خلا شہباز شریف کی چاکرانہ طبیعت نے پلیٹ میں ڈال کر اسکے آگے رکھ دیا ہے۔ اب فیصلہ اسے کرنا ہے کہ اسے RTS برگیڈ کی ہمدردیاں عزیز ہیں یا پھر بھٹو کی مزاحتی وراثت۔ اگر بلاول اپنے نالائق مصاحبین کے بہکاوے میں آ کر مفاحمتی زہرکا پیالہ چُنتا ہے تو ہو سکتا ہے اگلی بار لولھی لنگڑی حکومت کی خیرات پالے لیکن اگر وہ ‘جمہوریت بہترین انتقام’ ہے کا داعی ہے تو اسے اپنی ماں اور نانا کے نقشِ قدم پر چل کر عوام کی حتمی فتح کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے جنم سے آجدن تک ایسٹیبلشمنٹ نے کبھی پیپلز پارٹی پر اعتماد نہیں کیا اور ہمیشہ اپنے آلہ کاروں کے ذریعے اسکا مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی ہے۔ گو آج بلاول بھٹو انکے مینڈیٹ کو بدل نہیں سکتا مگر اسکے خلاف آواز اٹھا پرچی پرچی کرنے والوں کے سینے میں ہالہ کنوینشن کی برچھی ضرور اتار سکتا ہے۔ باقی جانے یا علیؑ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تیراہ،عارضی قربانی اور مستقل امن
  • جنس اور شادی کی نفسیات
  • عقل کے بٹو ئے بناۓ ہیں مرے یاروں نے
  • نئے انداز سے تعمیر مجھے ہونا ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
میں بچ کے پھر سے نکل آیا
پچھلی پوسٹ
بنا ہے کون، الٰہی، یہ کارواں سالار؟

متعلقہ پوسٹس

زندگی کے مسئلوں کا حل نکلنا چاہیے

اپریل 24, 2020

فقیر

نومبر 14, 2021

ہم تو آپ سے اچھی باتیں کرتے ہیں

مئی 13, 2020

لوگ خوابیدہ ہی سہی

فروری 21, 2022

بے آواز

جون 21, 2020

تجھ سے وابستہ ہر

جولائی 6, 2025

چاہے جتنا بھی پٹک لے سر کوئی

جنوری 1, 2023

شاہد ذکی کی شاعری

جنوری 23, 2020

ٹھیک سے مسکرا نہیں رہا تھا

نومبر 14, 2021

جس ایک پل میں جدا ہو گیا تھا تو مجھ...

اپریل 14, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

شجر کی حکایت

جنوری 1, 2025

عشقِ خدا

نومبر 26, 2025

مجرم ہوں تیرا پر میں

جون 8, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں