خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابایوم یکجہتی کشمیریوم استحصال کشمیر
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمحمدصدیق پرہار

یوم یکجہتی کشمیریوم استحصال کشمیر

از سائیٹ ایڈمن اگست 6, 2020
از سائیٹ ایڈمن اگست 6, 2020 0 تبصرے 72 مناظر
73

یوم یکجہتی کشمیریوم استحصال کشمیر

پانچ اگست کادن تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیرانسانی،غیراخلاقی، ظالمانہ اورسفاکانہ لاک ڈاؤن کوایک سال مکمل ہونے پرپاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیریوم استحصال کشمیرمنارہی ہے۔ اسلام آبادمیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیراطلاعات شبلی فرازاورمعاون خصوصی معید یوسف نے مشترکہ کانفرنس کی۔ اس موقع پروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پانچ اگست سال دوہزارانیس کشمیریوں کی اس جدوجہدکاایک نیاموڑ ہے۔ایک نئے باب کااضافہ ہواہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کاتشخص مٹایا، ان کاجھنڈاچھینا، ان کی شناخت ختم کی۔ریاست جموں و کشمیرکوتین حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ انتظامیہ نے بزوربازولیکن کشمیریوں نے اسے ذہنی طورپرقبول نہیں کیا۔چاہے وہ ہندوپنڈت، چاہے لداخ میں رہنے والابدھ مت یاوادی میں رہنے والامسلمان ہے کسی نے ذہنی طورپرنہ اسے تسلیم کیاہے نہ قبول کیاہے اوران کی جدوجہدجاری ہے۔ ان کاکہناتھا کہ مقبوضہ کشمیربین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ جسے ہم نہیں سلامتی کونسل کی قراردادیں متنازع کہتی ہیں۔جسے بی جے پی کی بھارتی حکومت نے ضم کرنے کی کوشش کی جسے کشمیریوں اورپاکستان نے مستردکیا۔ آج بھی مقبوضہ کشمیرمیں کیمونیکیشن بلیک آؤٹ جاری اوربنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی اورآج بھی کھڑی ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اس کے بعدبھارت نے ری آرگنائزیشن ایکٹ نافذ اور اس کے ساتھ ڈومی سائل قوانین بھی شامل کیے۔جس کامقصدبھارت کی واحدمسلم اکثریتی ریاست کواقلیت میں تبدیل کرنے کے ارادے کھل کرسامنے آگئے۔ دنیاجانتی ہے لاک ڈاؤن کی تکلیف کیاہوتی ہے اورکشمیری ایک سال سے لاک ڈاؤن کاسامناکررہے ہیں۔ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کویکجہتی کاواضح پیغام دیناچاہتے ہیں۔ حق خودارادیت کے مقصدکے لیے پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ شاہ محمودقریشی کاکہناتھا کہ تحریک آزادی کشمیرکوکشمیری لیڈکریں ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ کشمیریوں کی ترجمانی اوران کی آوازدنیامیں اٹھائیں گے۔ مایوس نہیں کریں گے ہماری منزل سری نگرہے۔ ہماری نظرسری نگرپرہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ناحق خون بہاہے جوبولے گا۔کشمیرہائی وے کانام پانچ اگست سے سری نگرہائی وے رکھ رہے ہیں۔ یہ شاہراہ ہمیں سری نگرتک لے کرجائے گی۔ نہ کشمیری جھکیں گے نہ پاکستانی افواج پیچھے ہٹے گی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پانچ اگست وزیراعظم مظفرآباد میں آزادکشمیرقانون سازاسمبلی سے خطاب کریں گے۔ پانچ اگست کوپاکستان میں ایک منٹم کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔ عالمی لیڈرزکوخطوط لکھے جائیں گے۔ سوشل میڈیاپرمہم چلائیں گے۔ پوری دنیامیں پاکستان کے سفارت کاروں سے درخواست ہے کہ ہائی کمیشن میں صرف تقاریرنہیں بلکہ مقامی میڈیا پر مسئلہ کشمیرکواجاگرکریں۔ میں خودتمام مشنزاورسفارت کاروں کی کاوشوں کومانیٹرکروں گا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پردنیاکودکھارہے ہیں کہ بھارت کیاحرکتیں کررہاہے۔ دنیانے دیکھا کہ ناناکی میت پربیٹھے معصوم بچے پربھارتی اہل کاربندوق تانے کھڑے ہیں۔ اس معصوم کشمیری بچے کودیکھ کردل بیٹھ گیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ میں نے یواین سیکرٹری جنرل کوآن ریکارڈ ۹ خطوط لکھے ہیں جوہماری منزل کے حصول کے لیے کرداراداکریں گے۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی، وزیردفاع اورمعاون خصوصی برائے قومی سلامتی معیدیوسف،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اورعسکری حکام کے ہمراہ ایل اوسی کے سیکٹرچری کوٹ پہنچے۔ اس موقع پرعسکری حکام بھی وزراء کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران عسکری حکام کی طرف سے وزیرخارجہ کوبریفنگ دی۔ وزیرخارجہ کوبھارتی حکومت کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورذیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیرخارجہ نے وزیردفاع،مشیرقومی سلامتی کے ہمراہ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے راولاکوٹ آزادکشمیرمیں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس دورہ کامقصدمیڈیاکے ذریعے دنیابھرکے سامنے بھارت کے اصل چہرے کوبے نقاب کرناہے۔
جب بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی لاک ڈاؤن کیاتوپاکستان نے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف شدیداحتجاج کیا۔ ہرجمعہ کوکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیاجاتارہا کہ کرونانے یہ سب بندکرادیا۔ سفارتی سطح پربھی پاکستان نے کشمیریوں پرہونے والے ظلم وستم کودنیاکے سامنے اجاگرکیا۔ یہ سچ ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں پاس شدہ قراردادیں موجودہیں۔ جن پرعمل کرانے میں عالمی قوتیں نہ کل سنجیدہ تھیں اورنہ آج ہیں۔ سلامتی کونسل کے بھی مسئلہ کشمیرپردواجلاس ہوچکے ہیں۔ جوغیرانسانی سلوک کشمیریوں کے ساتھ ہورہاہے وہ کسی بھی غیرمسلم ریاست یاملک کے ساتھ ہورہاہوتا تودنیایوں خاموش تماشائی نہ بنی ہوتی۔ سلامتی کونسل اورکسی بھی بااثرعالمی شخصیت نے بھارت سے ایک باربھی نہیں کہاکہ وہ کشمیرمیں یہ لاک ڈاؤن ختم کرے اورکشمیرکی پانچ اگست سال دوہزارانیس سے پہلے والی حیثیت بحال کرے۔ ہم سلامتی کونسل،اقوام متحدہ اورغیرمسلم قوتوں سے کیوں شکوہ کریں۔ پاکستان، ترکی اورملائشیاکے علاوہ کشمیریوں کے لیے کس مسلمان ملک نے آوازاٹھائی۔ پاکستان، ترکی اورملائشیاکے علاوہ کسی اسلامی ملک نے بھی کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف آوازنہیں اٹھائی بھارت سے احتجاج نہیں کیا۔ شاہ محمودقریشی کہتے ہیں کہ دنیاتجارتی مصلحتوں کی وجہ سے آوازبلندنہیں کرسکی۔ یہ تجارتی مصلحتیں نہیں بلکہ منافقانہ چالیں ہیں۔ مسلمان توایک جسم کی مانند ہیں۔ اسلامی ممالک کواپنے تجارتی مفادزیادہ پیارے ہیں۔ ان کے تجارتی مفادکے سامنے گویاکشمیریوں کے حقوق کی کوئی حیثیت اوراہمیت نہیں۔اکثراسلامی ممالک نے بھارت کے خلاف اس لیے احتجاج نہیں کیا، اس لیے اس کے خلاف زبان نہیں کھولی کہ اس نے تجارت بندکردی توہماراکیاہوگا۔ کاش تمام اسلامی ممالک کے سربراہان یہ سوچتے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ پوچھ لیاکہ مظلوم کشمیری بھارت کے غیرانسانی، غیراخلاقی، ظالمانہ اورسفاکانہ بربریت کاشکارتھے اورتم اپنی تجارت بچانے کے چکرمیں پڑے ہوئے تھے۔ رزق دینے کاوعدہ تومیں نے کیاتھا۔ توہم اللہ تعالیٰ کوکیاجواب دیں گے۔ کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑنے پراسلامی ممالک کیااحتجاج کرتے بلکہ بھارتی وزیراعظم کوایوارڈ بھی ایک مسلمان ملک کی طرف سے دیاگیا۔ بھارت کی طرف سے کشمیرمیں ظالمانہ لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے طورپرپاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدودبندکررکھی ہے، انڈیاکاکوئی طیارہ پاکستان کی فضائی حدودسے نہیں گزرسکتا، پاکستان کی طرح دوسرے اسلامی ممالک بھی اپنی اپنی فضائی حدودبھارت کے لیے بندکردیتے توبھارت اپنے ہی ملک میں محصورہوکررہ جاتا۔ کشمیریوں پرہونے والے مظالم پراسلامی دنیاکی منافقانہ خاموشی کیاپیغام دے رہی ہے۔ کشمیرکے معاملے پراوآئی سی کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے۔ مقبوضہ کشمیرکے مسئلے پراوآئی سی کاایک اجلاس بھی نہیں ہوا۔ پاکستان نے بھی مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنے کے لیے وہ کردارادانہیں کیاجواسے کرناچاہیے تھا۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی سفارتی مہم بھی ٹیلفونک گفتگوتک ہی محدودرہی۔ وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریربھی واہ واہ کی دادوصول کرنے کے علاوہ اپنااثرنہ دکھاسکی۔ پاکستان نے کشمیریوں کے مسائل اجاگرکرنے کے لیے کشمیرکمیٹی بنارکھی ہے۔ اس کی کارکردگی بھی قوم کے سامنے ہے۔ حکومت پاکستان کومسئلہ کشمیرعالمی سطح پراجاگرکرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات جلدسے جلدکرلینے چاہییں۔ سب سے پہلے کشمیرکمیٹی کوختم کرکے وزارت امورکشمیرقائم کی جائے۔ جس کے تحت کشمیریوں پرہونے والے مظالم دنیاکے سامنے لانے کے لیے بھرپورسفارتی مہم چلائی جائے۔ عالمی لیڈروں اوراسلامی ممالک کے سربراہان، وزرائے خارجہ اورعسکری حکام کی کانفرنسیں بلاکرویڈیواورتصاویرکی مددسے انہیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت سے آگاہ کیاجائے۔ اس کے علاوہ مسئلہ کشمیرکودنیاکے سامنے مزیداجاگرکرنے کے لیے خصوصی نیوزچینل قائم کرناچاہیے۔ جس سے صرف کشمیراورکشمیریوں کے مسائل ہی پیش کیے جائیں۔اوراس نیوزچینل سے دنیاکی تمام بڑی زبانوں میں پروگرام پیش کیے جائیں جن میں کشمیریوں کے مسائل پربات کی جائے۔ اوآئی سی سے کہا جائے کہ وہ خاموشی توڑتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں آوازبلندکرے۔ سچ پوچھیں توبھارت کے ساتھ ساتھ تجارتی مفادکی خاطرخاموش رہنے والے اسلامی ممالک بھی کشمیریوں کااستحصال کررہے ہیں۔

محمدصدیق پرہار

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سندھی ثقافتی دن
  • خیال و خواب کے منظر میں
  • اللہ کی محبت کے رنگ
  • بجوکے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
آج کل آزاد خیال لڑکیاں
پچھلی پوسٹ
آنکھ اٹھی جس سمت چاروں اور ھے

متعلقہ پوسٹس

رب تعالیٰ پر بھروسہ

مئی 11, 2026

کیسر بائی کی ٹھمری بھیرویں

مارچ 27, 2025

بیوی بچے پاس رکھ ’’فادر مدر‘‘ کی خیر ہے

جون 3, 2020

میرے مولا صدا سن لے

اگست 6, 2020

جاؤں جس سمت اِجازت ہے مجھے

جون 13, 2020

اک بات ضروری کرنی ہے

مارچ 17, 2020

زمیں ملے کہیں ہمیں، کہیں تو آسماں ملے

دسمبر 8, 2019

سیلاب، سیاست اور مہنگائی!

اکتوبر 9, 2022

اس کے بھی تو ہاتھ میں پیسہ

جون 1, 2024

شعور نوحہ کناں ہوا ہے

مارچ 31, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ایک امید 70سال پرانی

جنوری 10, 2021

اعداد و شمار کا پاکستان

جنوری 2, 2026

وقت بے وقت محبت نہیں اچھی...

نومبر 20, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں